این سی سی آئی اے کراچی نے بروقت کارروائی اور تکنیکی معاونت کے ذریعے شکایت کنندہ کے ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی بحال کر دی۔ شکایت کنندہ نے اس کامیابی پر این سی سی آئی اے کی پیشہ ورانہ معاونت اور مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔
#NCCIA #NCCIAKarachi #WhatsAppRecovery
این سی سی آئی اے کراچی نے مؤثر تکنیکی معاونت فراہم کرتے ہوئے شکایت کنندہ کا ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کامیابی سے بحال کر دیا۔ شکایت کنندہ نے اکاؤنٹ کی بحالی پر این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
#NCCIA #NCCIAKarachi #WhatsAppRecovery
این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے ضلع سیالکوٹ کے علاقے ملکے کلاں میں کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کو جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے اپنے جال میں پھنسانے، قابلِ اعتراض مواد حاصل کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان متاثرین کو نجی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر مجبور کرتے اور انہیں اہلِ خانہ تک مواد پہنچانے کی دھمکیاں دیتے تھے۔
کارروائی کے دوران تین موبائل فونز برآمد کیے گئے، جن کے ابتدائی معائنے میں کم عمر بچوں اور دیگر افراد کی تقریباً 7,600 تصاویر اور ویڈیوز موجود پائی گئیں۔ یہ کیس نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن (NCMEC) کی رپورٹ پر شروع ہوا۔ مقدمہ 22 PECA ایکٹ 2016 کے تحت درج ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
#NCCIA #NCCIAGujranwala #ChildProtection
این سی سی آئی اے اسلام آباد نے انسپکٹر وقار مسیح غوری کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کی متاثرہ خاتون شہری کی 29 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے ان کے حوالے کر دی۔ خاتون شہری نے این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
#NCCIA #NCCIAIslamabad #CyberCrime
این سی سی آئی اے ملتان نے ایس ایچ او طاہر محمود کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔
#NCCIA #NCCIAMultan #CyberCrime
این سی سی آئی اے لاہور نے ’’Task Taker‘‘ کے نام سے سرگرم مبینہ غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کال سینٹر کے اہلکار غیر ملکی شہریوں کو معروف ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے جعلی موبائل اپ گریڈز، نیٹ ورک پیکجز اور سم آفرز کے ذریعے مبینہ طور پر مالی فراڈ کا نشانہ بنا رہے تھے۔
اس حوالے سے مقدمہ PECA ایکٹ 2016 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
#NCCIA #NCCIALahore #IllegalCallCentre
این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کے سلسلے میں اسلام آباد میں فزیکل ٹیسٹ کا چوتھا روز۔ مختلف آسامیوں کے امیدوار مقررہ معیار کے مطابق جسمانی امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں دوڑ سمیت دیگر جسمانی مراحل شامل ہیں۔ بھرتی کے عمل کو شفاف، منظم اور میرٹ کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام مراحل کی نگرانی اور امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
#NCCIA #Recruitment #Islamabad
این سی سی آئی اے اسلام آباد نے انسپکٹر وقار مسیح غوری کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کی متاثرہ خاتون شہری کی 29 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے ان کے حوالے کر دی۔
#NCCIA #NCCIAIslamabad #CyberCrime
این سی سی آئی اے میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے والی خاتون امیدوار نے ٹیسٹ کے انعقاد، انتظامی امور اور مجموعی طریقہ کار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
#NCCIA #Recruitment #Karachi
این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کے سلسلے میں منعقدہ فزیکل ٹیسٹ میں شرکت کرنے والی خاتون امیدوار نے ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
#NCCIA #Recruitment #Lahore
این سی سی آئی اےملتان نے سب انسپکٹر سعید احمد کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔ شکایت کنندہ نے این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
#NCCIA #CyberCrime #Recovery
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) میں جاری بھرتیوں کے سلسلے میں لاہور سینٹر پر امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد۔
بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی جسمانی استعداد جانچنے کے لیے مقررہ معیار کے مطابق مختلف مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔
امیدواروں کی سہولت کے لیے ٹیسٹ سینٹر پر منظم انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پورے عمل کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ بھرتی کا ہر مرحلہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مکمل ہو۔
#NCCIA #Recruitment #Lahore
این سی سی آئی اے فیصل آباد کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں موبائل فون ہیکنگ کی شکار خاتون کی متاثرہ موبائل ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے۔
خاتون نے بروقت کارروائی اور اکاؤنٹس کی بحالی پر این سی سی آئی اے فیصل آباد کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔
#NCCIA #Faisalabad #CitizenReview
این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کے سلسلے میں اسلام آباد ایف نائن پارک میں فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے فزیکل ٹیسٹ کے مقام پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امیدواروں اور عملے کی حفاظت کے ساتھ ٹیسٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
ٹیسٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ نگرانی اور جائزے کے لیے متعلقہ افسران بھی تعینات ہیں۔ ریویو بورڈ کے افسران ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ بھرتی کا عمل مقررہ طریقہ کار اور میرٹ کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
#NCCIA #Recruitment #IslamabadPolice
این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری، اسلام آباد میں فزیکل ٹیسٹ کا چوتھا روز۔
مختلف آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی جسمانی صلاحیت جانچنے کے لیے مقررہ معیار کے مطابق ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
فزیکل ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی دوڑ سمیت دیگر جسمانی مراحل مکمل کروائے جا رہے ہیں۔ ٹیسٹنگ کے تمام مراحل کی نگرانی اور امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بھرتی کا عمل منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
#NCCIA #Recruitment #Islamabad
این سی سی آئی اے فیصل آباد نے سب انسپکٹر اسد اقبال کی زیرِ نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔
#NCCIA #NCCIAFaisalabad #CyberCrime
این سی سی آئی اے فیصل آباد سب انسپکٹر اسد اقبال کی زیر نگرانی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ کے متاثرہ شہری کی 7 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے شکایت کنندہ کے حوالے کر دی۔
#NCCIA #CyberCrime #Faisalabad
اسلام آباد میں جسمانی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدوار نے ٹیسٹ کے منظم انعقاد اور امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
#NCCIA #NCCIARecruitment #PhysicalTest


















