Pinned Tweet
The SCO needed no blunt instrument or cipher. Pakistan needed someone warm but firm, able to celebrate shared heritage in India without conceding ground, and make listening a strength. Only a magician could manage that: Dr Musadik Malik.
Our editorial:
thursdaytimes.com/2026/11/21…
Pakistan's space capability is improving and SUPARCO is working to develop its own, says India's Chief of Defence Staff General N S Raja Subramani. He said Chinese and Turkish support is to be taken for granted: "We will have to factor it into our calculus."
thursdaytimes.com/2026/11/28…
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی:
پاکستان سپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے اور سپارکو اپنی استعداد بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ ہمیں یہ بھی مدنظر رکھنا ہوگا کہ پاکستان کو ترکیہ کی معاونت حاصل ہوگی، جبکہ چین کی پوزیشننگ، نیویگیشن اور ٹائمنگ ٹیکنالوجی بھی پاکستان کو دستیاب ہوگی۔ ہمیں ان تمام عوامل کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔
India's Chief of Defence Staff, General N S Raja Subramani:
"Pakistan's space capability is improving, and SUPARCO is working to develop its own. We must also take it for granted that it will be aided by Türkiye, and that whatever the Chinese have in positioning, navigation and timing will be available to the Pakistanis. We will have to factor that into our calculus, and look at enhancing our own capability."
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اسلام آباد میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس میں شرکت
کمیٹی نے مَکَّہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس نے برادر مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی۔
تینوں ممالک نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اتحاد کی خالصتاً دفاعی نوعیت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے خطرات کو روکنے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تینوں ممالک نے خطہ میں دیرپا امن و سلامتی اور خوشحالی کے حصول کیلئے قریبی سفارتی و عسکری رابطہ کاری کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
"Prime Minister Shehbaz Sharif met the high-level Saudi and Turkish delegations attending the Makkah Defence Alliance's Strategic Political and Defence Committee meeting in Islamabad.
He reaffirmed Pakistan's strong commitment to the alliance, and expressed unwavering solidarity with Saudi Arabia, assuring the Kingdom of full support for its sovereignty, territorial integrity and security. The three sides also agreed to keep working together for lasting peace and stability in the region."
Deputy Prime Minister Ishaq Dar, Defence Minister Khawaja Asif and Field Marshal Asim Munir also attended.
”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس میں شریک سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
وزیراعظم نے ”مکہ دفاعی اتحاد“ کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، اور معاہدہ کی دفعات کے مطابق اپنی سلامتی و خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تینوں ممالک کے مضبوط اتحاد و عزم کا خیر مقدم کیا۔ اُنہوں نے اجلاس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے برادر مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا، اور مملکت کی خودمختاری و علاقائی سالمیت اور سلامتی کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران تینوں فریقوں نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور خطہ میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
”تینوں ممالک نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل اور گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا، اور معاہدہ کی اجتماعی دفاعی دفعات کے مطابق مملکت کی سلامتی و خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مکمل حمایت اور کوششوں کو تیز کرنے کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔
فریقوں نے دفاعی صنعتوں، مشترکہ تکنیکی ترقی، تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ اجلاس نہ صرف تینوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی و یکجہتی کے رشتوں کی علامت ہے، بلکہ علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ اجلاس بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بڑھتے اور مضبوط سفارتی نقشِ قدم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔“
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ
”مَکَّہ دفاعی اتحاد کے تحت قائم سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کیلئے اجتماعی طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تینوں ممالک نے معاہدہ کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا، جن میں اجتماعی دفاع و باہمی یکجہتی اور ہر مُلک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام شامل ہے۔
گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، اور سعودی عرب میں الائنس کے سیکرٹریٹ کے قیام و فعال سازی کی جانب پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کمیٹی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون و مشاورت کو مزید بڑھانے، علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرنے، اور مکالمہ و سفارتکاری کے ذریعہ تنازعات کے پُرامن حل کی حوصلہ افزائی کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔“
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ
"Today, Pakistan hosted the third meeting of the Makkah Defence Alliance's Strategic Political and Defence Committee, bringing together the foreign ministers, defence ministers and military chiefs of Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye.
Pakistan was represented by Khawaja Muhammad Asif, Field Marshal Syed Asim Munir and me. Saudi Arabia was represented by Prince Khalid bin Salman, Prince Faisal bin Farhan and General Fayyadh Al-Ruwaili. Türkiye was represented by Hakan Fidan, Yaşar Güler and General Selçuk Bayraktaroğlu."
Ishaq Dar, Deputy Prime Minister and Foreign Minister
"Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye strongly condemned the Houthi militia's attacks on civilians and civilian infrastructure in Saudi Arabia, and reaffirmed their collective resolve to support the Kingdom in safeguarding its security, sovereignty and territorial integrity. They also pledged closer cooperation in defence industries, joint technology and training."
Ishaq Dar, Deputy Prime Minister and Foreign Minister
”پاکستان نے مَکَّہ دفاعی اتحاد کے تحت قائم کی گئی 'سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی' کے دوسرے اجلاس کی کامیاب میزبانی کی۔ یہ کمیٹی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزراءِ خارجہ، وزراءِ دفاع، اور چیفس آف ڈیفینس فورسز و جنرل سٹاف پر مشتمل ہے۔
میں نے، وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ، پاکستان کی نمائندگی کی۔
سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد میں وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی شامل تھے۔
ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان، وزیرِ دفاع یشار غولر، اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو شامل تھے۔
میں معزز مہمانوں کا پاکستان میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔“
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ
"At the Makkah Defence Alliance meeting in Islamabad, Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye reaffirmed their commitment to collective defence, mutual solidarity and respect for each country's sovereignty and territorial integrity, and expressed satisfaction at progress on setting up the Alliance Secretariat in Saudi Arabia."
Ishaq Dar, Deputy Prime Minister and Foreign Minister
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قائم کی گئی ”سٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفینس کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات
دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون میں بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر باہمی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے کشیدگی میں کمی اور مکالمہ کے فروغ کیلئے ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی فعال سفارتکاری کو سراہا۔
”پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے مطالبہ کے ساتھ کھڑی ہے، سازشی عناصر کو جنوبی پنجاب صوبہ کی جدوجہد کو متنازع بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔“
”جنوبی پنجاب کے لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ہم جمہوری جدوجہد کے ذریعہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔“
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس !
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سیاسی و عسکری قیادت آج اسلام آباد میں ”مَکَّہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ کے تحت تیسرے اجلاس میں شرکت کر رہی ہے۔
اجلاس کے موقع پر ترکیہ نے بھی معاہدے کی باضابطہ توثیق مکمل کر لی ہے، جس کے تحت کسی ایک رکن مُلک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔
استنبول اور ریاض کے بعد اسلام آباد کا یہ اجلاس مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
رپورٹ @MawishFakhar
#TTExclusive
Flags, lights and welcome messages across Islamabad as the capital hosts the Makkah Defence Alliance meeting of Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye.
آج پنجاب اور پاکستان کا آسمان آپ سب کا ہے۔ جب آپ اپنے وطن واپس جائیں تو دنیا کو بتائیے گا کہ آپ نے آسمان کی بلندیوں سے کیا دیکھا؛ ایک ایسی سرزمین جو قدیم تاریخ اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے، اور ایک ایسی قوم جو محبت بھرے دلوں اور کھلے بازوؤں سے اپنے مہمانوں کا استقبال کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چکوال میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ کے شرکا سے خطاب
"When you return home, please tell the world what you saw from the skies: a land of ancient history and breathtaking beauty, a nation with warm hearts and open arms."
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz to paragliders from around the world at the championship in Chakwal.
دنیا کے چھ براعظموں اور 20 ممالک سے آئے تمام مہمانوں کو پاکستان کی اس عظیم الشان بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ میں خوش آمدید کہتی ہوں۔
کیا آپ نے اس سے زیادہ خوبصورت اور دلکش منظر کہیں دیکھا ہے؟ یہی پنجاب اور پاکستان کی خوبصورتی ہے۔
میرا بھی پیراگلائیڈنگ کرنے کا دل تھا، مگر میری ٹیم نے اجازت نہیں دی، شاید اگلی بار!
آج چکوال، پنجاب اور پاکستان کا آسمان آپ سب کا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چکوال میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ سے خطاب۔
