Khawaja Umer (@07Umr) header
Khawaja Umer (@07Umr) profile picture

Decision Determine Destiny کشمیری_کنٹھ # Mountains Lover 🌳 🌄 🇵🇰🇺🇸 CEO Xpress Billing & Transcription Services LLC

🌎
Joined February 2013
Photo by Khawaja Umer (@07Umr)Photo by Khawaja Umer (@07Umr)Photo by Khawaja Umer (@07Umr)Photo by Khawaja Umer (@07Umr)
وہ زندگی موت ہے جو ظلم سے ڈرتے ڈرتے گذری اور وہ موت زندگی ہے جوظلم سے لڑتے لڑتے گذری۔
14
4
2
76
(حضرت محمد ﷺ) ہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنّم بھی نہ ہو چمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو یہ نہ ساقی ہو تو پھر مَے بھی نہ ہو خُم بھی نہ ہو بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہو خیمہ افلاک کا اِستادہ اسی نام سے ہے نبضِ ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے
16
یہ واضح ہو چکا کہ ایکشن کمیٹی کی لیڈرشپ کے پاس کوئی روڈ میپ یا ڈائریکشن نہیں کہ اس 'تحریک' کو یہاں سے کس سمت لے کر جانا ہے۔ شاید یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جانوں کا ضیاع کروا کر ہمدردی کی صورت میں کوئی رستہ نکل آئے جس سے وہ ذاتی طور پر اپنے ذاتی تحفظ کی یقین دھانی حاصل کر سکیں لیکن وہ بھی ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ یہ مکمل طور پر خود بھی اور دھرنے میں موجود لوگوں کو ایک بند گلی میں پھنسا چکے ہیں اور اس سے نکلنے کا کوئی رستہ نہیں مل رہا۔ وہی لیڈران جو پانچ جون تک مزاکرات کے لیے کسی صورت راضی نہیں تھے وہ اب بے چینی سے مزاکرات کے سگنل کے انتظار میں ہیں۔ اپنی طاقت کو overestimate کر بیٹھے تھے اور ریاست کی طاقت کو underestimate کیا۔ ریاست کی خاموشی اور مزاکرات کی خواہش کو ریاست کی کمزوری سمجھا۔ ستائیس جولائی کے بعد ایکشن کمیٹی کی تنظیمی صلاحیت اور قیادت کے حکمت عملی پر کئی سوالیہ نشان آ چکے۔ جس سٹیج سے پتلونیں اتارنے، ششٹم پھاڑنے اور 'پوری باں چڑھانے' کی دھمکیاں دی جاتی تھیں، آج وہ ہمدردی سمیٹنے کی کوشش میں ہر غیر متعلقہ فورم کو مظلومیت کا رونا روتے ہوئے خطوط لکھ رہے ہیں۔ حالات انکے اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر جاوید بٹ بھی مزاکرات کی دعوت دے تو یہ اس سے بھی مزاکرات کرنے پہنچ جائیں گے۔ رینجرز اہلکاروں کے اغوا کا اعتراف اور پھر پاک فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے گھناونے ترین جرائم کی قانونی کاروائیاں انکی منتظر بیٹھی ہیں۔ دیگر جرائم کی نوعیت اور دیگر کالعدم تنظیموں سے روابط کا میں ابھی یہاں ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ ایسے میں ایکشن کمیٹی کی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ اس غلطی کا ازالہ اب کیسے کیا جائے اور کیسے مزید جانوں کے ضیاع سے بچ کر اس صورتحال سے نکلا جائے۔ دن بہ دن آپکی پوزیشن کمزور تر ہوتی جا رہی ہے اور اس حقیقت کا ادراک جتنا جلدی ہو جائے اتنا بہتر ہو گا۔ والسلام سردار عبداللّٰہ
1
31
Pakistan as an ideological state whose creation and Islamic destiny remained unfulfilled. The country's political and social evolution had stalled due to systemic corruption, Western interference, and a departure from foundational Islamic principles. Pakistan is an unfinished revolution. The creation of the state was only the first step; the real mission is to build a society based on Islamic principles of social justice, and dignity. We must move forward, work harder, and continue our struggle to fulfill the true purpose of Pakistan’s creation (Islam Dastoor; Quran Mansowr). ابھی کشمیر باقی ہے ابھی تکمیل باقی ہے May Allah be with us. Ameen.
25
مکہ ڈیفنس ایگریمنٹ درحقیقت ایک صدی سے عصبیت، قومیت، نسلی تعصبات اور باہمی اختلافات کا شکار مسلم اُمہ کے اتحاد کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم ہے۔ یہ شاید اُس خواب کی تعبیر کا آغاز ہے جس کی جانب علامہ اقبالؒ نے آج سے تقریباً ایک صدی قبل اپنے اشعار میں اشارہ کیا تھا۔ اقبالؒ نے ہند، ترک اور عرب مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور اُن کی مشترکہ قوت کی تصویر پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ایک بار پھر وہ عظمت، شان و شوکت اور سربلندی عطا فرمائے گا جو کبھی عالمِ اسلام کا امتیاز تھی۔ عطا مومن کو پھر درگاہ حق سے ہونے والا ہے شکوہ ترکمانی ذہن ہندی نطق اعرابی کتاب ملت بیضا کی پھر شیرازہ بندی ہے یہ شاخ ہاشمی کرنے کو ہے پھر برگ و بر پیدا مکاں فانی مکیں فانی ازل تیرا ابد تیرا خدا کا آخری پیغام ہے تو جاوداں تو ہے آج محسوس ہوتا ہے کہ شاید اسی خواب کی تعبیر کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو مضبوط فرمائے، تمام مسلم ممالک کو ثابت قدمی، حکمت اور باہمی اعتماد عطا فرمائے اور اسے امتِ مسلمہ کی حقیقی قوت اور سربلندی کا ذریعہ بنائے۔ آج مسلم اُمہ شادمان اور خوش ہے۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا کے شرق و غرب میں مسلمان اتحاد، عزت اور وقار کے ساتھ سر اٹھا کر زندگی گزاریں گے۔ اللہ تعالیٰ اس سفر کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے۔ آمین۔
28
ابھی تکمیل باقی ہے۔۔۔ ابھی کشمیر باقی ہے!!!
15
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات: دوسرے مرحلے کے نتائج مسلم لیگ (ن) نے دوسرے مرحلے میں ہی حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی براہِ راست منتخب ہونے والی 45 نشستوں میں سے اب تک 33 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جبکہ مظفرآباد ڈویژن کی ایک نشست پر انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔ براہِ راست نشستوں کی تقسیم درج ذیل ہے: * میرپور ڈویژن: 13 نشستیں * مظفرآباد ڈویژن: 9 نشستیں * مہاجرینِ مقیم پاکستان: 12 نشستیں * پونچھ ڈویژن: 11 نشستیں اس کے علاوہ مخصوص نشستیں درج ذیل ہیں: * خواتین: 5 نشستیں * علما و مشائخ: 1 نشست * ٹیکنوکریٹ: 1 نشست * اوورسیز کشمیری: 1 نشست اب تک مکمل ہونے والے دو مراحل کے انتخابات کے نتائج کے مطابق: * پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ * پاکستان پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتی ہیں۔ ان نتائج کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) نے دوسرے مرحلے میں ہی حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر پولنگ 10 اگست کو ہوگی، جس کے بعد اسمبلی کی تمام براہِ راست نشستوں کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔ #AjkElections #Kashmir
15
دریک دھرنے والوں نے اگر لانگ مارچ کے کر مظفرآباد جانا ہی تھا تو بائی پاس کے ذریعے شہر سے گزرے بغیر بھی جا سکتے تھے۔ پھر لوگوں کے بچوں کو شہر کے اندر لا کر بلاوجہ فورسز کے ساتھ تصادم کی صورتحال کیوں پیدا کی جا رہی ہے؟ یہ سب ایک منظم سازش کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔۔
14
پنجاب میں کینسر، ہیپاٹائٹس، بلڈ پریشر اور انسولین سمیت ضروری ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ جہاں صاف پینے کے پانی کی سہولت نہیں تھی وہاں باٹلنگ پلانٹس لگائے گئے، اور آج وہی صاف پانی لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک پہنچ رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی یہی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف #SherInKashmir @MaryamNSharif
21
نوازشریف اور مریم نواز کے آزاد کشمیر میں صرف ایک جلسے نے ہی سارا سیاسی اور انتخابی منظرنامہ بدل کے رکھ دیا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے آزاد کشمیر میں حکومتوں کی انتظامی اور سیاسی نااہلی نے وہاں تباہی پھیر دی ہے۔ مان لیجئے جس طرح عمران خان پاکستان کے لئے مضر تھا اسی طرح پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم اور سردار تنویر الیاس جیسے جوکر زہر قاتل ثابت ہوئےاور ان سے بھی خطرناک پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا انوار الحق رہا جو ایکشن کمیٹی کی سازش کا حصے دار اور سرپرست رہا۔ فیصل راٹھور کی گورننس وہی رہی جو پیپلزپارٹی کی سندھ میں ہے یا مہدی شاہ کی گلگت بلتستان میں رہی۔ آزاد کشمیر کو تباہی اور بربادی کے جس دہانے پر پہنچا دیا گیا ہےاس سے صرف مسلم لیگ نون ہی واپس لا سکتی ہے کیونکہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے جسے ہر مرتبہ مکمل تباہی کے بعد موقع دیا جاتا ہے کہ آو ملک بچاؤ اور یہ اپنی سیاست اور مقبولیت سب داو پر لگا کے اس کام پر لگ جاتی ہے جیسے نوے کی دہائی کی مثالیں یا ابھی پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کی حکومت کے بعد دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کی بدترین صورتحال میں 2013 کی حکومت اور ابھی 2022 میں ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچا پاکستان۔ آپ اسے مذاق سمجھیں یا صرف محبت کا اظہار، اگرچہ میاں نواز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر نہیں بن سکتے مگر پاکستان مخالف نعروں اور پروپیگنڈے کے اس دور میں پاکستان سے محبت کا احیا وہی کر سکتے ہیں۔ یہ وہی وزیراعظم ہیں جن کے دور میں کشمیر کا جہاد دوبارہ شروع ہوا۔ انہی کے دور کی ڈپلومیسی کی کامیابی تھی کہ بھارت جیسے دشمن ملک کا انتہا پسند وزیر اعظم بس میں بیٹھ کر لاہور آ گیا، مینار پاکستان گیا اور گورنر ہاؤس لاہور میں بیٹھ کے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا اعلان لاہور دستخط کیا۔ جلسے تو اور بھی ہو رہے ہیں مگر یہاں مثال سو سنار کی ایک لوہار کی، والی ہی بنتی ہے۔ یہ مریم نواز ہی کسی جلسے میں کہہ سکتی ہیں کہ ہم آزاد کشمیر کو بھی پنجاب بنا دیں گے۔ اس کی سڑکیں اور اس کے بازار، وہاں پر بھی الیکٹرک بسیں اور دھی رانی جیسے کارڈ۔ مریم نواز کی اڑھائی برس کی کارکردگی اور وعدوں پر اعتماد کیا جا سکتا ہے کیونکہ وزیراعلی پنجاب نے کر کے دکھایا ہے۔ نوازشریف کی ملک بھر کو دی ہوئی ڈویلپمنٹ کی کوئی دوسری مثال ہی نہیں۔ نوازشریف کی موٹرویز شیرشاہ سوری کی بنائی سڑک کی لمبائی اور معیار کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔ کشمیریوں کو آدھی قیمت پر آٹا اور تقریبا مفت بجلی بھی مسلُم لیگ نون کے دور میں ہی ملی۔ کل بارش کا دن تھا اور اسی بارش کے دن میں نوازشریف کا جلسہ تاریخی رہا اور اسی جلسے کے دن ایکشن کمیٹی کا دھرنا اجڑ گیا، ویران ہو گیا۔ کچھ نشانیاں قدرت کی طرف سے بھی ہوتی ہیں۔ یوں بھی نوازشریف کے آباو اجداد کشمیری تھے سو عام کشمیری نوازشریف اور مسلم لیگ نون پر اعتماد کر سکتا ہے، کشمیر کے لئے، پاکستان کے لئے۔ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد !!! نجم ولی خان
54
کل اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا، لیکن یہ مقابلہ توقعات کے برعکس مکمل طور پر یکطرفہ ثابت ہوا۔ اسپین نے ہر شعبے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ ارجنٹائن، جس کی امیدیں زیادہ تر لیونل میسی کے گرد گھوم رہی تھیں، پورے میچ میں ایک بھی شاٹ گول کے فریم (On Target) پر نہ لگا سکی، جو اس جیسے بڑے مقابلے میں ایک بڑی ناکامی سمجھی جائے گی۔ اسپین نے بہترین حکمتِ عملی، نظم و ضبط اور عمدہ کارکردگی کے ساتھ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسپین اور اس کے تمام مداحوں کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔ #spain #ArgentinaVsEspaña
10