Pinned Tweet
پاکستان آزما لیا گیا اور جو نتائج نکلے ہیں وہ ہمارے لیئے تو قابل فخر ہیں لیکن دنیا کے لیئے انتہائی خوفناک ہیں ۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم پہلے اپنی کچھ قائدانہ کمزوریوں کی وجہ سے ایک خودساختہ احساس کمتری میں مبتلا تھے ۔ لیکن پاک افواج نے صرف تین گھنٹے میں ہماری سوچ, دنیا کی سوچ اور خطے کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ۔
ایک سوچ تھی کہ
"پاکستان دس دن جنگ لڑنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔"
وہ اس سوچ میں بدل گئی کہ
"پاکستان دس دن میں بھارت جیسے دس ممالک کو دس مرتبہ تباہ کر سکتا ہے ۔"
اگر میں آپ کو کل ملا کر بتاؤں تو پاکستان نے محض تین گھنٹے 45 منٹ کی جنگ میں بھارت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور جب صرف اتنی کسر باقی رہ گئی کہ صرف ایک پھونک مارنی تھی اور پورا بھارت اس گڑھے میں غرق ہو جاتا تو دنیا کے وہ چوہدری جو پیپسی اور لیز چپس کے پیکٹ لے کر صرف تماشا دیکھنے بیٹھے تھے وہ سب کچھ پھینک کر اس تماشے میں کودنے پر مجبور ہو گئے ۔
کچھ کہہ رہے ہیں کہ مودی نے ٹرمپ کو فون کیا ۔
مودی نے ؟ ؟ ؟
کیا مودی کا فون کام کر رہا تھا ؟ ؟
کیا مودی کا دماغ کام کر رہا تھا ؟ ؟
کیا مودی کے حواس کام کر رہے تھے ؟ ؟
مودی کو تو جب ہوش آیا ہو گا تو کچھ اس قسم کے کلمات منہ سے نکل رہے ہوں گے ۔ ۔
میں کِتھے آں؟
توُں کون اِیں؟
اے کی اے؟
میں پاگل آں ؟
توں پاگل ایں ۔
ہیں ... اوۓ۔۔
اے کون اے؟
وہ تو پوچھ رہا ہو گا کہ کیا بھارت تباہ ہو گیا اور ہم سب سورگ میں ہیں ؟
پھر اسے بتایا گیا ہو گا کہ نہیں آپ سب کو بچا لیا گیا ہے ۔ ٹرمپ صاحب موقع پر پہنچ گئے تھے ۔
ٹرمپ نے بھگوان بن کر ان کی مدد کی ہے ۔ اب یہ اسی کو پوجیں گے ۔
ورنہ ان کو تو سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ کہاں کہاں سے میزائل آرہے ہیں اور کہاں کہاں گر رہے ہیں ۔ کیا کیا تباہ ہو گیا اور بچا کیا ہے ۔
اور
اور وہ جو ہمارا روسی ساختہ دنیا کا نمبر ون دفاعی نظام تھا وہ کہاں چلا گیا ؟
وہ کیا کر رہا ہے ؟
مودی کے اس جنگی جنون کی پوری عمارت تین ستونوں پر کھڑی تھی ۔
1 ۔ رافیل طیارے ناقابل شکست ہیں ۔
2 ۔ بھارت کے دفاعی نظام کے ہوتے ہوئے یہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا ۔
3 ۔ پاکستان بھارت کے آگے دس دن نہیں ٹک سکتا ۔
ان تینوں ستونوں کو زمین بوس ہونے میں 3 گھنٹے اور 45 منٹ لگے ۔
پہلا ستون رافیل تو اسی دن گر گیا جس دن بھارت نے حملہ کیا ۔
دوسرے ستون روسی ساختہ دفاعی نظام کو گرانے کے لیئے پاکستان نے اپنے صرف دو پرندے بھیجے تھے اور ان دو پرندوں نے اس جدید ترین دفاعی نظام کو بھی تباہ کر دیا ۔
کیسے کیا ؟
کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی ؟
ایمانداری سے کہوں تو خود میں بھی ابھی تک سمجھ نہیں پائی کہ پاکستان نے یہ کیا کیسے ۔ وہ روسی ساختہ دفاعی نظام بلامبالغہ پچاس طیاروں اور اتنے ہی میزائلز کو ایک ہی وقت میں ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا ۔
کچھ کہتے ہیں وہ کمپرومائزڈ ہو چکا تھا ۔ ۔
ہیک ہو چکا تھا ۔ ۔
لیکن میں سلام پیش کرتی ہوں ان شاہینوں کو جنہیں بتا کر بھیجا گیا تھا کہ اس مشن سے واپسی ناممکن ہے لیکن آپ نے ٹارگٹ ہٹ کرنے سے پہلے ہٹ نہیں ہونا ۔
انہوں نے ٹارگٹ بھی ہٹ کیا اور الحمدللہ واپس بھی آگئے ۔
بھارت کا سب سے بڑا بت ٹوٹنے کے بعد پورا بھارت پاکستانی میزائیلوں کے رحم و کرم پر تھا ۔
کوئی روکنے والا نہیں تھا ۔
پاکستان دس دن جنگ نہیں لڑ سکتا ؟ ؟
یہ جملہ پاکستان کے لیئے ایسا ہی ہے جیسے کوئی مائک ٹائسن کو کہے کہ تم تیسرا راؤنڈ نہیں لڑ سکتے ۔ تھک جاؤ گے ۔
مائک ٹائسن کے آگے تیسرا راؤنڈ کبھی کسی باکسر نے دیکھا بھی ہے ۔ مائک ٹائسن کی فائٹ میں صرف پہلے راؤنڈ کے تین گھنٹے ریفری بجاتا تھا ۔ اس کے بعد کے سارے گھنٹے مائک ٹائسن خود بجاتا تھا ۔
مخالف کی آنکھ پھر ہسپتال میں کھلتی تھی اور وہ نرس سے پوچھتا تھا کہ کیا دوسرا راؤنڈ نہیں ہو گا ؟
نرس اسے دلاسا دیتی تھی کہ ہو گا بابا ۔ ضرور ہو گا ۔ لیکن فی الحال تمہاری ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ۔ بازو کی ہڈی چار جگہ سے فریکچر ہے ۔ سر پر گہری چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے تمہارا دماغ ابھی اگلے کئی سال تک کے لیئے ماؤف ہو چکا ۔ چار پسلیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اب تم مائیک ٹائسن تو کیا کسی کے بھی سامنے سیدھے کھڑے نہیں ہو سکتے ۔
کچھ علاج کروا لو ۔ ٹھیک ہو جاؤ ۔ پھر لڑ لینا ۔
بھارت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ۔
مکمل ناک آؤٹ ۔
ان تین گھنٹوں کی گولہ باری میں مودی کے اختیار سے سب کچھ نکل چکا تھا ۔
رافیل کی پہلے ہی مٹی پلید ہو چکی تھی لہٰذا انتہائی ضرورت کے باوجود پاکستانی جے ایف تھنڈر کے مقابلے میں بھارت کے کسی طیارے نے اڑان نہیں بھری ۔ ہمارے طیارے بھارت کی فضاؤں میں اکیلے دندناتے پھر رہے تھے ۔
پاکستان کے ڈرونز نے مت ماری ہوئی تھی ۔
روسی ساختہ دفاعی نظام تباہ ہو چکا تھا ۔
ملٹری ڈیفینس کے سیٹیلائٹ پر سائبر اٹیک ہوا تھا اور وہ ہیک ہو چکا تھا ۔👇
لیفٹینٹ جنرل نعیم اختر کور کمانڈر پشاور کی قبائلی عمائدین کے ساتھ اجتماعی دعا۔۔ جھوٹے بیانہ جو گمراہ لوگوں نے گھڑا تھا اسے فتح میزائل مار دیا
زبردست دل جیت لیے 🇵🇰❤️💪💪💪
32
ڈیفالٹ کرتا پاکستان ۔۔
کچھ سال پہلے دنیا اور ہمارے لوگوں کی زبان پر ایک ھی لفظ تھا
ڈیفالٹ ۔۔ سری لنکا ۔۔ اب پاکستان ۔۔۔
اللہ کی کرنیاں کون جانتا ھے ۔ کوئی نہیں ۔۔ دشمنوں کے منہ میں خاک۔۔۔
سیاسی بساط تبدیل ھوئی ۔۔ عسکری طاقت تبدیل ھوئی ۔۔
امید کا سورج طلوع ھوا ۔۔ کٹھن حالات کو سنبھالا گیا ۔
ملک کو بچانے کون آیا مسلم لیگ۔ پیپلز پارٹی ۔۔
مولانا فضل الرحمان ۔۔
تینوں پارٹیوں نے سیاسی قربانی دی ۔۔ اپنے ووٹرز کو ناراض کیا ۔۔ سیاسی ساخت کا نقصان برداشت کیا ۔۔
الحمداللہ پاکستان اس کھائی میں گرنے سے بچ گیا ۔۔ دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑی ۔۔ ملک کا پہیہ چل پڑا ۔۔۔
نیا سیٹ اپ بنا ۔۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے دوبارہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ۔۔
پیپلز پارٹی ملک کے تمام بڑے آئینی عہدے لے اڑی۔۔
صدارت ۔۔ چیرمین سینیٹ ۔۔ بلوچستان ۔۔ جی بی۔۔
پنجاب کی گورنری ۔۔ کے پی کے کی گورنری ۔۔
مسلم لیگ کو وفاق کی حکومت اور پنجاب کی حکومت ملی۔۔
اب آتے ہیں پنجاب کی طرف
جس کی کل ابادی ھے 12 کروڑ 76لاکھ 88 ھزار 922 ھے۔۔
اسکی بھاگ دوڑ @MaryamNSharif صاحبہ نے سنبھالی ۔۔
بہت قیاس آرائیاں کی گئیں کہ مریم نواز شریف صوبے کو نہیں چلا سکیں گی ۔۔۔
وہ ھو جائے گا یہ ھو جائے گا ۔۔
لیکن سب انکے الٹ ھوا ۔۔ پنجاب نے بازی پلٹ دی ۔۔
ھر شعبہ زندگی میں ۔۔ پنجاب کی حکومت نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی ناں کر سکا ۔۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز سے اعلیٰ کام ھوئے ۔ پنجاب کی عوام کی مریم نواز شریف نے تقدیر بدل ڈالی۔۔
اب آتے ہیں پیارے سندھ کی طرف ۔۔
جہاں پیپلز پارٹی کئی سالوں سے برسرِ اقتدار ھے ۔۔
وہاں کے حالات سب کے سامنے ہیں ۔۔
سندھ کی ابادی ھے 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ھزار
وزیر اعلیٰ ہیں سید مراد علی شاہ کارکردگی ہم سب کے سامنے ھے۔۔
اب آتے ہیں پیارے بلوچستان کی طرف ۔۔
جس کی کل ابادی ھے
1 کروڑ 48 لاکھ 94 ھزار ۔۔
حالات سب کے سامنے ہیں ۔۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔۔۔
ساتھ ھی دہشت گردی کے حالات ہیں ۔۔۔ دہشت گردی ایک علیحدہ ایشو ھے اسکے کئی اور عوامل بھی ہیں
لیکن ہم بات کر رھے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کی ۔۔
ابادی کے تناسب کے لحاظ سے ۔۔
اب آتے ہیں پیارے خیبرپختونخوا کی طرف ۔۔
جسکی کل ابادی ھے
4 کروڑ 8 لاکھ 56 ھزار۔۔۔
خیبرپختونخوا کی حکومت تقریبا پندرہ سال بلاشرکت غیرے ایک ھی پارٹی کے پاس تھی
ریاست مدینہ والوں کے پاس ۔۔
کارکردگی زیرو بٹا زیرو ۔۔۔ بینادی سہولتوں سے محروم ۔۔
اب آتے ہیں صوبوں کی تقسیم کی طرف ۔۔
یہ بات تو ٹھیک ھے برحق ھے 1948 سے لیکر سب کچھ بدل چکا ۔ آبادی کئی سو گنا بڑھ چکی ۔۔ وسائل کی تقسیم اور عوام تک انکے ثمرات 100 فیصد نہیں پہنچ رھے یہاں تک تو دل دماغ مانتا ھے کہ اسکا سدباب ھونا ضروری ھے۔۔
لیکن ایک بات جو میں آپ لوگوں سے پوچھنا چاہتا ھوں کیا میں وہ پوچھ لوں۔ اگر آپکی اجازت ھو تو ۔۔۔
تین سال ھی تو ھوئے ہیں ہم اللہ پاک کے کرم سے ڈیفالٹ سے بچ گئے ۔۔
جس میں سب کی محنت شامل ھے عسکری اور سیاسی ۔۔
عوام نے دل پر پتھر رکھ کر مصیبتوں کو برداشت کیا اور ابھی تک کر رھے ھیں
تو کیا آپکے پاس اتنے وسائل ہیں کہ نئے صوبے بنائے جائیں ۔۔ بندر بانٹ کی جائے ؟
یا پھر
آئی ایم ایف سے کئی گنا سود پر قرضے لے کر یہ تمام کام کئے جائیں گے؟
کیا کچھ سال اس پلان کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا؟
کیا باقی صوبے پنجاب کیطرح ڈلیور نہیں کر سکتے ۔۔
بہت چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں ؟
ایک عورت زات اپنی بصیرت اور محنت لگن سے ایک صوبہ چلا سکتی ھے تو باقی کیوں نہیں ؟
جناب عالی باصد احترام
پاکستان کو چلنے دیں ۔۔۔ ڈیلیوری چینلز سسٹم کو ٹھیک کریں
کرپشن اور گھانچے کرپشن کو روکیں ۔۔
آئی ایم ایف کے قرضوں سے عوام کی اور پاکستان کی جان چھڑائیں
پھر جب پاکستان ان چیزوں سے آزاد ھو جائے
پھر آرام سے اطمینان سے
نئے صوبے بنائیں ۔۔
پھر کہتا ھوں پاکستان کو چلنے دیں
پاکستان زندہ باد 🇵🇰💪 پاک فوج زندہ باد
63
سفارتی بلندیوں اور عالمی افق پر ابھرتا ھوا پاکستان 🇵🇰💪❤️
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کا عالمی سفارتی محاذ پر مؤثر کردار!
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں COP31 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمن، فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ، شام کے صدر احمد الشرع، خاتونِ اول ترکیہ امینہ اردوان، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سمیت اہم شخصیات سے تبادلۂ خیال کیا۔
فلسطینی وزیراعظم سے ملاقات میں شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
موسمیاتی تبدیلی، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی گفتگو پاکستان کی فعال سفارت کاری اور عالمی مسائل میں مؤثر آواز کی عکاس ہے۔
پاکستان عالمی برادری میں امن، تعاون اور موسمیاتی انصاف کا مضبوط مؤقف پیش کر رہا ہے۔
پاکستان اور اس کے مخالفین کے نام ایک دوٹوک پیغام
بھارت اور اسرائیل کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان کوئی کمزور ریاست نہیں جسے دھمکیوں اور سازشوں سے دبایا جا سکے۔ ہمارے نزدیک دونوں ممالک کی پالیسیاں اور خطے میں ان کا کردار شدید تشویش کا باعث ہیں۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت صرف بندوق اور توپ تک محدود نہیں بلکہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے کئی شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
ہماری فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی جیسے جدید لڑاکا طیارے موجود ہیں۔ ایف 16 طیارے بھی پاک فضائیہ کے فضائی دفاع کا حصہ ہیں۔ جدید ریڈار سسٹم اور ایری آئی جیسے فضائی نگرانی کے نظام ہماری دفاعی صلاحیت کا اہم حصہ ہیں۔
ہماری میزائل ٹیکنالوجی میں شاہین ون شاہین ٹو شاہین تھری غوری غزنوی ابدالی نصر اور ابابیل جیسے نظام شامل ہیں۔ بابر اور رعد کروز میزائل ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فتح ون اور فتح ٹو جیسے درست نشانہ لگانے والے راکٹ سسٹم بھی ہماری دفاعی استعداد کا حصہ ہیں۔
پاکستان کی ڈرون ٹیکنالوجی بھی ترقی کر رہی ہے۔ شاہپر سیریز کے مقامی ڈرونز کے ساتھ بیرقدار ٹی بی ٹو آکنجی اور ونگ لونگ جیسے بغیر پائلٹ فضائی نظام بھی دفاعی نگرانی اور مختلف فوجی ضروریات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمارے پاس جدید فضائی دفاعی نظام ریڈار الیکٹرانک وارفیئر سائبر دفاع اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔
پاکستان آرمی کے الخالد اور ٹی 80 یو ڈی ٹینک جدید بکتر بند قوت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ توپ خانہ ملٹی پل راکٹ لانچر جدید مواصلاتی نظام اور خصوصی تربیت یافتہ دستے بری فوج کی طاقت کا حصہ ہیں۔
پاکستان نیوی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ جدید فریگیٹس کارویٹس آبدوزیں اینٹی شپ میزائل ٹارپیڈوز بحری ریڈار اور سمندری نگرانی کے ڈرونز ہماری سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے موجود ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کا پروگرام بھی بحری دفاع کی جدید کاری کا اہم حصہ ہے۔
پاکستان کی دفاعی طاقت صرف زمین فضا اور سمندر تک محدود نہیں۔ ہمارا خلائی پروگرام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی ریموٹ سینسنگ اور سائبر سکیورٹی بھی قومی دفاع کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ اس کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیت قومی سلامتی اور دشمن کی جارحیت کو روکنے کے لیے ایک اہم دفاعی ضمانت ہے۔
بھارت اور اسرائیل کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے نتائج پورے خطے کے امن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ہماری قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے۔ ہماری فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہمارے سائنس دان ہماری ٹیکنالوجی کے معمار ہیں اور ہماری نوجوان نسل اس ملک کا مستقبل ہے۔
پاکستان طرف بڑھتے ھوئے ھر اس ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا جو پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا
پاکستان زندہ باد🇵🇰💪
پاک فوج پائندہ باد🇵🇰💪
پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا🇵🇰
مزے کی بات بتاؤں
پہلے لوگ isi پر ھر چیز کا الزام لگاتے تھے
اب AI پر 🤣
دیکھا کمال
اب سارا ملبہ AI کے سر ڈال دیتے ہیں ۔۔ گروک سے پوچھ رھے ھوتے ہیں
یہ AI ھے AI ھے 🤣💪🇵🇰
44
باخبر احباب زرا بتائیے
مجھے جو پوسٹ پسند آتی تھی اسکو لائیک دے دیتا تھا اگر وہ پوسٹ بعد میں دیکھنی ھوتی تھی تو اپنی پروفائل پر جا کر لائیک آپشن ہے جاکر دوبارہ دیکھ لیتا تھا ۔ لیکن اب مجھے اپنی پروفائل پر وہ آپشن نظر نہیں آرہا ۔۔۔
سب اپیلیکشن اپ ڈیٹ بھی کی ہیں۔۔ رہنمائی فرما دیں
57
دینا حیران ھے پوری دینا میں بشمول انڈیا 👌❤️👇
گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان کا حد نظر سے پرے مار کرنے والا ہر حرارتی نقش بنا کر جہاز گرانے والے ریڈار پر نظر نہ آنے والے جہازوں کے قاتل میزائل کا عنوان بین الاقوامی ابلاغی اداروں پر گرم اور چھایا ہوا ہے ایک تو دنیا کے گنے چنے ممالک جیسے امریکہ روس
فرانس چین اور اب پاکستان بھی اس کلب میں شامل ہوا ہے اس نوعیت کے جدید میزائل بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں
اور پاکستان جیسے کم بجٹ اور وسائل والے ملک کے لیے اتنی بڑی تحقیقی اور دفاعی ترقی کی چھلانگ دنیا کے لیے حیران کن ہے
جہاں اپنے خوش ہیں شریک جل بُھن رہے ہیں کہ روٹی سے لاچار
پاکستان اتنے جدید ترین میزائل کیسے بنا رہا ہے؟
تو سجنو اور شریکو اور شریکوں کے تنخواہ دارو اب پتہ چلا ہے فوجی کاروباروں کا پیسہ کدھر جا رہا ہے سواد آیا؟
میدان جنگ میں تمہارے جہازوں کو اور زیادہ سواد آئے گا پاکستان تو ایسا کرتا رہے گا کیونکہ معاشی اور نظریاتی مفادات
کے ٹکراؤ کی اس دنیا میں زندہ رہنے کا سب سے بڑا جواز صرف اور صرف "طاقت" ہے۔
اور اللہ نے بھی ہر ممکن طاقت اور ہتھیار و نفری تیار رکھنے کا حکم دیا ہے۔۔۔
اور نبی مکرم علیہ السلام نے بھی فرمایا کہ آگاہ رہو قوت نشانہ بازی میں ہے۔
ہر کسی نے اپنے ظرف کے مطابق اپنی اوقات دکھا دی
کوئی جل گیا کسی نے دعا دی۔۔۔
اور تم جلن برقرار رکھنا
ہم جلوے برقرار رکھیں گے۔۔۔
🇵🇰 پاکستان ہمیشہ زندہ باد 😀🇵🇰
تو ہم اندر باہر کے شریکوں سے یہی کہہ سکتے ہیں
Diversionary News
Distraction Tactics
Diversionary Tactics
Smoke Screen
Red Herring
یہ کچھ اصطلاحات ہیں جو ہمارے ملک
کی سیاست میں اکثر وبیشتر استعمال کی جاتی ہیں ۔۔
کیا میں نے یہ ٹھیک کہا ؟
کدھر گیا عمران خان ۔۔ ایمرجنسی گورنر راج ۔۔
پٹرول ۔۔ گیس بجلی ۔۔۔
روز ایک نیا کٹا کھولا ھوتا ھے سمجھ نہیں آتی کس کو باندیں کس کو چھوڑیں 🤗👍🤣
2
100
فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا نام ہیں جس کے ساتھ آج کروڑوں پاکستانیوں کی امیدیں اور قومی وقار جڑا ہوا ہے
جب دشمن اپنی طاقت کے غرور میں مبتلا تھا تو پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ قوموں کی اصل طاقت صرف ہتھیاروں کی تعداد میں نہیں ہوتی بلکہ غیر متزلزل عزم اور بہادری میں ہوتی ہے
اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے سامنے ڈٹ جانا اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہونا کوئی معمولی بات نہیں
یہ پاکستان کی عسکری قوت کا اظہار تھا اور یہ پیغام بھی تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے والے اپنی سوچ پر نظرثانی کریں
آج پاکستان صرف اپنے دفاع کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ھے۔
ہماری اصل طاقت ہماری بہادر افواج ہیں ہماری قومی یکجہتی ہے اور وہ جذبہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کو متحد رکھتا ہے
پاکستان کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا کیونکہ یہ پرچم کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے
پاکستان زندہ باد 🇵🇰 پاکستان آرمی زندہ باد
پاکستان ایر فورس زندہ باد 🇵🇰💪
(The brief definition of CULT)👇. کلٹ صرف کسی شخص کی اندھی محبت کا نام نہیں، یہ وہ ذہنی کیفیت ہے جس میں انسان اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کسی دوسرے کے حوالے کر دیتا ہے۔ پھر اسے اپنے پسندیدہ شخص کی غلطی بھی خوبی دکھائی دیتی ہے اور مخالف کی درست بات بھی سازش محسوس ہوتی ہے۔
کلٹ کا شکار انسان دلیل سے نہیں، جذبات سے فیصلے کرتا ہے۔ اسے حقیقت جاننے سے زیادہ اپنے لیڈر کو درست ثابت کرنے کی فکر ہوتی ہے۔ آپ ثبوت پیش کریں گے تو وہ موضوع بدل دے گا، سوال کریں گے تو آپ کی نیت پر حملہ کرے گا، اور اختلاف کریں گے تو آپ کو دشمنوں کی صف میں کھڑا کر دے گا۔
یہی کلٹ کی اصل پہچان ہے۔ یہاں کسی نظریے کو پرکھا نہیں جاتا بلکہ اس کی حفاظت کی جاتی ہے، چاہے اس کے لیے حقیقت ہی کو کیوں نہ جھٹلانا پڑے۔
سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ کلٹ کا پیروکار خود کو آزاد سوچ رکھنے والا سمجھتا ہے۔ اسے احساس ہی نہیں ہوتا کہ اس کی پسند، اس کی رائے، اس کا غصہ اور اس کی نفرت تک کسی دوسرے کے اشاروں پر چلنے لگی ہے۔
رہنما غلط ہو سکتا ہے، سیاسی جماعت غلط ہو سکتی ہے اور کسی قوم کا مقبول ترین شخص بھی غلط ہو سکتا ہے۔ مگر کلٹ کی ذہنیت میں اپنے رہنما کو غلط ماننے کی گنجائش ہی نہیں ہوتی۔ یہی وہ مقام ہے جہاں سیاسی وابستگی اندھی عقیدت میں بدل جاتی ہے۔
کسی شخص کو پسند کرنا مسئلہ نہیں، مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اس کی خاطر سچ اور جھوٹ کا فرق مٹ جائے۔ اختلاف برداشت نہ رہے، سوال جرم بن جائے اور وفاداری کا مطلب ہر حال میں دفاع کرنا قرار پائے۔
قوموں کو اختلاف سے نقصان نہیں ہوتا، انہیں اس وقت نقصان ہوتا ہے جب لوگ سوچنا چھوڑ دیتے ہیں۔ کیونکہ جس معاشرے میں شخصیت کو اصولوں سے بڑا بنا دیا جائے، وہاں انصاف بھی تعلق دیکھ کر ہوتا ہے اور سچ بھی طاقتور کی مرضی کا محتاج ہو جاتا ہے۔
رہنما آپ کی نمائندگی کرنے کے لیے ہوتا ہے، آپ کی عقل پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں۔
After the war with India۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔the world discovered Pakistan in a whole new light۔۔. ۔۔۔Today the name Pakistan is echoing across the entire globe۔۔۔۔۔۔from East to West۔۔۔۔۔۔ from North to South. 🇵🇰
6
506
۔
بھارت کے ستر فیصد علاقوں کی بجلی پاکستان نے کنٹرول کر کے معطل کر دی تھی ۔
اس قدر برا حال تھا کہ بھارت کے معمولی کسان سے لے کر بھارت کے وزیر اعظم تک ۔ کسی کو صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں پتہ نہیں تھا ۔
بھارت کی وزارت دفاع نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر کے کہا کہ اگر پاکستان رک جائے تو ہم بھی مزید تناؤ نہیں چاہتے ۔
یہ بھارت کا اعتراف شکست تھا کہ ہماری بس ہو چکی ہے ۔
وہ بھارت جسے پوری دنیا سمجھا رہی تھی کہ اس جنگی جنون سے باز آجاؤ لیکن وہ باز نہیں آرہا تھا ۔
پھر پاکستان نے اسے تین گھنٹے سمجھایا اور وہ سمجھ گیا ۔
نہ صرف وہ سمجھ گیا بلکہ اس کے پیچھے بیٹھے سب دشمن سمجھ گئے ۔
وہ منصوبہ جس کو کئی ہفتوں تک طول دے کر دشمن پاکستان کو زچ کرنا چاہتا تھا اسے پاکستان نے محض چند گھنٹے میں لپیٹ کر دنیا کے منہ پر مار دیا ۔
تماشا پاکستان کا دیکھنا تھا ۔ تماشا بھارت کا لگ گیا ۔ شکریہ شاہینو ویلڈن ۔ 💪🇵🇰❤️
آج وفاقی حکومت
اور فیلڈ مارشل صاحب نے گورنر کنڈی کے آستانے پر
خیبرپختونخوا میں چودہ سالہ گند صاف کرنے اور
خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے کے لیے دعا کی
زبردست ھوگیا ۔۔۔
1
4
120
خیبرپختونخوا
میں ایمرجنسی اور گورنر راج تین سال کے لیے
پکا لگا دیں ۔۔ کیونکہ جتنی تباھی چودہ سال میں ھوئی ھے
اسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی
اس وقت خیبرپختونخوا کی یہ حالت ھے جس طرح چور ایک گھر میں آتے ہیں
اور گھر کا سارا سامان الٹ پلٹ کر کے چلے جاتے ہیں
دیر پا اور مضبوط فیصلوں کی ضرورت ھے
پاکستان زندہ باد
پاکستان آرمی زندہ باد 🇵🇰💪
3
137
