MetaHuman (@AcT_ooo) header
MetaHuman (@AcT_ooo) profile picture

Ding An sich

Noumenon
Joined October 2021
Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)Photo by MetaHuman (@AcT_ooo)
قرآن نے مظاہرِ فطرت پر بات کی ہے اور انسان کو ان کے مشاہدے اور ان پر غور کرنے کی طرف ابھارا ہے۔ اب اگر کوئی قرآن میں بیان کی گئی کسی بات کو سائنسی تحقیق کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں۔ اس کوشش کو تطبیق کہہ سکتے ہیں۔ مثلاً قرآن نے پانی اور زندگی کا بنیادی تعلق بیان کیا ہے، اور معلوم حیات کے لیے پانی کی ضرورت سائنسی طور پر بھی قائم ہے۔ اب زندگی پہلی بار کہاں اور کیسے شروع ہوئی، یہ ایک الگ سوال ہے جس پر تحقیق جاری ہے۔ اگر کوئی اس آیت کو زندگی کی ابتدا کے کسی خاص سائنسی نظریے پر منطبق کرتا ہے تو یہ اس کی علمی رائے ہوگی۔ اس رائے پر دلیل کی بنیاد پر بات ہو سکتی ہے، اور نئی تحقیق آنے پر اس پر نظرِثانی بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے تطبیق کے عمل کو ہی شجرِ ممنوعہ بنا دینا غیر علمی ہے۔ اور یہ بھی اپنی حد سے تجاوز ہے کہ اپنی کی ہوئی تطبیق کو ایمان کا درجہ دے کر غلطی سے مبرا سمجھ لیا جائے۔ آخر کسی آیت کو ایک خاص سائنسی نظریے سے جوڑنے کا فیصلہ ہم نے اپنی سمجھ اور اپنے زمانے میں دستیاب علم کی بنیاد پر کیا ہے۔ اس فیصلے پر سوال اٹھانا بھی علمی بحث کا حصہ ہے.. یہ میری رائے ہے..
میں مسلمان ہوں۔ میں خدا میں مانتی ہوں۔ اس میں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ سائنس کا معاملہ مذہب سے بالکل الگ ہے۔ ارتقاء زندگی کی سائنسی وضاحت ہے۔ جیسے بارش برسنے کی ایک وضاحت ہے۔ تو اگر کوئی ایمان رکھے کہ خدا بارش برساتا ہے تو سائنسی وضاحت نہیں ہے، یہ اس کا ایمان ہے۔ اس معمولی سی بات کو سمجھنے میں کیا دقت ہے؟ ایمان کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں۔ مذہب الگ، سائنس الگ۔ نویں کلاس میں سائنس رکھنے کا مطلب کونسی کتابیں پڑھنا ہے؟ فزکس، کیمسٹری، بائیو، یا اسلامیات؟ پیغمبر اچھی زندگی اور اچھی سوسائٹی بنانے کا طریقہ بتاتے تھے یا حرکت کے قوانین دریافت کرتے تھے؟ قرآن بالکل بھی سائنسی مطالعے کا ذریعہ نہیں ہے۔ یہاں جاہلوں نے اپنے دماغ میں ایک الگ ہی دنیا بنائی ہوئی ہے، بے تکی باتیں سوچتے ہیں۔ لیکن آپ بتائیں، اس بات کا یہ مطلب کیسے ہے کہ انسان کا کوئی مذہب نہیں ہو سکتا؟ اگر آپ کو مذہب کا سوال درپیش ہے تو آپ سائنسی ویڈیوز کیوں دیکھ رہے ہیں؟ آپ بھی تو وہی کام کر رہے ہیں۔ ایمان ہونا چاہیے، یا نہیں ہونا چاہیے یا کیوں ہونا چاہیے، یہ جواب آپ کو سائنس میں نہیں ملنا۔ میری ویڈیوز میں سپیسفکلی اس بارے میں بات نہیں ہوتی۔ اسلام اور سائنس پہ جو ڈسکشن ہوتی ہے میری ویڈیوز میں، وہ بھی یہی ہے کہ مذہب سائنس کا متبادل نہیں، نہ مدمقابل ہے۔ کری ایشن ازم والی ویڈیو کا جو ذکر آپ نے کیا، وہاں بھی یہی بات کہی گئی ہے کہ بائبل یا قرآن سے زبردستی سائنس نکالنے کی کوششیں کرنا غلط ہے۔ سائنس کا راستہ بالکل الگ ہے۔ تو میری ویڈیوز میں جو اسلام اور سائنس کی ڈسکشن ہے، آپ اسے اس پرسپکٹیو سے دیکھیں۔ تاہم اگر آپ کو خدا کے وجود یا مذہب کی حقیقت کا سوال سمجھنا ہے، تو اس ٹاپک پر بہت سے قابل لوگ بات کرتے ہیں، آپ ان کو سنیں۔ میں مسلمان ہوں لیکن تبلیغی مسلمان نہیں۔ میرا ایمان کا کنسیپٹ بہت سادہ ہے، اور وہ یہ ہے کہ اگر انسان خوش رہنا چاہتا ہے، تو اسے نیک بننے کی کوشش کرنی چاہیے اور اچھے کام کرنے چاہئیں۔ پر یہ بات صرف سننے میں سادہ ہے، کیونکہ سن کے یہ بات سمجھ نہیں آ سکتی۔ انسان اچھائی کی ڈیفینیشن صرف اس حد تک سمجھ سکتا ہے کہ جتنا اچھا وہ اپنے آپ کو بنا سکے۔ اس کے آگے وہ ہزار باتیں سن لے یا بنا لے، اس کا فائدہ کوئی نہیں۔ اچھائی کا مطلب سمجھنے کے لیے اچھا بننا پڑتا ہے۔ اور مزید بہتر مطلب سمجھنے کے لیے مزید اچھا بننا پڑتا ہے۔ جیسے انسان سوئمنگ سیکھتا ہے۔ یہ ثبوت اور دلائل کی بات ہی نہیں۔ یہ عمل کی بات ہے۔ پلس فائدے کی بات ہے۔ معاشرے میں اخلاق، احساس اور انصاف کا چلن ہو تو لوگ بہت خوش رہیں گے اور خوشحال بھی ہوں گے۔ لوگ اچھے نہ ہوں اور سوسائٹی ترقی کر جائے۔۔۔ یہ پاسبل ہی نہیں ہے۔ میرے لیے یہ سوال بے معنی ہے کہ خدا کا ثبوت کیا ہے، مذہب کو لے کے میرا واحد سوال یہ ہے کہ خدا کا تصور آپ کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔ تو اگر اللہ کو ماننا آپ کو اچھا انسان بناتا ہے، آپ کی زندگی میں خوشی اور سکون کی وجہ بنتا ہے تو ضرور مانیں، نہیں تو نہ مانیں۔ سادہ مذہبی ہونا بہت سادہ سی بات ہے، اربوں انسان ایسے ہی ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ عبادتیں اور دعائیں، رسمیں اور اچھے کام، یہ بہت خوبصورت باتیں ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ ہمارے ہاں بہت سے برے لوگ مذہبی ہونے کی ایکٹنگ کر کے انفلوئینس بناتے ہیں، پیسہ کماتے اور برائی پھیلاتے ہیں، لیکن کیا اس وجہ سے مذہب چھوڑ دیں؟ کیوں چھوڑ دیں؟ بلکہ اس سچویشن میں تو بالکل نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ آپ برے لوگوں کو مذہبی ہونے کا مارجن دے کے ان کی برائیوں کو مزید پھیلنے کا موقع دے رہے ہیں۔ لیکن ان لوگوں کی حیثیت کیا ہے؟ کیا ہمیں مسلمان ان لوگوں نے بنایا تھا جو ان کی وجہ سے اسلام کو چھوڑ دیں؟ ہمیں ہمارے ماں باپ نے مسلمان بنایا، اور ان کا مقصد ہمیں اچھا انسان بنانا تھا۔ اسلام کا روپ ہم جاہلوں کی جہالت اور فساد میں کیوں دیکھیں۔ اسلام کا روپ ہم ہماری زندگیوں میں، ہمارے گھروں کے رہن سہن میں کیوں نہ دیکھیں۔ کیا ہم اچھے لوگ نہیں، کیا ہمارا رہن سہن یا ہماری سوچ بری ہے؟ اس کلچر سے برائی نکال دیں تو شاندار کلچر ہے۔ تو اپنے کلچر کو چھوڑنے کی بجائے، اچھا بنیں، برے لوگ اچھا بننے کی ایکٹنگ کریں تو انہیں ایکسپوز کریں۔ میں یہی کام کرتی ہوں، تو وہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں۔ مجھے ملحد بتاتے ہیں، تو کیا ان کی وجہ سے میں اسلام کو چھوڑوں گی؟ اس بات کی کوئی سینس ہی نہیں بنتی۔ اور کیا اچھے علماء نہیں ہیں؟ غامدی صاحب کیسے نفیس اور مہذب انسان ہیں۔ انجنیئر صاحب ہیں جو مذہب کو مس یوز کرنے والوں کو ایکسپوز کرتے ہیں۔ تو بات یہ کہ سائنس پڑھنے پڑھانے کے لیے ہم اسلام کو کیوں چھوڑیں؟ جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں، اور فساد پھیلاتے ہیں، آپ دیکھنا، اچھے نہ بنے، تو ہم انہیں اسلام سے نکال دیں گے۔
1
1
7
536
اک برق بلا کوند گئی اہل چمن پر تم خوش کہ مری شاخ نشیمن ہی جلی ہے آپ اندازہ لگائیں کے نوابزادہ مرحوم نے عمر بھر کی ریاضت کا نچوڑ بیان کیا... ہمارے سیاسی منظر نامے کی اس بہترین عکاسی ہو نہیں سکتی.. ایوب دور سے مشرف دور تک واحد سیاستدان تھے جنہوں نے جمہوریت کے لیے مختلف جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا حق تعالیٰ مغفرت فرمائیں.. بڑے آدمی تھے.. ویڈیو کریڈٹ: مجمع فیس بک پیج
2
5
1
24
765
Fikr e Iqbal and Makkah Accord گیارہ منٹ ایک صدی کے خواب کی تعبیر پیش کر رہے ہیں:
8
65
2
159
4,869
اقبال پر تنقید: ایک جائزہ (یومِ اقبال کی مناسبت سے نشرِ مکرر) اقبال کو "سر" کا خطاب ملنے پر قوم پرست مسلمان، قادیانی، لبرلز، سیکولرز اور ملحدین جو یکطرفہ مؤقف پھیلاتے ہیں وہ فکری بددیانتی کی بدترین مثال ہے.. میں ان حضرات کو جواب دینے کے بجائے یہاں صرف تاریخی حقائق پیش کر رہا ہوں.. جو یک رخا مواد، یعنی ایک ٹانگ پر کھڑا یکطرفہ مواد، یہاں شئیر کیا گیا اس کی دوسری ٹانگ کا آپریشن کر کے درست حقائق قارئین کے سامنے لانا مقصود ہے.. سب سے مضحکہ خیز تنقید شیخ عبدالماجد احمدی کی ہے۔ وہ اقبال کو انگریز کا وفادار ثابت کرنے پر ٹِل کا زور لگاتے ہیں، حالانکہ ان کے اپنے روحانی پیشوا مرزا غلام احمد قادیانی، جنہیں وہ مسیحِ موعود اور مجدد مانتے ہیں، عمر بھر انگریز کے وفادار رہے۔ بلکہ اس وفاداری پر اپنے جھوٹے الہام کی مہر بھی ثبت کرتے رہے (ملاحظہ ہو: تریاق القلوب، ص ۲۵). ایسے میں شیخ موصوف کی اقبال پر تنقید تحقیق کم اور کوئی اور "دیرینہ رنجش" زیادہ لگتی ہے... اب اصل نکتہ ملاحظہ فرمائیں جلیانوالہ باغ کے سانحے پر اقبال نے یہ اشعار کہے: ہر زائرِ چمن سے یہ کہتی ہے خاکِ باغ غافل نہ رہ جہان میں گردوں کی چال سے سینچا گیا ہے خونِ شہیداں سے اس کا تخم تو آنسوؤں کا بخل نہ کر اس نہال سے (بحوالہ: "چند یادیں، چند تاثرات"، ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی، ص ۴۹ تا ۵۱؛ نیز "کلیاتِ باقیاتِ شعرِ اقبال"، مرتب ڈاکٹر صابر کلوروی، اقبال اکادمی پاکستان، ص ۳۲۹) ملکہ وکٹوریہ کے مرثیے اور جارج پنجم کی تاج پوشی والی نظم کی طرح یہ اشعار بھی بانگِ درا کے اس نسخے میں شامل نہیں جس کی اقبال نے خود توثیق کی۔ یہ سب اقبال کا متروک کلام ہے، جسے ان کی وفات کے تقریباً ۱۵ برس بعد سید عبدالواحد معینی نے "باقیاتِ اقبال" میں اور بعد میں ڈاکٹر صابر کلوروی نے جمع کیا۔ بدنیتی کا عالم یہ ہے کہ اقبال کے "خیرخواہ" تاج پوشی کے اشعار تو روز ٹانک دیتے ہیں، مگر اسی متروک کلام سے جلیانوالہ باغ کے اشعار کبھی نہیں لگاتے... یہ فکری بددیانتی ہے، اور مقصد اقبال اور فکرِ اقبال پر بھونڈی ضربیں لگانا ہے.. ساتھ تین صفحات منسلک ہیں۔ پہلے دو سر کے خطاب پر ایک متوازن توضیح ہے جبکہ تیسرا تریاق القلوب سے مرزا صاحب کی وارداتِ قلبی کا بیان ہے....
3
4
11
681
میر، غالب، اقبال، ن م راشد اور فیض صاحب... ان کا شمار عہد ساز شعراء میں ہوتا ہے. ان کو پڑھ کر مزید شاعری پڑھنے کی گنجائش نہیں رہتی. ان کے بعد کسی کو سن کر داد دینا ایک رسمی سی بات ہوتی ہے اس سے زائد کچھ نہیں... یہ شعراء اسالیب کے موجد ہیں. اسلوب وہ کہ جو مقبول ہوئے اور متاخرین نے جن پر خوب طبع آزمائی بھی کی... لیکن بعد کی سب کاوشیں تکرار محض ہی لگیں .. قند سے خالی بے جان... کچھ لوگوں نے بھی اپنے حلیے اور خاص انداز سے مشاعرے لوٹے بحر وضع کئے لیکن سب پُھسپُھسا لگا.... یہ عطائی معاملات ہیں ریاضت کو اس میں کوئی دخل نہیں ہے...
4
4
1
23
1,278
جون ایلیا بارے احمد جاوید صاحب کی ایک ایک بات سے اتفاق ہے. بگڑے ہوئے لونڈوں کے شاعر ہیں.. 😅
1
1
10
377
سوشل میڈیا وہ فورم نہیں ہے کہ جہاں آپ لوگوں کی پرائیویٹ ویڈیوز جعلی/اصلی کو شیئر کریں. یہ ایک غلیظ حرکت ہے. جو بھی مولانا اسعد کی ویڈیو شیئر کر رہا ہے، چاہے صرف یہ پوچھنے کے لیے کہ یہ اصلی ہے یا جعلی، اُس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے... ہم نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہو اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.... @NCCIAOFFICIAL @FIA_Agency
3
3
1
22
871
قاری نابینا ہیں۔ چند مقامات پر آواز کا اتار چڑھاؤ ایسا ہے کہ سننے والے کا گلا رندھ جاتا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کیا ہیں اور کیا نظریہ رکھتے ہیں، کلام اللہ کا لطف اس انداز میں بھی لیجیے کہ یہ قاری صاحب کی آواز اس قرات میں بےمثال کلاس رکھتی ہے۔ آج کام بہت کم تھا تو ریلز میں آوارہ گردی کرتے ہوئے یہ دیکھنے کا موقع ملا۔ شئیر کرنا ہی تھا۔ اللہ سے کہتا ہی رہتا ہوں کہ یار دیکھ، آنکھ بند ہونے کے بعد نہ کھلی تو بڑی زیادتی ہو گی۔
26
542
7
1,721
37,443
فلسفہ ایک ذمہ داری والا کام یے ! فلسفہ زندگی سے متعلق انسان کے تجربہ اور مشاہدات کا نچوڑ ہے۔ میرا خیال ہے کہ علم کے اس گوشے میں اصطلاحات وضع کرنا مشکل کام نہیں ہے... مشکل ترین کام ان کو عام انسانوں کو سمجھانے کا ہے۔ زندگی کی ابتداء اور انتہاء سادہ اور دل کو لبھا جانے والے انداز میں پیش کرنا ایک ذمہ داری ہے۔ یہ کارِ رسالت ہے، پیغمبرانہ نوعیت کا کام ہے۔ اس کو سر انجام بھی اسی انداز سے دیا جائے تو مناسب ترین بات ہوگی۔ لوگوں کے دل و دماغ میں کوئی الجھن نہ رہے، کوئی اٹکن نہ رہے، بات سیدھی سلیس عقل کو متاثر کر جائے۔ گتھی کم از کم سلجھ نہیں رہی تو مزید الجھنے بھی نہ پائے۔ وزنی اصطلاحات اور ان کے قدرے مشکل تر مفاہیم بات کو پیچیدہ اور بحث کو مزید گنجلک کر جاتے ہیں، خاص کر جب گفتگو الہیات کے میدان علم کی ہو رہی ہو۔ مجھے اکبر الہ آبادی کا شعر بڑا موزوں لگتا ہے اس باب میں: فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں یہ پوری غزل ریختہ پر موجود ہے، جائیں اور اس کا لطف لیں...😅❤️
1
1
10
385
سینٹر مشتاق صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ پر اللہ رحم فرمائیں ان کے لیے تلخیوں میں آسانی پیدا ہو جائے... بد بخت ترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کی ذاتی گھریلو زندگیوں پر بے رحم گدھوں کی طرح حملہ آور ہوتے ہیں... سینٹر مشتاق ایک مخلص ناقد ہیں. ان کی تنقید میں تُرشی ممکنہ اصلاح کے لئے ہے. یہ سمجھنا چاہیے
4
9
2
39
5,031
اس کی کیا وجہ ہے...؟ پسماندہ ممالک میں اقلیتی گروہوں کے بعض افراد کے ہاں احساسِ محرومی رفتہ رفتہ ردِعمل، تلخی اور نفرت کی صورت اختیار کر لیتا ہے.. انہیں لگنے لگتا ہے کہ ان کے حالات کی ذمہ داری لازماً اکثریت پر عائد ہوتی ہے، حالاں کہ پسماندگی کے اثرات اقلیت اور اکثریت، دونوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوتے ہیں... غربت بے روزگاری نظام انصاف کی خامیاں یہ سب کے لیے ہوتی ہیں... ان کی نوعیت اور شدت مختلف ہو سکتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں ہی اس پسماندگی اور تنزلی کا بوجھ اٹھا رہے ہوتے ہیں... یہ رویہ بعض اوقات اُس وقت زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے جب یہی اقلیتی گروہ کے افراد کسی دوسرے ملک میں جا کر آباد ہوتے ہیں.. اپنے وطن اور ہم وطنوں پر ان کی تنقید اس قدر سخت اور یک رُخی ہو جاتی ہے کہ اس میں اصلاح کی خواہش سے زیادہ اندر پنپتی ہوئی تلخی اور تعصب جھلکنے لگتا ہے... بات بات پر زہرآلود جملے، طنز کے نشتر اور طعن و تشنیع ان کے طرزِ اظہار کا حصہ بن جاتے ہیں.. آپ اس کو محسوس کئے بنا نہیں رہ سکیں گے.. میرا یہ تجربہ اور مشاہدہ ہے... یہ بھی ایک عجیب المیہ ہے ویسے....
6
2
7
21
3,519
خربوزہ سیزن: جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے، سیاسی لوگوں کو اتنا غیر فعال اور انتظامیہ کو اتنا فعال میں نے کبھی نہیں دیکھا.. فعالیت سے میری مراد وہ استعداد ہے جس کے ذریعے کوئی فرد یا ادارہ اپنے مفاد کو حاصل کر سکتا ہے.. کسی دور میں ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس وہ اتھارٹی ہوتی تھی جو آج ڈی سی صاحبان یا ایس ایچ اوز کے پاس ہے.. یہ دور غیر محسوس طور پر انتظامیہ کے اقتدار کا دور ہے.. مجھے لگتا ہے کہ عوام کو مشکلات پیش آئیں گی۔ اچھا، انتظامیہ کا معاملہ “make it or break it” والا ہوتا ہے.. کوئی درمیانی راہ نہیں ہوتی.. بہتر بھی ہو سکتا ہے اور بدتر بھی.. یہ نصیب ہے.. بالکل ویسے ہی جیسے آپ ایک خربوزہ خرید لیتے ہیں.. اب وہ میٹھا نکلے یا پھیکا یہ نصیب کی بات ہے.. تو انتظامیہ کے دور کو آپ خربوزہ سیزن کہہ سکتے ہیں..
1
1
8
528
پاکستان کی اصل تباہی سیکولر لبرل طبقے کی ہڈ حرامیاں ہیں.. مولوی تو بیچارہ مسجد و مدرسے تک محدود رہا، لیکن اختیار کی راہداریاں ہوں، افسر شاہی ہو یا طاقت کے مراکز، یہی طبقہ مسلط نظر آتا ہے.. کہیں خالص نظری و عملی لبرل سیکولر، اور کہیں نظری طور پر نہ سہی، لیکن عملی زندگی میں اسی فکر کے نمائندے۔ بظاہر اپنی تنقید کا ہدف اسلامی جماعتوں یا اسلام کے تصورِ سیاست کو بناتے ہیں، لیکن عملاً ہر موقع پر، ہر اس جگہ جہاں سے تبدیلی ممکن ہو سکتی تھی، یہ طبقہ خزانے پر سانپ کی طرح بیٹھا رہا۔ نہ خود کوئی بہتری لائے اور نہ کسی اور کو آگے بڑھنے دیا.. ان ہی کا طے کردہ نظام ہے یہی اس کو فیل. کرتے ہیں اور یہی اس میں بہتری لانے نہیں دیتے... آپ سیمیناروں، پوڈکاسٹس یا دیگر پلیٹ فارموں پر ان کی گفتگو سنیں.. آپ کو ایک نمبر کے مصلح اور اصلاح پسند اور ریفارمر نظر آئیں گے، لیکن عملاً نکمے، بے عمل اور کج رو ہوں گے.. باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ! بات تلخ ہے لیکن حقیقت پر مبنی ہے...
18
20
11
71
5,449
یار ایورج قسم کے ڈراموں اور افسانوی کرداروں پر لوگ پاگلوں کی طرح کیوں تبصرہ شروع کرتے... زامل ابوبکر بالا... یقین کریں بندہ دو منٹ مسلسل ان کی ایکٹنگ نہیں دیکھ سکتا.. کنٹینٹ سائیڈ پر رکھ دیں وہ تو ہوتا ہی فارغ ہے... وہاج نے پھر کچھ بہتر ایکٹنگ کی ہے وہ بھی اس لحاظ سے کہ اپنے زون سے باہر نکلا ہے تھوڑا بہت... باقی اس کے علاوہ فارغ وقت کا ضیاع ہے... لیکن ماشاءاللہ لوگ اس کے باوجود بھی اوبسیسڈ ہیں.. 🙄 🙄
8
3
3
35
5,737
بعض اوقات انسان کا کوئی ایک برا عمل اس کا پیچھا کرتا رہتا ہے اور بالآخر اس سے کوئی بہت بڑا جرم س زد ہو جاتا ہے... ہر معاملے میں اللہ سے پناہ مانگتے رہنا چاہیے.. دروں بینی کرتے رہنا چاہیے...
25
69
9
352
25,287
یہ زامل زریاب ابوبکر والی بصری آلودگی سے بہت پہلے کا دور تھا... کوئی مصنوعی ساؤنڈ افیکٹس نہیں کوئی زہریلے ساس بہو والے رولے نہیں... عام فہم انداز میں سماج سے متعلق موضوعات کو بیان کر دیا جاتا تھا...
ڈرامہ اندھیرا اجالا کا ایک کلپ
2
13
519
قدرے اوسط ذہن رکھنے والے افراد خدا پر یقین کیوں نہیں رکھ پاتے.. وجہ صرف ایک ہے اور وہ زندگی کی اصل ماھیت سے اس کی جانب سے پیش کی گئی کشمکش سے یہ لوگ نابلد ہیں... زیادہ ذہن پر زور نہیں دیتے...
4
3
2
30
5,243
بچے میں ایمان کی بنیاد والدین کی ذمہ داری ہے... اس بنیادی کردار میں معاشرے کا کوئی دوسرا ادارہ والدین کی جگہ نہیں لے سکتا۔..
3
6
29
655
سید مزمل شاہ صاحب کو ٹیگ کر دیں... بھائی انجوائمنٹ کے اور بہت سے خیالات اپنائے جا سکتے سوائے اس ایک کے.... میں نے بھرپور کوشش کی لیکن میرا دل اور ذہن نہیں مانتا اس بات کو.... 😀
10
11
2
47
3,758
Overthinking... 🙄 What’s the psychology behind being half-naked with your partner, doing dance moves to some random, rubbish awkwardly funky beats in front of more than two dozen other couples? Why would I dance with my partner in that situation, even if I were the most liberal and secular person imaginable? Just asking… What's the hidden pleasure in that.. Non sense... 😭
5
4
1
26
863