it's Me retweeted
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو عزت دی۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمان مکمل طور پر فعال ہو۔ آزاد کشمیر جیسے چھوٹے خطے میں الیکشن پر سوالات اٹھے ہیں۔ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔ سب کو مل کر الیکٹورل ریفارمز پر کام کرنا چاہیے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پارلیمان فعال ہو اور عوام کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احترام سے نبھایا جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی کمیٹیوں، بجٹ کمیٹی اور قانون سازی کی کمیٹیوں سے بائیکاٹ پارلیمان کی فعالیت میں رکاوٹ ہے۔ اپوزیشن کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنا چاہیے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مرضی اور اتفاقِ رائے کے ساتھ کھڑی ہے، زبردستی کے کسی اقدام کو نہ پہلے مانا، نہ آج مانے گی، نہ کل مانے گی۔ ہر صوبے کے آئینی حقوق اور مؤقف کا احترام ہونا چاہیے۔ جو فیصلہ عوام کی رضامندی اور سیاسی اتفاقِ رائے سے ہوگا، پیپلز پارٹی اس کا ساتھ دے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہر قیدی کو صحت اور علاج کی سہولت حاصل ہونا چاہیے۔ اگر کسی علاج یا چیک اپ کی ضرورت ہو تو حکومت کو خود اس کا بندوبست کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بجائے حکومت کا خود یہ اقدام کرنا بہتر ہوتا، تاہم ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
کشمیر کے حساس حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کی خواہش تھی کہ انتخابات غیر متنازعہ ہوں، مگر بدقسمتی سے انہیں متنازعہ بنا دیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے پہلے ہی انتخابی بے ضابطگیوں اور تشدد کے خدشات سے آگاہ کیا تھا، جو درست ثابت ہوئے۔ موجودہ حکومت کشمیر کے مسائل حل نہیں کر سکے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
پاکستان پیپلز پارٹی کا صوبوں کے حوالے سے مؤقف واضح ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق چاہتے ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے پارلیمان اور سینیٹ میں اتفاقِ رائے موجود ہے۔ سندھ اسمبلی کی متعدد قراردادیں بھی واضح ہیں۔ پیپلز پارٹی تمام صوبوں کی اسمبلیوں اور پارلیمان کے متفقہ مؤقف کا احترام کرتی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی، بیرونی سازشوں اور علیحدگی پسند قوتوں کا مؤثر مقابلہ کرے۔ ملک میں امن کا قیام معیشت، ترقی اور روزگار کے لیے ناگزیر ہے۔ حالات مزید بگڑے تو مہنگائی اور معاشی مشکلات بڑھیں گی۔ اس لیے تمام سیاسی قوتوں اور عوام کو متحد ہو کر ملک کا ساتھ دینا چاہیے اور ان حالات سے نبٹنا چاہیئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
Heartfelt condolences on the passing of the mother of PTI Chairman Barrister Gohar Ali Khan.
May Allah Almighty grant the departed soul the highest place in Jannat-ul-Firdous and give Barrister Gohar and his family strength and patience to bear this irreparable loss. Ameen.
it's Me retweeted
Kashmir Election results will be known as “ Form 47 Plus “. PML N got another Khairatee Mandate through historical Rigging. People rejected PML N in 2024 and 2026. Fake mandate can give them illegitimate governments but PML N will never get popularity of masses and support of people of Pakistan.
it's Me retweeted
مریم نواز صاحبہ! تنقید کرنے سے پہلے ذرا زمینی حقائق بھی دیکھ لیا کریں۔ سندھ کی سڑکیں اور جدید روڈ نیٹ ورک خود گواہی دے رہے ہیں کہ سندھ میں انفراسٹرکچر اور رابطہ سڑکوں کے شعبے میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ پہلے حقیقت دیکھیں، پھر بیان دیں، کیونکہ دعووں سے نہیں، کام سے ترقی ثابت ہوتی ہے۔
@BBhuttoZardari @MaryamNSharif
@pmln_org
it's Me retweeted
مسکراتے پھول، روشن مستقبل!
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH) میں سندھ حکومت کی جانب سے معصوم بچوں کو معیاری طبی سہولیات اور علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
کیونکہ ہر بچے کی مسکراہٹ، ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
پی ایس 30، خیرپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر اسفندیار خان کھرل 48 ہزار 986 ووٹ لیکر کامیاب
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
انسانیت کی خدمت، بلا معاوضہ اور بلا تفریق
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ حکومت گردوں کے مریضوں کو بلا معاوضہ، بلا تفریق اور عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
عوامی خدمت کا یہ عظیم مشن سندھ حکومت اور SIUT کی شراکت داری سے مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
وعدوں سے تکمیل کا سفر!
پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کاوشوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عزم کے تناظر میں سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اکیس لاکھ پکے مکانات کی ملکیت خواتین کے حوالے کرنا ثابت کرتا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ تکمیل پر یقین رکھتے ہیں۔
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں نیشنل اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن موجود تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہوکر فعال کردار ادا کریں، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور قائدین حزب اختلاف نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ آپ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
ہر دل قیمتی ہے، ہر زندگی اہم ہے!
سندھ حکومت کے زیرِ انتظام NICVD میں پاکستان بھر سے آنے والے تمام مریضوں کے لیے دل کے امراض کا جدید اور عالمی معیار کا علاج، انجیوپلاسٹی، بائی پاس اور جدید ترین طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ کوئی بھی پاکستانی وسائل کی کمی کے باعث علاج سے محروم نہ رہے۔
@BBhuttoZardari
it's Me retweeted
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات۔
صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ۔
بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط ضروری ہیں: صدر زرداری
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑے صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے: صدر زرداری
بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پہ ناکام بنائی جائیں گی: صدر زرداری
وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا: صدر زرداری
پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
it's Me retweeted
صوبوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے اور آئین میں بھی واضح لکھا ہے کہ صوبے کس طرح بننے چاہئیں۔ عوام نے فیصلہ کرنا ہے اور عوام نے اپنے نمائندے منتخب اسمبلی میں بھیج دیئے ہیں جو قرارداد لائیں گے۔ اس میں اتنی پریشانی کی بات نہیں ہے۔
سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
@sharjeelinam
it's Me retweeted
وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں فلورمل کیلئے گندم ذخیرہ رکھنے کی حد ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 25 ایکڑ زمین رکھنے والے سندھ کے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
@sharjeelinam










