Deputy Commissioner Bar-Swat (@DCBarSwat) profile picture

0946-791291/92 District created on 27-01-2026 First DC posted on 15-05-2026 Population: 1.13 million (2023) Area: 3975 sq km

Bar Swat
Joined August 2026
ضلع برسوات کی پہلی انتظامیہ کے ۱۰۰ دن مکمل۔
2
3
451
ڈپٹی کمشنر بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی بحرین نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی زائد کرایوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی ٹرانسپورٹ کا معائنہ کیا۔ مقررہ سرکاری کرایوں سے زائد وصولی پر خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے
4
ڈی سی بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی کالام نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اور مڈل سکول کالام کا دورہ کیا۔ اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے باقاعدہ حاضری، بروقت نصاب کی تکمیل اور معیاری تعلیمی ماحول یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
8
ڈپٹی کمشنر بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی کالام نے انٹرمیڈیٹ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات، عملے کی حاضری اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ امتحانات کے شفاف انعقاد اور نقل کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
5
ڈی سی بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی مٹہ نے سروس ڈیلیوری سینٹر (ایس ڈی سی) مٹہ کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری، سرکاری ریکارڈ اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ عملے کو بروقت، شفاف اور مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
7
ڈپٹی کمشنر بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی خوازہ خیلہ نے ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ باغ ڈھیرئی اور فتح پور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں کے اطراف قائم عارضی تجاوزات ہٹا کر راستے کلیئر کر دیے، تاکہ ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمدورفت میں آسانی یقینی بنائی جا سکے۔
3
ڈی سی بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی خوازہ خیلہ نے بی ایچ یو فتح پور کا دورہ کیا۔ عملے کی حاضری، ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انسدادِ پولیو تربیتی سیشن میں شرکت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ علاقوں اور بچوں تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل:0946791295
4
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے پٹوار خانہ فتح پور کا دورہ کیا، جہاں عملے کی حاضری، سرکاری ریونیو ریکارڈ اور روزنامچہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ عملے کی حاضری اور دفتری امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
8
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی خوازہ خیلہ نے ایس ایچ او فتح پور کے ہمراہ باغ ڈھیرئی بازار کا دورہ کیا۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق پائی گئی۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
4
ڈی سی بر سوات کی ہدایات پر اےاےسی بحرین نے عوامی شکایت پر جی ایم ایس دامانہ کا دورہ کیا اور تدریسی عملے کی حاضری چیک کی۔ معائنے کے دوران ایک استاد غیر حاضر پایا گیا، جس کی غیر حاضری رجسٹر میں درج کر دی گئی، جبکہ ہیڈماسٹر بی آئی ایس ای سوات کے امتحانات کی سرکاری ڈیوٹی پر مامور تھے
5
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اے اے سی بحرین نے ڈی ایس پی مدین کے ہمراہ مدین بازار کا دورہ کیا اور علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صورتحال پُرامن اور تسلی بخش پائی گئی، جبکہ ٹریفک کی روانی اور کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں۔
7
#pricelistupdate عوام الناس کی شکایات، مسائل اور تجاویز کے اندراج کے لیے ڈی سی بر سوات شکایت سیل سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 📞 0946-791295
7
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اے اے سی خوازہ خیلہ نے فارسٹ رینج آفیسر کے ہمراہ کوٹنی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سلیپر کے 27 تختے (18 مکعب فٹ) برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ لکڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی۔ ڈی سی شکایات سیل: 0946791295
5
🌸 بر سوات کے علاقے گوالیرئی میں زعفران کی کاشت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، جہاں ایک بلب سے ایک سال کے دوران اوسطاً 36 نئے بلب تیار ہوئے، جبکہ رواں سال 850 پھول بھی حاصل کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت بر سوات نے نمائشی پلاٹ کا دورہ کرکے پیداوار کا جائزہ لیا۔
8
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی سی بر سوات کی ہدایات پر اےسی خوازہ خیلہ نے زیرِ تعمیر خوازہ خیلہ بائی پاس کا دورہ کیا اور لنک ون پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ مینیجر کو تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل0946791295
3
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بر سوات کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بر سوات، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے 28 نومبر 2026 کو AID International، 24 کیولری (FF)، 6 بریگیڈ اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیرِ اہتمام منعقد
1
5
ہونے والے مفت طبی کیمپ کے لیے مختص مقام کا مشترکہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران جاری تیاریوں اور زمین کی ہمواری کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
4
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اے اے سی مٹہ نے بی ایچ یو پڑاؤ کا معائنہ کیا، جہاں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
12
ڈی سی بر سوات شہریار قمر کی زیرِ صدارت ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس، تعلیمی معیار، سکولوں کی کارکردگی اور بنیادی سہولیات کا جائزہ۔ متعلقہ حکام کو بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت۔ ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
14
ڈی سی بر سوات شہریار قمر کی زیرِ صدارت ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہسپتالوں کی کارکردگی، طبی عملے کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور صحت پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کو عوام کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
9
AAC خوازہ خیلہ نے میاندم میں واقع پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہوٹل کے دو کمروں کی چھت کو نقصان پہنچا۔
6