Deed-e-Balochistan (@DeedeBaloch) header
Deed-e-Balochistan (@DeedeBaloch) profile picture

Deed e Balochistan explores the evolving narratives of Balochistan.Creating a space where dialogue become direction.

Joined May 2025
''خان آف قلات کی بہو نے بلوچستان کے تمام سرداروں،نوابوں کو جھنجھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ اُن کے شوہر کو اغواء ہوئے 3 روز ہوچکے ہیں،بازیابی میں کردار ادا کریں'' قلات کے شاہی دربار سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق،اہلیہ ولی عہد شہزادہ پرنس محمد خان احمدزئی (دختر شہزادہ موسیٰ جان احمدزئی) نے ایک انتہائی اہم اور تشویشناک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر، ولی عہد شہزادہ پرنس محمد خان احمدزئی کو لاپتہ ہوئے تین روز سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، جس سے پوری فیملی اضطراب اور ذہنی کرب میں مبتلا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ہونے کے دن ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ "آپ لوگ پریشان نہ ہوں، میں جلد واپس آؤں گا"۔ تاہم، اس بات کو آج تین مکمل روز گزر چکے ہیں لیکن ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے اور نہ ہی ان سے دوبارہ کوئی رابطہ ہو پایا ہے۔ اہلیہ پرنس محمد خان احمدزئی نے بحیثیت زوجہ اور تمام بلوچ اقوام کی بہن اور بیٹی کی حیثیت سے بلوچستان کی تمام مسلّح تنظیموں اور سرکاری و سلامتی کے اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس تمام صورتحال کو واضح کریں تاکہ ان کا خاندان اس مسلسل قرب اور پریشانی سے باہر نکل سکے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ احمدزئی خاندان کی بلوچستان، اس کی عوام اور سر زمین کے لیے تاریخی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس نازک وقت میں، انہوں نے بلوچستان کے تمام نوابوں، سرداروں، سیاسی رہنماؤں اور معتبرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بااثر کردار اور جدوجہد کو ببروئے کار لائیں تاکہ ولی عہد شہزادہ پرنس محمد خان احمدزئی کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی ممکن ہو سکے۔
7
10
15
1,087
بی ایل اے کا ایک اور خفیہ گروہ گرفتار ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے ایک ایسا گروہ گرفتار کیا ہے جو کم عمر لڑکوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مخصوص مقامات پر بلاکر نازیبا ویڈیوز بناتا اور پھر بلیک میل کرتا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گروہ مبینہ طور پر کم عمر لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتا تھا،انہیں ملنے کے لئے بلایا جاتا تھا اور پھر نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کیا جاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بلیک میلنگ مبینہ طور پر بی ایل اے کے لئے کی جاتی تھی،اُن لڑکوں سے بی ایل اے کے لئے ریاست مخالف کام کرائے جاتے تھے،سرویلئنس کرائی جاتی اور پہاڑوں پر لے جانے کے لئے مجبور کیا جاتا تھا۔
5
15
26
464
خاران کے ضلعی اسپتال میں سولرائزیشن منصوبہ مکمل،بجلی کی بندش کی صورت میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع خاران کے ضلعی اسپتال میں سولرائزیشن کا منصوبہ 43 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل کرلیا گیا۔ منصوبے کا مقصد اسپتال میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بہتر بنانا اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں حائل مشکلات کم کرنا ہے۔ سولرائزیشن کے ذریعے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی بلاک کو بجلی کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے، جس سے لوڈشیڈنگ کے دوران بھی طبی خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
6
10
16
277
کچھی کینال منصوبے سے قبل ہم برسوں بارشوں کا انتظار کیا کرتے تھے،گدھوں پر پانی لایا کرتے تھے،پینے کے لئے پانی نہیں تھا،ہمارے لوگ سندھ ہجرت کررہے تھے کچھی کینال کے بعد وہ واپس آرہے ہیں،کچھی کینال منصوبے پر عوام کی رائے
7
12
19
316
برکھان کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل صحت کی سہولیات کی جانب اہم پیش رفت! بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پی پی ایچ آئی بلوچستان نے ضلع برکھان کے بی ایچ یو نہار کوٹ اور بی ایچ یو پیر بخش میہانی میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم نصب کر دیے ہیں۔ اس اقدام سے اب مقامی آبادی کو اپنے قریبی بنیادی مرکزِ صحت میں آن لائن طبی مشاورت اور ماہر ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔ جہاں طویل فاصلے اور محدود طبی سہولیات کبھی علاج کے حصول میں رکاوٹ بنتے تھے، وہاں اب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کی جدید سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں۔
7
15
24
454
کوہلو سے تعلق رکھنے والے بلوچ نوجوان شیر باز مری نے MMA چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈن فِسٹ چیمپئن شپ بیلٹ اپنے نام کر لی کامیابی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مینا مجید، اسپورٹس بورڈ اور تمام معاونین و حامیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کوہلو کی سرزمین سے ابھرنے والے بلوچ نوجوان شیر باز مری کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھرپور جذبہ اور ٹیلنٹ موجود ہے۔
9
16
27
671
خاران میں عوامی املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام! مسلح تنظیم کی جانب سے بھیجے گئے پانچوں ڈرونز سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے بلوچ علاقوں میں عوامی املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے کیسے حقوق کی بات کرتے ہیں ؟ مگر سوال یہ ہے کہ بی ای ل اے کے پاس جدید ڈرون ٹیکنالوجی کہاں سے آئی؟ بھارت کیوں اسلحے اور ٹیکنالوجی کی فراہمی بی ایل اے کو کر رہا ہے ؟
8
29
36
496
NUSHKI, BALOCHISTAN A girls’ college attacked not a military installation, not a security checkpoint, but an educational institution. T-e-rr-o-ist entered through the main gate, disabled CCTV cameras and opened fire on students Three baloch girls were injured, one reportedly in critical condition. What kind of freedom is built on terr-ori-sing young girls? Targeting students whose only ambition is to pursue education is not a struggle for rights It is an attack on humanity, education and the future of Balochistan. When classrooms become targets and innocent students become victims, who exactly is fighting for Balochistan and who is destroying its future?
16
38
2
53
922
اخترمینگل کا بیٹا ڈیتھ اسکواڈ چلانے لگا؟ہیڈمحرر کو قتل کرادیا؟ مقامی سطح پر سامنے آنے والے دعوؤں کے مطابق سردار اختر مینگل کے صاحبزادے گورگین مینگل پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اُس نے منظور احمد کو مینگل کوٹ کے قریب مبینہ طور پر قتل کیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے بھتیجے میر جاوید مینگل کے صاحبزادے کے ذریعے مقتول کے خاندان کے ایک فرد پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
7
16
27
445
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں بنیادی مرکزِ صحت پر مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اب دور دراز علاقوں کے عوام بھی ان طبی خدمات سے مستفید ہورہے ہیں جو کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ آن لائن ویڈیو کال کے ذریعے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں، ان کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کی اصل ضرورت یہی ہے کہ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچیں، تاکہ علاج کے لیے طویل سفر اور اضافی اخراجات کی مشکلات سے نجات مل سکے۔
4
14
1
23
470
بلوچستان میں بیماری کے علاج کے لیے دور دراز راستے اب رکاوٹ نہیں بنیں گے! بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت صوبے کے ہر مستقل رہائشی کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے 1,200 سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی یہ سہولت عوام کے لیے معیاری طبی خدمات تک رسائی آسان بنانے اور صحت مند بلوچستان کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
8
15
27
399
بلوچستان میں صحت کی سہولت اب عوام کی دہلیز پر! حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کا منصوبہ صحت دہلیز دور دراز علاقوں کے عوام کو گھر بیٹھے 24/7 مفت طبی مشاورت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ صحت کی سہولت بلوچستان کے ہر شہری تک، ایک صحت مند بلوچستان کی جانب پیش رفت!
8
16
27
368
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا سرداری نظام پر دوٹوک وار بلوچستان میں 100 سے زائد سردار ہیں، مگر کوئی مظلوم کے ساتھ کھڑا نظر نہیں آتا۔ یا تو خود ظلم کرتے ہیں یا ظالموں کے محافظ بنے ہوئے ہیں آخر مظلوم بلوچ کو انصاف کب ملے گا؟
6
15
24
506
نوشکی گرلز ہائی اسکول کی باہمت ٹیچر زرینہ بلوچ نے مسلح افراد کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسکول کھلا رکھنے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے بلوچ بچوں کا روشن مستقبل خوف اور تشدد کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ ایک طرف بلوچ بچیوں کے ہاتھوں میں قلم تھمانے کی جدوجہد ہے، تو دوسری طرف تعلیم کے راستے میں دھمکیوں کی دیوار کھڑی کرنے کی کوششیںزرینہ نے مزید کہا کہ بلوچ بچوں کو تعلیم سے دور رکھ کر آخر کس کا مستقبل سنوارا جا رہا ہے؟
6
15
25
490
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، نوشکی کے کلی شریف خان روڈ پر مسلح تنظیم کے دہ ش ت گردوں کی فائرنگ سے شہری سدھیر جاں بحق ہوگئے ایک عام شہری کا ق تل اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دہ ش ت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ قیمت بلوچستان کی عام عوام کو اپنی جانوں سے چکانا پڑتی ہے
5
15
20
272
پشین کے محمد اشرف بازئی نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر گلائیڈر تیار کیا ضلع پشین کی تحصیل بوستان سے تعلق رکھنے والے موٹر مکینک محمد اشرف بازئی نے محدود وسائل اور رسمی تعلیم کی کمی کے باوجود گاڑی کے انجن اور مختلف پرزوں کی مدد سے موٹر گلائیڈر تیار کیا،جس کی لاگت صرف 15 لاکھ روپے آئی
7
15
35
542
نوشکی میں بی ایل اے کی جانب سے گھروں میں گھس کر چوریاں،ڈکیتیاں کرنا ایک معمول بن چکا تھا،اب طالبات کے کالج پر حملے پر اہل علاقہ شدید غصے میں ہیں،پریس کانفرنس میں بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
8
17
1
30
975
''شرزیب، رحمان گل، اللہ نذر جیسے دہشت گردوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم لوگوں کو پہاڑوں سے نکال کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے'' نوشکی میں طالبات کے کالج پر بی ایل اے کے حملے پر وزیر اعلیٰ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ،بی ایل اے آخر چاہتی کیا ہے، معصوم بچیوں پر حملہ کرنا کہاں کی بلوچیت اور روایات ہیں،بلوچستان کے لوگوں اور نشانہ بننے والی طالبات کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم کسی صورت قاتلوں اور دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے،نوشکی کالج میں زخمی ہونے والی بہادر طالبات کے نام پر اسپورٹس فیسٹیول کرایا جائے گا۔
6
21
37
956
بی ایل اے کے حق میں بیانیہ کیوں نہیں بنایا؟ خان آف قلات کے فرزند کو اغواء کرلیا گیا۔ شہزادہ محمد خان پر بی ایل اے کی جانب سے ان پر ریاست کے خلاف بیان دینے اورکالعدم تنظیم کے حق میں بیانیہ اختیار کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی وائی سی کی طرز پر بی ایل اے کے حق میں بیانیہ بنانے سے انکار پر انہیں اغوا کیا گیا۔ یہ سوال بھی شدت اختیار کررہا ہے کہ مگسی سمیت دیگر کئی قبائل کے افراد پہلے ہی بی ایل اے کے خلاف ریاستی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایسے میں سراوان اور جھالاوان کے سردار اب کیا راستہ اختیار کریں گے؟ کیا اختر مینگل اور نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچ شناخت، قبائلی وقار اور بلوچ عوام کے تحفظ کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کریں گے،روایتی بزدلی اور خاموشی سے کام لیں گے یا پھر بلوچ شناخت کی حفاظت کریں گے؟
8
20
1
33
1,575
اسپنی روڈ ٹراما سینٹر کوئٹہ بلوچستان میں ہنگامی طبی سہولیات کی جانب اہم پیش رفت! حکومتِ بلوچستان کے تحت 150 بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹر جدید طبی سہولیات کے ساتھ شہریوں کو بروقت علاج فراہم کر رہا ہے - 3,692 مریضوں کو طبی خدمات - 218 بڑے اور چھوٹے آپریشنز - 4,097 مفت لیبارٹری ٹیسٹ - 1,664 سی ٹی اسکین اور 3,026 ایکسرے چار آئی سی یوز، چھ آپریشن تھیٹرز اور نیورو سرجری سمیت متعدد طبی سہولیات سے آراستہ یہ مرکز ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور عوام کو بہتر علاج کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
6
11
26
18,578