شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی، عزیز خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران خودکش حملے کے لیے تیار کیا جانے والا بارودی مواد سے لیس مزدا ٹرک بھی تباہ کردیا گیا۔ علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
خیبر پختون خواہ ، ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گیی، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 اہم دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
شانگلہ: چکیسر میں موٹر سائیکل کے ساتھ نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پولیس کانسٹیبل قیموس خان شہید ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
ٹانک: محلہ خدریاں میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار سعادت کے بیٹے نے بھی آج صبح اسپتال میں جام شہادت نوش کیا۔ واقعے میں گھر چھٹی پر آئے پولیس اہلکار اور ان کا بیٹا نشانہ بنے تھے، والد گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے جبکہ آج بیٹا بھی شہید ہوگیا۔
#KPK
بنوں: تحصیل ڈومیل کے علاقے اتوار میلہ، کاشو نالہ کے قریب پولیس اہلکار دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بن گئے، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران ملک کے 21 صوبوں میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں 151 اہلکار ہلاک کیے گئے۔ ترجمان ہلال کاکر کے مطابق حملوں میں طالبان کی اخلاقی پولیس، انٹیلی جنس اہلکاروں، پولیس چوکیوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
#afghanistan
کیچ: بلوچستان کے علاقے دشت کنچتی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
#Balochistan #Pakistan #Terrorism
خیبر پختون خواہ: قبایلی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے کواڈ کاپٹر حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے مناظر
#KPK #Pakistan #Terrorism
ٹانک کے محلہ خدریاں والا میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سعادت تتور شہید جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ شہید اہلکار سی سی پی او پشاور میں تعینات تھے اور چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
بنوں کے علاقے بکاخیل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
وزیرستان، باجوڑ، خیبر، تیراہ، ٹانک، مہمند، بنوں کے سابقہ ایف آر ایریاز، بکا خیل، جانی خیل، ڈی آئی خان کے گردونواح اور دیگر علاقوں میں دہشتگرد مقامی آبادی کے اندر دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے آبادی کے اندر ہی سہولت کاری کے نیٹ ورک اور محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔
جب بھی 1/2
کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں سیکیورٹی فورسز اور ٹی ٹی پی کے درمیان چند روز قبل جھڑپوں کے دوران ٹی ٹی پی کے انٹیلی جنس سربراہ عمر شہاب ہیباتی بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ٹی ٹی پی سے وابستہ سوشل میڈیا اکاونٹص نے بھی اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
#Balochistan
#Pakistan
ضلع ٹانک کے علاقے کڑی عاشکی میں دہشتگردوں کے ڈرون سے گرنے والے گولے نے کامران نامی شہری کے گھر کو نقصان پہنچایا، جس سے گھر کے کمرے شدید متاثر ہوئے۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دو بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
#KPK
#Pakistan #Terrorism
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق جیش الاسریٰ سے تھا، جو اتحاد المجاہدین پاکستان (IMP) سے منسلک ایک گروپ ہے۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب فضائی آپریشن، کواڈ کاپٹر آپریشن کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔
#Balochistan #Pakistan #Terrorism
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دہشتگردوں نے مقامی آبادیوں کو مورچے بنا کر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر راکٹ اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مقامی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
#Balochistan #Pakistan #Terrorism
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ کی وادی جناتہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار جبار دھماکے کی زد میں آکر شہید ہوگئے۔ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر اہلکار کو سلام۔
#KPK #Pakistan #Terrorism
باجوڑ کے علاقے سلارزو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں داعش سے وابستہ دو دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک دہشتگرد علاقے میں علماء کرام اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔
#KPK #Pakistan #Terrorism

















