
#TeamTwitterJUI l https://nitter.gq/t.co/kV3KhQpvmX l #TeamJUIKPK l Team Twitter @JuipakOfficial l Follower of @MoulanaOfficial l
Lakki, Pakistan
Joined October 2019
- Tweets33.7K
- Following9.7K
- Followers34.6K
- Likes21.6K
"اے اللہ! تمام اسباب منقطع ہوچکے ہیں، اہل زمین سے مدد مانگنا منقطع ہوچکا۔ صرف آپ باقی ہیں اے اللہ!
اے اللہ! وہ اپنی قوتوں سے طاقتور ہوتے ہیں، اور ہم آپ کی طاقت سے ان پر طاقتور ہوتے ہیں ۔
بلوچستان لیاقت بازار کوٸٹہ میں سورج مکھی کے بیچ فروخت کرتے ھوئے تھکاوٹ سے چور ننھے کو نیند آگٸ
کھیلنے کودنے کے عمر کا یہ معصوم بچہ دو وقت کی روزی روٹی کیلیۓ سرگردان ھے
حکومت وقت کی نا کام پالیسیوں اور چالڈ لیبر قوانین کی کھلے عام ناکامی کے علاوہ اور کچھ نہیں ھے
Maulana Sami Ullah JUI retweeted
کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟
تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔
اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
32 انٹلیجنس ایجنسیوں کے مالک نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان پر کرپشن کا الزام لگایا ہے
اب ثبوت پیش کرنا کس کا کام ہے؟؟
ثبوت پیش کرکے گرفتار کر لیں شوق پورا کر لیں ، ادارے آپ کے ماتحت آئین کو آپ نے پاؤں تلے رکھا ہے، سکیورٹی ادارے آپ کے بوٹ کے نیچے ، اب ہمت کرو گرفتار کر لو، اِس کا اُس کا اُس کی تم گرفتار کیوں نہیں کر لیتے
لوگوں نے خواجہ آصف پر اچھالے گئے مولانا کے برجستہ جملے کا صرف بطور ایک مزاحیہ جگت مزہ اور لطف لیا لیکن درحقیقت مولانا نے ہنسی مذاق میں ایوان کے اندر پورے سسٹم کی دھوتی کھینچ کر اس کے سر پر باندھ دی ہے۔ مولانا نے بتایا کہ ملکی دفاع کے عالمی معاملات تہران میں ڈسکس ہو رہے ہیں اور بے شرم خواجہ وزیر دفاع بن کر اسمبلی میں اونگھ رہا ہے، مولانا نے بتایا کہ بیرونی امور وزیر داخلہ محسن نقوی ڈیل کر رہا ہے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اصطبلشمنٹ اور اپوزیشن کے درمیان ایک کلرک کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے، مولانا نے بتایا کہ ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور وزیر داخلہ دوسرے ملکوں کی آگ کو تھوک سے بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے، مولانا نے بتایا کہ چاچو شہباز کتنا لاچار اور بے بس ہے کہ صبح چھ مولانا کو یقین دہانی کراتا ہے کہ گورنر راج نہیں لگے اور ساڑھے نو بجے واٹس ایپ پیغام ملنے پر اس کا سارا اختیار پچھواڑے کے ذریعے نکل جاتا ہے۔ مولانا نے جگت نہیں ماری بلکہ اس ہائبرڈ نظام کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ رسید کیا ہے جس کی گونج کافی عرصہ سنائی دیتی رہے گی۔
تہذیب نو کے چہرے پر وہ تھپڑ رسید کر
جو اس حرام زادی کا حلیہ بگاڑ دے
مطلب کچھ کچھ حیا، کچھ کچھ شرم ابھی باقی تھی، مگر آئی غلط وقت پر، رات میں، کمرے میں، اکیلے اکیلے اور وہ بھی بستر پر
Maulana Sami Ullah JUI retweeted
جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا قومی اسمبلی میں خطاب
ہم نے علامہ محمد اقبال کو پڑھا ہے اور خواجہ آصف کو دیکھ لیا، مولانا فضـــــل الرحمان صاحب نے اچھا نہیں کیا خواجہ آصف چار بہنوں کا اکلـوتا بھائی ہے انکے ساتھ یہ ظلم ہم برداشت نہیں کریں گے، مولانا فضــــــل الرحمان صاحب کو معافی مانگنی چاہیے، جہاز میں جگہ نہیں تھی، اس وجہ سے خواجہ آصف صاحب رہ گیا اس میں خواجہ آصف کی کیا قصور ہے ؟
Maulana Sami Ullah JUI retweeted
ہمیں بدنام کیا گیا کہ یہ تو دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف عوام میں اگر کوئی جنگ لڑی ہے تو ہم نے لڑی ہے،ڈھائی سو شہداء میں نے دئے ہیں،میری جماعت اس لحاظ سے شہداء کی جماعت ہے۔
آپ مجھے طعنہ دے رہے ہیں؟ میں اگر اس محاذ پر آپ کے ساتھ نہ ہوتا تو آج آپ بھی محفوظ نہ ہوتے۔ لیکن ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،ہم پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتے ہیں،ہم عوام کی مرضی کی حکومت کی بات کرتے ہیں، اور اللہ کی حاکمیت کی بات کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ہماری قربانیاں ہیں۔ ہماری قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا،آپ کو اپنے شہداء نظر آتے ہیں، میرے شہداء نظر نہیں آتے؟ آپ کا خون مقدس ہے، میرا خون ضائع ہے؟ اس طرح نہیں چلے گا،آپ کو عزت دینی ہوگی۔
ایک مذہبی جماعت ہونے کے ناطے تمام مذہبی ماحول جس پر پوری دنیا کا الزام ہے کہ وہاں بندوق کی سیاست ہے، وہاں لوگ بم دھماکے کر رہے ہیں، تباہیاں مچا رہے ہیں، اس ماحول کو آپ نے کنٹرول نہیں کیا بلکہ اس ماحول کو جمعیۃ علماء اسلام نے کنٹرول کیا ہے۔
پچیس سال میں نے گزار دیے اس محاذ پر جنگ لڑتے ہوئے،کتنے بڑے بڑے علماء کی شہادتیں ہم نے دیں، کارکنوں کی شہادتیں دیں۔ ایک اجتماع میں میرے نوے ساتھی بیک وقت شہید ہوتے ہیں، اور آج بھی وہ سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اسی باجوڑ میں کل میرے ایک اور ساتھی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
Maulana Sami Ullah JUI retweeted
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مکمل خطاب












