Major Tahir Sadik (@MajorSadik) header
Major Tahir Sadik (@MajorSadik) profile picture

Member National Assembly (NA-55), Member Core Committee Pakistan Tehreek-e-Insaf, Ex- Nazim District Attock

Attock, Pakistan
Joined June 2018
Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)Photo by Major Tahir Sadik (@MajorSadik)
Major Tahir Sadik retweeted
"چارسدہ، خیبر اور کرک کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت قوم کے شعور اور اپنے حقوق کے دفاع کے عزم کی عکاس ہے۔ عوامی رابطہ مہم کو بہترین انداز میں جاری رکھنے پر میں جلسے کے تمام منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا چاہییے۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈرز تا حال نوٹیفکیشنز جاری نہ ہونا باعثِ تشویش ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر نوٹیفائی کیا جائے۔ آج ایک بار پھر میرے وکلاء، میری فیملی اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز کے باوجود مجھ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس لوٹا دیا گیا جو کہ ناصرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ عدالتی احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ میرے خلاف قائم بے بنیاد مقدمات کی سماعتیں بھی اپنے آخری مراحل میں ہیں، جس کے بعد ممکنہ طور پر مجھے ایک بار پھر قیدِ تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔ میں پارٹی کے تمام کارکنان اور سینئر وکلاء کو ہدایت دیتا ہوں کہ اس کھلی توہینِ عدالت کے خلاف فوری طور پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں اور پٹیشنز دائر کریں۔ اسی طرح القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربوں کے حوالے سے بھی ہدایت کرتا ہوں کہ اس کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا جائے اور سماعت کی تاریخ لیے بغیر عدالت سے باہر نہ آئیں۔ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے میری ہدایت ہے کہ صوبے کی ضرورت کے مطابق خود اپنی مختصر کابینہ تشکیل دیں۔ میں نے کابینہ کے لیے کوئی بھی نام تجویز نہیں کیا، سہیل آفریدی کے پاس اپنی مرضی کی ٹیم چننے کا مکمل اختیار ہے۔ پارٹی سے متعلق تمام ہدایات اور پیغامات صرف سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے ہی جاری کئے جائیں تاکہ کسی قسم کی کنفیوژن یا غلط فہمی سے بچا جا سکے۔ آخر میں، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز میرے پرانے اور وفادار ساتھی ہیں۔ یہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، میں نے ان کی برطرفی کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے” سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ کے ذریعے دیا گیا پیغام (28 اکتوبر، 2025)
967
19,059
324
33,217
1,129,508
Major Tahir Sadik retweeted
"خیبر پختونخوا حکومت میں تبدیلی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہونے پر اپنے تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا کے اراکین نے جس طرح نظرئیے پر ڈٹ کر، بنا کسی اگر مگر کے میرے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ کو ووٹ دئیے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہے۔ میں علی امین گنڈاپور کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بغیر کسی تردد کے ایک نہیں تین مرتبہ استعفیٰ دیا۔ یہ ہموار ٹرانزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے نظرئیے کا بول بالا ہے۔ سہیل آفریدی کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ میرا اوپننگ بیٹسمین ہے لہٰذا اسے کھل کر کھیلنا چاہیئے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اس سے منسلک لوگوں کو صرف اس لیے غدار کہہ دینا کہ وہ کسی پالیسی سے متفق نہیں انتہائی خطرناک عمل ہے۔ اس بنیاد پر غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے اور ریاست مخالفت کا لیبل لگانے والوں کی دکان بند ہونی چاہیے۔ بطور سیاستدان ایسی کسی بھی پالیسی پر تنقید کرنا میرا حق ہے جو عوام کے مفاد ، ملکی سالمیت اور جمہوریت کے خلاف ہو۔ ایسی ہر پالیسی کی مخالفت کی ہے اور کرتا رہوں گا جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔خیبرپختونخوا میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہیں خیبرپختونخوا کی عوام کو جوابدہ ہیں۔ اس لیے ہم پاکستان اور صوبے کی عوام کے مفاد کے خلاف کبھی نہیں جائیں گے۔ میری فوج سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے اور عوام بھی میری ہے۔ میرے اپنے خاندان کے کئی لوگ فوج سے تعلق رکھتے ہیں- 1965 کی جنگ میں ہمارے زمان پارک کے 8 میں سے 7 گھروں سے میرے خاندان کے لوگ فوج میں تھے اور ملک کا دفاع کر رہے تھے۔ مجھے افسوس ہوتا ہے جب دہشتگردی کی جنگ میں فوج کے سپاہیوں کا خون بہتا ہے مگر اس کے باوجود بد امنی قائم رہتی ہے اور دونوں طرف ہمارے لوگ مارے جاتے ہیں۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ صرف ملٹری آپریشنز دہشتگردی کا حل نہیں ہیں۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ خیبرپختونخوا میں ملٹری آپریشنز قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ اس میں “کولیٹرل ڈیمج” کے نام پر معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں، اور وہ اپنے علاقوں سے دربدر ہوتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے بڑے بڑے آپریشن کر کے دہشتگردی ختم کرنے کی کوشش میں ہیں مگر یہ ناسور ختم نہیں ہو رہا۔ ہر سال بہت سا قیمتی خون بہہ رہا ہے، کبھی فوج اور پولیس فورسز کے اہلکاروں کی شہادتیں ہوتی ہیں تو کبھی معصوم شہری دہشتگردی کے واقعات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے بند کمروں کے فیصلوں کی بجائے ایک موثر، سیاسی بصیرت پر مبنی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سیاسی نمائندوں اور خیبرپختونخوا حکومت کی موجودگی اور مشاورت کے بغیر بنائی گئی کوئی بھی پالیسی قابل قبول نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پالیسی بناتے ہوئے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے چاہے وہ مقامی قبائل ہوں یا خیبرپختونخوا حکومت، وفاقی حکومت یا افغان حکومت۔ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے بغیر دہشتگردی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ خیبرپختونخوا کی نئی حکومت کو ایک مرتبہ پھر سے ہدایت کرتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف تمام فریقین کے ساتھ بات کر کے موثر اور جامع حکمت عملی بنائیں تاکہ صوبے میں موثر اور دیرپا امن قائم ہو اور نتیجتاً معیشت بحال ہو۔ ہر جمہوری معاشرے میں عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہوتا ہے۔ نہتے لوگوں پر تشدد کرنا اور سیدھی گولیاں چلانا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ تحریک لبیک کے ساتھ جو ظلم ہوا، تحریک انصاف تین سال سے یہی ظلم برداشت کر رہی ہے۔ 26 نومبر کو ڈی چوک میں بھی ایسے ہی خون کی ہولی کھیلی گئی جب ہمارے نہتے کارکنان پر سنائپرز سے گولیاں چلوائی گئیں۔ میں مریدکے سانحے میں بیہمانہ تشدد اور نہتی عوام کو گولیاں مارنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں” سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام (14 اکتوبر، 2025)
1,516
21,127
509
37,820
1,948,869
Major Tahir Sadik retweeted
“آج اورکزئی کے علاقے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسردہ ہوں۔ ملٹری آپریشنز میں ہر طرف صرف پاکستانی ہی شہید ہو رہے ہیں، چاہے وہ عام شہری ہوں، پولیس والے ہوں یا فوجی۔ آج کی شہادتوں میں ایک کرنل اور میجر بھی شامل ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ ملک پر مسلط مافیا کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اس سال دہشتگردی کے ریکارڈ واقعات ہوئے ہیں جن میں جس بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اس کی مثال ملنا مشکل ہے، جبکہ سال کے اختتام میں ابھی دو مہینے باقی ہیں۔ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکا ہوں کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے چار اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ناگزیر ہے جن میں خیبرپختونخوا حکومت، قبائلی علاقوں کی عوام، افغان حکومت اور افغان عوام شامل ہیں۔ موجودہ رجیم نے جنگ و جدل کی جو پالیسی اپنائی ہوئی ہے، وہ حالات کے مزید بگاڑ کی وجہ بن رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کو بارہا ہدایات دیں کہ خیبر پختونخوا میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف شروع کیے گئے غیرضروری ملٹری آپریشنز کے خلاف کھڑی ہو، ہمارے دور میں ان تمام علاقوں میں امن قائم ہو چکا تھا، لیکن انتہائی دکھ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے امن کے ویژن پر عملدرآمد میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اپنے آپ کو وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ایجینسیوں کی جنگی پالیسیوں سے ایسے دور نہیں رکھ سکی جس طرح ضرورت تھی۔ ایسے میں خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ میں خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں سہیل آفریدی کے سپرد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ڈرون حملوں، جیٹ طیاروں اور مارٹر گولوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی انتہائی بیوقوفانہ حکمت عملی ہے، جس کے باعث ملک دہشتگردی کے منحوس چکر سے کبھی نکل نہیں پایا۔ آج دہشتگردی کے واقعے میں ہونے والی شہادتوں کے بعد ہماری سیکیورٹی فورسز جواباً کاروائی کریں گی جس کے نتیجے میں دوسری جانب سے پھر ردعمل آئے گا اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔ ہمارے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں دہشتگردی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی۔ باوجود اس کے کہ اس وقت افغانستان میں بھارت نواز اور پاکستان مخالف اشرف غنی کی حکومت تھی۔ ایسے میں، میں نے ذاتی حیثیت میں افغانستان کا دورہ کیا اور اشرف غنی کو بھی دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان دورے کی دعوت دی۔ تعلقات بحالی کی عملی کوششوں اور موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں بدامنی کے ایسے واقعات نہیں ہوئے جیسے آج ہورہے ہیں۔ دوسری جانب اقتدار پر قابض موجودہ حکمرانوں نے افغانستان میں نئی بننے والی حکومت سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ بلکہ چالیس سال کی مہمان نوازی کے بعد جس طریقے سے افغان پناہ گزینوں کو بے عزت کر کے ملک بدر کیا گیا وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ بلاول بھٹو ایک سال سے زائد وزارتِ خارجہ کے منصب پر براجمان رہا اور تمام دنیا گھومنے کے باوجود، تاریخ کے اس انتہائی اہم موڑ پر ایک مرتبہ بھی کابل نہیں گیا اور نہ ہی افغان حکومت سے تعلقات کی بہتری کیلئے رابطہ کیا۔ دیرپا قیامِ امن کے لیے ضروری ہے کہ اس معاملے کو بڑے تناظر میں دیکھا جائے، تمام فریقین مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے معاملات حل کریں۔ میں پُرامید ہوں کہ خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی سے نئی شروعات ہوں گی۔ عوامی نمائندوں، جرگوں اور قبائل سے معاونت حاصل کی جائے گی، دہشتگردی کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام فریقین بات چیت کے ذریعے معاملہ فہمی سے دیرپا حل دریافت کریں گے۔ مجھے پوری توقع ہے کہ میری ہدایات کے عین مطابق نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میرے ویژن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کی روشنی میں وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا میں امن کے بہترین فارمولے پر عمل کروانے اور دیر پا امن کے قیام میں بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔” چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام (٨ اکتوبر ۲۰۲۵)
1,478
21,283
566
36,641
1,871,660
Major Tahir Sadik retweeted
اس کا جواب یہ ہے کہ باقی قیدیوں کے برعکس میرے کمرے کا دروازہ تک نہیں کھولا جاتا۔کسی کو مجھ سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں۔ کئی کئی روز تک بجلی، اخبار اور ملاقات بند کر دی جاتی ہے۔ جب چھبیسویں آئینی ترمیم مسلط کی جا رہی تھی تھی تب تو مجھے مسلسل 3 ہفتے کے لیے ایک چھوٹے سے کمرے میں قید تنہائی میں رکھا گیا۔ 7 ماہ سے ٹی وی بند ہے حالانکہ باقی قیدیوں کو یہ سہولت میسر ہے۔ جب چاہے اخبار بھی بند کر دیتے ہیں۔ بچوں سے فون پر بات نہیں کروائی جاتی۔ بشرٰی بیگم اور میں دونوں قید تنہائی میں ہیں۔ ذہنی تشدد اور کیا ہوتا ہے کہ کسی کو قید تنہائی میں ڈال کر اسے عام قیدیوں کی سہولت بھی نہ دی جائے۔ میری بہنوں اور وکلاء تک سے ملاقات بند کر دی جاتی ہے۔ آج کل جیل ٹرائل کی وجہ سے ملاقات ہو رہی ہے، اور لگتا ہے کہ عنقریب یہ بھی بند کر دی جائے گی، یہ سب قانون اور جیل مینوئیل کے بھی خلاف ہے”- ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں جاری “ملٹری سٹائل ٹرائل” کے دوران گفتگو (29 ستمبر، 2025) 2/3
351
13,316
112
19,474
455,881
Major Tahir Sadik retweeted
“میرے خلاف بنائے گئے جھوٹے کیسز کے ٹرائل بھی کسی قانون یا رول کے مطابق نہیں چلائے جاتے۔ گزشتہ دو سماعتوں سے، جب سے نام نہاد وٹس ایپ ٹرائیل کا آغاز کیا گیا ہے نہ تو مجھے کاروائی کی کوئی آواز پہنچتی ہے نہ ہی میرے وکلاء تک میری کوئی بات پہنچ پاتی ہے اور نہ ہی مجھے جج اور وکلأ نظر آتے ہیں۔ کئی گواہوں کے بیانات میری غیرموجودگی میں کر لیے گئے ہیں، ایسے ماحول میں شفاف ٹرائل کیسے ممکن ہے؟ یہ میرا قانونی حق ہے کہ میری موجودگی میں ٹرائل چلایا جائے۔ نو مئی کے کیسز میں ان کے پاس دو ہی جھوٹے سرکاری گواہ ہیں جنہیں ہر کیس میں پیش کر دیا جاتا ہے۔ سرگودھا کی دہشتگردی عدالت کے جج محمد عباس نے ان دونوں کے جھوٹا ثابت ہونے پر ان کی مضحکہ خیز گواہی بالکل ہی رد کر دی تھی، لیکن پھر بھی ہر جگہ انھیں جھوٹی گواہی کے لیے پیش کر دیا جاتا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دی گئی درخواست کا “آئینی بینچ” کے سامنے ہی لگنا مضحکہ خیز ہے۔ جو بینچ خود اس ترمیم کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے وہ اس کے خلاف کیا ہی فیصلہ دے گا؟ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مکمل طور پر غلام بن چکی ہے اور اس کی حیثیت ایک سرکاری ادارے سے بڑھ کر نہیں رہی۔ چھبیسویں آئینی ترمیم آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ بوگس انتخابات کے نتیجے میں وجود پانے والی فراڈ حکومت کے دور میں ہر جانب تباہی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری صفر ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام معیشت سے مایوس ہو کر تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہی ہے مگر قابض حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ میں بار ہا کہہ رہا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ہمارے دور میں افغانستان سے تعلقات بھی بہتر تھے اور قبائلی علاقوں میں امن بھی تھا۔ آپریشن سے جو collatoral damage کے نام پر معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اس سے دہشتگردی کو ہوا ملتی ہے۔ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کرنے میں ہے۔ ملٹری آپریشنز کبھی عوام کا مفاد نہیں ہوتا۔ مجھے اور میری اہلیہ بشرٰی بیگم کو مکمل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور جیل مینیول کے مطابق ہماری ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔ میری صحت ماشأللہ ٹھیک ہے مگر 72 سال کی عمر میں میرے جو روٹین ٹیسٹ ہوتے رہنے چاہئیں وہ نہیں کروائے جاتے اور میرے ذاتی ڈاکٹر کو بھی چیک اپ کی اجازت نہیں دی جاتی۔ آخری مرتبہ میرے میڈیکل ٹیسٹ ایک سال قبل کروائے گئے تھے جو کہ جیل مینول کی خلاف ورزی ہے” سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلأ سے گفتگو (25 ستمبر، 2025)
860
21,652
263
34,060
700,568
Major Tahir Sadik retweeted
“Pakistan’s defense pact with the Kingdom of Saudi Arabia is a welcome development. Discussions for such an agreement were ongoing during our time in government as well. Every Muslim desires that the security of the Haramain Sharifain is guaranteed, and it is a matter of pride and honor for every Pakistani to have this privilege.” Illegally incarcerated Former Prime Minister of Pakistan Imran Khan’s message from prison (22 September 2025)
877
16,806
304
31,890
1,312,683
Major Tahir Sadik retweeted
“تمام مذہبی تعلیمات، معاشرتی اقدار اور اخلاقی ضابطوں کے برخلاف جس طرح میری اہلیہ پر ظلم کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔ ان پر یہ جبر صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مجھے توڑا جا سکے لیکن میں بشری بیگم کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ تمام تر مصائب اور صعوبتیں بھی ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکیں اور وہ میرے ساتھ کھڑی ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس قدر وفا شعار خاتون کی مثال نہیں ملتی جو ایسے ظلم و جبر کے باوجود ڈٹ کر کھڑی ہیں” سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے وکلأ کے ذریعے پیغام (9 ستمبر، 2025) 2/3
686
16,106
182
26,813
471,208
Major Tahir Sadik retweeted
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو عدالت کی جانب سے بارہا یہ ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی اشیأ ضروریہ فراہم کی جائیں- لیکن اڈیالہ کو چلانے والے کرنل اور انتظامیہ مسلسل عدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھے ہوئے ہیں- چند روز قبل ملاقات میں عمران خان نے آنکھوں پر دباؤ کے بارے میں بتایا، مگر نہ سرکاری ڈاکٹرز کو بلایا گیا اور نہ ہی ذاتی معالج کو رسائی دی گئی۔ عدالت میں بھی درخواست دی گئی لیکن وہاں سے بھی اب تک اس پر کوئی آرڈر نہیں کیا گیا- بشریٰ بی بی کی صحت بھی بُری طرح متاثر ہے، لیکن اُن کے ذاتی معالج کو بھی بار بار کی درخواستوں کے باوجود معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ضرورت کے سامان اور کپڑوں تک کو اکثر روک دیا جاتا ہے- یہ وہ شخص ہے جس نے اپنی پوری زندگی قوم کو دی اور اسے آج اپنے علاج کے بنیادی حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ کھلی انسانی حقوق اور بنیادی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے! عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کا بنیادی حق ہے کہ فوری طور پر شوکت خانم اسپتال کی ٹیم یا ان کے ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔
59
1,622
35
2,875
94,816
Major Tahir Sadik retweeted
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام!!! (۲۲ جولائی ۲۰۲۵) پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی اہلیہ کو کبھی ایسے جیل میں نہیں ڈالا گیا جیسے بشرٰی بیگم کے ساتھ کیا گیا ہے۔ میں صرف اور صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں۔ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے اور اس میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ میری کتابیں جو اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام تک پہنچائی جاتی ہیں وہ بھی کئی ماہ سے نہیں دی گئیں، ٹی وی اور اخبار بھی بند ہے۔ بار بار پرانی کتب کا مطالعہ کر کے میں وقت گزارتا رہا ہوں مگر اب وہ سب ختم ہو چکی ہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال ہیں۔ قانون اور جیل مینول کے مطابق ایک عام قیدی والی سہولیات بھی مجھے میسر نہیں ہیں۔ بار بار درخواست کے باوجود میری میرے بچوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ میری سیاسی ملاقاتوں پر بھی پابندی اور ہے صرف "اپنی مرضی" کے بندوں سے ملوا دیتے ہیں اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔ میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کا ہر فرد اپنے تمام اختلافات فوری طور پر بھلا کر صرف اور صرف پانچ اگست کی تحریک پر توجہ مرکوز رکھے۔ مجھے فلحال اس تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا۔ میں 78 سالہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، جس میں میری کامیابی یہی ہے کہ عوام تمام تر ظلم کے باوجود میرے ساتھ کھڑی ہے۔ 8 فروری کو عوام نے بغیر نشان کے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کر کے آپ لوگوں کو ووٹ دئیے اس کے بعد سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام کی آواز بنیں۔ اگر اس وقت تحریک انصاف کے ارکان آپسی اختلافات میں پڑ کر وقت ضائع کریں گے تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل سرزنش عمل ہے۔ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔ میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہا ہوں ایسے میں پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا میرے مقصد اور ویژن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ فارم 47 کی حکومت نے چھبیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مفلوج کر دیا ہے۔ چھبیسویں ترمیم والی عدالتوں سے ٹاوٹ ججوں کے ذریعے جیسے سیاہ فیصلے آ رہے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں عدلیہ کو آزاد کروانے کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کرنی ہو گی کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر کسی ملک و قوم کی بقاء ممکن ہی نہیں ہے۔
2,327
24,736
873
37,805
1,161,374
Major Tahir Sadik retweeted
ڈی چوک پر احتجاج کی کال ختم کرانا کوئی مشکل کام نہیں۔ آپ عمران خان سے بہن اور ڈاکٹر کو ملاقات کی فوراً اجازت دیں، 15 اکتوبر کو احتجاج نہیں ہو گا۔ اس معاملے کی اہمیت و حساسیت اور کارکنان کے جذبات کو دیکھتے ہوۓ افہمام و تفہیم سے حل کریں۔
60
898
10
4,235
48,818
Major Tahir Sadik retweeted
اٹک : پنجاب پولیس کے کرفیو لگانے کے باوجود عمران خان کی رہائی، مہنگائی اور نااہل حکومت کی فسطائیت کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
17
375
4
2,149
32,295
Major Tahir Sadik retweeted
پاکستان ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ فوج ملک کیلئے ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔ التجا ہے کہ سچے پاکستانی عمران خان کو ساتھ لے کر چلیں۔ نہیں تو پاکستان نہیں چلے گا۔ عمران خان کے ساتھ کئی میٹنگز میں بیٹھا، انہوں نے کبھی ریاست کیخلاف بات نہیں، کہیں حملہ کرنے کا نہیں کہا۔ چیزوں کو سیاسی طور پر حل کریں، مار دھاڑ تشدد سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا
63
708
9
3,106
53,068
Major Tahir Sadik retweeted
حلقہ این اے 49، اٹک میں جعلی فارم 45 پہ ٹوٹل ووٹ کی تعداد 513 ہے اور شیخ آفتاب کو پڑے 560، کمال عمران خان نے بلکل ٹھیک کہا تھا ایک تو یہ لوگ زیادہ پڑھے لکھے نہیں دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے۔
40
1,849
12
5,302
64,921
Major Tahir Sadik retweeted
"یہ ہیں میڈیٹ چور یہ سارے ہارے ہوۓ ہیں اور فارم 47 پر اسمبلی آ گئے ہیں" جونہی "میڈیٹ چور" کا لفظ کہا گیا، اٹک کے شیخ آفتاب سامنے آگئے شیخ صاحب کو لگا انہیں بلا رہے ہیں۔ شیخ صاحب آپ ووٹ چور نہیں ڈکیت ہیں این اے 49 میں آپ نے 70 ہزار ووٹ پے ڈاکہ ڈالا ہے
21
589
1
2,229
21,620
Major Tahir Sadik retweeted
کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے پی ٹی آئی کے کن امیدواروں کو ہرانے کا اعتراف کیا 👇 این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد کو جتوایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے طاہر صادق کو ہرایا گیا این اے 50 اٹک ٹو سے مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان کو جتوایا گیا لیکن پی ٹی آئی کی ایمان وسیم کو ہرایا گیا این اے 51 مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے میجر لطاسب ستی کو ہرایا گیا این اے 52 سے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے طارق عزیز بھٹی کو ہرایا گیا این اے53 سے ن لیگ کے راجہ قمر السلام کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے اجمل صابر راجہ کو ہرایا گیا این اے 54 سے ن لیگ کے عقیل ملک کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی ککی عذرا مسعود کو ہرایا گیا این اے 55 سے ن لیگ کے ملک ابرار احمد کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے بشارت راجہ کو ہرایا گیا این اے 56 سے ن لیگ کے حنیف عباسی کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے شہریار ریاض کو ہرایا گیا این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر کی ہرایا گیا این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال کو جتوایا گیا اور ایاز امیر صاحب کو ہرایا گیا ہے این اے 59 چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے رومان احمد کو ہرایا گیا ہے۔ این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے حسن عدیل کو ہرایا گیا این اے 61 سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کو جتوایا گیا اور پی ٹی آئی کے شوکت اقبال مرزا کو ہرایا گیا youtu.be/mMyP28Bb0hk
268
6,880
67
15,724
574,735
Major Tahir Sadik retweeted
جعلی، جھوٹی خبر!!! پچھلے تین دن میں: 1) ہمارے امیدواروں کی ریٹائرمنٹ / تبدیلی کے جعلی دعوے پھیلائے گئے 2) جعلی امیدواروں کے پوسٹر پھیلائے گئے 3) جعلی آنلائن اشتہار اور روبو کالز چلوائی گئیں ڈر میں جعل ساز سازشی اور بھی بہت کچھ کر سکتےہیں سازشیوں سے محتاط رہیں اور اپنا فوکس الیکشن اور ٹرن آؤٹ پر رکھیں! #نکلو_کپتان_کو_ووٹ_دو
163
3,938
66
6,483
169,826
Major Tahir Sadik retweeted
Thank you very much آج آپ نے ایک مرتبہ پھر ہمارے گھروں پہ ریڈ کیا۔ ملازمین کیساتھ مارپیٹ کی ہراساں کیا دہشت پھیلائی۔ لیکن کچھ خدا کا خوف کریں، اللّہ کی پکڑ سے ڈریں۔ اور پکڑ آپکی ضرور ہوگی، جلد ہوگی انشاءاللّہ
377
3,191
95
8,835
454,596
عدالتی سماعت کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنا ایک بہترین اقدام ہے- عوام کا حق ہے کہ وہ سماعتوں کو دیکھ سکیں- لائیو کوریج اور لائیو اسٹریمنگ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے- دنیا کے کئی ممالک پچھلی صدی کے آخیر سے کورٹ ٹی وی کا سلسلہ شروع ہوا- پاکستان نے اس معاملے میں دیر تو کی مگر بہرحال آج ایسا ہوگیا اور امید ہے اب یہ سلسلہ جاری رہے گا- انشاء اللہ
371
2,440
55
15,336
577,741
RT @EmanTahirSadik: خان صاحب کی لیگل ٹیم @BarristerGohar @NaeemPanjuthaa کے ہمراہ اٹک کے ہمارے سینئر وکلاء اٹک ڈی پی او آفس میں موجود۔ وکال…
23
2
Major Tahir Sadik retweeted
اطلاعات کیمطابق خان صاحب اٹک جیل میں خیریت سے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نے وکلاء سے ملنے، کھانا یا دیگر ضروری اشیاء وغیرہ لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ جیل اطراف کو نو گو ایریا بنا دیا ہے، مقامی آبادی کو بھی گزرنے نہیں دیا جا رہا۔ ہم ہروقت اپنے ذرائع سے رابطے میں ہیں۔ آپ خان صاحب کیلۓ دعا کریں۔ خیر ہوگی انشاءاللّہ
715
3,542
92
19,400
885,520