Journalist & A Teacher

Peshawar
Joined December 2009
تحریک انصاف میں بغاوت یا حق پرستی؟ کتنے ممبران نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی؟ علی امین اور سلمان اکرم راجہ کا جھگڑا کیوں؟ youtu.be/tNiPpQ-3zLQ
1
1
13
3,514
کرک لتمبر پولیس حملے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین شہید ہوگئے ایس ایچ او تھانا لتمبر افضل اعوان نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ واقعے میں سی ٹی ڈی اہلکار کاظم اوربی ڈی یو اہلکار امجد بھی شہید ہوگئے، پولیس
5
15
2
106
1,827
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کرک عمران الدین نے شہید ہونے کی اطلاعات
کرک سے پولیس مقابلے کی خبر
7
8
1
97
1,835
کرک سے پولیس مقابلے کی خبر
9
7
1
99
4,280
پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس شروع
1
7
74
2,361
وزیراعظم طویل عرصہ بعد پشاور کے دورہ پر پہنچ گئے خیبر پختونخوا کے لئے اربوں کے میگا پیکیج کے اعلان کا امکان گورنر راج کا گورننس روڈ میپ پلان بھی جاری کیا جائیگا
7
4
1
108
3,305
خیبر پختونخوا میں گورنر راج ممبران کابینہ کے بعد کلیم سعید سے بھی سرکاری گھر خالی کروا لیا گیا کلیم سعید کی والدہ جسمانی معذور ہیں جنہیں گود میں اٹھا کر گھر سے بے دخل کیا گیا ان کیساتھ بدتمیزی بھی کی گئی اور سامان گھر سے نکالا گیا کلیم سعید ٹی ایم اے کبل میں سکیل 9 کے ٹیکسیشن آفیسر ہیں اور سابق وفاقی وزیر مرادسعید کے بھائی ہیں مذکورہ گھر ان سے نگران دور میں بھی خالی کروایا گیاتھا کلیم سعید کینسر کے مریض اور زیر علاج ہیں
26
265
14
715
17,378
اقبال آفریدی نے جو کچھ پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں گزشتہ دو ہفتوں میں کہا ہے اگر وہ قیادت سن لیتی تو شائد معاملات اور حالات مختلف ہوتے اور اگر وہ سب سامنے آگیا تو سوشل میڈیا نے اسے بھی غدار بنا دینا ہے
کاش ہمارے پاس چند اور اقبال آفریدی ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ مشکل حالات میں بھی ہارنے کو تیار نہیں تھا اقبال آفریدی۔ اللہ آپکا مددگار ہو۔
2
20
230
5,670
خیبر پختونخوا اسمبلی پہلے ہی صوبہ ہزارہ کی متفقہ قرارداد منظور کرچکی ہے باقی آئینی ماہرین بتا سکتے ہیں کہ اسمبلی سے دوبارہ منظوری درکار ہے یا نہیں
سہیل رشید پروگرام شرکاء کو ٹھیک ٹھیک سمجھا رہے ہیں کہ شوق سے صوبے بنائیں مگر حضوراس کیلئے خیبرپختونخواہ اسمبلی بحال کرنا پڑے گی @SohailRashid8
3
5
66
3,974
ایک بار پھر گرفتاری کی خبریں
5
9
204
8,553
علی امین زیادہ بولے ہیں یہ ناقابل قبول ناقابل برداشت ہے انہیں جواب مل جائیگا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ
علی امین گنڈاپور زرا کم سمجھتے ہے یا دیر سے سمجھتے ہے،اُنکی گفتگو ناقابل برداشت ہے اور اسکا جواب اُنکو مل جائے گا۔ سلمان اکرام راجہ @MalickViews @salmanAraja @AliAminKhanPTI #PTI
1
8
97
2,693
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا متفقہ اعلامیہ 21 اکتوبر 2026 خیبر پختونخوا کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مختلف اہم سیاسی، آئینی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل فیصلے اور مطالبات سامنے آئے 1۔ مذاکراتی عمل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کی نمائندگی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے اس امر پر زور دیا کہ ہر حکمتِ عملی اور مذاکراتی عمل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اکثریتی رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے تجربے کی بنیاد پر مرکزی مذاکراتی عمل میں صوبے کی جانب سے نمائندہ نامزد کرکے شامل کیا جائے۔ 2۔ صوبائی وزیرِ اعلیٰ اور صوبائی قیادت سے متعلق ابہام کی وضاحت صوبائی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ اجلاس کے حوالے سے پیدا کیے گئے غلط ابہام کی تصحیح اور وضاحت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ آئینی طور پر خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز کے اجلاس میں نہ کوئی بات چیت کی گئی اور نہ ہی کوئی غور و خوض ہوا۔ مزید برآں، ان آئینی و تنظیمی عہدوں سے متعلق نہ تو قانونی اور آئینی طور پر کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 3۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیان اور ٹویٹ پر تشویش صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف جناب سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان اور ٹویٹ پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف جناب بیرسٹر گوہر علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔ مزید برآں، مطالبہ کیا گیا کہ جناب سلمان اکرم راجہ اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے اس پر صوبائی پارلیمانی پارٹی سے معذرت کریں۔ 4۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مذمت اور رہنماؤں کی بازیابی کا مطالبہ صوبائی پارلیمانی پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ 11 اکتوبر کو خیبر پختونخوا کی منتخب، دو تہائی اکثریت رکھنے والی صوبائی حکومت کے خلاف ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرکے شبِ خون مارا گیا، جو ایک غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان سواتی، صوبائی وزراء، اراکینِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز)، اراکینِ قومی اسمبلی (ایم این ایز)، پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے اغوا اور گرفتاریوں کے واقعات پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے قرار دیا کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں ایک صوبے کی دو تہائی اکثریت رکھنے والی منتخب حکومت کے وزیرِ اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا اغوا ایک شرمناک عمل ہے، جو جمہوری اقدار اور آئینی روایات کے منافی ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور مغوی رہنماؤں سمیت تمام زیرِ حراست افراد کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ عدالتوں سے بھی اپیل کی گئی کہ ان معاملات میں تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے مغوی رہنماؤں اور دیگر افراد کی بازیابی یقینی بنائی جائے، تاکہ انہیں انصاف اور قانون کے مطابق اپنے حقوق حاصل ہو سکیں۔ 5۔ قائد عمران خان، ان کی اہلیہ اور دیگر اسیران کی رہائی کے لیے احتجاجی لائحۂ عمل صوبائی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین قائد عمران خان، ان کی اہلیہ اور دیگر اسیران کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ پارٹی قیادت اور ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فوری طور پر ایک واضح اور مؤثر احتجاجی لائحۂ عمل دیا جائے، تاکہ موجودہ صورتحال کے خلاف سیاسی اور جمہوری جدوجہد کو منظم کیا جا سکے۔ 6۔ قبائلی اور بندوبستی اضلاع میں غیر آئینی انتظامی ڈھانچے کی مخالفت صوبائی پارلیمانی پارٹی نے دہشت گردی کے بیانیے کی بنیاد پر قبائلی اضلاع اور بعض بندوبستی اضلاع میں انتظامی اختیارات کے تحت قائم کیے جانے والے نئے نظام اور اس کے نتیجے میں تشکیل دیے گئے انتظامی ڈھانچے کو متفقہ طور پر غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ اس معاملے پر قانونی اور سیاسی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی اور دیگر سیاسی جماعتوں و متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر باقاعدہ تحریک چلائی جائے گی۔ مزید برآں، اس انتظامی ڈھانچے کے تحت قائم کیے جانے والے ایریا ریپریزنٹیٹو ڈویلپمنٹ کونسلز (Area Representative Development Councils) کے ذریعے غیر منتخب نمائندوں کو مسلط کرنے کی کوشش کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کیا گیا۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے آئینی، جمہوری اور انتظامی حقوق کے تحفظ، منتخب قیادت اور کارکنوں کی بازیابی، قائد عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
1
5
35
2,928
علی اصغر صاحب کو شائد ابھی تک نہیں معلوم کہ وہ قائم مقام صدر ہیں
9
147
2,932
جمہوریت کی علمبردار پیپلز پارٹی کا بڑا اقدام گورنر فیصل کریم کنڈی نے تھری ایم پی او کے تحت اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کردئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رپورٹ موصول ہونے پر گرفتاری اور فوری نظر بندی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر خود کرسکے گا گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ضلعی سطح پر بروقت اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تاکہ انتظامی تاخیر کم ہو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ کاری مضبوط بنائی جا سکے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام ڈپٹی کمشنر ان اختیارات کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں گے گورنر نے واضح کیا کہ ان اختیارات کا کسی صورت غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
3
6
3
66
5,805
خیبر سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور ان کے بیٹے عرفان آفریدی کو گھر سے اغوا کرنے کی اطلاعات
11
84
410
11,733
ملگری وکیلان کے بیرسٹر وقار بطور چیف لیگل کونسل ، انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر علی زمان اور مسلم لیگ ق کے انتخاب چمکنی سمیت دو درجن سے زائد وکلاء کو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈی نوٹیفائے کردیا
2
55
1,932
شہباز گل شہزاد البر قاسم سوری ان پر پارٹی میں بات ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کو الگ کریں صوبائی ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی
7
1
48
3,169
پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرینز عمران خان کے وفادار اور جماعت سے جڑے ہوئے ہیں سلمان اکرم راجہ اب ان سب کا کیا ہوگا جو سلمان اکرم راجہ کی ٹوئٹ پر سجدہ شکر بجا لائے اور ایم پی ایز کو غدار قرار دیدیا؟
6
6
3
74
2,144
سابق فاٹا کے تمام محکموں کو صوبائی حکومت کی بجائے ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت
2
9
102
2,268
ایک جانب شفیع جان اور مینا خان سمیت پی ٹی آئی کے 80 سےزائد ممبران اسمبلی روپوش ہیں اپنے گھر تک نہیں جا سکتے وہیں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنی دوپہر جم میں گزار دی شکر ہے کہیں تو پی ٹی آئی کے ساتھیوں کیلئے بھی ریلیف ہے
آج دوپہر جم میں گزاری ہے علی امین کا ردعمل نہیں سنا۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے ٹوئٹ کا اشارہ کس نے اپنی طرف سمجھا اس کا کسی پارٹی ممبر سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے پارٹی سے باہر کے فیصلہ سازوں کا کہا کہ وہ غیر جمہوری بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ میں نے اس جھوٹے بیانیے کا جواب دیا تاکہ ہمارے غیور ایم پی ایز، ایم این ایز کو علم ہو کہ ہمارا اس جھوٹے بیانیے سے کوئی تعلق نہیں، سلمان اکرم راجہ
15
17
4
160
10,048