Official twitter account of the Secretariat of Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari.

Pakistan
Joined January 2013
Pinned Tweet
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیاری ٹاؤن میں تاریخی ڈاکٹر کیخسرو نانابھائے اسپینسرز آئی اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ xitter.cf/i/broadcasts/1yGBePXvY…
9
1
7
92
یوم سیاہ کشمیر،خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کابالخصوص کشمیری خواتین اور بچوں سے اظہار یکجہتی، حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ @AseefaBZ #KashmirBlackDay مزید پڑھیں: ppp.org.pk/pr/37724/
4
4
56
First Lady of Pakistan, Bibi @AseefaBZ's message on #KashmirBlackDay. Read More: ppp.org.pk/pr/37720/
20
19
279
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام کشمیری عوام کی جدوجہد اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے، اپنی شناخت کے تحفظ اور بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد ہے: فریال تالپور 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر میں بھارتی افواج کی آمد اور فوجی مداخلت نے ایک تنازع کو جنم دیا: فریال تالپور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل آج بھی عالمی برادری کی توجہ اور سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے: فریال تالپور قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان کی قومی ترجیحات میں نمایاں مقام دیا: فریال تالپور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی: فریال تالپور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیری عوام سے یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کی روایت برقرار رکھی: فریال تالپور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی جدوجہد کے امین اور اصولی مؤقف کے علمبردار ہیں: فریال تالپور بطور وزیرِ خارجہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سفارتی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا: فریال تالپور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کی ضرورت کی جانب مبذول کرائی: فریال تالپور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق، سیاسی آزادیوں اور شہری وقار کا تحفظ ناگزیر ہے: فریال تالپور عالمی برادری کشمیری عوام کی آواز سنے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے: فریال تالپور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل یقینی بنایا جائے: فریال تالپور پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی: فریال تالپور پاکستانی اور کشمیری عوام کے رشتے اٹوٹ ہیں، ہمارے دکھ، امیدیں اور دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: فریال تالپور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا: فریال تالپور کوئی طاقت کشمیری عوام کو ان کے جائز حقِ خودارادیت سے مزید عرصہ محروم نہیں رکھ سکتی: فریال تالپور @FaryalTalpurPk
25
1
39
416
ہم یہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ مقبوضہ وادی کی بھارتی تسلط سے آزادی تک، پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ یہ عہد کل بھی تھا، آج بھی ہے، اور آزادی تک قائم رہے گا۔ @BBhuttoZardari #KashmirBlackDay
1
30
39
555
کشمیر کا یومِ سیاہ ان نسلوں کے ادھورے خوابوں کی داستان ہے جو اپنی سرزمین پر آزادی کی صبح دیکھنے کی منتظر رہیں، 27 اکتوبر 1947 کو سری نگر میں بھارتی فوج کے اترنے کے بعد سے 79 برس گزر گئے مگر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق نہیں ملا، یہ انتظار اب ان کے بچوں کو ورثے میں نہیں ملنا چاہیے۔ کشمیریوں سے حقِ خودارادیت کا وعدہ کیا گیا تھا، اس وعدے کی تکمیل کے منتظر کتنے لوگ دنیا سے رخصت ہوگئے، کتنے نوجوان بوڑھے ہوگئے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا یہ حق کشمیریوں کو کب ملے گا؟ عالمی برادری کو اس سوال کا جواب اپنے عمل سے دینا ہوگا۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلۂ کشمیر پر پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی، اس ورثے کا تقاضا ہے کہ ہم کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں اور دنیا کو اس کے وعدے سے پیچھے نہ ہٹنے دیں، ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کے بچوں کا مستقبل ایک اور طویل انتظار نہیں بلکہ آزادی، امن اور خوف سے پاک زندگی ہے۔
77
313
10
432
11,630
27 اکتوبر اُس سیاہ باب کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو سلب کرنے کی کوشش کی۔ ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کا عزم آج بھی غیرمتزلزل ہے۔ ہم اپنے بہادر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور ان کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ #KashmirBlackDay
2
37
1
48
490
President @AAliZardari’s message on Jammu and Kashmir Black Day. Read More: ppp.org.pk/pr/37709/
21
24
257
Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman @BBhuttoZardari, on Kashmir Black Day, strongly condemns India's illegal occupation of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK). Read More: ppp.org.pk/pr/37716/
53
67
680
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر کے یومِ سیاہ کے موقع پر پیغام @BBhuttoZardari مزید پڑھیں: ppp.org.pk/pr/37714/
68
1
97
826
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ حکومت میں وزیر برائے محنت و افرادی قوت سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر کراچی کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی، سعید غنی نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ @BBhuttoZardari @SaeedGhani1
3
90
2
135
1,899
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کی انتظامی صورت حال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔ @BBhuttoZardari @amjadhussainaza
1
64
1
95
866
گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، قومی ادارہ برائے امراض قلب، این آئی سی ایچ، ایس آئی یو ٹی، چلڈرن ایمرجنسی و سندھ میں قائم دیگر اسپتالوں کا جال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کو دل، جگر، کینسر، گردوں، کارنیا، بون میرو و دیگر مہنگے ترین علاج کی معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔ حکومت سندھ جدید آلات سے لیس اسپتالوں کے ذریعے غریبوں کو عالمی طرز کا مفت علاج فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ #HealthForAll @BBhuttoZardari
5
84
3
114
1,215
صدر مملکت آصف علی زرداری کی آسٹریا کےصدر اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد @AAliZardari مزید پڑھیں: ppp.org.pk/pr/37706/
1
61
83
766
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلال کشمیر(نشان حیدر) کی 78 ویں برسی پر خراجِ عقیدت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، (ہلال کشمیر)کی 78 ویں برسی کے موقع پرپوری قوم کی جانب سے اور اپنی ذاتی حیثیت میں ارضِ پاک کے اس بہادر سپوت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: صدر مملکت آصف علی زرداری نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدنے جنگ آزادی کشمیر کے دوران تعداد میں کئی گنا زیادہ اور اضافی وسائل کے حامل دشمن کے شدید حملے کو مستعدی اور دلیری سے ناکام بنایا: صدر آصف علی ذرداری نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنے فوجی دستے کی کمان کرتے ہوئےدشمن کو عبرتناک دھول چٹائی جو قومی تاریخ میں سنہری حروف سے عبارت ہوئی:صدر آصف علی زرداری نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، نے مادرِ وطن کی حرمت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی: صدر زرداری کشمیر کے فرزند نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بے مثال قربانی اور تاریخی شجاعت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی: صدر آصف علی زرداری پاکستان اپنے شہداء کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ قوم کے یہ عظیم سپوت ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں: صدر زرداری
48
1
61
655
President @AAliZardari extends warm felicitations to the President and the people of the Republic of Austria on the occasion of Austria’s National Day. Read More: ppp.org.pk/pr/37704/
52
66
659
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس۔ صدرِ مملکت کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔ صدر زرداری کی مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے لیے دعائے مغفرت۔ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے: صدر صدرِ پاکستان کی سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا۔
2
43
53
931
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد کو خراجِ عقیدت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہداء کے بلند درجات کی دعا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں: بلاول بھٹو زرداری قلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کا ثبوت ہے: بلاول بھٹو زرداری دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے قومی عزم غیرمتزلزل ہے: بلاول بھٹو زرداری
2
34
45
1,097
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کا پیغام آخری وکٹ پر شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو فتح دلانے پر شاداب خان اور حارث رؤف کو شاباش: بلاول بھٹو زرداری شاداب خان کی ناقابلِ شکست سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ یادگار شراکت قومی کرکٹ کا قابلِ فخر لمحہ ہے: بلاول بھٹو زرداری مشکل ترین صورتحال میں ہمت نہ ہارنا پاکستانی ٹیم کے جذبے، حوصلے اور عزم کا مظہر ہے: بلاول بھٹو زرداری ہمارے کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ محنت اور خود اعتمادی سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری شاہین شاہ آفریدی اور دیگر بولرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی کامیابی کی بنیاد رکھی: بلاول بھٹو زرداری پاکستانی ٹیم کو ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد، امید ہے کھلاڑی اسی جذبے سے ملک کا نام روشن کریں گے: بلاول بھٹو زرداری
1
49
1
68
1,233
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی انگلینڈ کے خلاف اعصاب شکن مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارک باد۔ صدر زرداری نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ صدرِ مملکت کی شاداب خان کو شاندار سنچری اسکور کرنے اور حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ کی فیصلہ کن شراکت پر مبارک باد۔ کھلاڑیوں نے عزم، حوصلے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا: صدرِ مملکت صدر نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور کھلاڑیوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کو سراہا۔ صدر کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد
2
52
78
1,002