Daagh (@MrDaagh) header
Daagh (@MrDaagh) profile picture

با نمِ چشم اوراق تَر کردہ اَم

Joined April 2022
Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)Photo by Daagh (@MrDaagh)
بُتانِ شہر ! تُمہارے لرزتے ہاتھوں میں کوئی تو سنگ ہو ایسا کہ میرا سر لے جائے لیاقت علی عاصمؔ
11
32
4
148
روشن جمالِ یار سے ہے انجمن تمام دہکا ہُوا ہے آتشِ گُل سے چمن تمام اللہ ری جسمِ یار کی خوبی کہ خودبخود رنگینیوں میں ڈُوب گیا پیرہن تمام شیرینئ نسیم ہے سوز و گدازِ میرؔ حسرتؔ تِرے سُخن پہ ہے لطفِ سُخن تمام حسرت موہانی
4
153
اِتنی اندھیری شب تھی کہ جُگنو نے رات بھر لوگوں سے ماہتاب کے لہجے میں بات کی رحمان حفیظ
1
6
227
کیوں غزالوں کو نہ ہوں یاد رموزِ فنِ عشق میں نے اِک عُمر یہ مضمون پڑھایا ہُوا ہے زخم ہے مندمل اور آپ بھی آئے ہوئے ہیں اور پھر آپ نے ناخن بھی بڑھایا ہُوا ہے اختر عُثمان
7
224
اوس ٹھگّاں دے ٹَھگّ نوں ٹھگیا جا سکدا اے رَب دے گھر نوں وی سَنّ لائی جا سکدی اے نذیر قیصر
1
3
194
اُس کو نہیں ہے کام چراغ و ستارہ سے جس آنکھ کو تِرے رُخِ روشن سے عشق ہے جمال احسانی
4
239
وہ مُجھ میں بھر گیا ہے محبت کے نام پر اِک رنگ جس کا آب و ہوا کُچھ نہ کر سکے اُسامہ ضوریز
1
4
368
زبانوں کا بوسہ زبانوں کے رس میں یہ کیسی مہک ہے ! یہ بوسہ کہ جس سے محبت کی صہبا کی اڑتی ہے خوشبو یہ بد مست خوشبو جو گہرا غنودہ نشہ لا رہی ہے یہ کیسا نشہ ہے؟ مرے ذہن کے ریزے ریزے میں ایک آنکھ سی کھل گئی ہے تم اپنی زباں میرے منہ میں رکھے جیسے پاتال سے میری جاں کھینچتے ہو ۱/۳
1
363
یہ بھیگا ہوا گرم و تاریک بوسہ اماوس کی کالی برستی ہوئی رات جیسے امڈتی چلی آ رہی ہے کہیں کوئی ساعت ازل سے رمیدہ مِری روح کے دشت میں اُڑ رہی تھی وہ ساعت قریں تر چلی آ رہی ہے مجھے ایسا لگتا ہے ۲/۳
1
199
تاریکیوں کے لرزتے ہوئے پُل کو میں پار کرتی چلی جا رہی ہوں یہ پُل ختم ہونے کو ہے اور اب اس کے آگے کہیں روشنی ہے۔ فہمیدہ ریاض ۳/۳
48
سبھی کی دسترس میں آ رہے ہیں کوئی دیکھے تو ارزانی ہماری فضل گیلانی
4
7
232
وہ پڑے ہیں خواب میرے ، وہ رہِیں آنکھیں مِری اِس سے تُو دریا کی طُغیانی کا اندازہ لگا ڈاکٹر اشفاقؔ ناصر
2
9
299
Daagh retweeted
خُدا کو خط لِکھو ، اُس کے خلیفہ سے ایک کام ہے اُسے کہو کہ اپنی سائنس کے کرشمے سے مُسلمان پر دہشت گردی اور یہودی پر سازش کا الزام تھوڑی دیر کے لیئے ہٹا کر ، دور کہیں بہت دور ، انسانوں کی روٹی کے لیئے پھیلی جھولیوں کی قطاروں اور یہاں سے بامُراد لَوٹنے والوں کی ہنسی کو ۱/۲
1
1
6
574
❤️ تانگے بہہ کے تے یاد اوہدی آئی نی توڑ دی سواری لَبھ گئی احمد شہبازؔ خاور آنکھیں ہیں ، اور دُھول بھرا سنّاٹا ہے گُزر گئی ہے عجب سواری یادوں والی ثروت حُسینؔ
1
9
327
میں غیر محفوظ رات سے ڈرتا ہوں رات کے فرش پر موت کی آہٹیں پھر کوئی در کُھلا کون اِس گھر کے پہرے پہ مامور تھا ؟ کس کے بالوں کی لٹ کس کے کانوں کے در کس کے ہاتھوں کا زر سرخ دہلیز پر قاصدوں کو ملا ؟ کوئی پہرے پہ ہو تو گواہی ملے ۱/۳
1
8
362
یہ شکستہ شجر یہ شکستہ شجر جس کے پاؤں میں خود اپنے سائے کی موہوم زنجیر ہے یہ شکستہ شجر تو محافظ نہیں یہ شکستہ شجر تو سپاہی نہیں شب سے ڈرتا ہوں میں ایک تصویرِ بے رنگ ہے سامنے جس سے ڈرتا ہوں میں ایک صورت کہ جس کے خد و خال کی میری صبحِ ہنر سے شناسائی ہے ۲/۳
1
3
178
اس سے ڈرتا ہوں میں ایک شعلہ کہ اب تک خسِ جاں میں تھا ، اس کا سرکش شرر کاغذوں میں ، مکانوں میں ، باغوں میں ہے اُس کی مانوس حدت سے ڈرتا ہوں میں ایک آواز کہسارِ تفریق پر جو صف آرا ہیں وہ اپنے بھائی نہیں اس صدا رُو بہ صحرا سے ڈرتا ہوں میں شب سے ڈرتا ہوں میں اخترؔ حُسین جعفری ۳/۳
4
89
"میں کون ہوں اے ہم نفساں سوختہ جاں ہوں" میر کی غزل اور پرانی کتاب کی آواز
نہیں تازہ دل کی شکستگی یہی درد تھا یہی خستگی اسے جب سے ذوق شکار تھا اسے زخم سے سروکار تھا ✍️ میرؔ آواز: پرانی کتاب Mood...
3
4
22
808
بچھا دیا گیا بارود اُس کے پانی میں وہ جُوئے آب جو میری گلی کو آتی تھی فرازؔ
ٹوئیٹر کھولو تو لگتا ابھی صحن میں ڈرون آ کے گرنے لگا ، بند کر دو تو سب نارمل ہو جاتا ہے
1
1
4
601
اتنی بھی مت بڑھا لپک ، تیری چمک کی خیر ہو پہلے بھی دل کے طاق میں کتنے چراغ بُجھ گئے شعیبؔ بخاری
3
21
394
عالمِ خواہش و ترغیب میں رہتے ہیں مگر تیری چاہت کو سبوتاژ نہیں کر سکتے رئیس فروغؔ
19
324