NOMI retweeted
جب پیپلز پارٹی کے نسل پرست وڈیروں کے چہیتے پولیس افسران شہر کراچی میں یہ کرائم کرینگے تو اہلیان کراچی خودمختار شہری حکومت یا انتظامی یونٹ کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے ۔۔۔
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کا ایک اور تازہ واقعہ :
ایک شہری شان نے اپنا مکان کیا بیچا اس کی شامت آگئی۔ 11 نومبر کو پولیس کے محکمہ AVLC یعنی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کے افسران و اہلکاروں نے اس شہری کو پولیس موبائل میں اغوا کیا، اپنے نجی ٹارچر سیل میں الٹا لٹکا کر تشدد کیا، 20 کروڑ کا تاوان مانگا، شہری نے ایک کروڑ دیکر جان چھڑائی، مگر باوردی ڈاکوؤں نے اس کی گاڑی اور قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا۔ شہری نے رپورٹ درج کرائی تو اعلیٰ پولیس افسران ڈی ایس پی رسول بخش کٹھیان، ڈی آئی او امجد کلیہار، ایس ایس پی AVLC کا ریڈر محسن بھٹو اور اس کے ساتھی ملوث نکلے ۔
کتنے ثبوت پیش کئے جائیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کراچی پولیس میں ڈاکو بھرتی کئے ہوئے ہیں، کیا ان ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے سزا دی گئی؟ کیا ان ڈاکوؤں میں سے کسی کو بھی آج تک پولیس سے برطرف کیا گیا ؟ نہیں ، کیونکہ جن کے پاس برطرفی کا اختیار ہے وہی تو ان ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں اور ان سے بڑے ڈاکو ہیں
NOMI retweeted
ایم کیو ایم کے سینئر وفا پرست کارکن محمد جاوید رحیم کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
NOMI retweeted
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے۔
اے پئی جے اٹھارہ سالہ کارکردگی، بے شرموں بینظیر بھٹو کو کیا جواب دو گے ؟؟
NOMI retweeted
قائدِ تحریک پر پابندی اور KSP پالیسی کے خلاف اقدامات نامنظور---پیپلز پارٹی کی حکومت جواب دے کہ صوبے کی دیگر سرکاری جامعات میں کراچی کے طلبہ کے لیے کتنی نشستیں مختص ہیں؟
لندن، 25 نومبر 2026ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) نے جامعہ کراچی کی KSP داخلہ پالیسی کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے۔
اے پی ایم ایس او کے مطابق یہ وہی دوہرا تعلیمی نظام ہے جس کے خلاف قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی روزِ اول سے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ قائدِ تحریک کا مؤقف رہا ہے کہ ہر طالب علم کو بلاامتیاز زبان، قومیت اور علاقے کے مساوی تعلیمی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔
جب کراچی میں ہر زبان بولنے والے شہری آباد ہیں اور کراچی کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ بلاامتیاز زبان و قومیت KSP پالیسی سے مستفید ہوتے ہیں تو اس پالیسی کو صرف مہاجر طلبہ سے منسوب کرنے کا کیا جواز ہے؟
اگر کراچی سے تعلیم حاصل کرنے والا سندھی، پنجابی، پشتون، بلوچ یا اردو بولنے والا طالب علم یکساں شرائط کے تحت جامعہ کراچی میں داخلہ حاصل کرسکتا ہے تو اس پالیسی کو لسانی امتیاز کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟
پیپلز پارٹی کی حکومت جواب دے کہ صوبے کی دیگر سرکاری جامعات میں کراچی کے طلبہ کے لیے کتنی نشستیں مختص ہیں؟ اگر علاقائی ترجیح پر اعتراض ہے تو کیا یہی اصول سندھ کی تمام سرکاری جامعات پر بھی نافذ کیا جائے گا؟
اگر کراچی کے نوجوانوں کے لیے سندھ کی دیگر جامعات میں داخلے کے مواقع محدود ہیں اور اب ان کے اپنے شہر کے تعلیمی اداروں میں بھی ان کی ترجیح ختم کردی جاتی ہے تو وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کہاں جائیں گے؟
آخر کراچی کے نوجوانوں کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟
جاری کردہ:
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او)
لندن، 25 نومبر 2026ء
🤖 Made with AI
NOMI retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام ایم کیو ایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
NOMI retweeted
ایم کیو ایم کے سینئر وفا پرست کارکن محمد جاوید رحیم کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
NOMI retweeted
حیدرآباد: عرصہ دراز سے تعمیر و مرمت نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کا شکار ہالہ ناکہ پل کا ترقیاتی کام ایک بار پھر روک دیا گیا۔ پل کی حالت زار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر بعض افراد بشمول بچے پل کے اوپر سے سریا نکال کر دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔














