سورۃ ہود
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ
"اور میری توفیق (کامیابی یا درست کام کرنے کی توفیق) صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔"
دیا سا دل کے خرابے میں جل رہا ہے میاں
دیے کے گرد کوئی عکس چل رہا ہے میاں
یہ روح رقصِ چراغاں ہے اپنے حلقے میں
یہ جسم سایہ ہے اور سایہ ڈھل رہا ہے میاں
سورۃ الاحزاب
يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا
"اے ایمان والو! اللہ کو خوب کثرت سے یاد کیا کرو۔"
سورہ المزمل
"وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ"
"اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔"(۲۰)
ہمارا راستہ کسی اور جیسا نہیں ہو گا، ہماری رفتار، ہماری شفا، ہمارا ایمان سب خوبصورتی سے مختلف ہیں، جلدی مت کریں، ہم بالکل وہیں ہیں جہاں ہمارا رب ہمیں چاہتا ہے۔
اب تیری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو
زخم کھلتے ہیں اذیت نہیں ہوتی مجھ کو
اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوں
اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر
جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو




















