وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام نے حاصل پور کی سلطانہ بی بی کے لیے ذاتی گھر کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔ کپڑوں کی سلائی سے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور کرائے کے بوجھ تلے زندگی گزارنے والی سلطانہ بی بی آج اپنے گھر کی بااختیار مالکن ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف انہیں محفوظ چھت فراہم کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ ان کے خاندان کے لیے خودمختاری، تحفظ اور باوقار زندگی کی نئی امید بھی ثابت ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پروگرام کے تحت ریڑھی کی سہولت نے گھریلو سطح پر کام کرنے والی خواتین کے لیے باعزت روزگار کے نئے مواقع پیدا کر دیے ہیں۔ ایک مستفید خاتون کے مطابق، مہنگی دکانیں خریدنا یا کرائے پر لینا ان کے لیے ممکن نہیں تھا، تاہم سہولت بازار میں ریڑھی کی فراہمی سے اب وہ اپنی تیار کردہ اشیا باآسانی فروخت کر سکیں گی اور اپنے خاندان کی کفالت میں بہتر کردار ادا کر سکیں گی۔ انہوں نے اس سہولت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ کے تاریخی مین بازار کی تزئین و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ کشادہ ٹائل شدہ راہداریاں، یکساں طرز کے دکانوں کے بورڈز، خوبصورت برقی قمقمے، دلکش دیواری مصوری اور عبادت گاہوں کے دیدہ زیب بیرونی حصے بازار کے حسن کو مزید نکھار رہے ہیں۔ یہ اقدام شہریوں اور تاجروں کو بہتر سہولیات اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے ساتھ شہروں کی خوبصورتی اور شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کنگرہ، یونین کونسل 270 میں گاؤں کے تالاب کے گرد حفاظتی جنگلہ نصب کر دیا گیا ہے تاکہ بالخصوص بچوں کو حادثات کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ دیہی علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے کیے جانے والے یہ اقدامات شہریوں کی جان و سلامتی یقینی بنانے اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق چوا سیدن شاہ میں میلاد چوک کی ازسرِنو تشکیل، پکسل ٹاور کی تنصیب اور دو نئے داخلی راستوں کی تعمیر کا منصوبہ شہری خوبصورتی اور بنیادی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ان اقدامات سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، شہر کے حسن میں اضافہ کرنے اور تحصیل میں آمدورفت کے لیے جدید اور آسان راستوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن کے بعد آزادی چوک کے گول چکر کو بھی جدید طرز کے خوبصورت ڈانسنگ فاؤنٹین سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ رنگا رنگ روشنیوں، جدید آبی فواروں اور خوبصورت شجرکاری نے تاریخی آزادی چوک کے حسن کو مزید نکھار دیا ہے، جس سے شہر کے مرکزی راستے کا منظر ایک دلکش اور خوبصورت منظرنامے میں ڈھل گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف کے اقدامات کے تحت سہولت آن دی گو مراکز شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر معیاری پھل اور سبزیاں فراہم کر رہے ہیں، جہاں بغیر کسی بحث و تکرار کے خریداری کی سہولت میسر ہے۔ شہریوں نے اپنے تاثرات میں عام بازاروں اور بڑے اسٹورز کے مقابلے میں نمایاں کم قیمتوں اور اشیائے خورونوش کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایسے عوامی فلاحی اقدامات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف اسکول آف ایمیننس، لودھراں بوائز کیمپس میں جماعت نہم کے طلبہ کو انٹرایکٹو سمارٹ بورڈ کے ذریعے منطقی عملیات اور لاجک گیٹس کے موضوع پر معلوماتی لیکچر دیا گیا، جس میں جدید تدریسی ٹیکنالوجی کی مدد سے طلبہ کو ان تصورات کی مؤثر اور آسان انداز میں تفہیم فراہم کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ میں کمپیوٹیشنل سوچ، مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور کمپیوٹر سائنس کے بنیادی تصورات کو سمجھنے کی مہارت کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف اسکول آف ایمیننس، وہاڑی گرلز کیمپس میں طالبات کے لیے اعداد اور اشکال کی شناخت پر مبنی دلچسپ تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے طالبات نے مختلف اشکال کی مدد سے اعداد کو پہچاننے اور سمجھنے کی مشق کی۔ اس سرگرمی نے کم عمری میں ریاضی کی بنیادی مہارتوں کے فروغ، مشاہدے کی صلاحیت، منطقی سوچ اور اعداد کے بنیادی تصورات کو بہتر طور پر سمجھنے میں معاونت فراہم کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز دوم کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول سرپالان، ضلع بہاولپور (ای ایم آئی ایس کوڈ: 31250081) کے تعلیمی انفراسٹرکچر اور تدریسی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
پروگرام سے قبل 39 طلبہ اور ایک استاد پر مشتمل سکول میں اب طلبہ کی تعداد بڑھ کر 100 اور اساتذہ کی تعداد 5 ہو چکی ہے، جبکہ سکول کے داخلی و بیرونی حصوں اور کلاس رومز کی تزئین و آرائش نے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا ہے۔ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد والدین کے اعتماد اور سکول کی جانب سے فراہم کردہ تعلیمی سہولیات میں بہتری کی عکاس ہے۔


