Pinned Tweet
خاتم الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے گا.
(ترمذی-484)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اور اس کے ساتھ دو چیزیں اس کے اندر بڑھتی جاتی ہیں، مال کی محبت اور عمر کی درازی۔
(صحيح بخاري - 6421)
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو یا عمر کی دارازی چاہتا ہو تو اسے چاہئیے کہ صلہ رحمی کرے۔
(صحيح بخاري - 2067)
درود شریف پڑھیں
اَللّٰھُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍکماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُمَّجِيدُُ۞
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍکمابارکت عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُمَّجِيدٌ ۞
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو، اور جب دس سال کے ہو جائیں تو اس (کے ترک) پر انہیں سزا دو ۔
(ابو داؤد - 494)
ساقی کوثر و شافع محشر محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ نے فرمایا:
ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے (جو قبول کی جاتی ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دعا کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ رکھوں۔
(صحیح بخاری - 6304)
🌹 السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ 🌹
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کیا کرو، یہ سلام تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو گا۔
(ترمذی شریف - 2698)
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب - 56﴾
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
دنیا کی آگ کے مقابلے میں جہنم کی آگ انہتر گنا بڑھ کر ہے اور ان میں سے ہر ایک کی گرمی اسی (دنیا کی آگ) جیسی ہے۔
(جزء حدیث صحیح بخاری - 3265)
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور محبت کرو مجھ سے اللہ کی خاطر، اور میرے اہل بیت سے میری خاطر۔
(ترمذی شریف -3789)
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
روزے بھی رکھو اور بغیر روزے بھی رہو۔
رات میں عبادت بھی کرو اور سوؤ بھی۔
کیونکہ تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے،
تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے
اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔
(جزء حدیث صحيح بخاري - 5199)
سرکار دوعالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:
آخرت کے منازل میں سے قبر پہلی منزل ہے
سو اگر کسی نے قبر کے عذاب سے نجات پائی تو اس کے بعد کے مراحل آسان ہوں گے۔
(جزء حدیث ترمذی شریف - 2308)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ عزوجل جنت میں صالح بندے کا درجہ بلند فرماتا ہے
تو وہ عرض کرتا ہے: اے میرے رب
یہ مجھے کیسے حاصل ہوا؟ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
تیرے بچے (بیٹا، بیٹی) کے تیرے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔
(مشكوة المصابیح - 2354)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا:
ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کیا گیا، اس نے اسے باندھ رکھا تھا، حتیٰ کہ وہ بھوک کی وجہ سے مر گئی، اس نے خود اسے کھلایا نہ اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا لیتی۔
(مشكوة المصابيح - 1903)
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
کبھی وہ امت پاک اور مقدس نہ ہو گی
جس میں کمزور بغیر پریشان ہوئے
اپنا حق نہ لے سکے۔
(سنن ابن ماجه - 2426)
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
شوہر سے زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی عورتوں سے شادی کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔
(مشکوٰۃ المصابیح - 3091)
حضور کریم ﷺ نے فرمایا
جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت کی تکلیفوں سے نجات دے تو وہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف کر دے۔
(صحیح مسلم - 4000)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا :
مجھ پر درود پڑھنے سے
تمام غم دور ہوجاتے ہیں
اور گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
( جزء حدیث ترمذی شریف - 2457 )
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا:
اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے رہتے ہیں اور اللہ کی یاد کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔
(جزء حدیث بخاری شریف - 6408)

