Pinned Tweet
کل ماتم بے قیمت ہوگا آج ان کی توقیر کرو
دیکھو خون جگر سے کیا کیا لکھتے ہیں افسانے لوگ
Benevolent face of Islam and humanity, practiced his belief in Prophet (saw) as
رحمۃ اللعالمین
Taseer stood tall among the midgets, stood by the most vulnerable in society when it mattered
کمال کرتے ہو زیدی کیا اجازت ملنے سے پہلے پابندی تھی؟
قرآن مجید سے اجازت ملنے کے بعد کن صحابہ کرام نے اپنی بیویوں کی پٹائی کی؟
میں نے آج کا خاص مضمون اس موضوع پر لکھا ہے۔ اس میں ان تمام صحابہ کا ذکر ہے جن کے اپنی بیویوں پر تشدد کی روایات موجود ہیں۔
بعد میں اسلامی دنیا بلکہ یورپ میں بھی بعض مقدمات میں قرآن کی اس آیت کا ذکر آیا۔ ان کا کچھ احوال بھی بتایا ہے۔
bayaaz.org/qran-sy-jzt-mlny-…
1
54
زیدی صاحب توحید کی تعلیم کے ہوتے ہوئے شرک کی طرف انسانوں کے مائل ہونے کی تو ثابت شدہ تاریخ ہے۔ عرب میں آباد اس زمانہ کے یہودیوں میں ایسا عقیدہ پایا جانا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ قرآن میں مذکور اس زمانہ کے واقعات کا درست ماننا عقلی و منطقی طور پر درست مانا جانا چاہئے۔
قرآن کی سورۂ توبہ میں یہودیوں اور مسیحیوں کے بارے میں ایک ہی آیت میں دو دعوے کیے گئے ہیں، "یہود کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔۔۔"
بظاہر دونوں بیانات ایک ہی نوعیت کے معلوم ہوتے ہیں، لیکن تاریخی شواہد کی روشنی میں ان دونوں کے درمیان بنیادی فرق ہے۔ عیسیٰ کو خدا کا بیٹا ماننے کا عقیدہ اسلام کے ظہور سے صدیوں پہلے مسیحی تحریروں میں موجود تھا اور ساتویں صدی تک مرکزی مسیحی عقیدے کا حصہ بن چکا تھا۔ اس کے برعکس اب تک کوئی ایسا قدیم یہودی متن دریافت نہیں ہوا جس میں عزرا، جنہیں عموماً قرآن کا عزیر سمجھا جاتا ہے، کو خدا کا بیٹا کہا گیا ہو۔ نہ یہ عقیدہ قدیم یہودیت میں معروف ہے، نہ ربانی یہودی لٹریچر میں، اور نہ جدید یہودیت کے کسی معروف فرقے میں یہ خیال پایا جاتا ہے۔
bayaaz.org/khy-yhwdy-hdrt-zy…
42
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بن باپ پیدائش بھی تاریخ میں انوکھی نہیں تاریخی طور پر ایسی پیدائش کے مزید شواہد ملتے ہیں مگر موت کے بعد اسی مادی جسم کے ساتھ زندہ ہونے کی میڈیکل شہادت صرف نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایون چیٹ فیلڈ کی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں انسان مرنے کے بعد اس دنیا میں نہیں آتا۔
میں ہر روز ایک مضمون پبلک کردیتا ہوں تاکہ وہ لوگ بھی پڑھ سکیں، جو میرے سبسکرائبر نہیں ہیں۔ آج کا مضمون یہ ہے:
bayaaz.org/ysy-sy-prny-chh-k…
1
49
زیدی بھائی آپ کیسے محقق ہیں جو اپنی تحقیق پر پردے ڈال رکھے ہیں۔
لطف یہ ہے کہ آدمی عام کرے بہار کو
موج ہوائے رنگ میں آپ نہا لیا تو کیا
قرآن حکیم میں سورہ فیل آپ نے پڑھی ہوگی۔ یہ بھی سنا ہوگا کہ رسول اللہ کی ولادت باسعادت عام الفیل میں ہوئی۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ عرب میں ہاتھی کبھی ہوتے بھی تھے یا نہیں؟
جدید محققین کے لیے یہ سوالات دلچسپ ہیں کہ کیا ابرہہ افسانوی کردار ہے یا حقیقی شخص تھا، کیا واقعی اس کے پاس ہاتھی تھے، کیا مکے پر اس کے حملے کا ذکر اسلامی تاریخ کے سوا کہیں ملتا ہے؟
میں نے آج کا خاص مضمون اسی بارے میں لکھا ہے اور اسلامی تاریخ کے علاوہ ان جدید محققین کی کتابوں سے استفادہ کیا ہے جنھوں نے آثار قدیمہ، عرب کے کتبوں اور بازنطینی و سریانی مآخذ میں یہ واقعہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔
sharedreadings.com/khy-brhh-…
1
75
بہت عمدہ ماشاء اللہ۔
اطاعت کے بغیر خدا کو ماننا تو شیطان کا عمل ہے۔ شیطان نے اللہ کی ذات کا انکار تو نہیں کیا اسکی اطاعت ہی کا انکار کیا ہے۔ خلوص دل سے اللہ پر ایمان اور الٰہی صفات کا عرفان اور انسانوں سے متعلق صفات الٰہی کو اختیار کر کے بنی نوع انسان کی خدمت ایمان کا تقاضہ ہے۔
1
91
پاشا صاحب ایسی باتیں بتائی نہیں جاتیں آپ کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔
بالکل خفیہ ہے کسی کو بھی نہیں پتا لیکن ایران نے زمین سے دس میل نیچے سڑکوں اور ٹنلز کے ذریعے رسد کا پورا متبادل سسٹم بنا رکھا ہے ۔ وہاں نیچے ہوائی جہاز بھی اڑتے ہیں اور سمندری جہاز بھی چلتے ہیں ۔۔ ہرمز پر اب جہازوں پر سمندر کی تہہ سے میزائل لگیں گے ۔ ایرانیوں کو آپ ہلکا نہ لیں ۔۔ آپ ان کا پورا کا پورا فوجی انفرا اسٹرکچر اور پلیں سڑکیں تباہ کر دیں لیکن اس زیر زمین متبادل نظام تک نہیں پہنچ سکتے ۔ چین سے رسد بھی اسی راستے سے آتی رہے گی ۔۔
1
60
کائنات کی مکانی و زمانی وسعت اور انسانی استعدادوں کا بیک وقت دیگر تخلیقات کی نسبت اعلیٰ اور عرفٰی ہوتے ہوئے محدود ہونے کا ادراک ہی کسی خالق کی نشاندہی کرتا ہے۔ انسان اپنی عقل و فہم ہی کی بناء پر مکلَف ہے الہیات سے متعلق تمام مدارج انسانی عقل و فہم ہی کی روشنی میں طے ہونے چاہئیں
میں مذہبی افراد کو اکثر کہتا ہوں کہ برٹرنڈ رسل کا یہ مختصر سا طنزیہ مضمون زندگی میں ایک بار ضرور پڑھیں تا کہ آپ کو اندازہ ہو سکے اس کائنات کی وسعت کا اور اپنی نامعلوم حیثیت کا: ایک ماہر الٰہیات کا ڈراؤنا خواب۔
The Theologian's Nightmare by Bertrand Russell.
1
70
خدا خالق ہونے کے ناطے اپنے تخلیق کا مالک ہے۔ مالک ہونے کے ناطے وہ اپنی مخلوق کو ودیعت کردہ استعدادوں اور صلاحیتوں کے استعمال اور پیدا کردہ وسائل اور اشیاء میں رکھے خواص اور ان خواص کی تہہ تک پہنچنے کے لئے دی گئی عقل و فہم کے استعمال کی باز پرس کا اختیار رکھتا ہے۔
نہ اللہ نے ہولوکاسٹ کروایا اور نہ ہی اللہ کسی کو امتحان میں فیل کرواتا ہے۔ اللہ نے دنیا میں امن کے قیام کے لئے انصاف قائم کرنے کی نصیحت کی ہے اور ہر دنیاوی کامیابی اور علم و ہنر کے حصول کے لئے ایک صراط مستقیم مقرر فرما رکھا ہے اس سے شناسائی اور پھر اس پر عبور کامیابی کی کنجی ہے۔
سوال تو ہونا چاہئے مگر اس سے بھی ضروری یہ سوال ہے کہ کیا سوال کرنے والے اس سول کے جواب میں سنجیدہ بھی ہیں؟ کچھ جستجو بھی کی ہے اور مزید کوشش میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
مثل مشہور ہے
جوئندہ یابندہ
کیا یہ سوال نہیں ہونا چاہیےکہ فلسفہ سے جنم لینے والا خداکا یہ تصور خدا کے کسی نبی نے فلسفہ کی مدد سے کیوں نا سمجھا اور اپنی امت کو کیوں نا سمجھایا؟
یونانی فلسفہ تک رسائی کے بعدابراہیمی مذاہب اس"خدا" تک پہنچ پائےتو پھر پیغمبر فلسفی اورراہنما مباحث فلاسفہ ہوناچاہیےناکہ الہامی کتب؟
1
94
اچھا استاد ہر طالبعلم کی علمی سطح سے پوری طرح واقف ہونے کےُباوجود امتحان لیتا ہے امتحان استاد کے علم میں اضافہ نہیں کرتا مگر طلباء کو انکی علمی حیثیت اور ایک دوسرے کے علمی معیار کے تقابل کا موقع ضرور دیتا ہے۔ اللہ بھی انسان جواہر کو ممتاز کرنے کے لئے امتحان میں ڈالتا ہے۔
امتحان میں ڈالنا علم میں نقص پہ دلالت ہے۔ اگر علم لازمی طور پہ حتمی ہے تو پھر تکلیف میں ڈالنے پہ دلالت ہے۔
46
یہ کوئی نیا سوال نہیں اور قرآن کریم نے اس سوال کا جواب پندرہ سو سال پہلے ہی دے رکھا ہے۔
ملحدین کا یہ اعتراض کہ خدا نے اپنے تعارف اور ہدایت کے لیے انبیاء کا سلسلہ کیوں قائم کیا اور ہر انسان کو براہِ راست وحی کیوں نہ دی... بظاہر ایک جذباتی اپیل ضرور رکھتا ہے لیکن جب اس مقدمے کو گہرائی سے دیکھا جائے تو اس کی بنیاد ہی ایک بہت بڑے مغالطے پر کھڑی دکھائی دیتی ہے..
39
یہ آیت جو آپ اس محاذ پر پیش فرما رہے ہیں کیا یہ صرف اس موقع پر ہی استعمال کریں گے یا آپ اسکی وسعت کو ایک دائمی اصول کے طور پر مانتے ہیں؟
Replying to @AcT_ooo
اور جواب واضح ہے:
ولن تجد لسنة الله تبديلا
جس طرح اللہ کی سنت اس جہان میں یہی رہی ہے کہ اس نے ہر ضرورت کے لیے اسباب مہیا کیے ہیں، پیٹ پالنے کے لیے بھی اور بقائے نسل کے لیے بھی. اور اس کا اصول بھی سیدھا ہے کہ جو جتنا اپنے پوٹینشل کو بروئے کار لائے، اتنا ہی نتیجہ پائے..
31
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
جزاکم اللہ احسن الجزاء
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو بھی دلی عید مبارکباد۔ اللہ اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین
1
1
199
بن والد پیدائش بھی انوکھی نہیں ہے تاریخی طور پر اور بھی شخصیات سے متعلق ایسی ہی پیدائیش منسوب ہے۔
آج میری ویب سائٹ شئیرڈ ریڈنگز ڈوٹ کوم کو تیس دن مکمل ہوگئے۔ پانچ شعبوں سے کام شروع کیا تھا لیکن آج بارہوِِں سیکشن کا اضافہ کیا ہے، جس کا عنوان مذہبیات ہے۔
تیس دنوں میں تقریباََ 200 مضامین اور کہانیاں شائع کرچکا ہوں۔ نصف مضامین پبلک کے لیے ہیں اور باقی خاص سبسکرائبرز کے لیے۔ اگر آپ کو مطالعے سے دلچسپی ہے تو ایک نظر ویب سائٹ ضرور دیکھیں۔ میں بہترین جریدوں سے شہ پارے چُن چُن کر لارہا ہوں۔
مذہبیات میں مذہب پر گولہ باری نہیں ہوگی بلکہ مذہبی تاریخ، عقائد، فلسفہ، سماجیات اور مقدس متون کی معلومات فراہم کی جائے گی یا علمی گفتگو ہوگی۔ میں طبع زاد سیکشن کے سوا ہر شعبے میں صرف تراجم پیش کرتا ہوں اور ان کے حوالے اور لنکس بھی ساتھ دیتا ہوں۔ مذہبیات میں بھی یہی سلسلہ رہے گا۔
آج کا مضمون اس بارے میں ہے کہ حضرت عیسیٰ کے مر کے جی اٹھنے کی کہانی انوکھی نہیں۔ ان سے پہلے قدیم تہذیبوں میں ایسے قصے عام تھے۔ میں نے دو مضامین اور ایک کتاب کے حوالے کے ساتھ چھ واقعات بیان کیے ہیں۔
ویب سائٹ کا لنک میری بایو میں ہے۔
1
40











