Zahid Mehmood retweeted
غزہ اور سوڈان کی بات کرتے رہیے انکا مقدمہ بار بار اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے والوں کا ساتھ زیادہ سے زیادہ rt کرکے دیں
کل رسول اللہ کے سامنے اتنا تو کہہ سکیں گے کہ جو ہم سے ہوا ہم۔ نے کیا۔💔
Zahid Mehmood retweeted
مسجد نبوی کے موذن جاتے جاتے بھی اذان کے الفاظ دوہراتے رہے حس خاتمہ اللہ کہ بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے
Zahid Mehmood retweeted
مت سہل ہمیں جانو ، پھرتا ہے فلک پرسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم پیدائش بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مبارک
Zahid Mehmood retweeted
سوڈانی عورت فریاد کررہی ہے اے امتِ محمد ﷺ! ہم بھوک سے مر رہے ہیں، ہمارے بچے بغیر دوا کے اور بغیر کھانے کے مررہے ہیں ۔ ہمیں پوری دنیا کے سامنے قتل کیا جارہا ہے، ہم بھی تمہاری مائیں ہیں۔
Zahid Mehmood retweeted
بنگلہ دیش کے مسلمان ڈاکٹر نے 1800 فری کڈنی ٹرانسپلانٹ کرکے تاریخ رقم کردی ،مسلمانوں کا یہ اجلاس چہرہ کون دکھائے گا؟
Zahid Mehmood retweeted
بہار دنیا ہے چند روزہ، نہ چل یہاں سر اٹھا اٹھا کر
خدا نے خود ہی مٹا دیے ہیں، ہزاروں نقشے بنا بنا کر
آہ! ہمارے حضرت جی رحمہ اللّٰہ
Zahid Mehmood retweeted
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عالمِ اسلام کی معروف، روشن اور باعمل شخصیت،
محبوبُ العلماء و الصلحاء، پیرِ طریقت
حضرت مولانا *پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ علیہ* آج بروز اتوار خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
حضرت شیخؒ نے اپنی پوری حیاتِ مبارکہ اصلاحِ قلوب، تزکیۂ نفس اور بندگانِ خدا کو اللہ تعالیٰ سے قربت کے پیغام کے لیے وقف فرما رکھی تھی۔
اللہ تعالیٰ حضرت جیؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں، ان کے اہلِ خانہ، متعلقین اور تمام عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ان کی دینی، اصلاحی اور روحانی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین۔
حضرت جی ؒ کے آفیشل وٹس ایپ چینل سے
Zahid Mehmood retweeted
ایک فرانسیسی عورت اپنے چودہ سالہ بیٹے کو لے کر فرانس کے اسلامک سینٹر میں آئی تاکہ اس کا بیٹا مسلمان ہوجائے، وہ دونوں اسلامک سینٹر پہنچ گئے ، اسلامک سینٹر کے ناظم (مدرسہ کی نظامت سنبھالنے والے) کے آفس میں جاکر بچے نے ملاقات کی ، بچے نے کہا میری امی چاہتی ہیں میں مسلمان ہوجاؤں ، مرکز اسلامی کے ناظم نے بچے سے پوچھا کیا تم اسلام قبول کرنا چاہتے ہو؟ بچے نے جواب دیا ، میں نے ابھی تک اس پر غور نہیں کیا ہے لیکن میری ماں کی خواہش ہے میں اسلام قبول کرلوں۔
ناظم کو بچے کے اس جواب پر بڑی حیرت ہوئی، اس نے بچے سے پوچھا کیا تمھاری ماں مسلمان ہے؟ بچے نے کہا کہ نہیں اور نہ ہی مجھے یہ معلوم ہے کہ وہ مجھے اسلام قبول کرنے کے لئے کیوں کہتی ہیں ؟
ناظم نے پوچھا ، تمھاری ماں کہاں ہے؟
بچے نے کہا وہ مرکز اسلامی کے باہر کے حصہ میں کھڑی ہیں ۔
ناظم نے کہا اپنی ماں کو بلا لاؤ، تاکہ میں ان سے گفتگو کرکے صورتحال جان سکوں .
بچہ اپنی ماں کو لے کر ناظم کے پاس آیا، ناظم نے ماں سے پوچھا کہ کیا یہ بات درست ہے، کہ آپ مسلمان نہیں ہیں ؟ اور چاہتی ہیں کہ آپ کا بیٹا مسلمان ہوجائے؟
ماں نے کہا کہ یہ بات بالکل صحیح ہے.
ناظم کو اس جواب پر بڑی حیرانی ہوئی اُنھوں نے ماں سے پوچھا
آپ ایسا کیوں چاہتی ہیں ؟ کے آپ کا بیٹا اسلام قبول کرلے ۔
ماں نے جو جواب دیا وہ حیرت زدہ کرنے والا تھا ماں نے بتایا
میں پیرس کے جس فلیٹ میں رہتی ہوں ، میرے فلیٹ کے بالمقابل ایک مسلم فیملی کا فلیٹ ہے ان کے دو بچے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
صبح و شام وہ دونوں بچے گھر سے نکلتے یا گھر میں داخل ہوتے وقت اپنی والدہ کو بلند آواز میں سلام کرتے ہوئے ماں کی پیشانی چومتے ہیں اور ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں اور بڑے احترام اور ادب سے اپنی ماں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
گویا وہ ماں کسی ملک کی پرائمنسٹر *(ملکہ)* ہو ، میں نے جب سے یہ منظر دیکھا ہے میری دلی تمنّا ہے کہ میرا بیٹا بھی مسلمان ہوجائے ورنہ مجھے ڈر ہے کے میں جب بوڑھی ہوجاؤں گی وہ کہیں مجھے اولڈ ایج ہوم (old age home) میں نہ ڈال دے ، میں چاہتی ہوں
وہ میرے ساتھ بھی ایسا سلوک کرے ، جیسے وہ مسلم ماں کے بچے اپنی والدہ کے ساتھ کرتے ہیں۔
اسلام ایک بہترین مذہب ہے علم سے زیادہ عمل دیکھ کر لوگوں نے اسلام کو قبول کیا ہے ۔ اللہ تعالی ہمیں ہدایتوں سے نوازیں اور نیک عمل کی توفیق دیں۔
آمین۔۔
Zahid Mehmood retweeted
اسکا بچہ بھوک اور ٹھنڈ سے شہید ہوگیا خود کو اس باپ کی جگہ رکھ کر سوچیں۔😭
آواز بنیں لکھ نہیں سکتے تو rt کرکے آگے پہنچادیاکریں
Zahid Mehmood retweeted
ساری زندگی برتن دھوئے، جھاڑو لگایا، کپڑے دھوئے، لوگوں کی باتیں سُنیں، چار بچے مر گئے، خاوند مر گیا ۔ تنکہ تنکہ اکٹھاکیا، روپیہ روپیہ جوڑا کہ آقا کو سلام کرنے جانا ہے ۔ عشق نبی دل میں سما جائے تو چہرہ مطلع انوار بن جاتا ہے ۔ایسے انسان کی باتوں اور کاموں سے ہر طرف خوشبو پھیلتی ہے ۔
Zahid Mehmood retweeted
اصلی زعفران اور نقلی زعفران کے درمیان فرق
زعفران دنیا کا سب سے مہنگا مصالحہ سمجھا جاتا ہے،
اور یہ وہی چیز ہے جس میں سب سے زیادہ ملاوٹ اور دھوکا دہی کی جاتی ہے۔
Zahid Mehmood retweeted
سبز گنبد کا منفرد تعارف
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے چھوٹے سے حجرے (4.5m × 3.5m) میں وہ تین مبارک ہستیاں آرام فرما ہیں جن کی وجہ سے یہ مقام پوری دنیا سے زیادہ مقدس و عظیم بن گیا —
رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر صدیقؓ اور سیدنا عمر فاروقؓ۔
رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک حجرے کے شمالی حصے میں ہے، سرِ مبارک مغرب کی طرف، قدم مشرق کی طرف اور چہرۂ انور قبلہ رخ۔ آپ ﷺ کی قبر اور دیوار کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہے کہ زائر پر ہیبت و عظمت طاری ہو جاتی ہے۔
آپ ﷺ کے شانۂ مبارک کے پیچھے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی قبر ہے—وہ رفیقِ سفر و ہجرت، جنہوں نے پوری زندگی نبی کریم ﷺ کے ساتھ گزاری۔
ان کے پیچھے سیدنا عمر فاروقؓ آرام فرما ہیں، جنہیں اللہ نے اسی جگہ نبی ﷺ اور صدیقؓ کی آخری رفاقت نصیب فرمائی۔
یہ تینوں قبریں اسی ترتیب سے ہیں جس ترتیب سے زندگی میں کھڑے ہوتے تھے—آگے نبی ﷺ، پیچھے وہ دو خلفاء جو امت کے رہبر تھے۔
یہ مبارک حجرہ چھوٹا ضرور ہے، مگر حرمین کے بعد روئے زمین کی سب سے عظیم اور نورانی جگہ ہے—جہاں ایمان جگمگاتا ہے اور دل عقیدت سے بھر جاتے ہیں۔
#messagetv #GreenDome #RauzaENabawi #ProphetMuhammad ﷺ #AbuBakrSiddeeq #UmarFarooq #MadinahSharif #MasjidENabawi #IslamicHistory
Zahid Mehmood retweeted
کبھی کبھار میتوں کو سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے.
ذرا محسوس کرنے کی کوشش کیجیے کہ میت کے لیے سرد خانے کے منفی درجہ حرارت میں کئی دنوں کے لیے لیٹنا کیسا عذاب ہوتا ہو گا؟
یہ عذاب ان کے پیارے ہی انہیں دیتے ہیں. ایک دوسرا اذیت ناک اور شرمناک معاملہ میت کو یورپی ممالک سے پاکستان لانا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی میتوں کی سب سے پہلے embalment کی جاتی ہے. جسم سے خون اور باقی مادے نکالنے، اور ان کے جگہ انفیکشن وغیرہ کو روکنے والے کیمیکل داخل کرنے کو embalment کہتے ہیں.
اس عمل کے لیے سب سے پہلے میت کو برہنہ کیا جاتا ہے. پھر گلے کی سائیڈ پر کٹ لگا کر وہاں سے گزرتی ایک بڑی شریان کو ہلکا سا باہر کھینچا جاتا ہے (یہ شریان نبض کی طرح محسوس کی جا سکتی ہے).
اس شریان کو ہلکا سا کاٹ کر اس میں کینولا داخل کیا جاتا ہے اور شریان کو باندھ دیا جاتا ہے تاکہ عمل کے دوران کینولا باہر نہ نکلے.
یہ کینولا دوسری جانب سے ایک مشین سے لگا ہوتا ہے. وہ مشین ایک مائع جسم میں دھکیلتی ہے جو سارے جسم کی رگوں میں پھیل جاتا ہے. خون کو جسم سے باہر نکالنے کے لیے ٹانگ کے جوڑ کے قریب ایک اور بڑی شریان کو کٹ لگایا جاتا ہے.
اس کے بعد پیٹ اور سینے میں کٹ لگا کر نرم اعضاء پنکچر کیے جاتے ہیں اور کیمیکل بھر کر پیٹ اور سینے کو سِیل کر دیا جاتا ہے. منہ بند کرنے کے لیے کبھی کوئی گوند نما چیز لگائی جاتی ہے اور کبھی سلائی کر دی جاتی ہے.
اس عمل کو میں نے اس لیے وضاحت سے لکھا ہے تاکہ سب پڑھنے والے اپنی جذباتیت کو ایک طرف رکھ کر میت کی حد سے بڑھی ہوئی بےحرمتی اور تکلیف پر تھوڑی دیر غور کر لیں.
کیا آخری دیدار اور وطن کی مٹی کی یہ قیمت درست ہے؟ کیا یہ بہت مہنگا سودا نہیں؟ آخر ہم اپنے پیاروں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ صرف اس لیے کہ فلاں آخری بار چہرہ دیکھ لے؟
یا اس لیے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ بہت بڑا جنازہ تھا؟
یا اس لیے کہ ہماری بےعزتی نہ ہو جائے کہ جنازے میں بہت تھوڑے لوگ تھے؟
بات بہت سادہ اور سیدھی ہے.
جو شخص دنیا سے چلا جائے اس کے جنازے میں صرف اتنی ہی دیر ہونی چاہیے جتنی قبر کھودنے اور کفن دفن کا انتظام کرنے میں ہوتی ہے. اللہ کا یہی حکم ہے.
اگر کوئی پیارا دور ہے تو وہ صبر کرے اور میت کے لیے دعا اور صدقہ کرے. صرف چہرہ دیکھنے کے لیے میت کو تکلیف نہ دے. جس کی موت جہاں لکھی ہے وہیں آنی ہے.
اگر پردیس میں موت آ جائے تو وہیں قبر بنانا بہتر ہے.
اگر کسی کو بڑا مجمع اکٹھا کرنے کا خبط ہے تو یہ ذہن میں رہے کہ بڑے جنازے صرف دنیا ہی میں گردن اکڑانے کا باعث ہو سکتے ہیں، اللہ کے ہاں ترازو مختلف ہیں.
اللہ تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر کرے اور سب کو موت
کے بعد کی بےحرمتی اور اذیت سے محفوظ رکھے..
آمین یا رب العالمین
سید معین الدین ۔
Zahid Mehmood retweeted
🔴 جنوبی افریقہ کے صدر:
صمود فلوٹیلا کو غزہ کے ساحلوں پر روکا جانا اس بات کی تصدیق ہے کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
Zahid Mehmood retweeted
Don not stop speaking for Senator Mushtaq everyone.
We have our Aafia siddique already rotting in US prison. Our govts dont value our blood!!!! Lets keep raising our voices for them.
Zahid Mehmood retweeted
اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو #IranIsrael


























