Haroon Anjum (@_Haroon79) header
Haroon Anjum (@_Haroon79) profile picture

Media Personality/Program Host/V- Loger/Columnist/Social Media Influencer/Motivational Speaker https://nitter.gq/t.co/wNNC65WMua

Pakistan
Joined December 2020
Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)Photo by Haroon Anjum (@_Haroon79)
حریم شاہ پاکستان کی وہ طوائف ہے جس نے کم سے کم 500 سے زائد سیاستدان بیوروکریٹس , کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے امیر زادوں کو اپنے جال میں پھنسا کر انہیں بلیک میل کر کے ان سےاربوں روپے لوٹ چکی ہے یاد رہے کہ حریم شاہ عمران خان کے دور حکومت کی پیداوار ہے
108
460
23
2,473
671,832
حاجیوں کو ویکسین لگانے کا 10 ارب کا شرمناک سکینڈل ایف آئ اے نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی گرفتاری کیلئے وزیر اعظم سے اجازت مانگ لی وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے حج و عمرہ ویکسین اسکینڈل میں مبینہ بے ضابطگیوں پر وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال کی گرفتاری کے لیے باضابطہ اجازت طلب کر لی ہے۔ یہ معاملہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس اور انفلوئنزا کی ویکسین فراہم کرنے کے 5 سالہ معاہدے سے متعلق ہے، جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) کی منظور شدہ قیمتوں سے زائد پر خریداری کرکے قومی خزانے کو 2 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اس اسکینڈل میں بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے اعلیٰ افسران کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مصطفیٰ کمال کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے کردار کے حوالے سے مکمل مطمئن ہیں اور بعض افسران نے وزارتِ صحت کو اعتماد میں لیے بغیر یہ اقدامات کیے۔ اعلان ختم ہوا
2
8
21
1,454
چھپکلی والی زہریلی کھیر کھانے سے ماں باپ اور تین نوجوان بیٹوں کی ہلاکت کو ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے قتل قرار دے دیا
1
2
1
12
2,468
🔴 مالیاتی اداروں اور اہم انفرا اسٹرکچر پر اے آئی کے ذریعے سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری مالیاتی اداروں اور اہم قومی انفرا اسٹرکچر کو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں کے کور بینکنگ سسٹمز اور ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز بھی ممکنہ سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
4
1,230
🔴 پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان نے دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک پیٹرولیم کمپنی کا سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی پہنچے گا، جہاں سمندر میں تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر کی تلاش کے لیے سروے کیا جائے گا۔
1
6
1,108
🔴 کرکٹ کے لیے راستے کھولے جا سکتے ہیں تو مذہبی تہوار کے لیے کیوں نہیں؟ بھارتی سکھ برادری کا مودی حکومت سے سوال بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان میں کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم بھارت کی جانب سے تاحال راہداری کی بحالی کا فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔
3
782
🔴 سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا بازیاب سیالکوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنار کے گھر سے لوٹا گیا تقریباً 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا بازیاب کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دو مسلح ملزمان سیڑھی لگا کر سنار کے گھر میں داخل ہوئے اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
7
641
🔴 مولانا کے خلاف کارروائی اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد شروع ہوئی، اسد عمر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مولانا کے خلاف مبینہ الزامات اور حکومتی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مولانا کے مبینہ جرائم پرانے ہیں، لیکن ان کے خلاف عملدرآمد اس وقت شروع ہوا جب حکومتی اختلافات نے شدت اختیار کی۔
2
544
🔴 پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے 10 سال تک محاذ آرائی اور احتجاج کے بغیر سیاست کرنا ہوگی، احسن اقبال وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان 2047 آج ماں کی گود میں ہے، اگر ہم اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو مستقبل بھی آج کی طرح دھندلا جائے گا۔ ان کے مطابق ملک کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ 10 سال تک محاذ آرائی اور احتجاج کے بغیر سیاست کی جائے۔
4
12
552
🔴 مولانا کے جنریٹر، کچن اور لیبیا سے فنڈنگ کے الزامات پر ارشاد بھٹی کا اہم تبصرہ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مولانا کے جنریٹر اور کچن کو غیر قانونی قرار دینے اور مرکز کی فنڈنگ لیبیا سے آنے کے الزامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا حکومت کو ان معاملات کا آج پتا چلا ہے یا یہ سب پہلے سے معلوم تھا؟ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو یہ تمام معاملات پہلے سے معلوم تھے تو پھر متعلقہ لوگ بھی اس معاملے میں شریک رہے، اور اگر ایسا نہیں تھا تو پھر ان الزامات کی حقیقت اور کارروائیوں کی نوعیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے ان اقدامات کو ممکنہ طور پر انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے حکومتی مؤقف پر سوال اٹھایا۔
1
7
20
541
🔴 پاکستان کا بیرونی قرضہ 10 سال میں تقریباً دوگنا، 135 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران تقریباً دوگنا ہو کر 135 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 76.8 ارب ڈالر تھا، جو 2025 کے اختتام تک بڑھ کر 113.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
2
4
7
460
🔴 اسرائیل میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے گاڈی آئزن کوٹ کو 67 ارکان کی حمایت حاصل اسرائیلی بیشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزن کوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جبکہ سابق وزیراعظم نیتن یاہو کو 46 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ حکومت سازی کے معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔ اس مشاورت کے ذریعے حکومت سازی کے لیے سیاسی حمایت اور ممکنہ اتحاد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آپ کے خیال میں اسرائیل میں حکومت سازی کے لیے جاری سیاسی مشاورت کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں بتائیں۔
5
396
🔴 امریکا سے 150 افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے کابل ملک بدری کا معاملہ زیرِ غور امریکا سے 150 افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے کابل منتقل کرنے کے معاملے پر پاکستان اور متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسا راستہ تلاش کیا جائے گا جس پر تمام فریقوں کا اتفاق ہو، جبکہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
2
3
242
🔴 پی ٹی آئی کو اپنے لیے سیاسی راستہ خود نکالنا ہوگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گی، شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنے لیے سیاسی راستہ خود نکالنا پڑے گا، کیونکہ سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گی۔
5
497
🔴 اماراتی کاروباری خاتون کا کمپنی میں کام کرنے والی خواتین کو مہنگے ترین فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ اماراتی کاروباری خاتون حسینہ نشاور نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین ورکرز کو ایپل کے مہنگے ترین فولڈ ایبل آئی فونز تحفے میں دیے۔
8
315
🔴 کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق خیبر پختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم قانونی عمر اب بھی 16 سال مقرر ہے۔
1
5
420
🔴 عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں حوصلہ افزا نہیں، ملک میں سیاسی تناؤ ختم ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبریں حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے سیاسی کشیدگی میں کمی اور موجودہ صورتحال کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آپ کے خیال میں ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں بتائیں۔
1
3
266
حیات آباد قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مبینہ ملزمان کا سراغ لگا لیا ایم این اے نور عالم خان کے بھانجے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے قتل میں ملوث دو مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کا دعویٰ، پولیس نے ریکارڈ بھی حاصل کر لیا اسلام اباد (خصوصی رپورٹ) پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ایم این اے نور عالم خان کے بھانجے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا فہد خان کے بہیمانہ قتل کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پشاور پولیس نے مبینہ طور پر واردات میں ملوث دو مشتبہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور پولیس کے سربراہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مبینہ طور پر دونوں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا ہے، جبکہ مختلف ذرائع سے ان کا ڈیٹا اور متعلقہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر کے بعد ملزمان اور دیگر مشتبہ افراد کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مبینہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی اکٹھا کر لیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
3
13
96
7,241
یہ کام کوئی ماہر مکینک ہی کر سکتا ہے؟؟؟
1
10
39
1,659
ہیڈ اسلام میں گزشتہ روز گرنے والے ٹرالر کی سی سی ٹی وی فوٹیج
4
24
1,735