السلام علیکم
لوگ تمہیں تمہارے ہاتھوں سے چھین سکتے ہیں، مگر نصیب سے نہیں، کیونکہ جو اللہ نے تمہارے مقدر میں لکھ دیا ہے، وہ تمہیں مل کر رہے گا۔
نہ کوئی تمہارا رزق چھین سکتا ہے، نہ تمہاری قسمت بدل سکتا ہے۔ بس یقینِ کامل رکھو، صبر کرو اور اللہ کی رضا پر راضی رہو
صبح بخیر زندگی
عزت ہمیشہ وقت اور حالات کی ہوتی ہے انسان اسے اپنی سمجھ لیتا ہے
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی حالات بدلتے دیر نہیں لگتی، اور انسان کی حیثیت بھی بدل جاتی ہے اس لیے کبھی اپنی عزت دولت یا مقام پر غرور نہیں کرنا چاہیےکیونکہ یہ سب عارضی ہیں اصل عزت انسان کے کردار اخلاق اور عاجزی میں ہوتی ہے
السلام علیکم
جو لوگ عبادت میں کمزور رہ جائیں انہیں ادب میں کبھی کمزور نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ عبادت میں کمزور رہ گئے تو عبادت کرنے والوں کا مذاق نہ اڑانا، روزہ دار کا ادب کرنا کیونکہ وہ اللہ کے قریب ہو سکتا ہے۔ شاید انہی کے دم سے آفتیں نہیں آ رہیں۔
حضرت واصف علی واصفؒ
صبح بخیر
