گورنر فیصل کریم کنڈی کے پاس عوامی مسائل، صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے تو شاید کوئی ایجنڈا نہیں، لیکن عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے لیے پوری دلچسپی دکھا دی۔
صوبے کے عوام کو ناموں کی سیاست نہیں، کارکردگی چاہیے۔ عمران خان کا نام مٹانے کی کوشش کرنے والے یاد رکھیں کہ نام تبدیل کرنے سے تاریخ نہیں بدلتی، البتہ اپنی ترجیحات اور سیاسی سوچ ضرور بے نقاب ہو جاتی ہے۔
#ReleaseImranKhan
چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی ناسازیٔ طبیعت پر گہری تشویش ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر بہترین طبی سہولیات اور مناسب علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ نورین نیازی سمیت عمران خان کی بہنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
خواتین کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر پابندِ سلاسل رکھنا اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنا قابلِ مذمت ہے۔ انسانی حقوق اور قانون کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ان کی رہائی یقینی بنائی جائے۔
ہماری وابستگی کسی عہدے یا شخصیت کے بجائے اُس نظریے سے ہے جس کی قیادت عمران خان کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے آئینی وزیراعلیٰ ہیں۔ہم نے کپتان کے فیصلوں پر اعتماد کیا ہے، آج بھی کرتے ہیں، اور اپنے سیاسی مؤقف میں اسی اصول کو مقدم رکھتے ہیں۔
#ReleaseImranKhan
میرے قائد عمران خان کو 74ویں سالگرہ مبارک!
آپ کی زندگی صرف ایک سیاسی جدوجہد نہیں، بلکہ حق، خودداری اور حقیقی آزادی کے لیے ایک مسلسل عزم کی داستان ہے۔ آپ نے مشکلات، قید و بند اور بے شمار آزمائشوں کے باوجود اپنے نظریے اور قوم کے حقِ آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے قوم کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا سکھایا۔
ان شاء اللہ آپ کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور پاکستان حقیقی آزادی کی منزل حاصل کرے گا۔
اللہ تعالیٰ عمران خان صاحب کو صحت، استقامت اور مزید حوصلہ عطا فرمائے۔
سالگرہ مبارک، کپتان! ❤️
#HappyBirthDaySkipper #ReleaseImranKhan
فارم 47 کے حکمران چئرمین عمران خان سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب ان کی بہنوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ علیمہ خان کی گرفتاری ایک بزدلانہ فعل ہے، جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔
#ستمبر27_فیصلہ_کن_مارچ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا @SohailAfridiISF کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کرنا انتہائی گھٹیا، شرمناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ یہ صرف ایک منتخب نمائندے کی توہین نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ اور پورے صوبے کی توہین ہے۔
پنجاب پر فارم 47 کے ذریعے جعلی طور پر مسلط کی گئی وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت نے سیاسی انتقام اور ریاستی طاقت کے استعمال کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ ایک آئینی و عوامی طور پر منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری کسی بھی جمہوری معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔
یہ اقدام جمہوریت، آئین اور وفاقی اکائیوں کے احترام کی کھلی توہین ہے۔ ایسے غیر جمہوری اور شرمناک ہتھکنڈوں سے عوامی مینڈیٹ کو دبایا نہیں جا سکتا۔
کراچی اسٹریٹ موومنٹ
گزشتہ رات کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کے استقبال کے لیے موجود تحریکِ انصاف کے کارکنان سے خطاب کیا۔
کارکنان کا جذبہ اور جوش قابلِ دید ہے۔ عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
#KarachiStreetMovement #ReleaseImranKhan
Syed Fakhar Jehan retweeted
سندھ سٹریٹ موومنٹ!!
کراچی ٹول پلازہ کے مقام پر صوبائی وزیر سید فخر جہان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ استقبال کیلئے موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال ہوگا۔
#ستمبر27_کی_کال_عوام_تیار
خیبر پختونخوا سمیت پنجاب کی سرحد سے ملحقہ دیگر صوبوں اور علاقوں کے عوام کی تضحیک اور توہین کو سیاست کا حصہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ افسوس کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے ماضی میں بھی پختونوں اور دیگر قوموں کے بارے میں ایسے غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔
یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ کسی بھی قوم کی عزتِ نفس کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کی جاگیر نہیں۔ سیاسی اختلاف کا جواب دلیل، کارکردگی اور منشور سے دیا جاتا ہے، قوموں کی تضحیک سے نہیں۔
مریم نواز صاحبہ کو اپنے منصب کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ زبان کی طاقت نفرت، تقسیم اور تعصب پھیلانے کے لیے نہیں بلکہ صوبوں اور قوموں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔
پختون ہوں یا پنجاب سے ملحقہ دیگر علاقوں کے عوام، کسی کی تضحیک قابلِ قبول نہیں۔ عزت سب کی، احترام سب کا۔
Syed Fakhar Jehan retweeted
ناجائز نظام کی پیداوار فارم 47 کی جعلی وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے ساتھ لگنے والے پاکستان کے تینوں دیگر صوبوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دے دیا ہے اور پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے مودی اور انڈیا کو کلین چٹ دے دی ہے۔
اس کے بیان نے ریاست پاکستان کے عالمی سطح پر دہشتگردی کے حوالے سے مؤقف کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، اور اس نظام کو بنانے اور چلانے والوں کی سوچ پر بھی مزید سوال کھڑے کر دئیے ہیں !!
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران بھی نوازشریف سمیت یہ ٹولہ غائب رہا تھا اور جنگ کے خاتمے تک کوئی بیان نہیں آیا۔اور ڈان لیکس کے زریعے بھی دہشتگردی کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا- یہ ہمیشہ قومی مفاد کے آگے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں - پاکستان، پاکستانی اور پاکستانی ادارے صرف ان کے لئے تبھی قابل احترام رہتے ہیں جب تک یہ ان کی ذاتی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔
چھوٹے صوبوں کے خلاف تعصب بھرا لہجہ PMLN کے پاکستان کو تقسیم کرنے کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے- لیکن اب تین وفاقی اکائیوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دے دینا ملک کی بنیادوں کو مزید تباہ کرنے کے مترادف ہے-
ان لوگوں کو 8 فروری 2024 کو ناصرف پاکستان بلکہ پنجاب اور لاہور کی عوام بھی مسترد کر چکے ہیں۔ اس شرمناک شکست کے باوجود ایسی گھٹیا سوچ کے لوگوں کو اقتدار پر بٹھانے اور انگلی پکڑ کر چلانے والوں کے لیے یہ ایک مزید سبق ہے کہ عوام کے ووٹ اور عوام کے فیصلے کی قدر نہ کر کے ملک مضبوط نہیں تباہ ہو جاتے ہیں۔
کراچی اسٹریٹ موومنٹ میں شرکت کے لیے روانہ!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے اور چئرمین عمران خان کی رہائی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
#KarachiStreetMovement #ReleaseImranKhan #PK26 #Buner
پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی نرسری میں آتشزدگی کا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ معصوم جانوں کا یوں بچھڑ جانا ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔
غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور غفلت کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور ان کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
27 ستمبر چیئرمین عمران خان رہائی تحریک کا آغاز میرے حلقۂ احباب سے ہوا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر نے کارکنان سے تاریخی خطاب کیا۔ ان شاء اللہ چیئرمین عمران خان کی رہائی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
#ReleaseImranKhan #PK26 #Buner
اطلاع برائے عوام الناس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 27 ستمبر کے اجتجاجی تحریک کے لئے عوام کو متحرک کرنے کے سلسلے میں مورخہ 23 اگست بروز اتوار ضلع بونیر کا اہم دورہ کریں گے۔
محترم وزیر اعلی صاحب دوپہر 2.30 بجے سواڑی بازار میں ایک بڑی عوامی ریلی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
ضلع بونیر اور خصوصی طور پر پی کے 26 بونیر کے تمام پارٹی کارکنان، پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں اور عوام کو بھرپور شرکت کی دعوت خیبرپختونخوا
شکریہ
#PK26 #Buner #ReleaseImranKhan
چیئرمین عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والا یہ غیر انسانی، ظالمانہ اور ناقابلِ برداشت سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔ نو ماہ بعد ملاقات کرنے والی ان کی ہمشیرہ کے بیان نے جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ قیدِ تنہائی، بنیادی سہولیات سے محرومی اور طبی شکایات کو نظرانداز کرنا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
عمران خان کی جان اور صحت سے کھیلنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہیں تمام بنیادی انسانی و طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ قانون اور انسانی وقار کے مطابق سلوک یقینی بنایا جائے۔
”عمران خان نے کہا، میری قوم کو بتائو یہ جیل میں میرے ساتھ کتنا ظلم کر رہے ہیں۔ یہ انسان نہیں ہیں، انہوں نے مجھے قید تنہائی میں ٹیلی ویژن یا پڑھنے کیلئے کسی بھی قسم کے مواد سے دور رکھا۔ میرے سر میں کچھ ہوتا تھا، میں نے ڈاکٹرز سے اپنی طبیعت کا کئی بار ذکر کیا مگر انہیں کوئی پرواہ نہیں۔“ ہمشیرہ اعظممئ خان، 9 ماہ بعد عمران خان سے ملنے کے بعد ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے آبدیدہ
چیئرمین عمران خان کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرنا عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی ہے۔ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیا جائے، تاکہ انہیں بروقت اور معیاری طبی علاج کی سہولت حاصل ہو سکے۔
#ReleaseImranKhan
Syed Fakhar Jehan retweeted
میرے پاکستانیو اور خصوصاً پاکستان کے نوجوانو
آپ سب کی کوششوں سے آج عمران خان صاحب کا چیک اپ اور علاج ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں الشفأ ہسپتال میں ہونے جا رہا ہے-
پاکستانیو۔۔ ابھی ہم نے مزید محنت کرنی ہے۔ آرام کا وقت نہیں ہے۔ یہ آپ کی کامیابی کا پہلا قدم ہے۔ آگے کا مرحلہ سخت ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ ہم نے عمران خان، بشرٰی بی بی ، تمام لیڈران اور تمام ورکرز کو انصاف دلانا ہے اور ناحق قید سے آزاد کروانا ہے- بس آپ نے گھبرانا نہیں اور اپنے اللّٰہ پر ایمان کامل رکھنا ہے۔ انشاء اللّٰہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
عمران خان صاحب کی حقیقی آزادی کی تحریک ابھی آگے لے کر چلنی ہے۔ حقیقی آزادی کی پہلی سیڑھی آزاد عدلیہ ہے۔ آزاد عدلیہ ہی صحیح معنوں میں انصاف کر سکتی ہے۔ عدلیہ کے انصاف سے ہی ہم نے اپنے لیڈر کو واپس لانا ہے۔ آزاد عدلیہ کی بنیاد آپ نے رکھنی ہے۔ آپ نے ہی حق پرست ججز کے بازو بننے ہیں۔ آپ کے تعاون سے ہی ان کو طاقت ملنی ہے۔
آپ لوگوں نے ایک آزاد، خوشحال، ترقی یافتہ اور خودمختار پاکستان کے لئے عمران خان صاحب کا انتخاب کیا ہے۔ مسلسل ان کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آج بھی عمران خان صاحب اپنے مؤقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں تو ان کی طاقت آپ ہیں۔ ان کی اُمید آپ ہیں۔ آج تک اگر وہ ہار نہیں مان رہے تو اُس کی ایک وجہ آپ ہیں کیونکہ آپ بھی عشق عمران سے باز نہیں آرہے۔ میں آپ لوگوں کی اس خلوص، اس عشق اور جہد مسلسل کو سلام پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ان کی صحت کسی بھی سیاسی معاملے سے بڑھ کر اہم ہے، اس لیے اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو بہترین طبی سہولیات اور ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی مکمل سہولت فراہم کریں گے۔
#ReleaseImranKhantosavePakistan
سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کے تحت بانی چیئرمین عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
امید ہے کہ عدالتیں آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف قائم تمام بے بنیاد اور سیاسی مقدمات کا بھی میرٹ پر فیصلہ کریں گی اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔
#ReleaseImranKhantosavePakistan














