Pinned Tweet
الحمدللہ تہجد ٹائم ♥️
جس معاملے نے ہمیں بےبس کر دیا ہے اس کو اسی بےبسی سمیت اللہ رب العزت کے سپرد چھوڑ دیا
اور جب کوئی معاملہ اللہ رب العزت کے سپرد کر دیا جاتا ہے تو اس پر بحث نہیں کی جاتی بلکہ تب اللہ رب العزت پر کامل بھروسہ کیا جاتا ہے پھر تو بس بڑے ادب سے ہاتھ پھیلائے
++
کیسے اپنی عمر کی نقدی نکلی کھوٹی ، لکھے گا
وقت ہماری قسمت میں اک اور کسوٹی لکھے گا
آپ اسے مکتب میں بے شک ر سے رب سمجھائیں گے
ایک غریب کا بچہ لیکن ر سے روٹی لکھے گا۔۔۔۔۔۔
کومل جوئیہ
نومبرپھراُداس ہے
اجنبی سی راہوں میں
دورتک نگاہوں میں
بےرُخی کاموسم ہے
آج پھرنگاہوں کو بیتےپل کی پیاس ہے
پھررہی ہوں دربدر
معجزےکی آس ہے
ایسالگتاہےجیسے
نومبرپھراُداس ہے
بات توکرےکوئی
ساتھ توچلےکوئی
خاموشی کاپہراہے
زخم دل کاگہراہے
کسی اپنےکی مجھےتلاش ہے
نومبرپھراُداس ہے۔
تمام لوگ سمجھتے ہیں سبز پیڑ مجھے
ہوائے زرد کوئی اور دن نہ چھیڑ مجھے
ذرا سا وقت لگا ، خود کو بن لیا میں نے
کہا تھا اتنے سلیقے سے مت ادھیڑ مجھے
کومل جوئیہ
برکتوں کا نزول ہو، دو جہاں کی بھلائیاں، کامیابیاں عطا فرمائے ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے،بیماروں کو شفا اور ہمارے والدین اور تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے
آمین ثم آمین 🤲
السلام عليكم 🌹
ایمان بخیر 💗
دعا ہے کہ جمعہ کے بابرکت دن اور نبی پاک ﷺ اور انکی آل کے صدقے اللہ رب العزت ہمیں، ہمارے اہل و عيال، ہمارے پیارے دوست احباب کو ہمیشہ خوش ہنستی مسکراتا، پر سکون صحت و تندرستی عطا فرمائے، تمام مشکلات دور فرمائے،ہمارے گھروں
پر رحمتوں اور
+
درد لکھا ہے قرض بڑا ہے سوچ کے دیکھو فرض بڑا ہے
بہتا ہے آنکھوں سے چشمہ کہنے کو سوکھا دریا ہے
موج میں آئے تارے سارے رات کا پہرہ سخت بڑا ہے
جیون جیتے کچھ تو کرتے جینا جیسے کوئی خطا ہے
دیکھ مصور بھر بھی دے نا رنگ یہ گہرا ہونے لگا ہے
سرخ سیاہی مائل آنکھیں شہر کو آخر جو چھوڑا ہے
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا۔
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔🌹
#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
میں کبھی اپنی دعاؤں سے مایوس نہیں ہوتی
اور نہ ہی ہونا چاہئے کیونکہ
اللہ وہ بھی جانتا ہے جو ہم کہہ نہیں پاتے
اور وہ بھی عطا کر سکتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے بس یقین کامل ہونا چاہیے اس
پاک ذات پے۔کچھ دعائیں آخرت کے لئیے ذخیرہ
کر لی جاتی ہیں جو یہاں پوری نہ ہوں
+
موت سے مُکر جائیں
زندگی سے ڈر جائیں
ہجر کے سمندر کو
آؤ پار کر جائیں
راستے یہ کہتے ہیں
اب تو اپنے گھر جائیں
اِک ذرا سی مُہلت ہو
دل کی بات کر جائیں
شہرِ عشق سے آخر
کیسے معتبر جائیں
وہ پلٹ کے دیکھے تو
رنگ سے بِکھر جائیں
نوشی گیلانی
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
آپ خود اپنے لیے بہترین دِلاسہ ھیں،
بہترین دوست، بہترین دُنیا، اور بہترین تَھپکی جو کسی بھی برے وقت اور حالات میں آپ کو کبھی ھارنے نہیں دیتی۔ اپنا خیال خود رَکھیں...
#متاعِ_دل
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
نبی کریم جناب محمد ﷺ پہ درود بھیجنا افضل ترین عبادت ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں نے پہلے خود یہ عمل سر انجام دیا ہے اور پھر مومنین کو اس کا حکم دیا ہے، اور دیگر کوئی عبادت ایسی نہیں جس کے متعلق یہ اہتمام کیا گیا ہو!!!
(تفسیر القرطبی، 17: 218)
صَلَّى اللَّهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِه وَســـــــــَلَّم❤️
Blessed Friday X Fam
#رازٍ_مومن
🇵🇰🇺🇸 تبسم 🌹 retweeted
الہام !
چاند نما شخص ؟
ہممم بولو !
مجھے تم سے ڈھنگ سے محبت کرنا نہیں آرہی ہے (ہر لفظ ادا کرتے ہوئے اسکی زبان کپکپا رہی تھی )
اور تمہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے ؟
کبھی کبھار تم محسوس ہوتے ہو اور کبھی کبھار تم محسوس ہونا ایک دم بند ہوجاتے ہو تب میں خود کو بڑا ناکارہ محسوس کرتی ہوں !
ہمممم!
تم مجھے الہام کے بارے کیوں نہیں بتاتے ہو الہام مجھ پر مکمل کا مکمل نازل کیوں نہیں ہوتا ہے (اب وہ باقاعدہ رونے لگ گئی تھی )
تڑپ کو مزید بڑھاؤ اس چاہ کے ساتھ کہ تم الہام کے درجے پر فائز اس لیے ہونا چاہتی ہو کہ محبوب کے اور قریب ہو سکو !
تم جانتے ہو چاند نما شخص جب تم ایک دم محسوس ہونا بند ہوجاؤ نا تو لگتا ہے کسی نے مجھے تمہارے قدموں سے اٹھا کر پٹخ کر کہیں
دور پھینک کر مارا ہو !
تڑپ کو اور بڑھاؤ !
کتنی محنت کرنی پڑتی ہے ؟
اتنی ہی محنت جتنی محنت ایک ولی کو کرنی پڑتی ہے !
ولی کون ہوتے ہیں ؟
اللہ کے دوست ہوتے ہیں !
اللہ کیا مجھ سے دوستی کرے گا ؟
ہاں ضرور کرے گا !
لیکن اگر اللہ نے کہا کہ میں اس کے پاس اس لیے آئی ہوں تاکہ اپنے محبوب کے قریب ہوجاؤں تو کیا اللہ کو برا نہیں لگے گا ؟
نہیں اللہ کو کچھ برا نہیں لگتا ہے اسکا بندہ اس کے پاس جائے اس کیلئے اتنا کافی ہوتا ہے !
چاند نما شخص !
جی !
تمہیں کیا لگتا ہے میں تمہارے پاس کیوں آتی ہوں ؟
بس ایک ہی وجہ ہے تمہاری یہاں آنے کی اور وہ وجہ محبت کی خوراک ہے جو محبت کو زندہ رکھنے کیلئے چاہیے ہوتی ہے !
تمہیں یہ سب کیسے معلوم ہوا ہے !
مجھے تمہارے بارے الہام ہوتا ہے پگلی !
اور کیا کیا الہام ہو رہا ہے ؟
یہ ہی کہ تم اس وقت انتہائی کرب میں ہو اور سنو پگلی محبت اور الہام ایک ہی کیفیت کے نام ہیں جب دو دل ایک دھاگے سے باندھ دیئے جاتے ہیں تو ڈھرکن سے لے کر ہر احساس محسوس ہوتا ہے !
پھر تم مجھے محسوس ہونا کیوں بند ہوجاتے ہو ؟
تمہارا دماغ بیچ میں آجاتا ہے جب دماغ سوچوں کو پیدا کرتا ہے تو الہام پردہ کر لیتا ہے !
میں سر کاٹ کر اگر تمہارے قدموں میں رکھ دوں تو کیا دماغ رکاوٹ ڈالنا بند کر دے گا ؟
سوچوںتم نے اپنا سر میرے قدموں میں رکھ دیا ہے !
مجھے اب تم ہر وقت محسوس ہوگے نا ؟
ہاں !
میرا دل کرتا ہے کہ میں تم سے ایسی محبت کروں جیسی آج تک اس دنیا میں کسی عورت نے کسی مرد سے نہ کی ہو ایسی محبت کہ حقیقت کو ہار مان لینی پڑے ایسی محبت کہ تم میلوں دور ہو لیکن مجھے تمہاری ہر کیفیت تمہارے بتائے بغیر محسوس ہوجائے یہ تڑپ بڑھتی جا رہی ہے چاند نما شخص (وہ اب باآواز بےبسی سے رو پڑی تھی )
اچھا اب رونا بند کرو ورنہ میں بہت غصہ کرونگا اور جو میں کہہ رہا ہوں وہ ڈائری میں لکھتی جاؤ پگلی ۔۔۔ جیسے محبت کی سیڑھیاں ہیں ویسے ہی الہام کی سیڑھیاں ہیں اور جب کوئی عاشق الہام کے راستے چل پڑتا ہے تو وہ ایسے ہی تڑپتا ہے اسکو اور زیادہ اور زیادہ اور پھر اس سے بھی زیادہ کی تمنا ہوتی ہے کہ اسے الہام ملے اور جب الہام مکمل کا مکمل نازل ہوجاتا ہے وہ سکوت اختیار کر لیتا ہے !
جیسے تم نےسکوت اختیار کر لیا ہے ؟
ہاں !
کتنی سیڑھیاں ہیں الہام کی ؟
ہر انسان کو اسکی استطاعت کے مطابق سیڑھیاں ملتی ہے کس کا دل کتنی سیڑھیاں پار کرنے پر الہام کو اوڑھے گا یہ بس خدا جانتا ہے پگلی !
تمہاری خدا سے بات ہوتی ہے ؟
معلوم نہیں !
تمہیں الہام ہوتا ہے تم خدا سے بات کرتے ہو میں جانتی ہوں تمہارے چہرے پر سکون کی ایک لہر ہے جو مجھے بتا رہی ہے کہ تم خدا سے بات کرتے ہو !
اور یہ لہر تمہارے علاوہ آج تک کوئی نہیں دیکھ پایا ہے جو یہ ظاہر کر رہا ہے کہ تم اس وقت الہام سے ہو !
خدا کو کہو مجھ سے بات کرے !
کیا بات کرنی ہے ؟
خدا کو کہوں گی کہ میرے جسم میں بس دل کو رکھے باقی میری سوچوں کو وہ موت دے دے یہ سوچیں میری محبت میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں !
ان رکاوٹوں کو ختم کرنا ہی محبت کی آزمائش ہے پگلی !
کیسے ختم کروں؟(وہ مزید بےبسی سے بولی )
جب دنیا تمہاری طرف بڑھے تم کسی تیز ہوا کے جھونکے کی طرح جھومنے لگ جاؤ کہ ایک سفید پانی کے شیشے کی طرح بن جاؤ کہ دنیا تم سے آر پار ہو کر گزر جائے اور تم پر اپنا رنگ نہ چڑھا سکے !
اسکے بعد کیا ہوگا ؟
اس کے بعد میں آؤں گا اور تمہیں تھام لوں گا اور محبت کا رنگ شیشے کی رنگت کو بدل دے گا پھر دنیا نہ تمہیں دیکھ پائے گی اور نہ مجھے !
الہام دنیا سے فرار کا راستہ ہے ؟
ہاں الہام وہ راستہ ہے جو دنیا سے فرار مہیا کر کے محبت کے باغ میں لے جاتا ہے !
میں اس وقت کہاں ہوں ؟
تم اس وقت راستے میں ہو !
اور تم اس وقت کہاں ہو ؟
میں اس وقت محبت کے باغ میں ہوں !
یعنی یہ سب بھی اور تم بھی میرے الہام میں ہو ؟
ہاں سب کا سب الہام ہے پگلی !
عباس









