﷽
سُبْحَانَهٝ وَتَعَالٰى عَمَّا يُشْرِكُـوْنَ ٭
بیشک اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک لوگوں کے شِرک کرنے سے پاک اور بالاتر ہے ٭
النحل : ۱
﷽
يُسَبِّـحُ لِلّـٰهِ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيْزِ الْحَكِـيْمِ
جو بھی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں (غائب و موجود) ہیں (سب کی سب) اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ، پاک ذات، غالب اورحکمت والا ہے
الجُمعہ : ۱
﷽
وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَاتَّبَعَتْهُـمْ ذُرِّيَّتُهُـمْ بِاِيْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِـهِـمْ ذُرِّيَّتَـهُـمْ ٭
جو لوگ ایمان لائے اور اُن کی اولاد نے ایمان لانے میں اُن کی پیروی کی تو ہم ان کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی (جنت) میں (اُن سے) مِلا دیں گے ٭
الطُّور : 21
﷽
وَاِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِىْ وَنُمِيْتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُوْنَ ٭
اور بے شک ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور اخِیر مالک بھی ہم ہی ہیں ٭
الحَجَر : 23
﷽
اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ اِنَّهٝ كَانَ غَفَّارًا ٭ يُـرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدرَارًا ٭ وَيُمدِدكُم بِاَموَالٍ وَّّبَنِينَ
اپنے رب سے بخشش مانگو بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہے وہ آسمان سے تم پر (رحمت والا) مینہ برسائے گا اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کرے گا
نُوح: 10-12
﷽
تَبَارَكَ الَّـذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْكُۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ ٭
وہ ذات با برکت ہے جس کے ہاتھ میں سب (غائب و موجود کی) بادشاہی ہے اور بیشک صِرف اُس (اکیلے) کی قُدرت ہر (غائب و موجود ) پر مکمل حاوِی ھے ٭
المُلک : ۱
﷽
وَلِلّـٰهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُوْلِـهٖ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَلٰكِنَّ الْمُنَافِقِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ ٭
بیشک عزت تو (ساری کی ساری) اللّٰہ اور اُس کے رسول ﷺ اور مومنین ہی کے لیے مختص ہے لیکن منافق نہیں جانتے ٭
المُنافقُون : 8
﷽
كُلُّ مَنْ عَلَيْـهَا فَانٍ ٭ وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِكْـرَامِ ٭
جو کُچھ بھی ہے ، بِالآخر فنا ہوجانے والا ہے اور ہمیشہ کیلئے باقی تو بس آپ کے پروردگارِ احد کی ذات بابرکت ہی رہے گی جو بڑی ہی شان اور عظمت والا ہے ٭
الرحمٰن : 26-27
#JummaMubarak
﷽
مَّنْ خَشِىَ الرَّحْـمٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِيْبٍ ٭ ادْخُلُوْهَا بِسَلَامٍ ۖ ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُوْدِ
جو کوئی اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک سے بِن دیکھے ڈرا اور رجُوع کرنے والا دل لے کر آیا۔ِۨ اس (جنت) میں سلامتی سے داخل ہو جاؤ، ہمیشہ رہنے کا دن یہی ہے
ق : 33-34
﷽
وَجَآءَتْ سَكْـرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيْدُ ٭
(جان لو) موت کی بے ہوشی تو ضرور بِالضرور (وقت مقررہ پر) آ کر ہی رہے گی ، ( دیکھ لے) یہی ہے وہ (حقیقت) جس سے تُو گریز کرتا تھا ٭
ق : 19
﷽
وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِيْنَ ٭ كِـرَامًا كَاتِبِيْنَ ٭ يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ ٭
اور بے شک تم سب پر (ہوشیار) نگہبان (متعین) ہیں ٭ عزت والے (سب) اعمال لکھنے والے ٭ وہ سب جانتے (اور تحریر کر لیتے) ہیں جو کُچھ بھی تم کرتے ہو ٭
الانفطار : 10-12
﷽
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ٭ يَوْمَ يَفِـرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِ ٭ وَاُمِّهٖ وَاَبِيْهٖ ٭ وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيْهِ ٭
پھر جس وقت کان بہرا کرنے والا شور برپا ہوگا ٭ جس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا اور اپنی ماں اور باپ سے اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے ٭
عبس : 34-36
﷽
وَمَنْ يَّـهْدِ اللّـٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَنْ يُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَـهُـمْ اَوْلِيَآءَ مِنْ دُوْنِهٖ ۖ
جسے اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک سیدھی راہ دکھا دے وہی راہ پانے والا ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے پھر تُو ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی سازگار نہیں پائے گا
الاسراء : 97
﷽
مَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهٝ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِاَنْفُسِهِـمْ يَمْهَدُوْنَ ٭
(سَو جان لو) جس نے کُفر کِیا سَو اس کے کُفر کا وبال بھی اُسی پر ہے اور جس نے اچھے کام کیے تو وہ اپنے لیے (آخرت کی بخشش کا) سامان کر رہے ہیں ٭
اَلرَّؤم : 44
#JummaMubarak
﷽
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ۖ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُـمْ تَعْمَلُوْنَ ٭
سَو اے حق جُھٹلانے والو ! آج بہانے نہ بناؤ، آج (فیصلے کے دِن) تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم (دُنیاوی زندگی میں) کیِا کرتے تھے ٭
التحریم : 7
﷽
كَتَبَ اللّـٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِىْ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ قَوِىٌّ عَزِيْزٌ ٭
اللہ نے (مُستقل طور پر) لِکھ دیا ہے کہ تاابد میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے ، (جان لو) بے شک اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک نہایت زور آور ہمیشہ زبردست ہے ٭
المجادلہ : 21
﷽
الحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِى لَم يَتَّخِذ وَلَـدًا وَّلَم يَكُن لَّـهٝ شَرِيكٌ فِى الْمُلْكِ وَلَم يَكُن لَّـهٝ وَلِـىٌّ مِّنَ الـذُّلِّ ۖ
سب تعریفیں اللّٰہ کی جسکی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ باشاہی میں کوئی اسکا شریک ہے اور نہ کوئی کمزوری کی وجہ سے اس کا مددگار ہے
الاسراء: ۱۱۱
﷽
مَّنِ اهتَدٰى فَاِنَّمَا يَـهتَدِى لِنَفسِهٖ ۖ وَمَن ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزرَ اُخْرٰى ۗ
جو سیدھے راستے پر چلا تو اپنے ہی لیے چلا اور جو بھٹک گیا تو نقصان بھی اُسی کا اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
الاسراء : 15
﷽
وَبِالْاَسْحَارِ هُـم يَسْتَغْفِرُوْنَ ٭ وَفِىٓ اَموَالِـهِـم حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَالْمَحرُومِ
وہ رات کے پچھلے پہر (اللّٰہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کی) مغفرت مانگا کرتے تھے اور (اللّٰہ کی رضا کیلئے) ان کے مالوں میں سوالی اور محتاجوں کا حق ہوتا تھا
الذاریات : 18-19
#JummahMubarak
