وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو کا چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید(ر) کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو پراجیکٹ کا دورہ، دونوں منصوبوں کی اہم سائٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے داسو پراجیکٹ کے تحت متبادل شاہراہ قراقرم کیلئے تعمیر کئے گئے برسین پل کا افتتاح بھی کیا۔
Federal Minister for Water Resources Mian Moeen Wattoo, along with Chairman WAPDA Lt Gen Muhammad Saeed (R), visited Diamer Basha Dam & Dasu HPP and reviewed construction progress at key sites.
At Dasu HPP, the Minister also inaugurated 225-m long RCC Barseen Bridge on RKKH-1.
دیامر بھاشا ڈیم کا ہائیڈرو مکینیکل -1 کنٹریکٹ پاور چائنا، آئیکان جے وی کو ایوارڈ کردیا گیا، 133 ارب 18 کروڑ روپے پر مشتمل کنٹریکٹ میں پراجیکٹ کے مکینیکل آلات اور ہائیڈرالک سٹیل سٹرکچرز کی تیاری، فراہمی اور تنصیب شامل ہیں۔ چیئرمین واپڈا اور چیئرمین پاور چائنا تقریب میں شریک تھے۔
واپڈا اور ایس سی او کے درمیان داسو اور چلاس سیف سٹی پراجیکٹس کے لیے دو معاہدوں پر دستخط، تقریب میں چیئرمین واپڈا اور ڈی جی ایس سی او بھی شریک ہوئے، داسو سیف سٹی کا کنٹریکٹ 6 ارب 38 کروڑ روپے، جبکہ چلاس سیف سٹی کا کنٹریکٹ7 ارب 68 کروڑ روپے پر مشتمل ہے اور یہ 11 ماہ میں مکمل ہوں گے
WAPDA & SCO signed agreements today for Dasu & Chilas Safe City Projects at WAPDA House. Chairman WAPDA Lt Gen Muhammad Saeed (R) and DG SCO Maj Gen Sajjad Haider Khan witnessed the ceremony. Rs. 6.38bn Dasu and Rs. 7.68bn Chilas Safe City Projects will be completed in 11 months.
واپڈا ایتھلیٹ محمد یاسین خان نے آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سلواکیہ میں منعقد ہونے والے اس مقابلہ میں 27 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ محمد یاسین خان نے ورلڈ فٹنس کپ میں آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔
واپڈا نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ منصوبے کی ریزڈ ان ٹیک شافٹ کو موجودہ ٹنل سے ملانے والی کنیکٹنگ ٹنل کا بریک تھرو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ۔ یہ کامیابی سٹیک ہولڈرز کی مسلسل محنت، فنی مہارت اور مؤثر باہمی رابطے کا مظہر ہے۔



























