Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) header
Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) profile picture

Central information Secretary PML N Youth wing ,Central President YMT ( Youth Media Team) 🇵🇰

Peshawar, Pakistan
Joined June 2010
Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)Photo by Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai)
My Inspiration My Pride My Leader With @MaryamNSharif – at Islamabad, Pakistan
276
566
31
1,930
183,184
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
آنریبل وزیراعلی آپ کی دعوت پر اظہارِ خیال کا موقع دینے پر شکر گزار ہوں۔ میں نے آپ کے والد اور انکل کے ساتھ بھی کام کیا ہے، مگر آج پنجاب میں عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے آپ کی کوششیں واضح نظر آ رہی ہیں۔ لاہور میں بہتری، بلڈنگ پرمیشن کے نظام میں آسانی اور پولیس کے رویے و پیشہ ورانہ صلاحیت میں مثبت تبدیلی قابلِ ذکر ہے۔ آج پولیس اہلکار بہتر تنخواہوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کر رہے ہیں اور ضرورت کے وقت عوام کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ میاں محمد منشا چیئرمین ایم سی بی اینڈ نشاط گروپ
1
46
155
1,805
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
اصل خطاب، مکمل پس منظر اور حقیقت کے آئینے میں! عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کی کانفرنس کے موقع پر جناب کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان صاحب نے ایک گستاخانہ ٹویٹ کے جواب میں جو خطاب فرمایا، اس کا اصل اور مکمل خطاب پیشِ خدمت ہے۔ سنیے، اصل خطاب رانا محمد زبیر خان صدر سرگودھا ڈویژن یوتھ میڈیا ٹیم پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن @Alikhanyzai
3
4
140
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
میرا جسم ﷲﷻ کی مرضی میرا جسم میری مرضی والیوں کو کیپٹن محمــد صفدر صاحب کا منہ توڑ جواب۔۔۔ جب بیمار ہوتی یا خدانخواستہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوتی تو ﷲ سے رجوع کرتی ہو۔ علماء سے پانی دم کروانے جاتی ہو۔ تمھارا جسم تمھاری مرضی تو پھر خود کیوں نہیں ٹھیک کر لیتی؟؟؟ میرا عقیدہ ہے کہ "جب میں بیمار ہوتا ہوں تو ﷲ ہی مجھے شفا دیتا ہے" بیشک میرا جسم ﷲ کی مرضی۔۔ کیپٹن محمــد صفدر کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے والے معلون اور معلونہ پر ﷲ کی لعنت۔ @Alikhanyzai @Shamylaroy @aftabniazi007 @RanaJamshaidA14
2
12
13
280
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
جناب اوریا مقبول جان صاحب، @OryaMaqboolJan آپ ہمیشہ بغضِ ملالہ میں خیانت اور تعصب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ ملالہ اور ہمارے متعلق کسی بھی پروپیگنڈے کو تحقیق اور سچائی کی کسوٹی پر پرکھے بغیر بڑے شوق اور محنت سے آگے بڑھاتے ہیں۔ آپ کے اس طرزِ عمل سے ہم سے زیادہ آپ کو نقصان پہنچتا ہے، کیونکہ یہ رویہ آپ کے ایمان اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ سورۃ الحجرات کی یہ آیتِ مبارکہ آپ نے اپنے مقتدیوں اور معتقدین کو ضرور سمجھائی ہوگی: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ترجمہ: “اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق (بدکردار شخص) تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی میں کسی قوم کو نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔” آپ نے اپنے اس ٹویٹ میں بغیر کسی تحقیق کے نینسی سیڈلی کو ملالہ فنڈ کی انچارج کے طور پر متعارف کرایا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ موصوفہ کا ملالہ فنڈ سے دور دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔ وہ محض ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ اگر آپ ذرا سی محنت کرکے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاتے تو آپ کو آسانی سے اندازہ ہو جاتا کہ ان کی ٹویٹس میں میگن مرکل اور پرنس ہیری کے خلاف نفرت انگیزی اور ٹرولنگ کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ ملالہ اور ملالہ فنڈ کے خلاف یہ پروپیگنڈا بھی اسی نفرت کا شاخسانہ ہے کہ ملالہ میگن مرکل سے کیوں ملی؟ آپ نے ہم پر بے ایمانی اور وطن کی عزت و ناموس کا سودا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ آپ بغیر کسی ثبوت کے اتنے سخت اور بھاری الزامات کیسے لگا سکتے ہیں؟ ایک ادیب ہوتے ہوئے بھی آپ لفظوں کے معانی اور ان کی حرمت کو کیسے نظرانداز کر سکتے ہیں؟ کیا کسی کے خلاف ذاتی تعصب آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اس کی عزت اور کردار پر بغیر ثبوت کے حملہ کریں؟ اور آخر میں، آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ نوبل انعام کے منتظمین اپنی تاریخ میں جن نوبل انعام یافتگان پر فخر کرتے ہیں، ملالہ ان عظیم شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ ملالہ یوسفزئی کی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی کہانی دنیا بھر کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی ہے۔ ایک ہم وطن کی حیثیت سے یہ آپ کے لیے بھی باعثِ فخر ہونا چاہیے۔ ہم نے ۲۰۰۷ سے ۲۰۱۲ تک طالبان کی دہشت گردی اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی۔ گزشتہ ۱۳ سالوں سے ہم پوری شفافیت، دیانت داری اور خلوصِ نیت کے ساتھ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہمیں نہ اپنے کردار اور جدوجہد پر کوئی ندامت ہے اور نہ ہی کسی رسوائی کا ڈر۔ فارسی کا ایک خوبصورت مقولہ ہے: زرِ پاک را از آتش چہ باک؟ یعنی خالص سونے کو آگ سے کیا ڈر؟ ہاں، اتنا ضرور ہے کہ: چھوڑا نہیں غیروں نے کوئی ناوکِ دشنام چھوٹی نہیں اپنوں سے کوئی طرزِ ملامت اس عشق، نہ اس عشق پہ نادم ہے مگر دل ہر داغ ہے اس دل میں بجز داغِ ندامت خیر اندیش، ضیاءالدین یوسفزئی نوٹ: دوستوں سے گزارش ہے کہ کمنٹس میں ادب اور احترام کو ملحوظِ خاطر رکھیں
45
52
6
152
7,048
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
پاکستان انگریزوں نے اپنے کس مقصد کے لئے بنایا تھا؟ نظریہ پاکستان کتنا سچا تھا؟ خان ولی خان، ہود بائی، ڈاکٹر مبارک علی اور ڈاکٹر اشتیاق کی لابی کیا کرتی ہے؟ قیام پاکستان کی تاریخ اور بائیں بازوں کے دانشوروں کے نظریے کا نیا رُخ
3
8
3
12
782
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
کیپٹن صفدر کے بیان کو کینسر میں مبتلا خواتین کیخلاف بناکر پیش کیا جارہا ہے لیکن انھوں نے تو ایسا کچھ کہا ہی نہیں۔۔ انکا مدعہ تو میرا جسم مرضی کے نعرے کیخلاف تھا ۔۔ پھر اسے توڑ مروڑ کر خواتین کی بے حرمتی سے جوڑنا ۔۔۔ خواتین کے حقوق سے جوڑنا ۔۔ معاشرے میں خواتین پر ہونے والے ظلم سے جوڑنا ۔۔۔ قابل افسوس اور بیمار ذہنیت کا عکاس ہے ۔۔۔ @MaryamNSharif @pmln_org @CaptSafdarAwan
12
51
8
198
9,421
نوجوانوں کا بیرونِ ملک جانا برین ڈرین (Brain Drain) نہیں بلکہ برین گین (Brain Gain) بھی بن سکتا ہے، بشرطیکہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے، علم اور کامیابی کو پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ اصل ضرورت نوجوانوں کو روکنے کی نہیں بلکہ انہیں ایسے مواقع فراہم کرنے کی ہے کہ وہ جہاں بھی رہیں، پاکستان کی معیشت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ #RapidFire #PakhairRaghly #KhadimAli #YouthEmpowerment #YouthLeadership #BrainGain #BrainDrain #OverseasPakistanis #Pakistan #PMLN #MaryamNawaz #YouthDevelopment #Leadership #ViralReels #ForYouPage – at Islamabad, Pakistan
3
24
64
1,023
نوجوانوں کے لئے پیغام پروگرام پخیر راغلے Pakhair Raghly #RapidFire #PakhairRaghly #KhadimAli #PMLN #MaryamNawaz #Leadership #YouthLeadership #YouthEmpowerment #Pakistan #PMLNMediaCell #ViralReels #ForYouPage – at Islamabad, Pakistan
1
21
28
530
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
ایک ایک لفظ سننے سے تعلق رکھتا ہے آج رات آپ کو میڈیا کی دوکانوں پر اس موضوع پر کوئی پروگرام کرتا دکھائی نہیں دے گا کیونکہ یہ جلاؤ گھیراو کی بات نہیں کر رہی ہے یہ دھمکیاں نہیں دے رہی ہے یہ اوئے توئے نہیں کر رہی ہے ایسی چیزوں پر پروگرام کریں گے موازنہ کریں گے تو ریٹنگ نہیں ملے گی
45
757
9
1,751
30,487
میرا جسم اللہ کی عطا، میری جان اللہ کی امانت، میری زندگی اللہ کے حکم کے تابع اور شفا اسی کے ہاتھ میں ہے۔ افسوس کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کے بیان کو اس کے اصل پس منظر سے ہٹا کر خواتین کی تضحیک اور کینسر کے مریضوں کا مذاق اڑانے سے جوڑا جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ایک مذہبی اجتماع میں اپنے دینی عقیدے اور نظریاتی مؤقف کا اظہار کیا تھا۔ آخر میرا جسم، میری مرضی کے جواب میں میرا جسم، اللہ کی مرضی کہنا کون سا جرم ہے؟ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے کہ انسان کا جسم اور جان اللہ تعالیٰ کی عطا اور امانت ہیں۔ قرآن مجید میں ہے وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے)۔ اسلام جسم کی عزت، حفاظت اور صحت کا درس دیتا ہے۔ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والی ہر خاتون ہمارے احترام، ہمدردی اور دعاؤں کی مستحق ہے، لیکن کسی مذہبی نظریے کے اظہار کو بیمار خواتین کی توہین قرار دینا بھی درست نہیں۔ – at Islamabad, Pakistan
Maryam Nawaz’s husband, Captain Safdar, also lost his mother-in-law to cancer, yet here he is mocking women who are battling cancer.
26
82
5
226
7,162
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ میڈیا ٹیم کے صدر سرگودھا ڈویژن پنجاب، نمبردار رانا محمد زبیر خان کی مرکزی صدر یوتھ میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ (ن)، محترم خادم علی خان یوسفزئی صاحب سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات۔ ملاقات میں تنظیمی امور، نوجوان قیادت کے کردار، یوتھ میڈیا ٹیم کی مضبوطی اور سرگودھا ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نوجوان قیادت، مضبوط تنظیم، روشن پاکستان! رانا محمد زبیر خان صدر سرگودھا ڈویژن یوتھ میڈیا ٹیم پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ن) @Alikhanyzai
9
10
211
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان تیز رفتار ترقی اور ڈیجیٹل انقلاب کی نئی راہ پر گامزن ہے، اسلام آباد میں ریکارڈ مدت کے اندر چار اہم میگا پروجیکٹس کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز کیا گیا ہے۔ ان انقلابی اقدامات میں طلباء کے لیے 5 لاکھ کروم بکس کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی پارک کا قیام، پاک-چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا افتتاح اور تعلیمی اداروں کی جدید کاری شامل ہے۔ شہباز شریف صاحب کا یہ وژن ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل پاکستان کا خواب سچ کرنے اور ملک کو ایک روشن و خودمختار مستقبل دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ – at Islamabad, Pakistan
1
56
124
1,342
محترم وکلاء برادری، السلام علیکم! ​سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جن معزز وکلاء نے جناح گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ووٹ دیا، میں ان تمام احباب کا تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں۔ ہار جیت جمہوریت اور سیاست کا ایک حسن ہے، لیکن ہماری یہ جدوجہد کسی عہدے کے حصول یا محض انتخابی کامیابی کے لیے نہیں تھی، بلکہ ایک عظیم مقصد کے لیے تھی، اور یہ جدوجہد ان شاء اللہ یونہی جاری رہے گی۔ ​میں تو اصل میں ایک جعلی ڈگری کے خلاف آواز اٹھانے نکلا تھا، مگر اس سفر کے دوران 2021 کی ایک اور جعلی ڈگری بھی منظرِ عام پر آ گئی۔ ڈن بیس (Done Base) پر مبنی کام کے واضح شواہد سامنے آئے، تو حق اور سچ کی خاطر آواز بلند کرنا میں نے اپنا اخلاقی و قومی فرض سمجھا۔ ​یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب آپ حق، سچائی اور اصولوں کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں، تو آپ کو سخت مشکلات، مخالفت اور شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ان رکاوٹوں کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسان ہمت ہار بیٹھے یا اس کے قدم ڈگمگا جائیں۔ ​جعلی ڈگریوں اور ڈن بیس کے خلاف ہماری قانونی، عدالتی اور سیاسی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ ہم حق، سچائی اور انصاف کی سربلندی کے لیے آخری حد تک ڈٹے رہیں گے۔ منزلیں لاکھ کٹھن آئیں تو گزر جاؤں گا حوصلہ ہار کے بیٹھوں گا تو مر جاؤں گا ​آپ کا بھائی کیپٹن (ر) محمد صفدر – at Islamabad, Pakistan
3
36
92
1,631
وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بیجنگ میں 13 ممالک کی شرکت سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تعلیم، فنی تربیت، ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے چین کے معروف اداروں، بشمول ہواوے اور علی بابا، کے ساتھ تعاون، چین میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سیکرٹریٹ کے قیام اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق جدید تربیتی پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں تکنیکی تعلیم، ٹرینرز کی تربیت، گرین انرجی، الیکٹرک وہیکلز اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ #PMYP #YouthEmpowerment – at Islamabad, Pakistan
1
35
61
911
یہ جی-9 مرکز اسلام آباد میں قائم پاکستان آسان خدمت مرکز ہے، جہاں 60 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ نادرا، پاسپورٹ، ڈومیسائل، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ایکسائز، ایف بی آر، یونین کونسل، پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس، نکاح نامہ، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر متعدد سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب @CMShehbaz سے گزارش ہے کہ اسی طرز کے آسان خدمت مراکز پشاور اور مردان میں بھی قائم کیے جائیں – at Islamabad, Pakistan
1
62
166
1,555
Khadim Ali khan Yousaf zai retweeted
پورے پنجاب کی طالبات مریم نواز کی اتنی دیوانی کیوں ہیں؟ مریم جہاں بھی جائیں، طالبات انکے ساتھ، سیلفی، آٹو گراف اور ملاقات وغیرہ کیلئے ٹوٹ پڑتی ہیں. ایسی محبت نصیب والوں کو ملتی ہے. یہ کونسا کالج ہے؟
14
35
119
1,327
ایمل ولی خان ایک ناسمجھ اور بے وقوف انسان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان ایمل ولی خان نے پہنچایا ۔ ایمل ولی کو سیاستدان کہنا سیاست کی توہین ہوگی۔۔ ایمل ولی کو میرا مشورہ ہوگا کہ رباپ۔ دپڑے ٹریننگ سنٹر کی چئیر مین شپ سنبھالیں۔ اور پارٹی کی بھاگ دوڑ امیر حیدر خان ہوتی کے حوالے کریں۔ @AimalWali @ANPMarkaz
مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایمل ولی کس قسم کی سیاست کررہے ہیں، آج ایک ملک دشمن رحمان بونیری کو انٹرویو میں کہتا ہے کہ پچھلے سال پاکستان ہندوستان کا جنگ مصنوعی جنگ تھا، میں اس جنگ کو جنگ نہیں کہتا کیونکہ ایران کی طرح تباہی نہیں ہوئی، کہتا ہے کہ چھ جہاز اڑ گئے، اور چھ بیٹھ گئے، یہ کونسی جنگ ہوئی، یہ تو ٹرمپ ہمارے فیلڈ مارشل پر مہربان ہے، وہ فیلڈ مارشل کی خاطر ہر دفعہ ایک جہاز کا اضافہ کرتا ہے تاکہ ہندوستان کو کمتر اور پاکستان کو برتر ثابت کیا جاسکے؟ یہ بین‌المرصوص سے قبل بھی کہتا تھا کہ اب پنجابی جنگ لڑیں، اب جب پوری دنیا معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کو مانتے ہیں یہ کہتا ہے یہ مصنوعی جنگ تھا، کیا ایمل ولی کی ذہنی حالت ٹھیک ہے؟ مجھے اس بات کی بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ حضرت پیر بابا اور اخوند درویزہ کے ہزاروں نہیں، لاکھوں اور کروڑوں عقیدت مند پشاور ویلی میں موجود ہیں اور ANP کی سیاست اور ووٹ بینک کا محور بھی پشاور ویلی ہے۔ اس کے باوجود اتنے غیر ذمہ دار ہیں کہ جو شخص جالندھر میں پیدا ہوا، جو نسلاً پشتون بھی نہیں ہے، جس کا نہ کوئی مقبرہ ہے اور نہ ہی آگے نسل، اسے کہتے ہیں کہ وہ پشتونوں کا اصل رہنما تھا کیونکہ اس نے مغلوں کے خلاف لڑائی لڑی تھی! صرف اس بنیاد پر 500 سال پرانا ہیرو بن گیا، لیکن اس کی خاطر الزام کس پر لگا رہے ہیں؟ اخوند درویزہ اور حضرت پیر بابا پر کہ وہ مغلوں کے ایجنٹ تھےوصوف کبھی باچا خان مرکز میں ڈھول، رباب، موسیقی کے آلات، تربیت، رقص اور گانے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آپ خود پشاور ویلی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن آپ کو پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، دیر، تورغر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، بٹگرام اور ہری پور کے معاشرتی رویوں کا ذرا بھی اندازہ نہیں۔ پشاور ویلی میں مردانہ وقار، غیرت، حیا اور لباس کا ایک مخصوص تصور ہے۔ ہمارے ہاں مردوں کا رقص کرنا یا چست و باریک لباس پہننا زنخا اور جنوٹے سمجھا جاتا ہے۔ رقص کا تصور تو خواجہ سراؤں یا عورتوں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ میں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ایسے بہت سے کارکنان دیکھے ہیں جن کے خاندان حضرت پیر بابا اور اخوند درویزہ کی اولاد یا ان کے عقیدت مند ہیں۔ اس کے باوجود آپ بغیر کسی تحقیق اور دلیل کے ان بزرگوں پر مغلوں کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیتے ہیں۔ یوسفزئیوں نے مغلوں کے خلاف جو تاریخی جنگ لڑی، جس میں بیربل مارا گیا اور ہزاروں مغل فوج ہلاک ہوئی، اس جنگ میں پیر بابا کی اولاد بھی شامل تھی ، بعد میں ان کے عقیدت مندوں نے سکھوں اور انگریزوں کے خلاف بھی بھرپور جنگ لڑی۔بایزید انصاری کی پشتو ادب کے لیے خدمات اپنی جگہ، انھوں نے خیرالبیان لکھی اور حروفِ تہجی دیے۔ لیکن کسی ادبی خدمت کی بنیاد پر ان کے تمام مذہبی، سیاسی اور تاریخی دعووں کو درست تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی شخصیت شدید متنازع رہی ہے۔ ان کے تصوف، عقائد اور روشنیہ سلسلے کا مطالعہ کیے بغیر ان کو پختون قوم پرستی کا عظیم رہنما اور مجاہد قرار دینا کس قسم کی تحقیق ہے؟ مجھے ڈاکٹر حنیف خلیل اور ڈاکٹر خادم حسین جیسے اہلِ علم پر حیرانگی ہے کہ انہوں نے ایک مذہبی تحریک کو قومی و سیاسی تحریک ثابت کرنے کے لیے تاریخی ماخذوں کا تقابلی جائزہ لیے بغیر اس کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیسے کر دیا؟ عبدالحئی حبیبی جیسے مؤرخین نے افغان قوم پرستوں کے کہنے پر جو متنازع اور فرضی کہانیاں (جیسے پٹہ خزانہ) تحریر کیں، ان پر انہوم نے بغیر تحقیق کے یقین کر لیا۔ پیر روشن کی تحریک کو قومی تحریک ثابت کرنے کے لیے محض ایک دلیل دی جاتی ہے کہ ان کی مغلوں سے جنگ ہوئی تھی۔ لیکن وہ جنگ اکبر کے خلاف نہیں بلکہ کابل کے حاکم مرزا حکیم کے ساتھ ہوئی تھی، جس کے آگرہ اور اکبر کے ساتھ خود شدید سیاسی اختلافات تھے۔ بعد میں جب اکبر نے راجہ مان سنگھ کے ذریعے فوجی کارروائی کی، اس وقت بایزید انصاری وفات پا چکے تھے۔ تو مرزا حکیم کی لڑائی کو مغل بادشاہ کے خلاف عظیم قومی جنگ بنانا محض تاریخ کو مسخ کرنا ہے۔ اخوند درویزہ کے حوالے سے یہ حقیقت بھی سامنے رکھنی چاہیے کہ انہوں نے اکبر کی گمراہ کن مذہبی پالیسیوں اور دینِ الٰہی کی شدید مخالفت کی۔ ان کی تحریروں اور اشعار میں بادشاہ کے غیر اسلامی رویوں پر کھل کر تنقید موجود ہے۔ جو شخص اکبر کے دین کے خلاف کھڑا تھا، اسے آپ مغلوں کا ایجنٹ کہہ رہے ہیں؟ یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ کتاب مسیلمہ کذاب سے دجالِ قادیان تک کے صفحہ 167 پر بایزید روشن جالندھری کا ذکر ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے دعوائے نبوت کیا۔ آپ ان کی تحریروں اور تعلیمات کو چھپاتے ہیں اور اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ساڑھے چار سو سال پرانے تنازعات کو ابھار کر پشتونوں میں نفرت پھیلاتے ہیں پشتون پہلے ہی سیاسی اور سماجی طور پر تقسیم ہیں۔ ان بیانات سے آپ ان کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں
1
21
1
42
1,066