★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579) header
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579) profile picture

#Behindyouskipper.❤️ Business owner \politics\

Gujranwala, Pakistan
Joined August 2019
Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)Photo by ★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 (@Asad6579)
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
ماضی کے یادگار لمحات۔۔۔ جرنیلوں کی چالاکیوں میں سے ایک
اقتدار کو طول دینے کے لیے ریفرینڈم اگر ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں تو مجھے صدر بنا دیجئے ایک اسلامی ملک میں بھلا کون اس سوال کا جواب نفی میں دے سکتا تھا سرکاری خبروں کے مطابق 98 فیصد ووٹروں نے حق میں ووٹ دیا بی بی سی کے نامہ نگار نے رپورٹ دی صرف 10فیصد ووٹ پڑا جنرل صاحب نے حکم دیا نامہ نگار یہ رپورٹ واپس لے یا اسے ملک سے نکال دیا جائے بی بی سی کے ڈی جی نے کہا آپ ہمیں لکھ کر دے دیجئے کہ آپ کی رپورٹنگ صحیح اور ہماری غلط ہے تو ہم اپنی رپورٹ واپس لے لیں گے جنرل صاحب خاموش ہوگئے ،نامہ نگار کو نہیں نکالا 😂
37
979
6
3,420
48,081
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
🚨🚨بدھ کی رات جنوبی افریقہ کے ایک لائیو ریڈیو پروگرام میں، میں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے حکام کے سامنے ایک سادہ مگر سنجیدہ پیشکش رکھی: عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اسپتال میں فوری اور علاج کرا سکیں، اور اس کے بدلے میں خود پاکستان آؤں گی اور اڈیالہ جیل میں ان کی باقی قید کاٹنے کے لیے تیار ہوں۔ میں نے یہ پیشکش شہرت یا سرخیوں میں جگہ بنانے کے لیے نہیں کی۔ میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ ہماری آنکھوں کے سامنے ایک 74 سالہ سیاسی قیدی کو بتدریج موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے نام پر دنیا بھر کو روزانہ لیکچر دینے والی مغربی حکومتیں اس سنگین صورت حال پر شرمناک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ برطانوی صحافی ایوان رِڈلی @yvonneridley
14
662
2
1,879
18,727
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
ڈیرہ اسماعیل خان: میں ڈی آئی خان کی ایک طالبہ ہوں۔ میٹرک میں میرے 1161 نمبر تھے۔ میں نے اپنے تمام پیپرز کے شو آف پیپر کے لیے اپلائی کیا تھا۔ اس کے لیے میں نے 17 ہزار 500 روپے فیس دی تھی۔ مجھے اپنے پیپر پر، اپنی محنت پر یقین تھا۔ 15 نومبر 2026، اتوار کے دن میں اپنے والدین کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی آئی خان گئی۔ میں صبح 10 بجے پہنچی۔ وہاں اعلان ہوا کہ موبائل فون سختی سے منع ہیں، حالانکہ لیٹر میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ میں نے والدہ کو بلا کر موبائل واپس کر دیا۔ لسٹ میں میرا نام پہلے تھا، لیکن مجھے اندر نہیں چھوڑا جا رہا تھا۔ بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ کنٹرولر صاحب نے منع کیا ہے۔ جب میں اور مما کنٹرولر صاحب کے آفس کی طرف گئے تو گارڈ نے مجھے دھکا دیا، میں پیچھے گر گئی۔ مما نے مجھے پکڑا تو گارڈ نے ان کو بھی دھکا دیا، کندھوں سے پکڑا۔ پھر پیچھے سے مما کا دوپٹہ کھینچ لیا۔ مما کے سر سے دوپٹہ گر گیا۔ ایک مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی عورت کو ٹچ کرے، اس کا دوپٹہ کھینچے۔ میں ان کے بچوں کی عمر کی ہوں۔ وہ زبانی بھی کہہ سکتے تھے۔ میں نے بابا کو کال کی۔ گارڈ نے گرل لاک کر دیا۔ بابا نے پوچھا تو مما نے کہا بس جائیں، ہم تماشہ نہیں چاہتے، ہم اپنا حق مانگنے آئے تھے۔ شو آف پیپر ہمارا بنیادی حق ہے، ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں۔ اس کے بعد کنٹرولر صاحب نے دروازہ زور سے مارا جو مما کو لگا۔ باہر نکل کر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ میری تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں وہ الفاظ دہراؤں۔ بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد زاہد کنڈی نے گارڈ کو مارا ہے۔ میں کہتی ہوں کنٹرولر صاحب اور گارڈ، آپ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ میرے والد کی انگلی بھی آپ کو لگی ہو۔ مما نے ان کے خلاف ایف آئی آر دی۔ اس کے بعد میرا شو آف پیپر ہوا۔ فزکس میں، کیمسٹری میں میرے نمبر بڑھے۔ مطالعہ قرآن اور اسلامیات کا پیپر موجود ہی نہیں تھا۔ میں کنٹرولر صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا، تم میڈیا پر گئی تھی نا، اب انجام دیکھ لو گی۔ میں نے کہا میڈیا پر جانا میرا حق تھا۔ پھر ان کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، اس میں میرا پیپر تھا۔ باقی سب طالبات کے پیپر مفتی محمود سکول سے مل رہے تھے، میرے پیپر ان کی فائل سے نکل رہے تھے۔ میں نے پوچھا میرے تمام پیپر آپ کے پاس کیوں ہیں؟ تو وہ چپ ہو گئے۔ ان دونوں پیپرز میں بھی میرے نمبر بڑھتے تھے، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔ میں نے انڈرٹیکنگ پر سائن کیا۔ پھر بائیولوجی کا پیپر بھی غائب تھا۔ کنٹرولر صاحب نے کہا، تم منع نہیں ہوئی، اب اپنا بائیو کا پیپر بھی ڈھونڈ کر دکھاؤ۔ پھر فائل سے میرا پیپر نکلا۔ میں نے دوران امتحان دو کنٹینیویشن شیٹس استعمال کی تھیں۔ ایک شیٹ موجود تھی، ایک پورے لانگ والی اور ایک ہاف پارٹ والی شیٹ غائب تھی۔ میں نے کہا میری شیٹ کہاں گئی؟ تو انہوں نے کہا ہم نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ میں نے کہا یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اردو اور انگلش میں بھی میرے نمبر بڑھے۔ جب میں نے دوبارہ بائیولوجی کے لیے کہا تو انہوں نے مارکنگ والوں سے کہا، اس کے شارٹ سوالات میں نمبر کاٹ دیں۔ میں نے کہا ہم نمبر کم کروانے کے لیے 17 ہزار 500 نہیں دیتے۔ قانون یہ ہے کہ شو آف پیپر میں نمبر بڑھتے ہیں تو ملتے ہیں، ورنہ ویسے ہی رہتے ہیں، کم نہیں ہوتے۔ کنٹرولر صاحب کہتے ہیں نہ میں گورنر کو مانتا ہوں، نہ کورٹ کو مانتا ہوں۔ میں صرف اتنا کہتی ہوں، ایک طالبہ اپنے حق کے لیے آتی ہے، اپنی محنت کا پھل مانگتی ہے۔ اگر آپ سے سیٹ نہیں سنبھلتی تو خدارا سیٹ چھوڑ دیں، طالبات کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں۔۔۔ @CMComplaintCell @CMITPunjab @MaryamNSharif @GovtofPunjabPK #DeraIsmailKhan_kpk #DeraIsmailKhan #DIKhan #Dikhanboard #ImtiazWrites
157
1,294
54
2,841
114,428
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
عمران خان کے خط سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں گزشتہ ایک سال سے روزانہ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے نیلسن منڈیلا رولز کے قواعد 43 اور 44 کے تحت مسلسل 15 دن سے زیادہ تنہائی میں رکھنا ممنوع ہے، جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 73 اور 74 کے تحت تنہائی کی سزا مسلسل 14 دن سے زیادہ نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کا سلوک ظالمانہ، غیر انسانی اور توہین آمیز ہے اور ایک قیدی کے بنیادی حقوق اور انسانی وقار کی خلاف ورزی ہے۔ ابوذر سلمان نیازی #pakistan @SalmanKNiazi1 خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
231
529
3,487
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
انڈین مندوب کا اقوام متحدہ میں پاکستان کے بارے میں میں موقف! پڑھنے کے قابل اپنے ہی ملک میں فوج ہی اصول ہے اور فوج ہی قانون ہے۔ ​شکریہ میڈم چیئر۔ میرا وفد پاکستان کے وفد کے بیانات کا جواب دینے کے لیے فلور لینے پر مجبور ہوا ہے۔ یہ بات نہایت مضحکہ خیز ہے کہ ایک ایسے ملک سے قانون کی حکمرانی پر لیکچرز سنے جائیں جس کا اپنا ریکارڈ اس کا مذاق اڑاتا ہے۔ ​جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان قانون کی حکمرانی کے دفاع کا دعویٰ کرتا ہے، وہیں اپنے ہی ملک میں فوج ہی اصول ہے اور فوج ہی قانون ہے۔ ​ستائیسواں آئینی ترمیم پاکستان میں عدلیہ کی آزادی پر ایک بڑا وار تھی۔ یہ قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے اور ICCPR کے آرٹیکل 14 سے متصادم ہے۔ ​ایک ایسی ریاست جو اپنے فوجی حکمرانوں کو اپنی ہی عدالتوں کی پہنچ سے باہر رکھتی ہے، وہ اس کمیٹی میں قانون کی حکمرانی پر لیکچر دینے کی کسی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ​میڈم چیئر، ایک ایسا نظام جہاں کسی حکومت کو اپنی منتخب مدت پوری کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ایک ایسا نظام جو ایک سابق وزیرِ اعظم کو من مانی طریقے سے جیل میں ڈالتا ہے، ایک ایسا نظام جو اپنی ہی سپریم کورٹ کی ہدایات کے برخلاف انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھتا ہے، وہ قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑانے والا نظام ہے۔ ​ایک ایسا ملک جہاں ایک مقبول جماعت کو فوج کے زیرِ کنٹرول نام نہاد انتخابات میں بھی حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ میرے ملک کو لیکچر دینے کی کسی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ​ایک ایسا ملک جہاں فوجی عدالتیں شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں، جہاں سپریم کورٹ کے ججوں کی زبان بند کر دی جاتی ہے اور ہر طرح سے انسانی حقوق کو کچلا جاتا ہے، وہاں قانون کی حکمرانی ایک بے معنی بات بن کر رہ گئی ہے۔ ​میں اپنے پاکستانی ساتھی سے صرف ایک ہی بات کہوں گی: اپنے لوگوں کی سنیں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں،
13
54
2
174
6,710
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
انہوں نے کچھ ایسا جرم کیا ہے جس کی وجہ سے ذاتی ڈاکٹرز کو عمران خان کے ساتھ ملنے نہیں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو بھی اندر نہیں جانے دے رہے ہیں۔ نورین خان #pakistan @noreen_khanum خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
11
1,114
3
2,824
15,171
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
"مولانا فضل الرحمن کو اب اندازہ ہو رہا ہوگا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چار سال سے کیا گزر رہی ہے، جب ان پر ایف آئی آرز ہوتی ہیں، لوگ اٹھائے جاتے ہیں، کارنر میٹنگز اور جلسے نہیں کرنے دیے جاتے ہوں۔ جب گرفتاری کا خوف تلوار بن کر لٹکتا ہے، جب آپ کے گھر کی فوٹیج بنائی جاتی ہے، تب جا کر فضل الرحمن اور ان کی جماعت کو پی ٹی آئی کا دکھ سمجھ آتا ہوگا کہ ان کے ساتھ چار سال سے کیا ہو رہی ہے"۔ اسداللہ خان @AUKhanOfficial1 سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
4
69
1
453
7,617
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
ILF چیف آرگنائزر نیاز اللہ خان نیازی نے ملک بھر میں انصاف لائرز فورم کی تمام تنظیمی باڈیز کو فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ امید ہے کہ انصاف لائرز فورم کی نئی تنظیمی باڈیز عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام اسیرانِ تحریکِ انصاف کی رہائی کے لیے بھرپور قانونی جدوجہد کریں گی ۔ اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو قانونی معاونت اور انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گی۔
2
2
2
312
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
اچھا چلو کسی سیاستدان سے پارٹی چھڑوانی ہو تو ننگی ویڈیوز ، کسی ترمیم کے لیے ووٹ لینا ہو تو ننگی ویڈیو ہے تو غلط لیکن سمجھ آتا ہے کہ بلیک میل کیا جارہا ہے۔ لیکن ایک نیوز چینل پر ایک اینکر کو رکھوانے اور نکلوانے کے لیے بھی وہی فارمولا؟ چینل مالک کی خاتون کیساتھ ویڈیو ؟ ہر مسئلے کا ایک ہی حل ؟ایک ہی پھکی ؟ ہائے اوئے پھدو دماغو ہائے۔ ویسے اسی ایک بات سے آپ انکی ذہنی حالت کا بھی اندازہ لگائیں اور اب انکی بے بسی کا بھی۔
72
738
6
2,990
87,495
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
"لگتا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا۔ لاہور اور پنجاب میں لگائی گئی اینٹی سموگ توپیں پیسے کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں۔ یہ کروڑوں کا خرچہ ہے لیکن رزلٹ زیرو ہے۔ اس پر ڈیزل اور پانی کا خرچہ علیحدہ ہوتا ہے اور یہ توپیں کنسٹرکشن سائٹ کے لیے استعمال ہوتی ہیں، یا آپ ہائی وے کی تعمیر کر رہے ہیں جہاں آپ کو موبائل واٹر اسپرے چاہیے ڈسٹ بٹھانے کے لیے"۔ ماہرِ ماحولیات عابد عمر ۔۔ "ششکہ تو ہے"۔ وسعت الللہ خان۔۔ اینکر نے اینٹی سموگ گنز کو پانی والی توپیں قرار دے دیا سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
42
174
6,525
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
اسلام آباد کے کارآمد قسم کے لوگ ،جو اپنے سینوں کے اندر بہت کچھ رکھتے ہیں ، بہت طاقتور ہیں، جب ان سے میں نے پوچھا کہ مولانا صاحب کو آپ نے تراہ بھی لیا ہے، تو ان کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟آپ نے ان کو ریاستی جلوہ تو دکھا لیا ہے، تو جواب ملا کہ مولانا فضل الرحمن کو ریاست پاکستان کا ریفریشر کورس کروانا ہے، میں نے پوچھا کہ یہ ریفریشر کورس کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جیسے کریش کورس ہوتا ہے، جیسے کچھ لوگ سروسز میں آتے ہیں تو انہیں سلیبس بھول جاتا ہے، میں نے کہا آپ انہیں سلیبس تو یاد نہیں کروا رہے، کارنر کررہے ہیں تو جواب یہ تھا کہ یہ ضروری ہے، مولانا کو آج تک جو باتیں نہیں کہیں گئیں، وہ کہی جائیں، آج ان کو استثنیٰ حاصل رہا ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ان سے کچھ سوال کیے جائیں اور جواب لیے جائیں ، منیب فاروق
16
132
2
1,069
51,500
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
آج ملک میں خوف اور جبر کی فضاء قائم کر دی گئی ہے تاکہ لوگ سچ بولنے سے ڈریں قومیں خوف کے سائے میں ترقی نہیں کر سکتیں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح
17
1,103
14
2,711
22,416
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
DGISPR نے دن رات فتنہ الہندوستان کہہ کر قوم کے کان پھاڑ دئیے۔اور انڈیا میں مصدق ملک سے جب دہشت گردی پر سوال پوچھا گیا تو مکمل خاموشی۔ آئیں بائیں شائیں۔ کیوں نہیں بتایا ہندوستان بلوچستان میں قتل کروا رہا ہے۔ کیا یہ صرف پاکستانیوں کو بتانا ہے۔ مطلب قوم کو چ سمجھ رکھا ہے۔
228
3,042
17
10,596
90,007
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
پاکستان کے ماشاللہ مشہور زمانہ جمہوریت پسند خواجہ سعد رفیق صاحب یہ اس کو حکومت کو کہہ رہے ہیں جو فورم 47 بنی ہوئی ہے۔ اور جس کے پاس اس کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ جہاں اس حکومت کو ان کے اپنے وزیر MPA اور ایم این اے نہیں مان رہے۔ جمہوریت بھی اپنی اپنی۔ اصول بھی اپنے اپنے۔
آواز ِ دروں —••— اطلاعات کیمطابق وفاقی حکومت نے سول سروس سٹرکچر میں بنیادی تبدیلیوں اور اصلاحات کیلئے جناب احسن اقبال کی سربراھی میں اپنا ھوم ورک کافی حد تک مکمل کرلیا ھے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی کی تشکیل کی گونج بھی سنائ دے رھی ھے وفاقی حکومت سے گزراش ھے کہ یہ دونوں مبارک کام جلد از جلد سرنجام دیے جائیں ، اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر لازماً آن بورڈ کیا جاۓ ، اپوزیشن جماعتیں دیگر معاملات پر اپنا اختلافی سٹینڈ برقرار رکھتے ھوۓ قومی مفاد کی قانون سازی میں آزادانہ حصہ لیں اور اس موقع کو ضائع نہ ھونے دیں مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام ، مالی خود مختاری اور مئیر کے ڈائریکٹ الیکشن کے ساتھ ، لا اینڈ آرڈر سمیت تمام ضلعی محکمہ جات کی کمان اور کنٹرول انھیں سونپ کر تشکیل دیا جاۓ صوبوں کے سائز چھوٹا کرنا تبھی بارآور ھو گا اگر بنیادی اصلاحات پہلے کی جائیں ، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی شاکی سیاسی جماعتیں آنکھیں اور دماغ بند رکھنے کی بجاۓ اصلاحات کا پیکج از خود سامنے کیوں نہیں لاتیں ؟ راقم الحروف اس حوالے سے اپنی معروضات اعلٰی ترین حکومتی سطح پر بارھا پیش کر چکا ھے کیا سیاسی جماعتوں کا کام محض نعرہ دینا ، نظام کو ایڈھاک بنیادوں پر چلانا ، patch work کرنا اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا ھی رہ گیا ھے یا طرز ِ حکمرانی کی تبدیلی پر بھی توجہ دینا ھے ؟؟ ھم تکرار سے کہتے رھیں گے کہ سیاست اور پارلیمانی اداروں کو تعلیم یافتہ ، مہذب ، دیانتدار ، نظریاتی اور تربیت یافتہ مڈل کلاس قیادت درکار ھے ، اسکے لئے موقع پرست ، چاپلوس اور اقتدار پرست electable , s کی سرمایہ دارانہ جمہوریت سے جان چھڑانا پڑے گی چھوٹے صوبے بنانے کی خواھشمند مقتدرہ سے بھی سوال ھے کہ ۔۔۔ اگر آپ اصلاح کے خواھشمند ھیں تو باری بار ی مختلف شخصیتوں کو لیڈر بنانے ، سیاسی جماعتوں کے بیچ اقتدار کی ادل بدل کرنے یا مارشل لا لگانے کی بجاۓ طرز ِ انتخاب میں تبدیلی لانے ، سیاست اور انتخابی عمل کو سستا اور شفاف بنانے اور باصلاحیت تعلیم یافتہ مڈل کلاس کو قومی قیادت کے مواقع فراھم کرنے پر کام کیوں نہیں کر لیتے ؟؟ اپنی ھی بنائ ھوئ عمارتوں کو بنانے اور گرانے پر توانائ صرف کرنیکی بجاۓ انتخابات ، گورننس ، سول سروس ری سڑکچرنگ ، جوڈیشل سروس ریفارمز ، سستا ، فوری و ذمہ دار نظام ِ عدل اور پالیسی سازی میں تعلیم یافتہ مڈل کلاس لیڈر شپ کی شمولیت زیادہ موثر اور پائیدار نتائج دے سکتی ھے ۔۔ اسکے لئے شارٹ کٹس چھوڑ کر لانگ ٹرم پلان بنانا اور اسپر دل و جان سے عملدرآمد کرنا اور کروانا پڑے گا ۔۔۔ اگے تہاڈی مرضی ۔۔۔!!!
47
428
1
2,370
57,656
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
پرستت ہے ۔۔۔فیشن کی دنیا ۔۔۔کیول پٹوارن پلس پر
35
296
10
983
13,621
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
رانا ثناءاللّہ فرما رہے ہیں کہ، "محسن نقوی نے پہلے کہا کہ "سسٹم تباہ ہو چکا ہے" اور باقی سیاست دانوں پر بات کی، جس کی وجہ سے بحث کسی اور طرف چل پڑی" رانا صاحب۔ یہ آپ کے نزدیک "غیر ضروری" بات ہے کہ اس تباہ شدہ نظام کی بات کی جاۓ؟ آپ نے بحث صرف عمران خان کو ناحق قید رکھنے پر مرکوز رکھنی ہے۔ ہم آپ لوگوں کی مجبوری سمجھتے ہیں کہ آپ کو ڈر ہے کہ جس دن عمران خان باہر ایا اس دن ہم سب کا شرمناک طریقے سے ہتھیایا گیا اقتدار ختم ہو جاۓ گا۔ لیکن عوام کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ لوگوں کی سیاست کا کیا ڈراپ سین ہوتا ہے۔ لوگوں کو پاکستان کے نظام کو ٹھیک کرنے سے غرض ہے، جس کا حل آئین کی بحالی ہے۔ صوبے 100 بھی بنا لیں لیکن اگر یہی ظالم ٹولہ اپنے پورے خاندان سمیت عوام کے سر پر مسلط رکھنا ہے اور ہر ادارہ تباہ کر کے ہی چلنا ہے تو کوئی فائدہ نہیں۔
3
72
2
478
18,261
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
یہ فلسطین نہیں پاکستان ہے جہاں 26 نومبر، 2024 کو رینجرز کلاشنکوف، ایس ایم جیز اور سنائپر رائفلز سے 3 دن سے فسطائیت کا مقابلہ کرتے تھکن سے چور بھوکے پیاسے تحریکِ انصاف کے نہتے کارکنان کے سروں اور سینوں پر اپنے نشانے چیک کرتی رہی۔ ⁦#IslamabadMassacre⁩
95
3,176
32
7,105
77,081
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
عمران خان کے خلاف 2022 میں عدم اعتماد صرف ایک سازش تھی، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو منایا۔ میاں جاوید لطیف
44
1,976
22
4,873
95,129
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
Glad that India has finally started saying what it should have started saying 1200 plus days ago …. مگر دیر آے درست آے
یاڑڑڑ 😂😂😂 @CivisResistere
95
1,200
8
3,605
92,926
★𝐀sᴀᴅ 𝐁ʜɪɴᴅᴇʀ★🇵🇰 retweeted
کوئی شخص یا ادارہ از خود ریاست نہیں ہے۔ پاکستان کے آئین میں ریاست کی تعریف (Article 7) میں بیان کی گئی ہے۔ آرٹیکل 7 کے مطابق ریاست "وفاقی حکومت (Federal Government) مجلسِ شوریٰ یعنی پارلیمنٹ (قومی اسمبلی و سینٹ) صوبائی حکومتیں صوبائی اسمبلیاں پاکستان کے وہ مقامی یا دیگر سرکاری ادارے جنہیں قانون کے تحت ٹیکس یا محصول عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے" پر مشتمل ہے۔
50
985
5
3,638
43,480