
ہم عشق میں شرک کو کفر مانتے ہیں #سحر_بیاں #قحط_الرجال #شب_زنداں #برسرِبَرزخ https://nitter.gq/t.co/Wf28UReex8
51 L Block, Johar Town, Lahore
Joined January 2025
- Tweets7.3K
- Following335
- Followers959
- Likes16.3K
نـور مـائـيـر retweeted
The most beautiful space for Shayari on all of X (Twitter). Truly lucky and blessed to be a part of this wonderful family ❤️✨
Seher-e-Bayan — where words meet hearts and poetry finds its home. 🌹 @_imaan_n @BabaMaier @Sana____Sweet @shah__zad987 @rajaikram19 @malikafra1989
🤖 Made with AI
حوریہ بیٹا سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو،
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپکا یہ سال خوشیوں بھرا ہو اور آپ کی تمام جائز خواہشات پوری ہوں اور اللہ پاک ہمیشہ آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین
@hooriya_ni11
عشق نماز ادا نئہیں ہندی
ہتّھ چُکیاں دُعا نہئیں ہندی
جد تک اندروں دل نہ منے
شرطاں نال وفا نہئیں ہندی
ماں جہیدے نال راضی نیں گی
اوہدی معاف خطا نہئیں ہندی
سب دُعاواں رد ہو جاندیاں
ماں دی رد دُعا نہئیں ہندی
سچ دا دیوا بلدا رہندا
اوہدے مگر ہوا نہئیں ہندی
دل دے زخم کدی نہ لُکدے
سیتی جے قبا نہئیں ہندی
ماں شمیم ایسی ہستی آ
جہڑی کدی خفا نہئیں ہندی
شمیم چودھری
یہ داڑھیاں یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں
ہمارے عہد میں مکاریاں نہیں چلتیں
قبیلے والوں کے دل جوڑئیے مرے سردار
سروں کو کاٹ کے سرداریاں نہیں چلتیں
برا نہ مان اگر یار کچھ برا کہہ دے
دلوں کے کھیل میں خودداریاں نہیں چلتیں
چھلک چھلک پڑیں آنکھوں کی گاگریں اکثر
سنبھل سنبھل کے یہ پنہاریاں نہیں چلتیں
جناب کیفؔ یہ دلی ہے میرؔ و غالبؔ کی
یہاں کسی کی طرف داریاں نہیں چلتیں
کیفؔ بھوپالی
تَو کیا ہوا جو آپ کے شمار میں نہیں رہا
میں مختلف سا شخص تھا ہزار میں نہیں رہا
یقین مانیے کہ جب سے آپ میرے ہو گئے
تَو یہ ہوا کہ ذائقہ انار میں نہیں رہا
فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے میرے محترم
ہمارے ساتھ جو رہا قرار میں نہیں رہا
مجھے بھی عشق ہو دعائیں مانگتا تھا اور پھر
میں دائرے میں آ گیا قطار میں نہیں رہا
وہ سوکھ کر بتا مجھے خزاں سے کیا گلہ کرے
درخت جو ہرا بھرا بہار میں نہیں رہا
کبھی تو تِیس کو خوشی خوشی سے یہ بتاؤں گا
میں اِس مہینے دیکھ ماں ادھار میں نہیں رہا
کسی کے روٹھنے سے رنگ زرد پڑ گیا مِرا
وگرنا دو گھڑی بھی میں بخار میں نہیں رہا
ستارہ ہو یا اشک ہو یہ طے شدہ سی بات ہے
وہ ٹوٹ کر گرے گا جو مدار میں نہیں رہا
ندیم راجہ
کوشش کریں زندگی ایک درخت کی طرح گزاریں،
لوگ آئیں جائیں آپ چھاؤںدیتےرہیں
کوئی ٹہنی توڑکےمسواک بنائے
یا پھراپنےچولہےمیں آگ جلائےسب کوان کی ضرورت کےمطابق اپنے حصےتوڑکےدیتےجائیں
خیربانٹتے رہیں
سایہ دیتے رہیں
لکڑی مہیاکرتےرہیں
ایک وقت آئےگاجب انہیں چتاجلانےکےلیےواپس آپ کےپاس آناپڑےگا
شمع حق شعبدۂ حرف دکھا کر لے جائے — ضیاء جالندھری sehar-e-bayan.com/poet/zia-j…
نـور مـائـيـر retweeted
سحر بیاں کی خوبصورت محفل
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
شاعر ضیا جالندھری
اداس پیڑوں کہ ٹہنیوں پہ لکھی کہانی کا درد کیا ہے
کبھی ملو تم تمہیں بتائیں کہ رائیگانی کا درد کیا ہے
*ہم ایسے بنجر مزاج لوگوں کے خواب گروی خیال گروی*
*ہم ایسے بزدل ہی جانتے ہیں کہ زندگانی کا درد کیا ہے*
حسین لڑکی تمہارے خوابوں کو شک کی دیمک نگل گئی ہے
حسین لڑکی تمہی بتاؤ کہ بدگمانی کا درد کیا ہے
یہ میری عمر شباب دیکھو یہ میری عمر خراب دیکھو
تبھی تو جانو گے میری بکھری ہوئی جوانی کا درد کیا ہے
کوئی تو دیکھے ہمارے چہرے پہ زرد رت کی لکھی کہانی
کوئی تو پوچھے ہماری آنکھوں سے بہتے پانی کا درد کیا ہے
آغر ندیم سحر














