ایمان (@_imaan_n) header
ایمان (@_imaan_n) profile picture

خود پرستی میں رہوں تو مٹی سے بھی کھیلتی ہوں اناپرستی میں آ جاؤں تو چاند کو بھی نظرانداز کر دوں https://nitter.gq/t.co/ci2v0eg7dG

لاپتہ
Joined June 2023
Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)Photo by ایمان (@_imaan_n)
میں X پر ایک دہائی سے موجود ہوں بہت سے اچھے ساتھی ملے اور بہت سے برے اور گھٹیا لوگوں سے واسطہ پڑا لیکن میں نے اپنی ہر جنگ خود لڑی (چند قریبی ساتھیوں کو نکال کر جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ہر برے وقت میں میرے ساتھی رہے اور آج تک ہیں ) کسی کو کہیں جانے سے نہیں روکا کسی کی ساتھ بیٹھنے سے منع نہیں کیا میرے ساتھ بیٹھنے والے لوگ دوسری محفل میں میرے خلاف گھٹیا زبان سُن کر دانت نکال کر میری سپیس میں آتے اور میں پھر بھی اپنی اوقات کے مطابق اُن کو عزت دیتی لیکن میری سمجھ سے باہر ہے کہ کسی بھی انسان کا دوسرے کے ساتھ کوئی رشتہ ختم ہوتا ہے تو مجھ سے کس بات کی امید کہ میں اپنا تعلق آپ کی دشمنی کی وجہ سے خراب کروں؟ آپ نے تعلق بناتے وقت میری رضامندی لی تھی ؟ یا قطع تعلق کرتے وقت مجھ سے صلاح کی ؟ یا پھر کل کو آپ دوبارہ اپنا تھوکا چاٹیں گے/ گی تو مجھ سے پوچھیں گے/گی اگر نہیں تو میں کسی سے بھی اپنا تعلق کسی کے لیے بھی خراب نہیں کروں گی اور نہ ہی مجھ سے کوئی ایسی امید رکھے خاص طور پر وہ لوگ جو اس وقت بلکل خاموش رہے اور چسکے لیتے رہے جب میرے خلاف زہر اگلا جا رہا تھا ۔
27
16
69
3,917
The most beautiful space for Shayari on all of X (Twitter). Truly lucky and blessed to be a part of this wonderful family ❤️✨ Seher-e-Bayan — where words meet hearts and poetry finds its home. 🌹 @_imaan_n @BabaMaier @Sana____Sweet @shah__zad987 @rajaikram19 @malikafra1989
🤖 Made with AI
3
4
10
292
عشق نماز ادا نئہیں ہندی ہتّھ چُکیاں دُعا نہئیں ہندی جد تک اندروں دل نہ منے شرطاں نال وفا نہئیں ہندی ماں جہیدے نال راضی نیں گی اوہدی معاف خطا نہئیں ہندی سب دُعاواں رد ہو جاندیاں ماں دی رد دُعا نہئیں ہندی سچ دا دیوا بلدا رہندا اوہدے مگر ہوا نہئیں ہندی دل دے زخم کدی نہ لُکدے سیتی جے قبا نہئیں ہندی ماں شمیم ایسی ہستی آ جہڑی کدی خفا نہئیں ہندی شمیم چودھری
3
13
269
یہ داڑھیاں یہ تلک دھاریاں نہیں چلتیں ہمارے عہد میں مکاریاں نہیں چلتیں قبیلے والوں کے دل جوڑئیے مرے سردار سروں کو کاٹ کے سرداریاں نہیں چلتیں برا نہ مان اگر یار کچھ برا کہہ دے دلوں کے کھیل میں خودداریاں نہیں چلتیں چھلک چھلک پڑیں آنکھوں کی گاگریں اکثر سنبھل سنبھل کے یہ پنہاریاں نہیں چلتیں جناب کیفؔ یہ دلی ہے میرؔ و غالبؔ کی یہاں کسی کی طرف داریاں نہیں چلتیں کیفؔ بھوپالی
4
14
417
#سحر_بیاں میں منتخب شاعر (نصیر احمد ناصر)
3
6
153
تَو کیا ہوا جو آپ کے شمار میں نہیں رہا میں مختلف سا شخص تھا ہزار میں نہیں رہا یقین مانیے کہ جب سے آپ میرے ہو گئے تَو یہ ہوا کہ ذائقہ انار میں نہیں رہا فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے میرے محترم ہمارے ساتھ جو رہا قرار میں نہیں رہا مجھے بھی عشق ہو دعائیں مانگتا تھا اور پھر میں دائرے میں آ گیا قطار میں نہیں رہا وہ سوکھ کر بتا مجھے خزاں سے کیا گلہ کرے درخت جو ہرا بھرا بہار میں نہیں رہا کبھی تو تِیس کو خوشی خوشی سے یہ بتاؤں گا میں اِس مہینے دیکھ ماں ادھار میں نہیں رہا کسی کے روٹھنے سے رنگ زرد پڑ گیا مِرا وگرنا دو گھڑی بھی میں بخار میں نہیں رہا ستارہ ہو یا اشک ہو یہ طے شدہ سی بات ہے وہ ٹوٹ کر گرے گا جو مدار میں نہیں رہا ندیم راجہ
5
13
268
جب بھی کسی کم ظرف کو عزت دیں تو ساتھ ہضم کرنے کے لیے پھکی بھی دیں
4
5
21
645
کوشش کریں زندگی ایک درخت کی طرح گزاریں، لوگ آئیں جائیں آپ چھاؤںدیتےرہیں کوئی ٹہنی توڑکےمسواک بنائے یا پھراپنےچولہےمیں آگ جلائےسب کوان کی ضرورت کےمطابق اپنے حصےتوڑکےدیتےجائیں خیربانٹتے رہیں سایہ دیتے رہیں لکڑی مہیاکرتےرہیں ایک وقت آئےگاجب انہیں چتاجلانےکےلیےواپس آپ کےپاس آناپڑےگا
5
4
13
350
اداس پیڑوں کہ ٹہنیوں پہ لکھی کہانی کا درد کیا ہے کبھی ملو تم تمہیں بتائیں کہ رائیگانی کا درد کیا ہے *ہم ایسے بنجر مزاج لوگوں کے خواب گروی خیال گروی* *ہم ایسے بزدل ہی جانتے ہیں کہ زندگانی کا درد کیا ہے* حسین لڑکی تمہارے خوابوں کو شک کی دیمک نگل گئی ہے حسین لڑکی تمہی بتاؤ کہ بدگمانی کا درد کیا ہے یہ میری عمر شباب دیکھو یہ میری عمر خراب دیکھو تبھی تو جانو گے میری بکھری ہوئی جوانی کا درد کیا ہے کوئی تو دیکھے ہمارے چہرے پہ زرد رت کی لکھی کہانی کوئی تو پوچھے ہماری آنکھوں سے بہتے پانی کا درد کیا ہے آغر ندیم سحر
2
4
13
274
#سحر_بیاں میں آج کے شاعر ( ضیا جالندھری)
2
10
218
ایمان retweeted
"بہت بری ہوں نہ میں 😒 دعا کرو کینیڈا چلی جاؤں_"😝
20
7
40
880
ایمان retweeted
دل کی دھڑکن میں تم رہتے ہو میرے خیالوں میں تم ...🤍
2
9
21
880
ایمان retweeted
نہ راز ابتدا سمجھو نہ راز انتہا سمجھو نظر والوں تمہیں کرنا ہے اب دنیا میں کیا سمجھو طلب میں صدق ہے تو ایک دن منزل پہ پہنچو گے قدم آگے بڑھاؤ خود کو اپنا رہنما سمجھو یہ کیا انداز ہے اتنا گریز اہل تمنا سے خدا توفیق دے تو اہل دل کا مدعا سمجھو تمہارے ہر اشارے پر سر تسلیم خم لیکن گزارش ہے کہ جذبات محبت کو ذرا سمجھو ہو کوئی موج طوفاں یا ہوائے تند کا جھونکا جو پہنچا دے لب ساحل اسی کو ناخدا سمجھو جسے دیکھو وہی بدمست ہی مغرور ہے ہمدم کوئی بندہ نہیں دنیا میں کس کس کو خدا سمجھو یہاں رہبر کے پردے میں بہت رہزن ہیں اے اخترؔ رہو دور اس سے تم جس کو وفا نا آشنا سمجھو
3
8
19
231
ایمان retweeted
اتنے تو ہم خیال دل مبتلا ہیں ہم کل جس سے خوش تھے آج اسی سے خفا ہیں ہم تجھ سے جدا نہیں ہیں جو تجھ سے جدا ہیں ہم تیرے ہی ہیں اگرچہ ترے نقش پا ہیں ہم کہتے ہیں ہم کو نیک بھی بد بھی ہزار ہا اس کی خبر نہیں ہے کہ دراصل کیا ہیں ہم رتبہ بڑھا دیا ہے جنون فراق نے ہم سے جدا ہیں آپ تو سب سے جدا ہیں ہم تاثیر اشک و آہ نے بدلا نہیں مزاج مدت ہوئی کہ شاکیٔ آب و ہوا ہیں ہم لاکھوں جفائیں سہہ کے اب آیا ہے یہ خیال ملتے ہی کیوں ہیں اس سے جو بے مدعا ہیں ہم وہ یاس بن گئی جو زمانے کی آس تھی آزردہ آج اپنے سے بے انتہا ہیں ہم جمتا ہے اپنے ذکر سے اب محفلوں کا رنگ رہتے ہیں اپنے گھر میں مگر جا بجا ہیں ہم کیا کیا عنایتیں ہیں بس اے چرخ پیر بس تیرا تصدق اب بھی کسی سے جدا ہیں ہم اب اتفاق اہل وفا تم کو کیا دکھائیں محشر میں دیکھنا کہ یہ سب ایک جا ہیں منظور امتحان دل عشق باز ہے اب اپنے واسطے بھی تو صبر آزما ہیں ہم اس پر مٹے ہوئے ہیں مٹاتا ہے جو صفیؔ دشمن کی گا رہے ہیں بڑے خوش نوا ہیں ہم صفی اورنگ آبادی
4
6
18
199
ابھی آگ سے میری گفتگو کو تمام ہونے میں وقت ہے میں ہنوز نم ہوں کہیں کہیں ذرا دیر کر میرے کوزہ گر🖤
4
15
314
Replying to @_imaan_n
@_imaan_n اے لو
2
3
5
169
ہم کچھ لوگوں کی زندگی میں دھاگے کی طرح ہوتے ہیں جب تک ٹھیک رہیں وہ ساتھ رہتے ہیں. جہاں زرا سا الجھے وہ بجائے سلجھانے کے توڑ دینے کو آسانی سمجھتے ہیں
5
20
295
ایمان retweeted
لوٹ آؤ اور کہہ دو نیٹ کا مسئلہ تھا...🤌🥲😹
11
14
1
45
1,673