Commissioner Rawalpindi Division retweeted
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے "She Threads Program" کی رجسٹریشن جاری ہے۔ پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تین ماہ کی مفت پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ اور سفری اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔ جدید صنعتی سلائی، کوالٹی کنٹرول اور ملبوسات کی تیاری کی تربیت کے ساتھ کورس مکمل کرنے والی خواتین کو ٹیکسٹائل ملز اور گارمنٹ انڈسٹری میں روزگار کے حصول کے لیے معاونت بھی دی جائے گی۔
@MaryamNSharif
@WDD_Punjab
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے پنک بازار انیشیٹو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی خودمختاری کی جانب آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کے تحت ضلع جہلم میں مستحق اور ہنرمند خواتین کو 20 مفت کاروباری کارٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش، فروخت اور کاروبار کو فروغ دے سکیں۔ اپنے ہنر کو پہچان دیں، اپنے کاروبار کو نئی اُڑان دیں اور خودمختاری کی جانب قدم بڑھائیں!
#PinkBazaar #PinkCart #WomenEmpowerment #DistrictAdministrationJhelum #GovernmentOfPunjab
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جون 2027 تک 5,734 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے قیام کا ہدف مقرر کر دیا۔ چکوال، راجن پور اور راولپنڈی میں واٹر سپلائی منصوبوں، ہر تحصیل میں موبائل مینٹیننس یونٹس اور واٹر بوٹلنگ پراجیکٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں، تاکہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی ان کی دہلیز تک میسر ہو۔
@MaryamNSharif
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا اتوار کے روز بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ
ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے وارڈز سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا
ہسپتال میں طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر کی ہسپتال کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا اتوار کے روز بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ، بچوں کے وارڈز سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ، انتظامات اور طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایات۔
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری!
"سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام"
صحت و آگاہی ، محنت کش کا ہمراہی۔۔۔
محنت کش افراد ان کے کام کی جگہ پر طبی سہولت کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور۔
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
محفوظ سفر، محفوظ زندگی پروگرام کے تحت پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار، ابتدائی طبی امداد کی عملی مشق، مفت ہیلمٹس کی تقسیم اور شجرکاری
ضلعی انتظامیہ جہلم اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں الیکٹرک اسکوٹیز استعمال کرنے والے بچوں اور بچیوں کے لیے خصوصی روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ سفر کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد اور حادثات کی صورت میں فوری اقدامات کے حوالے سے عملی مشق کا مظاہرہ کیا، جبکہ الیکٹرک اسکوٹیز استعمال کرنے والی بچیوں میں مفت ہیلمٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سعید احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عبداللہ راجہ اور زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر جہلم نے گرین جہلم، گرین پراجیکٹ کے تحت پودا لگا کر شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر راشد میر فرینڈز آٹوز کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔ یہ مشترکہ سرگرمی نوجوانوں میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے، حادثات کی روک تھام اور سرسبز ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
#RoadSafety #Rescue1122 #GreenJhelum #DistrictAdministrationJhelum
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
پرائیویسی کی خلاف ورزی ۔۔۔۔ حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
کریک ڈاؤن، 144 کا نفاذ ۔۔۔
پنجاب حکومت نے شہریوں کی پرائیویسی اور خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے کیمرے والی عینکوں ، خفیہ کیمروں والے پین، گھڑیوں اور دیگر جاسوسی آلات کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کی اہم پریس کانفرنس
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستوں کی براہِ راست سنوائی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عوامی سماعت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے، جن پر متعلقہ محکموں کو قانون اور میرٹ کے مطابق بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو غیر ضروری انتظار اور بار بار دفاتر کے چکر لگوانے سے گریز کرتے ہوئے جائز معاملات مقررہ مدت میں حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
#OpenDoorPolicy #PublicHearing #PublicRelief #GoodGovernance #DistrictAdministrationJhelum
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کے پانچویں اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کی، جس میں ضلع بھر میں صفائی آپریشنز، فیلڈ سرگرمیوں اور سروس ڈیلیوری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے جاری صفائی آپریشنز اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ نگرانی مزید مؤثر بنانے، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور ضلع بھر میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
#SuthraPunjab #CleanJhelum #CleanPunjab #PublicService #DistrictAdministrationJhelum
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام، صرف اگست میں 1,694 مستحق محنت کش خاندانوں کو 30 کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔ میرج گرانٹ، ٹیلنٹ اسکالرشپ اور ڈیتھ گرانٹ کی شفاف اور میرٹ پر فراہمی کے لیے مکمل ڈیجیٹل نظام فعال ہے۔
محنت کش خاندانوں کے لیے بروقت مالی معاونت اور حق کی دہلیز تک فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔
Commissioner Rawalpindi Division retweeted
ٹریفک ڈائیورژن پلان — مین پشاور روڈ
مین پشاور روڈ پر قاسم مارکیٹ، ریس کورس چوک اور چیرنگ کراس کے ورکنگ ایریاز کیلئے
ٹریفک ڈائیورژن پلان 8 ستمبر، بروز منگل سے نافذ العمل ہوگا۔
شہری دورانِ سفر متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
1/2 – at Rawalpindi, Pakistan

























