
The First Digital Community Channel of the City. Your Voice, Your City, Your Story-straight from the heart of Faisalabad | Founder: @UsmanViewz | 📲0300-1177041
Faisalabad
Joined January 2021
- Tweets6.3K
- Following6
- Followers4K
- Likes79
Pinned Tweet
فیصل آباد ٹی وی کے تمام ناظرین کے لیے ایک بہترین موقع!
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور ویڈیوز سب سے پہلے اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارا آفیشل اور وریفائیڈ ✔️ واٹس ایپ چینل فالو کریں۔
whatsapp.com/channel/0029Vam…
#FaisalabadTV #FaisalabadNews
فیصل آباد 38 اضلاع کی کارکردگی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر
پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک (PPMF)کی 4 نومبر 2026ء کی جائزہ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد 38 اضلاع کی کارکردگی رینکنگ میں 7 اضلاع کے ساتھ مشترکہ طور پر 22ویں نمبر پر ہے
#Faisalabad #PPMF #DistrictPerformance #FaisalabadTV
مریم نواز کے احکامات پر فیصل آباد میں میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ ونگ کو مزید فعال بناکر شہر بھر میں تعینات کر
دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ اسکواڈز کو نئی میرون یونیفارمز،جدید گاڑیوں اور اپ گریڈ شدہ پٹرولنگ موٹر سائیکلوں سے لیس کیا گیا ہے
#AntiEncroachment #FaisalabadTV @mcfaisalabad
میونسپل کارپوریشن آفس سے اسکواڈز کے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا، جو شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرا۔ انفورسمنٹ ٹیمیں بالخصوص رش کے اوقات میں تجاوزات کے خاتمے، بازاروں اور سڑکوں کی نگرانی اور شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے متحرک رہیں گی۔
@DCFaisalabad
جمعہ مبارک 📿🕌
جمعہ المبارک کے اس بابرکت دن اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی نعمتوں پر شکر گزاری کی توفیق عطا فرمائے۔
اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہیں کر سکو گے، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ [سورة النحل]
سوشل میڈیا پر آر پی او آفس کے سامنے یوٹرن پر ٹریفک روک کر سرکاری گاڑی گزارنے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہونے سے متعلق وائرل ویڈیو پر آر پی او آفس کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک کے ایک جانب زرعی یونیورسٹی جبکہ دوسری جانب کچہری واقع ہے،
جہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ رہتا ہے۔ آر پی او آفس کے سامنے موجود یہ یوٹرن گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے قائم ہے اور اسے صرف ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس دوران ٹریفک کو صرف 10 سے 15 سیکنڈ کے لیے روکا جاتا ہے تاکہ ہنگامی آمدورفت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
#FaisalabadTV
فیصل آباد کا موسم اور سموگ کی تازہ ترین صورتحال
🚨فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد عبور کرگئی، شہریوں کے لیے ہائی الرٹ!
🌫️ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 371 تک پہنچ گیا، فضا انتہائی مضرِ صحت ہو چکی ہے۔
😷 گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں
#Smog
مدینہ ٹاؤن میں پنک موبائل پولیس اسٹیشن نے یونیورسٹی کی طالبہ کی ہراسانی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ نے ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی 1/2
#FaisalabadTV #PinkPolice #WomenSafety
تحصیل سمندری میں "ایک دن، ایک تحصیل" پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، خوبصورتی میں اضافے، میونسپل سروسز اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔
#Samundri #CleanPunjab #FaisalabadTV #PublicServices
یونیورسٹی کا نام ختم کرنے پر طالبات کے اہم سوالات! گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو کالج کا درجہ دینے کے فیصلے کے خلاف طالبات سراپا احتجاج، بلوچستان سے فیصل آباد تعلیم حاصل کرنے آئی طالبہ نے کہا کہ اب ہمارے مستقبل کا کیا بنے گا؟
@gcwufedupk @GCUFofficial @MaryamNSharif
واسا کی غفلت 16دن سے کھودا گیا گڑھا شہریوں کے لیے عذاب بن گیا
فیصل آباد کی معروف موٹر مارکیٹ(تکبیر چوک، ڈسپنسری روڈ نزد جھنگ روڈ)پر واسا کی جانب سے کھودا گیا گڑھا انتظامیہ کی عدم توجہی کامنہ بولتا ثبوت بن چکا ہے۔16دن گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جا سکا
جس کی وجہ سے گڑھا جوں کا توں موجود ہے اور علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی شدید مشکلات اور حادثات کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
#FaisalabadTV #FaisalabadNews #WASA #Faisalabad #RoadSafety @FsdWasa @fwmc1139 @CMComplaintCell @MaryamNSharif
شادیوں کے سیزن میں ٹیکس کی عدم ادائیگی؛ فیصل آباد کی 150 سے زائد مارکیز FBR کے ریڈار پر
شادیوں کے سیزن میں مارکیز مالکان کی جانب سے دونوں ہاتھوں سے کمائی کے ساتھ سرکاری الواجبات میں مبینہ ہیرا پھیری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) متحرک ہو گیا ہے۔
@FBRSpokesperson
ستھرا پنجاب پروگرام کے باوجود فیصل آباد کے علاقے دانیال ٹاؤن، ستیانہ روڈ میں خالی پلاٹ پر کوڑے کے ڈھیر اور پانی کے کھالے نے صفائی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے باوجود علاقے کی ابتر صورتحال متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
@fwmc1139
مچھروں کی بھرمار سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا۔علاقہ مکین محمد اویس پرویز نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ دانیال ٹاؤن میں کوڑا کرکٹ فوری اٹھوایا جائے، پانی کے کھالے کی صفائی اور مچھر مار اسپرے کروایا جائے.
@CMComplaintCell @DCFaisalabad
روشن والا بائی پاس سے سدھار بائی پاس جانے والی سڑک پر ٹائٹینک ریزورٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 53 سالہ لیاقت علی ولد بشیر احمد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق متوفی کا تعلق چک نمبر 252ر۔ب سے تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
ہماری خبر، آپ کی کہانی! 📰
اپنے علاقے کے مسائل، شکایات یا اہم خبریں اب فوراً ہم تک پہنچائیں۔ فیصل آباد ٹی وی بنے گا آپ کی آواز! 🗣️
اپنے علاقے کی ویڈیوز، تصاویر یا تفصیلی معلومات ہمارے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں.
📲WhatsApp # 0300-1177041
#FaisalabadTV #FsdTV41 #AapKiAwaaz











