Faisalabad TV (@FSDTv41) header
Faisalabad TV (@FSDTv41) profile picture

The First Digital Community Channel of the City. Your Voice, Your City, Your Story-straight from the heart of Faisalabad | Founder: @UsmanViewz | 📲0300-1177041

Faisalabad
Joined January 2021
Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)
فیصل آباد ٹی وی کے تمام ناظرین کے لیے ایک بہترین موقع! فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور ویڈیوز سب سے پہلے اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارا آفیشل اور وریفائیڈ ✔️ واٹس ایپ چینل فالو کریں۔ whatsapp.com/channel/0029Vam… #FaisalabadTV #FaisalabadNews
2
5
607
فیصل آباد 38 اضلاع کی کارکردگی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک (PPMF)کی 4 نومبر 2026ء کی جائزہ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد 38 اضلاع کی کارکردگی رینکنگ میں 7 اضلاع کے ساتھ مشترکہ طور پر 22ویں نمبر پر ہے #Faisalabad #PPMF #DistrictPerformance #FaisalabadTV
1
3
248
رپورٹ میں ضلع فیصل آباد کے 3 ریڈ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ مجموعی کارکردگی کا درجہ مزید بہتری کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو کارکردگی بہتر بنانے، نشاندہی شدہ خامیوں کو دور کرنے اور شہریوں کو مؤثر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
18
مریم نواز کے احکامات پر فیصل آباد میں میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ ونگ کو مزید فعال بناکر شہر بھر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ اسکواڈز کو نئی میرون یونیفارمز،جدید گاڑیوں اور اپ گریڈ شدہ پٹرولنگ موٹر سائیکلوں سے لیس کیا گیا ہے #AntiEncroachment #FaisalabadTV @mcfaisalabad
1
2
4
260
میونسپل کارپوریشن آفس سے اسکواڈز کے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا، جو شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرا۔ انفورسمنٹ ٹیمیں بالخصوص رش کے اوقات میں تجاوزات کے خاتمے، بازاروں اور سڑکوں کی نگرانی اور شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے متحرک رہیں گی۔ @DCFaisalabad
1
1
33
جمعہ مبارک 📿🕌 جمعہ المبارک کے اس بابرکت دن اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی نعمتوں پر شکر گزاری کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہیں کر سکو گے، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ [سورة النحل]
4
138
سوشل میڈیا پر آر پی او آفس کے سامنے یوٹرن پر ٹریفک روک کر سرکاری گاڑی گزارنے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہونے سے متعلق وائرل ویڈیو پر آر پی او آفس کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک کے ایک جانب زرعی یونیورسٹی جبکہ دوسری جانب کچہری واقع ہے،
1
1
3
303
جہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ رہتا ہے۔ آر پی او آفس کے سامنے موجود یہ یوٹرن گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے قائم ہے اور اسے صرف ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس دوران ٹریفک کو صرف 10 سے 15 سیکنڈ کے لیے روکا جاتا ہے تاکہ ہنگامی آمدورفت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ #FaisalabadTV
27
فیصل آباد کا موسم اور سموگ کی تازہ ترین صورتحال 🚨فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد عبور کرگئی، شہریوں کے لیے ہائی الرٹ! 🌫️ شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 371 تک پہنچ گیا، فضا انتہائی مضرِ صحت ہو چکی ہے۔ 😷 گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں #Smog
2
226
مدینہ ٹاؤن میں پنک موبائل پولیس اسٹیشن نے یونیورسٹی کی طالبہ کی ہراسانی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ نے ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی 1/2 #FaisalabadTV #PinkPolice #WomenSafety
1
1
4
297
جس پر ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق اکتوبر کے دوران پنجاب بھر میں موبائل پولیس اسٹیشنز کو موصول ہونے والی 2663 شکایات میں سے 2348 کا ازالہ کیا گیا جبکہ خواتین کی شکایات پر 130 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
1
77
تحصیل سمندری میں "ایک دن، ایک تحصیل" پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، خوبصورتی میں اضافے، میونسپل سروسز اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ #Samundri #CleanPunjab #FaisalabadTV #PublicServices
2
6
184
یونیورسٹی کا نام ختم کرنے پر طالبات کے اہم سوالات! گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو کالج کا درجہ دینے کے فیصلے کے خلاف طالبات سراپا احتجاج، بلوچستان سے فیصل آباد تعلیم حاصل کرنے آئی طالبہ نے کہا کہ اب ہمارے مستقبل کا کیا بنے گا؟ @gcwufedupk @GCUFofficial @MaryamNSharif
1
1
2
213
واسا کی غفلت 16دن سے کھودا گیا گڑھا شہریوں کے لیے عذاب بن گیا فیصل آباد کی معروف موٹر مارکیٹ(تکبیر چوک، ڈسپنسری روڈ نزد جھنگ روڈ)پر واسا کی جانب سے کھودا گیا گڑھا انتظامیہ کی عدم توجہی کامنہ بولتا ثبوت بن چکا ہے۔16دن گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جا سکا
3
2
5
533
جس کی وجہ سے گڑھا جوں کا توں موجود ہے اور علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی شدید مشکلات اور حادثات کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ #FaisalabadTV #FaisalabadNews #WASA #Faisalabad #RoadSafety @FsdWasa @fwmc1139 @CMComplaintCell @MaryamNSharif
62
شادیوں کے سیزن میں ٹیکس کی عدم ادائیگی؛ فیصل آباد کی 150 سے زائد مارکیز FBR کے ریڈار پر شادیوں کے سیزن میں مارکیز مالکان کی جانب سے دونوں ہاتھوں سے کمائی کے ساتھ سرکاری الواجبات میں مبینہ ہیرا پھیری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) متحرک ہو گیا ہے۔ @FBRSpokesperson
1
3
6
421
ذرائع کے مطابق سرکار کو واجب الادا 10فیصد حصہ نہ دینے اور ٹیکس چوری کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے فیصل آباد کی 150سے زائد مارکیوں کوریڈار پر لے کر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹیکس چوری اور ہیرا پھیری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے
52
ستھرا پنجاب پروگرام کے باوجود فیصل آباد کے علاقے دانیال ٹاؤن، ستیانہ روڈ میں خالی پلاٹ پر کوڑے کے ڈھیر اور پانی کے کھالے نے صفائی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے باوجود علاقے کی ابتر صورتحال متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ @fwmc1139
2
3
281
مچھروں کی بھرمار سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا۔علاقہ مکین محمد اویس پرویز نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ دانیال ٹاؤن میں کوڑا کرکٹ فوری اٹھوایا جائے، پانی کے کھالے کی صفائی اور مچھر مار اسپرے کروایا جائے. @CMComplaintCell @DCFaisalabad
45
روشن والا بائی پاس سے سدھار بائی پاس جانے والی سڑک پر ٹائٹینک ریزورٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 53 سالہ لیاقت علی ولد بشیر احمد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق متوفی کا تعلق چک نمبر 252ر۔ب سے تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
8
556
ہماری خبر، آپ کی کہانی! 📰 اپنے علاقے کے مسائل، شکایات یا اہم خبریں اب فوراً ہم تک پہنچائیں۔ فیصل آباد ٹی وی بنے گا آپ کی آواز! 🗣️ اپنے علاقے کی ویڈیوز، تصاویر یا تفصیلی معلومات ہمارے واٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں. 📲WhatsApp # 0300-1177041 #FaisalabadTV #FsdTV41 #AapKiAwaaz
2
7
304