MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm) header
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm) profile picture
Joined April 2023
Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)Photo by MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE (@HydMqm)
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ایم کیو ایم کے سینئر وفا پرست کارکن محمد جاوید رحیم کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
12
11
602
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر کے شہید کارکن عبدالوہاب بندھانی کی ہمشیرہ کے انتقال پربانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
9
15
708
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر اور پی آئی بی جہانگیرروڈ سیکٹر کے کارکنان سے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
6
10
403
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ٹک ٹاک پرایم کیوایم کیوایم کے بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی 500فکری نشستیں مکمل  500 فکری نشستیں مکمل ہونے پر سامعین کی قائد تحریک الطاف حسین کو مبارکباد موڈریٹرز، تحریکی کارکنان سمیت تمام سامعین سے قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تشکر لندن۔۔۔23، نومبر2026ء متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ شب ٹک ٹاک پر 500 فکری نشستیں مکمل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جناب الطاف حسین واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے 1978ء میں APMSO اورایم کیوایم کے قیام کے بعد سے اپنے تحریکی کارکنان کی فکری تربیت کےلئے فکری نشستوں کا آغازکیا تھا۔ وہ مذہب،سیاسیات، سماجیات، معاشیات، طبیعات، ملکی وبین الاقوامی تاریخ، بین الاقوامی تنازعات، عالمی اداروں کے کردار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جینیٹک سائنس، علم کی اہمیت اور زندگی کے مختلف موضوعات پر فکرانگیز لیکچرز کے ذریعے اپنے کارکنان کی فکری اورعلمی بنیادوں پر تربیت کرتے چلے آرہے ہیں۔2015ء میں جناب الطاف حسین کی تحریر وتقریر پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی اور اگست2016ء کے بعد سے جناب الطاف حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرپر آڈیواور وڈیو فکرانگیز لیکچرز کاسلسلہ جاری رکھا۔ مئی 2023ء سے جناب الطاف حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کی علمی اورفکری بنیادوں پر تربیت کیلئے فکرانگیز لیکچرز کاسلسلہ شروع کردیا۔ وہ ہرہفتہ تین روز ٹک ٹاک پر براہ راست فکری نشستیں کرتے جن میں اپنے فکری خطاب کے بعد حاظرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے۔ اتوار 22، نومبر2026ء کو انہوں نے ٹک ٹاک پر 500 فکری نشستیں مکمل کرلیں۔ ٹک ٹاک پر جناب الطاف حسین کی 500 فکری نشستیں مکمل ہونے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داروں، کارکنوں، ہمدردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جناب الطاف حسین سےفرداً فرداً گفتگو کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی، منظوم خراج تحسین پیش کیا، انکی صحت وعافیت اور درازی عمر کیلئے دعا ئیں بھی کیں۔
10
58
1
96
1,435
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
قائد تحریک @AltafHussain_90 بھائی کا تاریخی خطاب 500ویں فکری نشت قائد محترم آپ کی رہنمائی کو سلام جئے الطاف جئے الطاف جئے نظریہ الطاف ✌️
2
22
38
400
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر شعبہ خواتین کی کارکن ثمینہ صدیقی کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
18
30
2,555
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
وفا پرست کارکنان وعوام ایم کیو ایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
19
31
719
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
ٹک ٹاک پر 500 لیکچرز کی تکمیل کے موقع پر قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی کی جانب سے APMSO کے تمام ساتھیوں کے لیے محبت بھرا سلام اور ڈھیروں دعائیں۔ #AltafHussain #APMSO #500Lectures
1
18
42
381
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوایک بڑے جاگیردارتھے، ان کی سیاست جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاس تھی ،آج بھی پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ اسی جاگیردارانہ ذہنیت پر عمل کررہی ہے اورپیپلزپارٹی کا اصل منشور بھی آمرانہ ذہنیت کاعکاس ہے۔  Gen Z اورنئی نسل کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کےبانی اراکین کون تھےاور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد 60ء کی دہائی میں رکھی گئی تھی جب پاکستان دولخت ہونےکےدرپے تھا۔ اس زمانے میں بائیں بازو کی سیاست کرنے والوں میں سوشلزم کانعرہ بہت مقبول تھاجبکہ بھٹو نے کبھی بھی بائیں بازو (Leftist) کی جدوجہد نہیں کی تھی،وہ جانتے تھےکہ نئی نسل میں سوشلزم کا نعرہ بہت مقبول ہے اورلوگوں کو اعتماد ہے کہ سوشلزم کی بنیاد پر تبدیلی آئے گی اسی لئےبھٹو نے سوشلزم کے نعرے کو استعمال کیا۔  بھٹو خود کوجمہوریت پسندقراردیتے تھے لیکن تاریخ یہ ہےکہ وہ ڈکٹیٹرزکے ساتھی تھے، بھٹو کے والدسرشاہنواز بھٹو انگریزوں کے وفادار تھے،انگریزوں نے انہیں وفاداری کے عوض بڑی بڑی جاگیریں اور”سر“ کا خطاب بھی دیا تھا۔بھٹو27 سال کی عمر میں ہی آمروں کے ساتھ رہے، وہ پہلے جنرل ایوب خان کے ساتھ رہے،وہ جنرل ایوب خان کو ڈیڈی کہہ کرپکارتے تھے،جنرل ایوب خان کی سرپرستی میں بھٹو کی سیاسی پرورش ہوئی،اسی دور میں انہیں وزیربنایاگیا۔جنرل ایوب کے بعد جب جنرل یحییٰ خان نے اقتدارسنبھالا بنے تو بھٹو ان کے ساتھ مل گئے، بھٹو نے سوشلسٹ جدوجہد کرنے والے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر مبشر حسن،جے اے رحیم (جلال الدین عبدالرحیم) اورمعراج محمد خان کو ساتھ ملایا جو سوشلزم کےبڑے مبلغین تھے۔ 30، نومبر 1967ء کو بھٹو نےپیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اورعوام کوگمراہ کرنےکیلئے روٹی،کپڑا اور مکان کانعرہ لگایااور اپنے منشورمیں چاربنیادی نکات متعارف کرائےکہ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔  فوجی جرنیلوں سے قربت کے باعث بھٹو کو معلوم ہوگیا تھا کہ الیکشن ہونے والے ہیں، جب 1970ء کے الیکشن ہوئے تو اس وقت پاکستان کے دوصوبے تھے، ایک مشرقی پاکستان اوردوسرا مغربی پاکستان۔ الیکشن میں مجیب الرحمان کی عوامی لیگ کو 186 نشستیں ملی جبکہ بھٹو کی پیپلزپارٹی صرف 88 نشستیں حاصل کرسکی، جمہوری اصولوں کے تحت عوامی لیگ کو اقتدار دیاجاناچاہیے تھا لیکن جمہوریت کےنام نہاد علمبردار ذوالفقارعلی بھٹونے عوامی لیگ کوملنے والا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا،وہ اڑگئے کہ اقتدار مجیب الرحمان کو نہ دیاجائے۔ انہوں نے پاکستان کوتوڑنا قبول کرلیا لیکن عوامی لیگ کواقتداردینا گوارانہیں کیا۔   16، دسمبر1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا اور پاکستانی فوج نے جنرل نیازی کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں انڈین فوج کے جنرل اروڑہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، اس وقت فوج میں شدید مایوسی کاعالم تھا اورملک میں جنرل یحییٰ خان کامارشل لاء نافذ تھا، جنرل یحییٰ خان نے اپنے منصب سے استعفیٰ دیکر اپنی کرسی پر بھٹو کوبٹھادیا اس طرح ذوالفقارعلی بھٹو ملک کی تاریخ کے واحد سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹربن گئے۔  ذوالفقارعلی بھٹو نے پہلے عوامی لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکارکیا اور پھر چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹربنناقبول کرلیا، کوئی سچا جمہوریت پسند یہ عہدہ قبول نہیں کرسکتا ہے۔ 1972ء میں جب مارشل لاء ختم ہوا تو بھٹو ملک کے صدر کے طورپر کام کرتے رہے، 1970ء کے مغربی پاکستان کے انتخابی نتائج کی بنیاد پر قانون ساز اسمبلی قائم ہوئی اورپھر14، اگست1973ء کو پاکستان کے آئین کانفاذ کیا گیا۔اس آئین کے تحت پاکستان میں پارلیمانی نظام رائج ہوا تو بھٹو نے صدارت کے منصب سے استعفیٰ دے دیا اور14 اگست1973ء کو انہوں نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا اوروہ 5 جولائی 1977ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔  سوشلزم پریقین رکھنے والی نوجوان نسل سمجھ رہی تھی کہ ذوالفقار بھٹو ملک میں صحیح انقلاب لائیں گے جبکہ بھٹو نے سوشلزم کے نعرے کومحض ہتھیارکے طورپر اپنایا کیونکہ وہ ایک جاگیردارہی نہیں تھے بلکہ جاگیردارانہ ذہنیت بھی رکھتے تھے۔اقتدارمیں آتے ہی انہوں نے 1973ء کاآئین بنانے والے ڈاکٹر مبشر حسن، جے اے رحیم، معراج محمد خان اوردیگر سینئررہنماء جوکہ پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی تھے انہیں نہ صرف پارٹی سے نکال دیا بلکہ انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں قید بھی کردیا جہاں ان سینئر اراکین کو بدترین اوراذیت ناک ٹارچر کا نشانہ بھی بنایا گیا۔نام نہاد جمہوریت کانعرہ لگانے والے ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے واحد سویلین ہیں جنہیں سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایاگیا تھا۔جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی کااصل منشور آمرانہ ذہنیت کانہ صرف عکاس ہے بلکہ عملی نمونہ بھی ہے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 498ویں فکری نشست سے خطاب 20، نومبر2026ء
9
139
2
239
5,097
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
پاکستان کے ایک نامی گرامی اینکرپرسن حامد میر جو ایم کیوایم کی بہت مخالفت کرتے ہیں، انہوں نےاپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں نئے صوبوں اور ریفرنڈم کے موضوع پر گفتگو کے دوران جنرل اسلم بیگ کا ایک وڈیوکلپ چلایا جس میں ایم کیوایم پر یہ بہتان لگایا گیا کہ ایم کیوایم کوجنرل ضیاء الحق نے بنایا، میرا سوال یہ ہے کہ حامد میرنے صوبوں اور ریفرنڈم کے موضوع پر ہونیو الے پروگرام میں جنرل اسلم بیگ کا جو وڈیو کلپ چلایا،کیا اس کاپروگرام کے موضوع سے کوئی میل تھا؟ میں سمجھتا ہوں کہ حامد میر نے اس موقع پر سراسرجھوٹ اوربہتان پر مشتمل یہ وڈیو کلپ چلاکرسندھ کے عوام کوایم کیوایم کے خلاف بھڑکانے اوران کے ذہنوں کومتنفرکرنے کی کوشش کی ہے اوریہ بہتان لگا کرعوام کے ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ جنرل ضیاء نے ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کا خاتمہ کرکے مارشل لاء لگایا تھا اورایم کیوایم کاجنرل ضیا سے تعلق تھا توآج سندھ کی تقسیم کی بات پر بلاول نے سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں کاخون بہانے کی جوبات کی ہے وہ درست ہے، جنرل ضیا کی باقیات سندھ کے شہری علاقوں میں ہیں، انہیں مارواوران کاخون بہاؤ۔ حامدمیرکا یہ عمل کسی بھی طرح درست نہیں بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 498 ویں فکری نشست سے خطاب 20، نومبر2026ء
40
186
11
558
40,989
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
2/2 16دسمبر 1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا اورجنرل یحییٰ خان نے استعفٰی دیتے ہوئے اقتدار ذوالفقارعلی بھٹوکے حوالے کردیاتوبھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے، بعد میں صدر اورپھر 14اگست 1973ء کوملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔  ذوالفقارعلی بھٹونے جولائی 1972ء میں سندھ اسمبلی میں لسانی بل پیش کرایا، اس کی آڑ میں کراچی اور اندرون سندھ میں مہاجروں کاقتل عام کرایاگیا۔جس کی وجہ سے اندرون سندھ سے مہاجروں کو اپنا گھربار چھوڑ کرہجرت کرنی پڑی۔اسے لسانی فسادات کہاجاتاہے حالانکہ یہ لسانی فساد نہیں مہاجروں کا یکطرفہ قتل عام تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ کو شہری اوردیہی میں تقسیم کرنے کے لئے شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم نافذ کیاجس کے تحت کراچی حیدرآباد اوردیگرشہری علاقوں کے مہاجروں پر تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے۔ اس طرح ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ میں سندھی اورمہاجر تفریق اورتقسیم کی بنیاد ڈالی جوآج بھی قائم ہے۔جب یہ سب کچھ ظلم وستم ہوا، پیپلزپارٹی نے لسانیت و منافرت اور مہاجردشمن اقدامات کئے تو اس وقت ایم کیوایم نہیں تھی، یہ سب کچھ الطاف حسین نے نہیں کیا۔ جب بینظیربھٹو1988ء میں برسراقتدار آئیں توذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیاں جاری رہیں۔1989ء میں ایک بار پھراندرون سندھ مہاجرآبادیوں پر حملے کرائے گئے، مہاجروں کوقتل کیاگیا اورایک بارپھراندرون سندھ سے نقل مکانی ہوئی۔ بینظیربھٹوکی حکومت میں 26، 27 مئی 1990ء کو حیدرآباد کے پکاقلعہ میں پانی، بجلی بندکرکے آپریشن کے نام پر مہاجروں کاقتل کیاگیا، مہاجرخواتین سروں پر قرآن مجید اٹھاکر اس آپریشن کے خلاف پرامن احتجاج کرنے گھروں سے نکلیں توان پر بھی بیدریغ گولیاں چلائیں گئی اورانہیں بھی قتل کیاگیا۔ جن کی میتوں کودفنانے کے لئے قبرستان لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان شہیدوں کوپکا قلعہ کے احاطے میں ہی دفنایاگیا۔اس وقت شہرمیں کرفیونافذ تھا، فوج موجود تھی لیکن مہاجروں کوبچانے کوئی نہیں آیا۔  ذوالفقارعلی بھٹو نےسندھ میں بعض قوم پرست گروہ بھی تشکیل دیے تھے جنہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے درپردہ سپورٹ کیاجاتا تھا۔ 30 ستمبر 1988ء کو جدیدو خودکارہتھیاروں سے مسلح درجنوں افراد 10 گاڑیوں میں سوارہوکر قادرمگسی کی سربراہی میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے اور وحشیانہ فائرنگ کرکے ڈھائی سو سے 300 مہاجروں کوشہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا۔آدھے گھنٹے تک مہاجروں کا قتل عام ہوتارہا، پولیس،فوج انتظامیہ سب غائب تھی۔قادرمگسی اور دیگرحملہ آوروں کوشہریوں نے پہچان لیا تھا، قادرمگسی اور دیگرلوگ بعد میں گرفتاربھی ہوئے لیکن انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا اور بعدمیں بری کردیا گیا۔  آج بھی جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوردیگروفاقی وزرا نئے صوبے قائم کرنے اوراس کے لئے ریفرنڈم کرانے کی باتیں کررہے ہیں توپیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ذوالفقارعلی بھٹوکے نواسے بلاول  زرداری نے کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگر شہروں میں خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دی ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کچھ قوم پرست گروہوں سے جلسے جلوس اوراحتجاجی مظاہرے کروارہی ہے جن میں اسلحہ لہراکرمہاجروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اوراشتعال انگیز باتیں کی جارہی ہیں۔ان سے کراچی میں مظاہرے اورجلوس نکلوائے جارہے ہیں، میں اس صورتحال پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ میں سوال کرتا ہوں کہ کیاصوبے بنانے اور سندھ کوتقسیم کرنے کامطالبہ الطاف حسین نے کیاہے؟ کیامہاجروں نے ملک میں نئے صوبے بنانےکامنصوبہ پیش کیا ہے؟ یہ تووزیرداخلہ محسن نقوی نے پیش کیاتھا، اگراحتجاج کرناہے اورمظاہرہ کرنا ہے تومحسن نقوی کے گھرپرکرو، مہاجروں کودھمکیاں کس لئے دی جارہی ہیں؟ میں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروزیرداخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اورمہاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 499  ویں فکری نشست سے خطاب 21  نومبر  2026ء
3
94
1
131
1,751
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
پیپلزپارٹی اپنے مفاد کیلئے سندھ کارڈ کھیل رہی ہے پاکستان میں صوبوں کے قیام کی سب سے زیادہ مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی پالیسی دوہری ہے، پیپلز پارٹی پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں صوبوں کی حامی ہے لیکن وہ سندھ میں صوبوں کے قیام کی بات پر کراچی اور سندھ کے دیگرشہروں میں اردو بولنے والوں، پنجابیوں، پشتونوں، بلوچوں اور دیگر قوموں کے عوام کاخون بہانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ مہاجروں کو نشانہ بنارہی ہے اور دیگر قوموں کو بھی جو تین نسلوں سے سندھ میں رہتے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی مہاجروں کو جونشانہ بنارہی ہے اس کوسمجھنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ماضی اور اسکی تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کااٹھان ہی نفرت اورعصبیت کی بنیادپر ہوا ہے۔آج پیپلزپارٹی مہاجروں کے ساتھ جومتعصبانہ اقدامات کررہی ہے وہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیوں کاتسلسل ہے۔ اس پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے بعض نام نہادقوم پرست عناصر کوبھی استعمال کرتی ہے،انہیں سپورٹ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی پیپلزپارٹی کا احتساب کیاجاتاہے تووہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے اور وفاق کوسندھ کی علیحدگی کےنام پر بلیک میل کرتی ہے۔پیپلزپارٹی جب سے وجود میں آئی ہے وہ ابتداء سے ہی اردوبولنے والوں کی مخالف رہی ہے۔ قابل غوربات یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو مہاجروں سے نفرت کیو ں ہوئی؟ اس کی وجہ یہ ہےکہ جن لوگوں نے بھی ہندوستان پر قبضہ جاری رکھنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا، انگریزوں نے انہیں انعام واکرام،جاگیریں اورمال و دولت عطاکی اورسر کےخطابات سے نوازا، خواہ وہ پنجاب کے ہوں، سندھ کے ہوں یا پختونخوا کے ہوں۔ انگریزوں کاساتھ دینے والے یہ لوگ ان حریت پسندوں کوکچلنے، مارنے اورختم کرنے میں انگریزوں کے ساتھ پیش پیش تھے جوہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کررہے تھے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے والدشاہنواز بھٹو بھی انگریزوں کاساتھ دینے والے تھے اسی صلے میں انگریزوں نے انہیں انعام میں جاگیریں دینے کے ساتھ ساتھ ”سر“ کاخطاب بھی دیا تھا۔ مہاجر چونکہ انگریزوں سےآزادی کےلئےجدوجہد کررہے تھے اسی لئے ان کی بھی مخالفت کی جاتی تھی۔ یہی سوچ ذوالفقارعلی بھٹو میں آئی۔ شاہنوازبھٹوکے انگریزوں سے تعلقات تھے،لہٰذاذوالفقارعلی بھٹو نے بھی شاہنوازبھٹوکے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے انگریزفوج میں تیزی سے غیرمعمولی ترقی پانے والے جنرل ایوب خان سے قربت اختیار کی۔ چونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح فوج کی ملک کے سیاسی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کے خلاف تھے، اسی لئے قائداعظم کو سازش کے ذریعے راستے سے ہٹادیاگیا، ان کے دست راست ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں بھرے جلسے میں قتل کردیا گیا۔ جب جنرل ایوب خان نے 1958ء میں ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تو ذوالفقارعلی بھٹو جنرل ایوب خان کی کابینہ میں شامل ہوئے اورجنرل ایوب خان کی مہاجردشمن پالیسیوں میں حصہ دار رہے۔ جنرل ایوب خان نے اقتدارمیں آتے ہی سول سروسز میں موجود مہاجرافسران کوایک آرڈر کے تحت برطرف کیاتوبھٹو نےاس اقدام میں جنرل ایوب خان کاساتھ دیا۔قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جنرل ایوب خان کے اقدامات اور پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنایا توجنرل ایوب خان نے انہیں انڈین ایجنٹ قرار دے دیا اورانہیں انتقام کانشانہ بناتے ہوئے راستے سے ہٹادیا۔جب جنرل ایوب خان نے 1964ء میں صدارتی انتخابات کرائے اور محترمہ فاطمہ جناح نے ڈکٹیٹرجنر ل ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑاتوانہیں دھاندلی کے ذریعے ہرادیا گیا۔ مہاجروں نے الیکشن میں محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا تھا لہٰذا جنرل ایوب خان نے مہاجروں کواس کی سزادینے کے لئے صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کولاکرکراچی میں جشن فتح کی آڑ میں مہاجروں کے علاقوں پرحملے کرائے،ان کاقتل کرایا،گھروں کوآگ لگائی گئی۔ مہاجرو ں کے اس قتل عام میں ذوالفقارعلی بھٹو پوری طرح جنرل ایوب خان کے ساتھ تھے۔ جب 1969ء میں جنرل ایوب خان نے عوامی احتجاج کے باعث استعفیٰ دیدیا اورجنرل یحییٰ خان نے مارشل لانافذ کیا توذوالفقارعلی بھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان کے ساتھ ہوگئے۔ 1970ء میں جنرل یحییٰ خان نے ملک میں عام انتخابات کرائے جس میں سابقہ مشرقی پاکستان کی عوام کی نمائندگی کرنے والی عوامی لیگ نے بھاری اکثریت حاصل کی توذوالفقارعلی بھٹو نے جنرل یحییٰ خان اوردیگرجرنیلوں کی ایما پر اقتدارعوامی لیگ کے حوالے کرنے کی شدیدمخالفت کی اورملک میں دووزرائے اعظم کافارمولاپیش کرتے ہوئے ”اِ دھر ہم، اُدھر تم“ کانعرہ لگایا۔جب عوامی لیگ اور بنگالیوں کوکچلنے کےلئے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کیا گیا توذوالفقارعلی بھٹونے اس فوجی آپریشن کی کھل کر حمایت کی۔
15
173
3
309
12,289
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
علم، شعور اور اس کی اہمیت : ( ایک فکری نشست ) صاحبانِ علم ودانش آج بھی اس سوال پر غوورفکرکرتے ہیں اورمیں بھی اپنی فکری نشستوں میں یہ سوال اٹھاتا چلا آیا ہوں کہ علم سے دانائی (Wisdom) آتی ہے یا  دانائی (Wisdom) سے علم آتاہے۔ یاعلم سے شعورآتا ہے یاشعورسے علم آتاہے۔یہ سوال غوروفکرکی دعوت دیتاہے اور یہ ایک ایساسوال ہے کہ اس کے صحیح جواب کے لئے محفل سجائی جائے توکئی مہینوں تک یہ بحث ہوتی رہے گی اوردونوں فکررکھنے والوں کے دلائل کے نتائج ایک جیسے ہوں گے اوردونوں ہی صحیح ہوں گے۔  انسان تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف تجربات اورمشاہدات سے بھی علم حاصل کرتاہے جو اس کو مزید غوروفکر کی طرف راغب کرتاہے، اور اس کے شعور میں بھی اضافہ کرتاہے۔غوروفکر کے عمل سے نئے نئے خیال جنم لیتے ہیں، اس طرح غوروفکر اورتجربات کی بدولت ہرشعبے میں نئی نئی چیزیں ایجاد ہوتی ہیں۔خواہ وہ میڈیکل سائنس ہو،کمپیوٹرسائنس ہو، انجینئرنگ ہو یا کوئی بھی شعبہ ہو۔ علم شعور کی سیڑھیوں پرقدم بہ قدم آگے بڑھتارہتا ہے۔ اقراء کے معنی ومفہوم: مولوی حضرات قرآن مجید میں لفظ ”اقراء“ کے معنی ”پڑھ“ بتاتے ہیں۔اورآیت مبارکہ کاترجمہ بتاتےہیں کہ  ”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے خلق کیا“۔غورکیاجائے تو لفظ ”اقراء“ کے اصل معنی ہیں،  To leran, To find out, To dig out  یعنی کہ غور کرو، سوچو، تلاش کرو۔ علم اتنی اہمیت کاحامل ہے کہ دنیا کے ہر مذہب میں اس کادرس ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدکی مختلف آیات میں جگہ جگہ علم کے حصول کازکرکیاہے، اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ایک آیت میں فرمایا ہے کہ ”ہم نے تمہارے لئے زمین اور آسمان کو مسخر کردیا ہے، اس میں علم والوں کیلئے نشانیاں ہیں“۔   حضوراکرم  ﷺ کی کئی ا حادیث مبارکہ میں علم کاذکر ہے۔ ایک حدیث مبارکہ میں توحصول علم پرزوردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“۔  حضوراکرم ؐ نے ایک موقع پر فرمایا کہ ”میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کادروازہ ہیں“۔ یعنی واضح کردیا کہ میں تمہیں جو علم دے رہا ہوں اس دوران اگرمیں کہیں مصروف ہوں اور تمہیں علم سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہوتو حضرت علی کرم اللہ وجہ سے رجوع کرو۔ دنیا میں جتنےبھی بڑےبڑے عالم، فلاسفر، دانشور، ادیب،شاعر اور اہل علم گزرے ہیں سبھی نے علم کی اہمیت پر بات کی ہے۔ ان میں ایک نام سقراط کا ہے جن کا یونان سے تعلق تھا، سقراط فرماتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی بھلائی ہے اوروہ علم ہے جبکہ ایک ہی برائی ہے اور وہ جہالت ہے۔ اسی طرح سقراط کے شاگرد افلاطون نے علم کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو تاریکی سے نکال کر حقیقت تک لے جاتی ہے۔  افلاطون کے شاگرد ارسطو کہتے ہیں کہ تعلیم کی جڑیں بڑی کڑوی ہوتی ہیں مگر اس کےپھل بڑے میٹھے ہوتے ہیں یعنی علم حاصل کرنا ایک محنت طلب اور بہت تکلیف دہ عمل ہے،حصول علم کیلئے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جب کوئی فرد محنت کرکے علم کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو علم کی بنیاد پر اسےاچھا مقام ملتا ہے اچھی نوکری ملتی ہے۔  عظیم فلسفی بقراط کا تعلق بھی یونان سےتھا اور کہتےہیں کہ رائے اورعلم دو الگ الگ چیزیں ہیں، علم یقین دیتا ہے اور دوسرا جہالت۔ عظیم سائنسداں آئن اسٹائن کہتے ہیں کہ تعلیم وہ ہے جو اسکول میں پڑھی ہوئی باتیں بھول جانےکے بعد باقی رہ جائے، اسی طرح ایک اور سائنسداں مادام کیوری جنہوں نے ریڈیو ایکٹیو ایلیمنٹ دریافت کیاتھا، وہ کہتی ہیں کہ زندگی میں کسی چیز سےڈرنے کی ضرورت نہیں بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے یعنی جب آپ یہ دیکھیں کہ بندوق بردار لوگ آپ کی گلی میں گھوم رہے ہیں اور آپ ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں تو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ گلی میں ہتھیار بند افراد کیوں گھوم رہے ہیں،کس لئے گھوم رہے ہیں جب آپ وجہ جان جائیں گے تو آپ پر حقیقت آشکار ہوگی۔ مثال کے طورپر آپ جاننے کی کوشش کریں کہ پاکستان کے قیام کو 80 سال ہوچکے ہیں لیکن کیا پاکستان ایک دن کیلئے بھی آزاد، خودمختار اور جمہوری ملک بنا؟ گلیلو ماہر فلکیات تھے اور اٹلی سے تعلق رکھتے تھے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کسی انسان کو کچھ سکھانہیں سکتے، آپ صرف اس کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ اسے اپنے اندر خود دریافت کرلے۔ علم کے بارے میں گرونانک کہتے ہیں کہ علم وہ روشنی ہے، وہ نور ہے جو انسان کے اندر کی تاریکی کو مٹاتا ہے۔ نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ کے بہت بڑے انقلابی رہنما تھے وہ تعلیم کےبارے میں کہتے ہیں کہ تعلیم وہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں۔ چین کے بڑے فلسفی کنفیوشس نے علم کے بارے میں عجیب وغریب بات کہی کہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیاجانتے ہیں اور نہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیانہیں جانتے اور یہی اصل علم ہے۔ 1/2 youtu.be/f2OARaeMPng?is=5KRP…
8
110
3
165
4,631
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
2/2 میں سمجھتاہوں کہ وہی قومیں جہالت اورتاریک دورمیں رہ کربھکاری بنتی ہیں جوعلم سے خالی ہوتی ہیں اورجوقومیں علم کی دولت سے مالامال ہوتی ہیں وہ دنیا کی ہرنعمت سے مالامال ہوتی ہیں اور وہ ملک بھی ہرنعمت سے مالامال ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب کسی قوم کو علم وترقی کے میدان میں پیچھے رکھنا تو اسے مذہبی انتہاپسندی اورمذہبی جنونیت کی راہ پر لگادو۔ انگریزوں نے جب برصغیر پر قبضہ کیاتو انہوں نےوہاں کے مسلمانوں کومذہبی تعلیمات کی راہ پر لگادیا، اس مقصد کے لئے ہندوستان میں بڑے بڑے مدرسے قائم کئے گئے، مسلمانوں کو مذہبی تعلیمات کے حصول پرلگادیاگیا اور انہیں جدیدعلوم سے دوررکھاگیا، وہاں کے علما نےمسلمانوں پر انگریزی پڑھنا اور سیکھناحرام قرار دیدیا، اس کانتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان سائنس اور دیگرجدید علوم سے دورہوگئے اورسائنسی ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرمارہاہے کہ”ہم نے زمین وآسمان کومسخر کردیا، اورنشانیاں ہیں علم والوں کے لئے“۔ جنہوں نے علم حاصل کیا،انہوں نے زمین وآسمان کومسخر کیا، خلاؤں میں قدم رکھا،زمینوں اورسمندروں میں معدنیات کودریافت کیا اور ہم مدرسوں میں صرف دینی تعلیم کے حصول میں لگے رہے۔ جنہوں نے جدید سائنسی علوم حاصل کرکے ترقی کی وہ آج دنیاپرحکمرانی کررہے ہیں اور ہم جہالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ دنیامیں باعزت طریقے سے رہنے کےلئے جدید علم کا حصول لازمی ہوتا ہے، بغیرعلم کے حصول کے باعزت زندگی حاصل کی ہی نہیں جاسکتی۔  بدقسمتی سے انڈیااورپاکستان میں لوگوں کو یہ سبق پڑھایاجاتا ہے کہ اگرکوئی فرد بیمار ہوجائے، درد میں مبتلا ہو اوردرد سے تڑپ رہا ہو اسے اسپتال لے جانے کے بجائے دم درود کرنے والے مولوی کے پاس لے جاؤ وہ کچھ پڑھ کر پھونکے گا یہی اس مریض کا علاج ہے۔ حضوراکرم ؐ فرمارہے ہیں کہ علم حاصل کرنا مرد وعورت دونوں پر فرض ہے۔ لیکن ہمارے ہاں لڑکیوں کے تعلیم پر پابندی لگائی گئی، مذہبی انتہا پسندوں نےلڑکیوں کے اسکولوں کوتباہ کیا۔جہالت کاعالم یہ ہے کہ کبھی لاؤڈ اسپیکروں پر اذان کو حرام قراردیا گیا، طالبان نے تصویر کھنچوانے کوحرام قراردیتے ہوئے ٹی وی، کیمرے توڑ کرکھمبوں سے لٹکائے، وی سی آر اورسی ڈیز کی دکانوں کوتباہ کیا، آج افغانستان میں طالبان خود روزانہ تصویریں بنواتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر بیانات دیتے ہیں، فلمیں بنواتے ہیں۔ یہ اس بات کاثبوت ہےکہ جدید علم اور سائنس ایک ایسی حقیقت ہے کہ اسے بالآخر تسلیم کرناپڑتا ہے۔ لہٰذا ہمیں علم کے حصول پر توجہ دینا چاہئے۔میری فکری نشستوں کامقصد بھی لوگوں کوحصول علم کی طرف راغب کرنا اورغوروفکر کی دعوت دیناہے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 500 ویں فکری نشست سے خطاب 22، نومبر2026ء
5
81
1
105
827
MQM SECTOR (آئ )HYD ZONE retweeted
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی بات نہ الطاف حسین نے کی اورنہ ہی اس کی ایم کیوایم نے کی بلکہ یہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچھ دنوں قبل تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کاسسٹم Collapse کرچکاہے، سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں مزید نئے صوبے بنائے جائیں۔ پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اوراگر اسے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر مخالفت کرنی تھی تو وہ کھل کرکہتی لیکن جمہوریت کی علمبردار پیپلزپارٹی کا طریقہ کاراورطرزعمل ہمیشہ سے آمرانہ رہاہے۔پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹونے ایک وڈیرے کی حیثیت سے جو رویہ اپنی پارٹی کے بانی ارکان کے ساتھ کیا، وہی آمرانہ رویہ بھٹو کانواسہ بلاول زرداری کررہا ہے۔ جب نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کی باتیں شروع ہوئیں توبلاول زرداری نے کراچی میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کھلی دھمکی دی کہ اگر سندھ میں صوبے بنائے گئے تو کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ اس دھمکی آمیز بیان سے بلاول زرداری کی مہاجردشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ میں سوال کرتاہوں کہ سندھ کے ان شہروں میں کس کے خون کی ندیاں بہیں گی؟ کس کے گلے کاٹے جائیں گے؟ بلاول زرداری کادھمکی آمیزبیان مہاجروں سے نفرت، عصبیت  اورعداوت کااظہار ہے۔ مہاجروں سے پیپلزپارٹی کی یہ نفرت وعداوت آج سے نہیں بلکہ شروع سے ہے۔اپنی اسی پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی کےبانی ذوالفقارعلی بھٹونے 1973ء میں اپنے کزن ممتازعلی بھٹوکوسندھ کا وزیراعلیٰ بنایا جس کے ذریعے پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں اردو زبان کے خلاف لسانی بل پیش کیا اوراس کی آڑ میں سندھ میں لسانی فساد برپا کیا، اندرون سندھ کے شہروں میں مہاجروں کا قتل کیا گیا، ان کی املاک پر حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں اندرون سندھ سے مہاجروں کوکراچی اورحیدرآباد کی طرف دوسری ہجرت کرنی پڑی۔ بھٹوکی بیٹی بینظیربھٹوکے دور میں بھی 1989ء میں اندرون سندھ مہاجروں کی املاک پر حملے کئے گئے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو اندرون سندھ سے کراچی نقل مکانی کرنی پڑی۔ آج بینظیربھٹوکا بیٹا بھی سندھ کے شہروں میں مہاجروں کا خون بہانے کی دھمکی دے رہاہے۔ میں سوال کرتا ہوں کہ کیا ملک میں نئےصوبے بنانے کااعلان مہاجروں نے کیاہے؟ کیاریفرنڈم کرانے کااعلان مہاجروں نے کیاہےجومہاجروں کا خون بہانے کی دھمکی دی جارہی ہے؟ مہاجرعوام بلاول زرداری کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ میں مہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ بلاول کی ان دھمکیوں کامقابلہ کرنے اوراپنادفاع کرنے کے لئے تیاری کرلیں،ہم بھی دیکھتے ہیں کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔  بلاول زرداری ا ورپیپلزپارٹی کے جورہنمانئے صوبوں کے قیام اورسندھ کی تقسیم پر کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں مہاجروں کا خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ کان کھول کرسن لیں کہ سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلزپارٹی کے بانی اوربلاول زرداری کے نانا ذوالفقارعلی بھٹونے رکھی تھی، جب انہوں نے 1972ء میں تعلیمی اداروں میں داخلوں اور سرکاری ملازمتوں کے لئے سندھ میں دیہی اورشہری کی بنیاد پر دس سال کے لئے کوٹہ سسٹم نافذ کیا، جس کے تحت دیہی سندھ کے لئے 60 فیصد اورشہری سندھ کے لئے 40 فیصد کوٹہ رکھا گیا،اس کوٹہ سسٹم کو 1973ء کے آئین میں بھی برقراررکھا، یہ دس سال کے لئے تھا لیکن آج 53 سال گزر جانے کے باوجود یہ کوٹہ سسٹم آج بھی نافذ ہے۔اسی غیرمنصفانہ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے مہاجروں کو تمام تراہلیت اور قابلیت کے باوجود محروم رکھا گیا، سندھ کی تقسیم الطاف حسین نےنہیں بھٹونےکی، اب اگر ارباب اختیار پورے ملک میں صوبے بناناچاہتے ہیں، سندھ میں بھی صوبہ بناناچاہتے ہیں اور اس تقسیم کوعملی شکل دے رہے ہیں تو بلاول زرداری اورپیپلزپارٹی مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟ مہاجر ان گیدڑ بھپکیوں میں نہیں آئیں گے۔ یہ میرامطالبہ نہیں تجزیہ ہے کہ اب ریفرنڈم بھی ہوگا اورنئے صوبے بھی بنیں گے۔بلاول کی دھمکیوں کے بعد بلاول اورمحسن نقوی کی جو ملاقات ہوئی ہے اس کے بعد بلاول کابھی سوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا اور اب وہ کہہ رہے کہ ایک صوبہ بناؤیاایک ہزا ر صوبے بناؤمجھے کوئی غرض نہیں۔ میں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے کہتاہوں کہ اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ صوبے کے معاملے پرمہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اور مہاجروں کوتحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔  الطا ف حسین  ٹک ٹاک پر 498ویں فکری نشست سے خطاب 20 نومبر 2026ء
29
174
4
369
17,230
کیا ملک میں 12 صوبوں کی تجویز مہاجروں نے پیش کی ہے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل jang.com.pk/news/1635042
3
7
77