Ateeb Ul Hassan (@RealAteeb007) header
Ateeb Ul Hassan (@RealAteeb007) profile picture

۔ My mission in life is not merely to survive,but to thrive. Belive in Allah #letsconnect4QAKSCCC

Joined January 2016
راز عشق اظہار کے قابل نہیں جرم یہ اقرار کے قابل نہیں آنکھ پر خوں شق جگر دل داغ دار کوئی نذر یار کے قابل نہیں دید کے قابل حسیں تو ہیں بہت ہر نظر دیدار کے قابل نہیں دے رہے ہیں مے وہ اپنے ہاتھ سے اب یہ شے انکار کے قابل نہیں #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے ⁦@ChShanawar8 ⁧#متاعِ_دل
4
7
9
66
دیکھا جو حسن یار طبیعت مچل گئی آنکھوں کا تھا قصور چھری دل پہ چل گئی ہم تم ملے نہ تھے تو جدائی کا تھا ملال اب یہ ملال ہے کہ تمنا نکل گئی ساقی تری شراب جو شیشے میں تھی پڑی ساغر میں آ کے اور بھی سانچے میں ڈھل گئی دشمن سے پھر گئی نگہ یار شکر ہے اک پھانس تھی کہ دل سے ہمارے نکل گئی پینے سے کر چکا تھا میں توبہ مگر جلیلؔ بادل کا رنگ دیکھ کے نیت بدل گئی #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے ⁦@ChShanawar8 ⁧#متاعِ_دل
11
10
14
135
یہ کیا کہ سورج پہ گھر بنانا اور اس پہ چھاؤں تلاش کرنا کھڑے بھی ہونا تو دلدلوں پہ پھر اپنے پاؤں تلاش کرنا نکل کہ شہروں میں آ بھی جانا چمکتے خوابوں کو ساتھ لے کر بلندوبالا عمارتوں میں پھر اپنے گاؤں تلاش کرنا کبھی تو بیعت فروخت کر دی کبھی فصیلیں فروخت کر دیں میرے وکیلوں نے میرے ہونے کی سب دلیلیں فروخت کر دیں وہ اپنے سورج تو کیا جلاتے میرے چراغوں کو بیچ ڈالا فرات اپنے بچا کے رکھے میری سبیلیں فرو خت کر دیں احمد سلمان #متاعِ_دل
🤖 Made with AI
11
12
14
70
تجلی نار تھی یا نور، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے جلا کیوں کر یہ کوہِ طور، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے وہ شہ رگ سے بھی ہے نزدیک، یہ قرآن کہتا ہے ہے شہ رگ ہم سے کتنی دور، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے خدا نے روح پھونکی، نفس کو کس نے کیا داخل کہاں سے آ گیا مغرور، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے خطا کس کی سزا کس کو، طلب کس کی عطا کس کو عجب قدرت کا ہے دستور، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے #متاعِ_دل
11
13
17
90
اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا پھر قدم ہم نے تری راہ گزر پر رکھا ہم نے اک ہاتھ سے تھاما شب غم کا آنچل اور اک ہاتھ کو دامان سحر پر رکھا چلتے چلتے جو تھکے پاؤں تو ہم بیٹھ گئے نیند گٹھری پہ دھری خواب شجر پر رکھا جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا جاتے موسم نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا مشتاقؔ رہ گیا ساغر گل سبزۂ تر پر رکھا #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے @ChShanawar8 #متاعِ_دل
9
10
13
110
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں دبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتا مری طرح ترا دل بے قرار ہے کہ نہیں وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے اس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں تری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کو تجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے @ChShanawar8 #متاعِ_دل
7
10
13
147
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے آئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے حیران ہیں لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچے خوشبو کی زبانی ترا پیغام ہی آئے لمحات مسرت ہیں تصور سے گریزاں یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے تاروں سے سجا لیں گے رہ شہر تمنا مقدور نہیں صبح چلو شام ہی آئے کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے جس رہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے تھک ہار کے بیٹھے ہیں سر کوئے تمنا کام آئے تو پھر جذبۂ ناکام ہی آئے باقی نہ رہے ساکھ اداؔ دشت جنوں کی دل میں اگر اندیشۂ انجام ہی آئے #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے @ChShanawar8 #متاعِ_دل
8
12
15
145
"ہر عظیم خواب کی شروعات ایک خواب دیکھنے والے سے ہوتی ہے اور جب خواب دیکھنے والی شخصیت مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ ہوں تو اس خواب کی تعبیر پاکستان جیسی پاک سر زمین کی صورت میں سامنے آتی ہے۔آج اسی عظیم شخصیت کے جنم دن ہے جس کے خواب نے دنیا کا نقشہ بدل دیا۔اقبال کی شاعری کا مقصد قوم کی بیداری تھا علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے صرف ایک زمین کے ٹکڑےکا نہیں بلکہ ایک عظیم قوم کا خواب دیکھا تھا پر افسوس آج ہم فکر اقبال کو بھلا چکے ہیں۔آئیے آج فکر اقبال کو نوجوان نسل تک پہنچانے میں #متاعِ_دل کا ساتھ دیں جیسے کہ مفکر پاکستان کا شعر ہے *دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کر* اقبال جیسا شاعر صدیوں میں ڈھونڈنا مشکل ہے *ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا* اللہ تعالیٰ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے اور ہمیں ان کی فکر پر چلنے کی توفیق دے Remembering the dreamer whose dream we are living #متاعِ_دل #iqbalday9november #iqbalday2026 #Iqbal
ASsaLaM o AlaiKuM ✨ یومِ اقبال | 9 نومبر ✨ 🌹 خراجِ عقیدت، شاعرِ مشرق کے نام 🌹 آئیے! علامہ اقبالؒ کے خوبصورت افکار اور لازوال شاعری کو یاد کریں۔ آپ بھی اپنا پسندیدہ شعر پیش کیجیے اور اس ادبی محفل کا حصہ بنیے۔ ❤️ 🌿 #متاعِ_دل 🌿 @ChShanawar8
9
15
17
154
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتنا وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوں بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں #متاعِ_دل
ASsaLaM o AlaiKuM ✨ یومِ اقبال | 9 نومبر ✨ 🌹 خراجِ عقیدت، شاعرِ مشرق کے نام 🌹 آئیے! علامہ اقبالؒ کے خوبصورت افکار اور لازوال شاعری کو یاد کریں۔ آپ بھی اپنا پسندیدہ شعر پیش کیجیے اور اس ادبی محفل کا حصہ بنیے۔ ❤️ 🌿 #متاعِ_دل 🌿 @ChShanawar8
9
15
17
142
کچھ باتیں مذاق میں بھی اچھی نہیں لگتیں، کیوں کہ ہر دل اتنا مضبوط نہیں ہوتا کہ ہر لفظ کو ہنسی میں اڑا دے۔۔ کبھی ایک معمولی سا جملہ کسی کے دل میں ایسی جگہ بن جاتا ہے، جہاں پھر معافی بھی دیر سے پہنچتی ہے۔ ❤️ #متاعِ_دل
7
13
17
145
کوئی موجُود نہ ہو کر بھی٫ مُہّیا ہو جائے؟ ایسا ہوتا نہیں لیکن! اگر ایسا ہو جائے؟ #متاعِ_دل
9
13
21
222
اللہ کے سوا کوئی چیز کامل نہیں۔ گنے میں مٹھاس ہے پر پھل نہیں، سونے میں چمک ہے پر خوشبو نہیں۔ سمندر گہرا ہے پر میٹھا نہیں، ندی میٹھی ہے پر ٹھہرتی نہیں۔ سورج میں روشنی ہے پر ٹھنڈک نہیں، چاند میں ٹھنڈک ہے پر روشنی نہیں۔ اسی طرح کوئی انسان بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، ہر خوبی کے ساتھ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے۔ خوشی پرفیکٹ انسان ڈھونڈنے میں نہیں، نامکمل انسان سے مکمل محبت کرنے میں ہے۔ #متاعِ_دل
8
11
18
121
سرکار کا در ہے در شاہاں تو نہیں ہے جو مانگ لیا مانگ لیا اور بھی کچھ مانگ جن لوگوں کو یہ شک ہے کرم ان کا ہے محدود ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ اس در پہ یہ انجام ہوا حسن طلب کا جھولی مری بھر بھر کے کہا اور بھی کچھ مانگ سلطان مدینہ کی زیارت کی دعا کر جنت کی طلب چیز ہے کیا اور بھی کچھ مانگ دے سکتے ہیں کیا کچھ کہ وہ کچھ دے نہیں سکتے یہ بحث نہ کر ہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ مانا کے اسی در سے غنی ہو کے اٹھا ہے پھر بھی در سرکار پہ جا اور بھی کچھ مانگ پہنچا ہے جو اس در پہ تو رہ رہ کے نصیرؔ آج آواز پہ آواز لگا اور بھی کچھ مانگ #متاعِ_دل
🌹✨ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ✨🌹 🌸 شبِ جمعہ مبارک 🌸 متاعِ دل لایا ہے آج کی بابرکت شبِ جمعہ کے موقع پر محفلِ درود و سلام 💚 اللَّهُـــمَّ صَـــلِّ عَلَــــى سَيِّدِنَا مُحَمَّــــدٍ وَعَلَـــى آلِهِ وَصَــــحْبِهِ وَسَلِّــــمْ 💚 #متاعِ_دل
7
11
14
94
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے سر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگی میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی مجھے دوستوں کا پتا نہیں تری داستاں کوئی اور تھی مرا واقعہ کوئی اور ہے وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیں مرا جرم تو کوئی اور تھا پہ مری سزا کوئی اور ہے کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے جو مری ریاضت نیم شب کو سلیمؔ صبح نہ مل سکی تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے #متاعِ_دل
This quoted post is unavailable.
4
8
8
37
*کائنات کی سب سے خوبصورت بات کیا ہی پیارا کریم آقا جان عالم ﷺ کا فیضان ظاہر ہوا واہ واہ بہت بہت تدبر کی ضرورت* #متاعِ_دل
4
13
14
121
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا اک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا وسیم بریلوی #متاعِ_دل
8
11
13
156
عشق گر ہاتھ چھڑائے تو چھڑانے دینا کار وحشت پہ مگر آنچ نہ آنے دینا یوں بھی آغاز میں ہر کام بھلا لگتا ہے اول اول ہے اسے ہجر منانے دینا اپنے بچے کو نہ نفرت کا پڑھا دینا سبق ہاتھ دشمن سے ملائے تو ملانے دینا یہ بھی کم ظرف محبت کا وطیرہ ہے میاں جب نئے زخم کی خواہش ہو پرانے دینا جس نے دامن مرا دکھ درد سے بھر ڈالا ہے میرے مولا اسے خوشیوں کے خزانے دینا عزت نفس سے بڑھ کر تو کوئی چیز نہیں جو تمہیں چھوڑ کے جائے اسے جانے دینا #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے @ChShanawar8 #متاعِ_دل
13
14
16
164
اب اپنی روح کے چھالوں کا کچھ حساب کروں میں چاہتا تھا چراغوں کو آفتاب کروں مجھے بتوں سے اجازت اگر کبھی مل جائے تو شہر بھر کے خداؤں کو بے نقاب کروں اس آدمی کو بس اک دھن سوار رہتی ہے بہت حسین ہے دنیا اسے خراب کروں ہے میرے چاروں طرف بھیڑ گونگے بحروں کی کسے خطیب بناؤں کسے خطاب کروں میں کروٹوں کے نئے ذائقے لکھوں شب بھر یہ عشق ہے تو کہاں زندگی عذاب کروں یہ زندگی جو مجھے قرض دار کرتی رہی کہیں اکیلے میں مل جائے تو حساب کروں #متاعِ_دل
🌸 السلام علیکم 🌸 آج کی ایکٹیویٹی آپ سب کے نام اپنی محبت، اپنے الفاظ اور اپنی خوبصورت سوچ کے ساتھ اس پوسٹ پر کمنٹ ضرور کیجئے۔ آئیں، کمنٹس میں اپنی حاضری لگائیں اور محفلِ متاعِ دل کو مزید خوبصورت بنائیں۔ آپ کا ایک کمنٹ، ہماری محفل کی رونق ہے @ChShanawar8 #متاعِ_دل
13
13
18
61
دعاؤں کا دامن تھامے رکھیں اور اُس ذات پر بھروسہ رکھیں جو آپ کی تقدیر لکھتی ہے۔ وہ آپ کے اُن راستوں سے بھی واقف ہے جنہیں آپ ابھی دیکھ نہیں سکتے۔ یقین رکھیں، جس رب کے ہاتھ میں آپ کی تقدیر ہے، اُس کے فیصلے آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ حکمت رکھتے ہیں۔ #متاعِ_دل
5
9
11
57