منطق کے موتی
"انسانیت کے مقبرے پر
ترقی کا ناچ"
تاریخ ہمیں یہ نہیں سکھاتی کہ طاقت بدلتی ہے؛
تاریخ یہ سکھاتی ہے کہ طاقت، صرف اپنا لباس بدلتی ہے۔
ہم نے مدتوں یہ گمان کیا کہ جدیدیت، اخلاق کا ارتقاء ہے۔ کہ علم کی فراوانی، انسان کے باطن کو بھی شائستہ کر دیتی ہے۔
مگر علم کا بڑھ جانا، حکمت کے پیدا ہو جانے کی ضمانت نہیں۔
جیسے عدمِ رویت، عدمِ وجود کی دلیل نہیں، ویسے ہی ظاہری ترقی، باطنی تہذیب کا ثبوت نہیں۔
ایران؛ صرف ایک خطہ نہیں، ایک تسلسل ہے۔ ہخامنشیوں سے ساسانیوں تک، اور وہاں سے فکری و ادبی روایت تک یہ وہ تہذیب ہے جس نے وقت کے حملوں کو جذب کر کے خود کو برقرار رکھا۔ اس کی اصل طاقت، اس کے اسلحے میں نہیں، اس کی روایت میں رہی ہے۔
امریکہ؛ ایک نوخیز مگر برق رفتار تجربہ۔ چند صدیوں میں اس نے وہ سب حاصل کر لیا جس کے لیے اقوام زمانہ در زمانہ جدو جہد کرتی ہیں۔ سائنس کو اختیار کیا، طاقت کو منظم کیا، اور دنیا کے نقشے پر اثر کی نئی تعریف لکھی۔
یہ اعتراف ضروری ہے کہ اس کی ترقی محض رفتار نہیں، ایک منہج بھی ہے۔
مگر تاریخ کا ایک اصول ہے، جو کبھی معطل نہیں ہوتا کہ طاقت جب اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو وہ اپنے باطن کو بے نقاب کر دیتی ہے۔
یہی ہم نے بارہا دیکھا ہے۔
روم نے جب دنیا کو اپنے نظم کا سبق دیا، تو اُسی روم نے قرطاج کو مٹا کر یہ بھی دکھایا کہ نظم کے نیچے کیا چھپا ہوتا ہے۔
جدید یورپ نے جس ہاتھ سے روشن خیالی کا چراغ جلایا،
تو اُسی ہاتھ سے نوآبادیات کے اندھیرے بھی پھیلائے۔
یہ تضاد نہیں — یہ تسلسل ہے۔
آج جب ایک طاقتور ریاست کے ایوانوں سے یہ صدا اٹھتی ہے کہ
"ہم ایک تہذیب کو بارود کے ڈھیر میں دفن کر دیں گے"
تو یہ محض ایک جملہ نہیں رہتا۔
یہ طاقت کے اُس قدیم لاشعور کا اظہار بن جاتا ہے، جو ہر عہد میں نئے الفاظ، مگر وہی معنی رکھتا ہے۔
ہم نے سمجھا تھا جدیدیت، انسانیت ہے؛ مگر جدیدیت نے صرف اوزار بدلے ہیں؛ ارادے نہیں۔
غزہ کی مٹی پر جب پتھر اور بارود آمنے سامنے آتے ہیں، تو یہ صرف جنگ نہیں ہوتی؛ یہ تہذیب کے دعوے اور اس کے باطن کا تقابل ہوتا ہے۔
وہاں ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ طاقت، جب جواب دہ نہ رہے تو وہ دلیل نہیں دیتی — وہ مٹا دیتی ہے۔
ہماری فکری لغت میں ایک بڑی غلطی شامل رہی ہے کہ ہم نے ترقی کو اخلاق کا مترادف سمجھ لیا۔ حالانکہ ترقی، صرف امکان کو بڑھاتی ہے، جبلت کو نہیں بدلتی۔
معلومات کو عِلم سمجھنے کا مغالطہ ہمیں لے ڈوبا۔
جب دولت، مقصد بن جائے اور طاقت، جواز؛ تو تہذیب ایک خوبصورت پردہ رہ جاتی ہے، جس کے پیچھے خواہش کی وہی قدیم درندگی سانس لیتی ہے۔
سو مسئلہ یہ نہیں کہ دنیا ترقی کر رہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ انسان، اس ترقی کے ساتھ کہاں کھڑا ہے۔ اگر جدیدیت کا حاصل یہ ہو کہ ایک انسان دوسرے کی تاریخ کو مٹانے کا اختیار اپنے لیے جائز سمجھے؛
اگر طاقت کا شعور یہ ہو کہ مظلوم کی آواز بھی خطرہ قرار پائے؛
اور اگر ترقی کا نتیجہ یہ ہو کہ زمین کو برباد کر کے مریخ پر کمند ڈالی جائے؛
تو پھر یہ ارتقاء نہیں،
ایک تعلیم یافتہ زوال ہے۔
تاریخ کی ستم ظریفی یہی ہے کہ
انسان نے آسمان کو مسخر کر لیا
مگر اپنے باطن کو نہیں۔
اور شاید اصل سوال بھی یہی ہے؛
ہم نے دنیا کو جتنا بدل دیا ہے
کیا ہم خود بھی اتنے ہی بدلے ہیں؟
معاف کیجیے، مستقبل کا مؤرخ یقیناً یہی لکھے گا کہ
"ہم اُس عہد کے لوگ تھے
جو انسانیت کے مقبرے پر
ترقی کا ناچ ناچتے رہے"۔
نعیم ضرار
جنم دن مبارک ہو استاد محترم
@naeemzarrar sahib
آپ کا ہر سال محبت، خوشی اور صحت سے بھرپور ہو۔ آمین
Happy Birthday Sir
#22June #NaeemZarrar
محترم سر نعیم ضرار کو سالگرہ مبارک
#HbdSirNaeem
جلدی میں تھا ذرا نہیں مانا گزر گیا
یوں سامنے سے اپنا زمانہ گزر گیا
بکھرے پڑے ہیں دُور تک اُنسٹھ برس مرے
اک پَل میں یہ طویل فسانہ گزر گیا
نعیم ضرار
پسپا ہوئی سپاہ تو پرچم بھی ہم ہی تھے
حیرت کی بات یہ ہے کہ برہم بھی ہم ہی تھے
گرنے لگے جو سوکھ کے پتے تو یہ کھلا
گلشن تھے ہم جو آپ تو موسم بھی ہم ہی تھے
اپنی ہی آستیں میں تھا خنجر چھپا ہوا
امجدؔ ہر ایک زخم کا مرہم بھی ہم ہی تھے
امجد اسلام امجد
آنا للہ وانا الیہ راجعون
کتابوں میں ہوتے فسانے میں ہوتے
اگر ہم بھی تیرے زمانے میں ہوتے
ہم آنکھیں بچھاتے ترے راستوں میں
تری خاکِ پا کے خزانے میں ہوتے
کہ طائف کو ہم بھی ترے ساتھ جاتے
ترے دشمنوں کے نشانے میں ہوتے
لگا دیتے دل اپنا دیوار و در میں
اگر تیری مسجد بنانے میں ہوتے
ﷺ
نعیم ضرار
@haroon_natamam
ہمیشہ دل کو میسر رہی ھے دولتِ ہجر
جنوں کے رزق میں اُس نے کبھی کمی نہیں کی
عرفان ستار
#اردو
@IrfanSattar_68
عہدِ حاضر کے خوبصورت شاعر
جناب عرفان ستار @IrfanSattar_68 کے ساتھ کامیاب ادبی space میں شریک تمام شعرا اور سامعین کا شکریہ۔ عرفان ستار صاحب کے ساتھ اِس 4 گھنٹے طویل یادگار شعری و ادبی نشست کی وڈیو ریکارڈنگ جلد پوسٹ کر دی جائے گی۔
#اردو
عہدِ حاضر کے معروف شاعر
جناب عرفان ستار کے ساتھ ایک شام
نگارخانہِ اردو کے زیرِ اہتمام
Space: @UrduHashTag
Day: Saturday, 16 October
Pak-Time: 9 pm
#اردو
آج رات 9 بجے
"آواز تو دیکھو"
#اردو
"اردو کی شام، اپنے وطن کے نام"
♥🇵🇰♥
Twitter Space: @UrduHashTag
مؤرخہ: 13 اگست 2021
پاکستانی وقت: شام 6 بجے
ہر خاص و عام کو دعوت
خصوصی دعوت: پردیس میں بسنے والے اہلِ وطن


















