ہنزہ میں تجارت اور فنی تربیت کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا۔
ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری اور گلگت بلتستان اوورسیز ٹریڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
7
گللگت بلتستان یوتھ اسمبلی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول طولتی کھرمنگ میں یوتھ کنونشن " نوجوانوں کا کردار امن ترقی اور وطن سے محبت "
کے عنوان سے تلاوت کلام پاک اور صدر گللگت بلتستان یوتھ اسمبلی منظور حسین نقیبی کے خطبہ استقبالیہ سے شروع ہوا
18
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے، حکومتی رٹ چیلنج کرنے، اسلحے کی نمائش، مقدسات کی توہین اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی ہوگی۔
1
10
گلگت بلتستان میں فضائی سیاحت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، تجرباتی جیٹ طیارے کی اسکردو ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ سے لگژری سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے امکانات روشن ہوگئے۔
13
ضلعی محکمہ صحت غذر کی جانب سےحکومتِ پاکستان کے قومی پروگرام ’’پاکستان کو ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان‘‘ کے تحت ہیپاٹائٹس سی (HCV) کی مفت اسکریننگ مہم پورے ضلع میں منظم اور مؤثر انداز میں جاری ہے ۔
11
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العیلم خان نے چیئرمین این ایچ اے کے ہمراہ گلگت شدور روڈ پراجیکٹ کا معائینہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے منصوبے کے متاثرین کو معاوضوں سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے
11
مسگر، بالائی ہنزہ میں ہسپانوی شکاری کا 44.6 انچ لمبے ہمالیائی آئی بیکس کا شکار۔
23 نومبر کو وادی منٹاکا میں تین روزہ ٹرافی ہنٹنگ مہم کے دوران اسپین کے میخیل نے مقامی گائیڈز اور آٹھ پورٹرز کی معاونت سے شکار کیا۔
#Misgar #HimalayanIbex #GilgitBaltistan #SOST01
14
ہنزہ کی خاتون مریم نواز کے لیے مقامی ڈرائی فروٹ کا تحفہ لے کر پہنچ گئیں، خوبصورت روایت اور مہمان نوازی کا منفرد اظہار۔
14
گلگت: کارڈک ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اجلاس
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کارڈک ہسپتال گلگت میں بنیادی ایمرجنسی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
13
گانچھے کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی نئی راہیں کھلنے کو تیار
کمشنر بلتستان کمال خان نے سیلنگ میں زیرِ تعمیر دانش اسکول کا دورہ کرکے منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔
800 طلبہ و طالبات کی گنجائش رکھنے والے اس ادارے میں مفت تعلیم، رہائشی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
13
سکردو: کچورا تھری میگاواٹ فیز تھری ہائیڈرو پاور منصوبے کی مشینری لے کر تین ٹرک سکردو پہنچ گئے، جہاں سامان بلتستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکشاپ میں اتار دیا گیا۔ منصوبے کا باقی ماندہ سامان بھی آئندہ چند روز میں سکردو پہنچا دیا جائے گا۔
17
پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ انتظامی نظام کو وقت اور عوامی ضروریات کے مطابق بہتر بنایا جائے۔ نئے صوبوں کا تصور تقسیم نہیں بلکہ بہتر طرزِ حکمرانی، اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور دور دراز علاقوں تک حکومتی سہولیات کی رسائی ہے۔
19
کمانڈنٹ این ایل آئی بریگیڈیئر راجہ عرفان احمد کی فاتح ٹیم سے ملاقات،
جشنِ آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ (سول پول) کی فاتح ٹیم، ٹیم چلاس سے کمانڈنٹ این ایل آئی بریگیڈیئر راجہ عرفان احمد نے ملاقات کی۔
22
گلگت بلتستان کے وسیع معدنی ذخائر قدرت کا انمول خزانہ اور معاشی ترقی کا بڑا موقع ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی، شفاف سرمایہ کاری اور مقامی سطح پر معدنیات کی پروسیسنگ کے ذریعے نہ صرف صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں
20
یومِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ، ضلع غذر 🏆🇵🇰
شاندار مقابلے کے بعد چیمپئن ٹیم نے میدان مار لیا۔ 🌟
ضلع غذر میں کھیلوں کے جذبے، اتحاد اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا خوبصورت مظاہرہ۔ 🤝🎉
21
گلگت کارڈیک ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملیکہ صبا کی سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سیدہ رملہ علی سے اہم ملاقات۔
ملاقات میں 24 گھنٹے طبی سہولیات، میڈیکل آفیسرز کی کمی، سیکیورٹی اور کنسلٹنٹس و طبی عملے کی تعیناتی کے لیے ایس آر او کے اجرا پر گفتگو ہوئی۔
17
Voice OF Karakorum retweeted
تھر کے دشوار گزار صحراؤں میں ریلوے لائن بچھانے کا ایک بڑا خواب حقیقت بننے کے قریب!
تھر کا صحرا، بلند و بالا ریت کے ٹیلے اور دور دور تک پھیلی ریت۔ کچھ عرصہ پہلے جب یہاں 105 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا تو بظاہر یہ ایک انتہائی مشکل اور ناممکن سا کام دکھائی دیتا تھا۔ کیونکہ اس علاقے میں پیدل سفر کرنا بھی آسان نہیں، وہاں بھاری مشینری اور تعمیراتی سامان پہنچا کر ریلوے لائن بچھانا یقیناً ایک بڑا چیلنج تھا۔
اس مشکل منصوبے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او (FWO) نے اٹھائی۔ سب سے پہلے سروے کیا گیا، منصوبہ بندی ہوئی اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ اس ناہموار صحرائی علاقے کو کس طرح ریلوے کے لیے ہموار بنایا جائے گا۔ کہاں ریت کے بلند ٹیلوں کو کاٹنا ہوگا، کہاں نشیبی مقامات کو بھرنا ہوگا، کتنی آبی گزرگاہیں، مویشیوں کے لیے راستے اور پل تعمیر کرنے ہوں گے، اور بھاری تعمیراتی سامان ان دشوار گزار مقامات تک کیسے پہنچایا جائے گا۔ اللہ کا نام لے کر کام کا آغاز ہوا اور آج الحمدللہ یہ عظیم منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ریلوے لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے آغاز میں اس ریلوے لائن پر ٹرین چلنے کا خواب بھی حقیقت بن جائے گا۔
اس موقع پر تپتے صحرا کی سخت گرمی میں دن رات محنت کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام، اس منصوبے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئرز کو سلام، ایف ڈبلیو او کی ٹیم کو سلام، پاکستان ریلویز، وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ اس ریلوے لائن کی تکمیل سے تھر کے کوئلے کی ترسیل میں نمایاں سہولت پیدا ہوگی۔ ملک کے مختلف حصوں تک کوئلہ زیادہ مقدار میں پہنچ سکے گا اور مستقبل میں بیرون ملک ترسیل کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ تھر کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے۔
اللہ کرے یہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور تھر کا کوئلہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔
پاکستان زندہ باد























