
Journalist @geonews_urdu, Court Reporter, Member National Press Club, Ex President IHCJA, MSc. Mass Communication
Islamabad, Attock
Joined February 2013
- Tweets17.7K
- Following641
- Followers62K
- Likes14.6K
Pinned Tweet
فیض حمید کی کارستانیاں !
ابصار عالم صاحب کا انکشافات سے بھرپور لازمی سننے والا وی لاگ
Key Element in Faiz's Probe|What's Happening in Bangladesh ?| Game on fo... youtu.be/F1ysebe6RO4?si=Ed1V… via @YouTube
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند کا اعزاز !!
اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172 مقدمات نمٹا کر مسلسل دوسرے ماہ بھی سرفہرست رہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی کیس ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہ رخ ارجمند مسلسل دوسرے ماہ مقدمات نمٹانے میں سرفہرست رہے۔ انہوں نے سنگل بینچ میں 364 کیسز نمٹائے۔
جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 172 کیسز کا فیصلہ کیا۔ ڈویژن بنچ کی جانب سے نمٹائے گئے کل 172 میں سے 100 سے زائد مقدمات کے فیصلے بھی جسٹس شاہ رخ ارجمند نے تحریر کئے۔ اسی ڈویژن بنچ نے 18 مرڈر ریفرنسز کے فیصلے بھی سنائے جو گزشتہ سات آٹھ سالوں سے زیر التواء تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماہانہ کیس ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 1930 مقدمات کے فیصلے کئے، سنگل بنچز نے 1606 جبکہ ڈویژن بنچز نے 324 مقدمات نمٹائے۔
ڈریپ کے ڈائریکٹر کو فارمیسی کونسل کے سیکرٹری کا اضافی چارج دینا غیر قانونی قرار !!
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اختر عباس خان کو فارمیسی کونسل کے سیکرٹری کا اضافی چارج دینے کو نوٹیفکیشن کاالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈریپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اختر عباس کو بطور سیکرٹری فارمیسی کونسل اضافی چارج دینے کے خلاف فضل اللہ فاروق کی جانب سے دائر درخواست منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت ُ نے لکھا کہ 15 جنوری 2026 کا نوٹیفیکیشن ضابطے کے بغیر غیر قانونی طور جاری کیا گیا۔ فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت سیکرٹری کی تقرری کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری اور مخصوص پیشہ ورانہ اہلیت لازمی ہے۔ سروس بائی لاز 2023 کے تحت خالی عہدے پر اضافی چارج کونسل میں مساوی عہدہ رکھنے والے کو دیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے کہا ڈاکٹر محمد اختر عباس خان ڈریپ کے ملازم ہیں،فارمیسی کونسل کے ملازم ہی نہیں ، وہ سروس بائی لاز کی شرط پر پورا نہیں اترتے۔ قانون میں کسی کام کے لیے خاص طریقہ کار مقرر ہو تو وہ اسی طریقے سے ہونا چاہیے۔
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 90 دن میں نئے انتخابات کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 24 اکتوبر 2025 کے انتخابات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیڈریشن کے 90 روز میں نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نئی باڈی کے چارج سنبھالنے تک ایڈہاک کمیٹی روزمرہ امور چلائے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے تحریری فیصلہ جاری کیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ الیکشن کمیشن نوٹیفائی کر کے اپنے آئین کے رول 17 کے مطابق پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے نئے انتخابات کروائےذ انتخابی شیڈول کے اعلان سے نتائج کےاعلان تک کا تمام عمل 90 دن میں مکمل کیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے تک وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایڈہاک کمیٹی قائم کی جائے۔ ایڈہاک کمیٹی میں ڈائریکٹر نیشنل سپورٹس فیڈریشنز پاکستان سپورٹس بورڈ کو بطور ممبر شامل کیا جائے، پنجاب، کے پی، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی ایڈہاک کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کے بعد نئی باڈی کے چارج سنبھالنے تک ایڈہاک کمیٹی روزمرہ امور چلائے گی
بشری بی بی کی بینائی متاثر، عمران خان پریشان
بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دینے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر ماہر امراضِ چشم سے معائنہ ہونا ضروری ہے، ذاتی خرچ پر اپنے ڈاکٹر سے علاج کی اجازت اور بشری بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے بیان حلفی جمع کرایا کہ بشریٰ بی بی جیل میں صفائی کے معیار اور انہیں فراہم کیے جانے والے علاج معالجے سے مطمئن نہیں۔ بشری بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے
بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس زیر التوا اپیلوں میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آنکھوں کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ جیل حکام کو تمام متعلقہ طبی دستاویزات اور جامع میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔مناسب اور ضروری طبی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل ملاقات کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا کہ 31 اکتوبر جیل حکام نے اطلاع دی 2 نومبر کو دن ساڑھے 3 بجے میری بانی اور بشری بی بی سے ملاقات طے ہے۔ ملاقات شام 4 بجے شروع ہوئی جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے غیر معمولی طور پر گہرے سیاہ رنگ کا چشمہ پہن رکھا تھا۔ میرے اور بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر انہوں نے چشمہ اتارا تو بظاہر شدید پریشانی میں دکھائی دیں اور بتایا کہ وہ نہ تو سورج کی روشنی برداشت کر سکتی ہیں نہ ہی مصنوعی روشنی،، بلکہ بغیر چشمے کے وہ اپنی آنکھیں بھی نہیں کھول سکتیں۔ بانی پی ٹی آئی بھی بشری بی بی کی بگڑتی بینائی سے پریشان دکھائی دیے۔بشری بی بی کے مطابق ان کو ڈاکٹرز نے کہا 15 نومبر کے قریب ان کی آنکھوں کا ایک اور آپریشن کرنا ہوگا
قیمتی جائیداد نے تنازع کا تصفیہ !!
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 کروڑ روپے کی خاندانی جائیداد کے تنازع کا تصفیہ کرا دیا۔ فریقین کے درمیان 20 کروڑ روپے میں جائیداد خریدنے پر اتفاق، تین ماہ میں جائیداد کا تصفیہ مکمل کرنے کا فیصلہ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے معاہدے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے اس کی شرائط و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ون کے آئی اینڈ ٹی سنٹر کے پلاٹ نمبر 18کی پراپرٹی پر خاندانی تنازع حل کرا دیا۔ عدالت نے تنازع کے حل پر جاری فیصلے میں لکھا کہ 3 نومبر 2026 کو جاری کردہ حکم کی تعمیل میں ثالث نے خاندان کے افراد کے مابین تصفیے کی رپورٹ جمع کرائی جس پر درخواست گزار محمد طارق بشیر سمیت تمام جواب دہندگان کے دستخط موجود ہیں۔
فریقین نے بیان دیا کہ وہ معاہدے میں طے شدہ شرائط و ضوابط کے مکمل طور پر پابند ہوں گے۔ معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ ہم آپس میں 5 فروری 2027 تک تین ماہ کی مدت میں جائیداد کا تصفیہ کر لیں گے۔ اگر ہم میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ افراد جائیداد کے خریدار بنتے ہیں تو اس کی قیمت 20 کروڑ روپے مقرر ہوگی۔ جو بھی خریدار ہوں گے وہ قانون کے مطابق دیگر شریک مالکان کو ان کے حصے کی رقم ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
معاہدے کے مطابق اگر ہم میں سے کوئی جائیداد خریدنے کی پوزیشن میں نہ ہوا تو اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا، اس صورت میں 20 کروڑ روپے کی حد لاگو نہیں ہوگی بلکہ مارکیٹ ویلیو لگوائی جائے گی۔ جائیداد اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے کے بعد ہر حصے دار کو قانون کے مطابق اس کا متعلقہ حصہ ادا کیا جائے گا۔ عدالت نے خاندان کے افراد کے درمیان مصالحت کرانے پر بطور ثالث فیاض انجم جندران کی کوششوں کی تعریف کی پانچ لاکھ روپے ثالث کی فیس مقرر کرتے ہوئے فریقین کو دو دنوں میں ادائیگی کا حکم دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی چار سال قبل سپریم کورٹ کے لیے نامزدگی کے بعد ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کے بعد کورٹ رپورٹرز اسد ملک، حسین چودھری، اویس یوسفزئی، ثاقب بشیر، احتشام کیانی اور فرح مہ جبیں کا اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی کے ہمراہ گروپ فوٹو
اب یہ بات سی ڈی اے والوں کو کون اور کیسے سمجھائے؟ دنیا بھر میں connecting بس یا ٹرین لی جاتی ہے۔ جب بلیو لائن پمز سے گلبرگ تک ہر دس منٹ بعد چل رہی ہے تو میڈیا ٹاؤن والی بس کو ان سٹاپس پر رکے بغیر پی ڈبلیو ڈی کے تمام سٹاپس سے مسافروں کو بٹھانا چاہیے۔ جس نے راستے میں اترنا ہو وہ بلیو لائن میں سفر کرے
میڈیا ٹاؤن سے پمز والی بس سواں گارڈن تک لے جانے کا انوکھا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ نا وہاں سے کوئی مسافر بیٹھتا، نا اترتا لیکن بس پمز کے بجائے مخالف سائیڈ موڑ کر ٹائم ضائع کیا جا رہا ہے۔ اوپر سے کوئی بیٹھنا بھی چاہے تو بس میں گنجائش نا ہونے کے باعث بس میں سوار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسے من مانے فیصلے کون اور کس کے کہنے پر کر رہا ہے؟
ابھی پمز سے میڈیا ٹاؤن والی آخری بس میں واپسی ہوئی، گاڑی پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس سے سواں گارڈن مڑ گئی۔ نا کوئی اترا نا بیٹھا۔ اب وہاں سے ہائی وے پر آ گئی ہے اور دوبارہ پمز کی طرف رخ ہے، کورنگ ٹاؤن سے دوبارہ پی ڈبلیو ڈی جائے گی۔ یہ نیا روٹ تخلیق کرنے والے کو فرشی سلام
@CDAthecapital @SohailAshrafGor
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر !!
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی موومنٹ کے دوران سیکورٹی بیرئیر ہٹانے پر درج مقدمہ میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی درخواستیں دائر کر دی ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں کو نمبر لگا دیے ہیں۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ نے فیصل صدیقی ، ریاست علی آزاد اور زینب جنجوعہ کے ذریعے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دیں جس میں ٹرائل شفاف نا ہونے سے متعلق مختلف عدالتی نظریوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
سزا کیخلاف اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے، آرٹیکل 10 کے خلاف جیل ٹرائل ایک سیکرٹ ٹرائل کی طرح کیا گیا ۔ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جب تک اپیلیں زیر التوا ہیں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی اپیل کو 283/2026 جبکہ ہادی علی چٹھہ کی اپیل کو 282/2026 نمبر الاٹ کر دیا ہے ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کو 10-10سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا ڈیوٹی روسٹر !!
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے نو سنگل بینچ اور چار ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ جسٹس محمد اعظم خان آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، جسٹس انعام امین منہاس صرف 10نومبر کو کیسز سنیں گے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے ۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے نو سنگل بینچ اور چار ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ہو گا۔ دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں ۔ تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک کو شامل کیا گیا ہے ۔ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد آصف اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ہو گا
Awais Yousaf Zai retweeted
youtu.be/GOIy14BkDjk?si=1cb3… – at Islamabad, Pakistan
ہر مسئلے کا حل ٹویٹ ہی ہے معاملہ ٹویٹر پر آیا تو اسلم کھوکھر کا مسئلہ بھی حل ہوا۔
جب تک ٹویٹر پر ٹیگ نہیں کریں گے کسی کا کام نہیں ہو گا
آج پمز ہسپتال میں زیرِ علاج سینئر صحافی محمد اسلم کھوکھر صاحب کی عیادت کی اور ان کی صحت و علاج معالجے کے حوالے سے معالجین سے تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہیں ملازمت کی فراہمی کا لیٹر بھی حوالے کیا۔ صحافی برادری کے مسائل اور مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں کسی صحافی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ تعالیٰ محمد اسلم کھوکھر صاحب کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، آمین۔
وزیر اطلاعات صاحب کا بہت اچھا اقدام لیکن میڈیا اداروں میں ڈاؤن سائزنگ سے صحافیوں کی برطرفیوں اور تنخواہوں میں تاخیر کا سد باب ہونا چاہئے۔ میری کچھ صحافیوں سے بات ہوئی جو کہتے ہیں کہ بےشک ادارہ نکال دے لیکن انہیں گریجوایٹی سمیت بقایا جات تو ادا کرے، اس کے لیے عدالت کیوں جائیں؟
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پمز میں زیرِ علاج صحافی اسلم کھوکھر کی عیادت، سرکاری سطح پر ہر ممکن علاج کرانے کا اعلان اور سماء نیوز سے برطرف کیے گئے صحافی دوست کو سرکاری ملازمت کا لیٹر بھی حوالے کیا۔
بہت شکریہ @TararAttaullah sb❤️🤲












