
Journalist @geonews_urdu, Court Reporter, Member National Press Club, Ex President IHCJA, MSc. Mass Communication
Islamabad, Attock
Joined February 2013
- Tweets17.7K
- Following641
- Followers62K
- Likes14.6K
Awais Yousaf Zai retweeted
youtu.be/GOIy14BkDjk?si=1cb3… – at Islamabad, Pakistan
ہر مسئلے کا حل ٹویٹ ہی ہے معاملہ ٹویٹر پر آیا تو اسلم کھوکھر کا مسئلہ بھی حل ہوا۔
جب تک ٹویٹر پر ٹیگ نہیں کریں گے کسی کا کام نہیں ہو گا
آج پمز ہسپتال میں زیرِ علاج سینئر صحافی محمد اسلم کھوکھر صاحب کی عیادت کی اور ان کی صحت و علاج معالجے کے حوالے سے معالجین سے تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہیں ملازمت کی فراہمی کا لیٹر بھی حوالے کیا۔ صحافی برادری کے مسائل اور مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں کسی صحافی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ تعالیٰ محمد اسلم کھوکھر صاحب کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، آمین۔
Awais Yousaf Zai retweeted
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے کیلیے ارکان ڈائیلاگ کمیٹی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
Awais Yousaf Zai retweeted
خیبرپختونخوااوربلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں میں واضح کمی ریکارڈکی گئی
*پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی نئی رپورٹ کےمطابق؛*
پانچ ہفتوں میں دہشت گرد حملے تقریباً 66 فیصد کم ہوئے، 18 سے 24 ستمبرکے 61 حملے 16 سے 22 اکتوبر تک 21 رہ گئے
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد کمی ہوئی، *رپورٹ*
16سے22اکتوبر تک دہشت گردحملوں میں زخمی افراد کی تعداد بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 20سے کم ہوکر11رہ گئی، *رپورٹ*
سکیورٹی فورسز نے 10آپریشنزکے دوران 33 عسکریت پسندوں کو جہنم واصل کیا ، *پی آئی سی ایس ایس رپورٹ*
رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی بدلتی پراپیگنڈہ حکمت عملی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا
Awais Yousaf Zai retweeted
Constituencies ‘re-described’ in KP sans mandatory public hearing dawn.com/news/2039175
Awais Yousaf Zai retweeted
آپ کے انداز بیان پر اور صحافت پر اکثر افسوس رہا ہے۔ کل جب آپ سرکاری نوکری میں جنرل مشرف کے قصیدے پڑھتے تھے تو وہ کیا یزید سے مراسم تھے۔ میں آج بھی دہشت گردی پر پی ٹی آئی کی پالیسی کی مخالف ہوں اور آپ کی طرح پاپولر بیانئے کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ رہی بات ایمرجنسی کی تو مشرف سے لے کر اب تک تمام اقدامات کی مخالفت کی ہے۔ آپ اس حد تک گر جائیں گے کہ ایک منظم پیڈ ٹرول کے گالیوں بھرے ٹویٹ کو قوٹ کریں گے کبھی سوچا نہ تھا۔
Awais Yousaf Zai retweeted
چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ابھی تک تحریکِ انصاف کی لچھے دار قیادت اور جعلی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ یہ جعلی اور فرضی قیادت ہے۔ انہوں نے عمران خان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔لانگ مارچ کی قیادت کرنا اور کارکنان کی رہنمائی کرنا انکا فرض ہے۔ کوئی کسی کونے میں چھپا ہے، کوئی کہیں روپوش ہے۔ آج انہیں اڈیالہ جیل جانا چاہیے۔ عمران خان کے ان پر بہت احسانات ہیں۔ انہیں کسی صورت عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
سابق قانون افسران اور وکلا کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو بدنیتی (Mala fide) اور آئینی تقاضے پورے نہ کیے جانے کی بنیاد پر عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں ممکنہ درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ کی تشکیل انتہائی اہم.
اگر پشاور ہائی کورٹ اس معاملے پر فیصلہ کرتی ہے تو اس کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے، جس کے ججوں کا تقرر حکومت نے کیا ھے ۔
آئین کے آرٹیکل 175E(5) کے تحت وفاقی آئینی عدالت کسی بھی عدالت سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرکے فیصلہ بھی دے سکتی ھے ۔
سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی ان اقدامات کو بدنیتی کی بنیاد پر چیلنج کر سکتی ہے۔ اسی طرح غیر معمولی اقدامات اٹھانے کے لیے آئین میں مقرر کردہ تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
سابق سینئر لا افسر کا کہنا تھا کہ عدالت کو وفاقی حکومت کو ہدایت دینی چاہیے کہ وہ تمام ریکارڈ اور دستاویزات پیش کرے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی تھیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے منسوب ان بیانات کا بھی حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اپنا لانگ مارچ منسوخ کر دیتی ہے تو یہ اقدامات نہیں کیے جائیں گے۔
ان کے مطابق، ان حالات سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ کارروائی صوبائی حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی میں عدم تعاون کی وجہ سے کی گئی یا اس کا اصل محرک پی ٹی آئی کا مجوزہ لانگ مارچ تھا۔
سابق قانونی عہدیدار نے وفاقی کابینہ کی جانب سے معاملے پر غور کرنے کی رفتار پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اتوار کے روز کابینہ کے سامنے رکھا گیا اور اطلاعات کے مطابق اجلاس بمشکل ایک گھنٹہ جاری رہا۔
انہوں نے سوال کیا، ’’اتنے کم وقت میں کابینہ نے اس مواد کا جائزہ کیسے لیا اور اس انتہائی اقدام کی منظوری کیسے دے دی؟ جب آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تقاضے ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو دونوں آرٹیکلز بیک وقت کیوں نافذ کیے گئے؟‘‘
Awais Yousaf Zai retweeted
اٹک سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ سیاستدان سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کی آدھی مدت پوری ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا اب معاہدہ کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بقیہ ڈھائی سال کی مدت کے لئے جوڈیشل کمیشن کے رکن ہونگے شیخ آفتاب احمد چھ مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اس سے قبل وہ 1985 میں صوبائی اسمبلی کے رکن بنے اور اس سے پہلے وہ بلدیہ کے چیرمین منتخب ہوئے تھے انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمی کے حوالے سے وڈیو بیان جاری کیا
#JudicialCommission @AAliZardari @BrAqeelMalik @salmanAraja
Awais Yousaf Zai retweeted
TİKA Strengthens Teacher Training in Pakistan with Digital and Solar Infrastructure
The Turkish Cooperation and Coordination Agency (TİKA) inaugurated the upgraded Teach For Pakistan Training Center in Islamabad on 6 October 2026, supporting the preparation of young teachers serving in public schools in low-income communities.
The project equipped the centre with advanced audiovisual and video conferencing systems, 10 laptops and a 25 kVA solar energy system. These improvements will enable more reliable in-person and online training for approximately 115 teaching fellows and 20 trainers annually, benefiting over 7,000 students through their work in classrooms.
Speaking at the ceremony, Pakistan’s Minister of State for Federal Education and Professional Training, Wajiha Qamar, highlighted the close ties between Pakistan and Türkiye: “We are two countries and one heart.” She thanked TİKA for its support to education in Pakistan, particularly teacher training.
TİKA Vice President Dr. Ali Ercan emphasised that the project’s impact would extend beyond the training centre. “These tools will help prepare young teachers who will take their skills, ideas and commitment into public school classrooms across Pakistan,” he said.
Highlighting teachers’ influence on children’s futures, Ercan added: “A good teacher helps children learn, but also encourages them to ask questions, gain confidence and see new possibilities for their future.”
Teach For Pakistan recruits and trains talented university graduates for a two-year teaching programme in underserved public schools. By strengthening the infrastructure behind this work, the project supports both teacher development and wider access to quality education, carrying Türkiye–Pakistan cooperation forward to the next generation.
@tikaislamabad @Tika_Turkiye
Meanwhile, another “CONSIGNMENT” has reached Afghanistan from India. Disguised as humanitarian aid, these are old tactics. No wonder Afghans are blabbering these days.
India’s humanitarian assistance to the people of Afghanistan continues.
Another consignment from India has reached Kabul including life saving medicines and medical consumables for government hospital in the city. Health remains at the heart of India's humanitarian assistance to the Afghan people.
@MoFA_Afg
@Zabehulah_M33
Awais Yousaf Zai retweeted
Meet the First Secretary General of Mecca Defence Pact.
Lt Gen Nauman Mahmood (Retd) leads defense pact of Saudi Arabia, Türkiye, and Pakistan, dubbed the "Islamic NATO." #crudeoil #energycrisis #globaloil #middleeast #oilcrisis #oilprices
youtu.be/vMBkfhn_N0A?si=Cuew…
Awais Yousaf Zai retweeted
اسلام آباد کی سیر، اب الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس پر!
سی ڈی اے اسلام آباد میں الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرانے جا رہا ہے، جو 15 سے زائد اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کو منسلک کرے گی۔
#Islamabad #ElectricBus #Tourism
Awais Yousaf Zai retweeted
پی ٹی آئی رہنماؤں کو نہ ہراساں کیا اور نہ ہی ئندہ کریں گے ، وفاقی پولیس نے عدالت کو آگاہ کر دیا
Awais Yousaf Zai retweeted
Turkish 🇹🇷 President Erdogan raised the Jammu and Kashmir dispute at UNGA Bad day for Indian diplomacy.!!
Awais Yousaf Zai retweeted
اسلام آباد میں میرا حجام حکومت کاشدید مخالف ہے۔ میں نے اس نے پوچھا پھر کیا ستائس کو نکل رہے ہو پی ٹی آئی کے ساتھ؟
اس نے انتہائی غصے میں جواب دیا حکومت نے بلوں کی قیامت توڑ دی پٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں لیکن کبھی تحریک انصاف نے اس کی بات کی ان کو فکر ہے عمران خان کا کیا بنا۔
میرے بچے بھوکے ہیں عمران کے بچے اپنی ماں کی شادی پر ناچ رہے ہیں میں کیوں نکلوں۔
Awais Yousaf Zai retweeted
سپر سی ایم محترمہ @MaryamNSharif صاحبہ,
السلام علیکم,
آپکی خدمت میں انصاف کی متلاشی قصور کی تین بہنوں کی درخواست بذریعہ @CMComplaintCell اور @SaimaFarooq صاحبہ پیش کر رہا ہوں-
طاہرہ پروین, سکنہ ڈھولن ہٹھاڑ, تحصیل و ضلع قصور, CNIC نمبر 3510237513976, رابطہ نمبر عندالطلب DM میں دے دیا جائیگا, درخواست کرتی ہیں کہ:
مجھے اور میری ہمشیرگان مسرت شفیع اور یاسمین کو ہماری والدہ مسماۃ مریم بی بی (مرحومہ) کی جانب سے وراثتی زرعی اراضی برقبہ چار ایکڑ چھ کنال, موضع ہالہ, تحصیل کوٹ چھٹہ, ضلع ڈیرہ غازی خان میں وراثت میں ملی تھی- ہم نے اس زرعی اراضی کو فروخت کرنے کا اظہار ملزم ظفر اقبال ولد نواب دین, سکنہ چک نمبر 43/3R, جھگیاں جے چند, تحصیل و ضلع اوکاڑہ, جو کہ ہماری حقیقی خالہ کا بیٹا ہے سے کیا- اس سلسلہ میں 30 دسمبر 2024 کو بوقت شام 6 بجے الزام علیہ ظفر اقبال ہمارے گھر واقع ڈھولن ہٹھاڑ خریدار صابر ہمدانی وغیرہ کو لے کر آیا کہ انہوں نے آپکی زمین خریدنی ہے- ان کے ساتھ ہمارا فی ایکٹر مبلغ 29,80,000 روپے میں سودا طے پایا اور اس حساب سے کل اراضی کی قیمت مبلغ 1,41,65,000 رو پے بنی- الزام علیہ ظفر اقبال اور خریدار صابر ہمدانی وغیرہ رات ہمارے ہاں ہی ٹھہرے اور مورخہ 31 دسمبر 2024 کی صبح خریدار صابر ہمدانی وغیرہ نے مکمل رقم مبلغ 1,41,65,000 روپے کیش کی صورت میں ہمارے گھر واقع ڈھولن ہٹھاڑ میں ہمیں ادا کر دی-
ہم تینوں بہنوں میں سے صرف ایک بہن مسرت شفیع کا آسان بینک اکاؤنٹ تھا جس میں صرف دس لاکھ روپے جمع ہو سکتے تھے- ہماری خالہ کے بیٹے الزام علیہ ظفر اقبال نے کہا کہ دس لاکھ روپے تم اپنے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے لیئے رکھ لو اور بقیہ رقم مبلغ 1,31,65,000 روپے بطور امانت مجھے دے دو- جب تم اپنا بزنس اکاؤنٹ اوپن کر والوگی تو تمہاری امانت تمہارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا دوں گا- ہم نے یہ رقم مبلغ 1,31,65,000 رشتہ داری اور باہمی اعتماد کی بناء پر رو بروگواہان مسمیان 1- غلام مصطفی بٹ ولد محمد شفیع قوم آرائیں, سکنہ ڈھولن ہٹھاڑ, 2 - محمد مصطفیٰ ولد محمد شریف قوم آرائیں, سکنہ ڈھولن ہٹھاڑ کی موجودگی میں بطور امانت الزام علیہ ظفر اقبال کو اسکے اپنے بینک اکاؤنٹ میں رکھنے کے لیئے حوالے کر دی اور ہم نے الزام علیہ ظفر اقبال کیساتھ ڈیرہ غازی خاں کوٹ چھٹہ جا کر اراضی کا انتقال صابر ہمدانی وغیرہ کے نام کروا دیا- ظفر اقبال نے یہ رقم 31 دسمبر کو اپنے بینک آف پنجاب (اوکاڑہ) کے اکاؤنٹ نمبر 6020234201300027 میں جمع بھی کروائی- جب میں نے اپنا بزنس اکاؤنٹ اوپن کروانے کے بعد الزام علیہ ظفر اقبال سے اپنی امانت دی ہوئی رقم مبلغ 1,31,65,000 کا مطالبہ کیا تو الزام علیہ نے کہا کے میں نے ابھی نیا اکاؤنٹ اوپن کروایا ہے, چیک بک نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کرنے لگا اور وعدہ پر وعدہ کرتا رہا لیکن رقم واپس نہ کی- جس نے خیانت مجرمانہ کرتے ہوئے ہماری بطور امانت رکھوائی رقم مبلغ 1,31,65,000 کو ہڑپ کرنے کی نیت سے خرد برد کرلی ہے جو اب واپس مانگنے پر ہمیں مسلح ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے-
ہم نے پانچ ماہ قبل اس بابت SHO تھانہ کھڈیاں, قصور کو الزام علیہ ظفر اقبال کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دی لیکن ہماری درخواست پر کارروائی تو دور کی بات, اسے ای-ٹیگ تک نہیں لگایا گیا- پھر ہم نے 21 جولائی 2026 کو ایک درخواست DPO قصور کو دی جنہوں نے SHO تھانہ کھڈیاں کو مارک کر کے سات دن کے اندر رپورٹ مانگی لیکن متعلقہ تھانے نے آج تک کوئی رپورٹ نہیں دی-
مبیّنہ طور پر قصور کا ایس پی انویسٹیگیشن ضیا الحق اور تھانہ کھڈیاں کا ایس ایچ او ملزم ظفر اقبال کی پشت پناہی کر رہے ہیں جو درخواست پر کسی کارروائی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں-
عاجزانہ استدعا ہے کہ بہن طاہرہ پروین اور دیگر دو بہنوں مسرّت اور یاسمین کو انصاف فراہم کیا جائے اور @Police_Kasur کو ملزم ظفر اقبال کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایات جاری کی جائیں تاکہ خیانت شدہ رقم مبلغ 1,31,65,000 روپے بازیاب کروا کر حقدار بہنوں تک پہنچائی جائے اور ملزم کو قرار وقتی سزا بھی دلوائی جائے۔
جزاک الله - شکریہ
























