Pinned Tweet
ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومت عشق
سبب یہ ہے کہ محبت زمانہ ساز نہیں
اک اضطرابِ مسلسل غیاب ہو کہ حضور
میں خود کہوں تو مری داستاں دراز نہیں
(اقبال)
#قومی_زبان
میں جب بھی اقبال کی یہ نظم پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں تو بے اختیار آنسو جاری ہو جاتے ہیں ۔ اتنا درد ہے اس کلام میں 🥹
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام گزارنا ، دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، اس سے بہتر ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
مشکوٰۃ المصابیح 3792
حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر زردی تھی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے دم کراؤ کیونکہ اسے نظر لگی ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
مشکوٰۃ المصابیح 4528
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَ اَخَوَیۡکُمۡ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۱۰﴾
مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں ، لہذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو ،امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا ۔
سورۃ الحجرات 10
Usman Naeem retweeted
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 120
ترجمہ:
یہودی اور عیسائی تم سے ہر گز راضی نہ ہو نگے ، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو۔ صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پس آچکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ،
وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ مِّنۡ حَیۡثُ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۲﴾ۚ
اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے ، تو انہیں ہم بتدریج ایسے طریقے سے تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہو گی ۔
سورۃ الاعراف 182
وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ ﴿۱۷﴾
ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے ، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
سورۃ القمر 17
کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَ نَبۡلُوۡکُمۡ بِالشَّرِّ وَ الۡخَیۡرِ فِتۡنَۃً ؕ وَ اِلَیۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۳۵﴾
ہر جاندار کو موت کا مزا چکھنا ہے ، اور ہم اچھے اور برے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کر رہے ہیں ۔ آخرکار تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے ۔
سورۃ الانبیاء 35
میں تب سائنس کالج لاہور میں پڑھتا تھا اور اس دن کالج سے چھٹی کی ہوئی تھی گاؤں میں تھا۔ یکدم ہمارے طوطے چیخنا شروع ہو گئے اور چند لمحے بعد پورا گھر کشتی کیطرح ہچکولے کھا رہا تھا ۔ اتنا خوفناک منظر بھلایا نہیں جا سکتا ۔
محکمہ انسدادِ تعلیم میں بڑے مضحکہ خیز آرڈرز جاری ہوتے ہیں ۔ ایک تازہ آرڈر یہ ہے کہ جن سکولوں میں کوئی گرنے والی عمارت ہے وہاں سکول ٹائم کے بعد بھی عمارت کی نگرانی کیلئے ٹیچرز کی ڈیوٹی لگائی جائے ۔ پتہ نہیں ٹیچر نے عمارت کو گرنے سے روکنا ہے یا چوری ہونے سے روکنا ہے 🙃🧐
نہ ہمارے اربابِ اقتدار کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں معاشی مستقبل کا کوئی وژن ہے اور نہ ہی عوام کو اپنے حکمرانوں کی عوامی مفاد پر سودے بازیوں کا ادراک ۔ تعلیم کا ویسے ہی بیڑہ غرق کر دیا گیا جہاں سے کوئی شعور برآمد ہونے کی توقع ہوتی ہے ۔
ان توہین کے ٹھیکیداروں کا اپنا کوئی مولوی صریحاً توہینِ مذہب بھی کر دے تو اس پر کوئی پرچہ درج نہیں ہوتا اور اس کی ویڈیو بیان میں رسمی سا رجوع قبول کر کے اسے کلین چٹ مل جاتی ہے مگر عام آدمی پر توہین کے جھوٹے پرچے کٹوا کر اس کی زندگی برباد کر دیتے ہیں ۔
یہ بچہ توہین کرسکتا ہے؟
پورے ملک نہیں پوری دنیا سے سوال ہے!
اس نو عمر بچے نے جیل میں رہ کر حالیہ بورڈ کے امتحانات میں 1200 میں سے 1075 نمبر لیکر سب کو حیران کر دیا ہے اس کی کہانی بہت درد ناک ہے یہ نو عمر صرف چار سال پہلے حسن ابدال کالج کا 9th کلاس کا سٹوڈنٹ تھا چھٹیوں پر لاہور آیا ہوا تھا نیا نیا موبائل ملا تھا ہنی ٹریپنگ کے زریعے توہین آمیز مواد شیر کرنے کے جرم میں آج چار سال سے جیل میں ہے خوشحال والدین سڑکوں پر آگئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا روئے پئٹے گڑ گڑائے لیکن بچے کو سیشن کورٹ سے عمر قید کی سزا ہوگی کسی نے ان کی بات نہیں سنی میڈیا کے زریعے جب بلاسفیمی کے ایک جیسے ہنی ٹریپنگ کے کیسز سامنے آنے شروع ہوئے تو ان کی آواز ان کا مقدمہ سامنے آیا اس کی ماں کا کہنا ہے کہ جب جب میں بیٹے کو ملنے جاتی ہوں تو ایک بات سمجھاتی ہوں بس علم کی راہ پر چلتے رہو ہم حق پر ہیں بیگناہ ہیں اللہ ہماری مدد ضرور کرئے گا انصاف ہوگا یہ ہماری آزمائش کے دن ہیں یہ باتیں کرتے ہوئے ماں پر رقت طاری ہوگئی مجھے امید ہے ہماری عدالتیں بلاسفیمی میں پھنسے بیگناہ لوگوں کو رہائی دلانے میں اہم کردار ادا کریں گی اور ان کو یا ان جیسے نوجوانوں کو پھنسانے والے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا؟
#BlasphemyBusinessGang
شکوہ کریں تو کس سے شکایت کریں تو کیا
اک رائیگاں عمل کی ریاضت کریں تو کیا
جس شے نے ختم ہونا ہے آخر کو ایک دن
اس شے کی اتنے دکھ سے حفاظت کریں تو کیا
#قومی_زبان
بدقسمتی سے بچوں کے بگاڑ میں سب سے بڑا کردار ہی والدین کا ہے ۔ یہاں لڑکی کو والدہ کیطرف سے کچھ تربیت ملتی ہے مگر الٹی سیدھی قسم کی جبکہ لڑکے کی تربیت میں اکثر والد خاص دلچسپی نہیں رکھتے البتہ مائیں زیادہ تر لڑکوں کو بزدل اور کام چور ہی بناتی ہیں ۔
Usman Naeem retweeted
وَ مَنۡ یَّاۡتِہٖ مُؤۡمِنًا قَدۡ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِکَ لَہُمُ الدَّرَجٰتُ الۡعُلٰی ﴿ۙ۷۵﴾
اور جو اس کے حضور مومن کی حیثیت سے حاضر ہو گا ، جس نے نیک عمل کیے ہوں گے ، ایسے سب لوگوں کے لیے بلند درجے ہیں ۔
سورۃ طٰہ 75

















