Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20) header
Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20) profile picture

Private Service

🍁 مقبوضہ کشمیر🍁
Joined February 2019
Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)Photo by Sardar Abdul Majeed Sudozai (@ifbcash20)
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
لکھ اوئے مورخ پین یک یزیدی رات بھر فائرنگ کرتے تھے، اور لوگ جوق در جوق نکل کر آ جاتے تھے۔ مورخ جب بھی تاریخ لکھے گا تو اس کے ہاتھ بھی کانپیں گے اور سر فخر سے بلند بھی ہوگا، کیونکہ راولاکوٹ کی دھرتی نے اتنے ظلم و ستم سہنے کے باوجود نہ کبھی خوف کھایا، نہ ڈراور نہ ہی جھکا یہ دھرتی ظلم کے آگے سر جھکانا نہیں، سر اٹھا کر جینا جانتی ہے۔ #RightMovementAjk
5
115
2
225
2,751
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
مِرے مَولا ! مَیں کیسے ہار جاؤں لبوں پر جب درُودِ کبریا ہے نوشی گیلانی
19
58
2
399
6,511
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
Alert 🚨 🚨 🚨 🚨 اس ویڈیو کو کوئی عام ویڈیو نہ سمجھیں اب تک راولاکوٹ سے انے والی تمام ویڈیوز جتنے بھی ظلم کیے گئے ان تمام ویڈیوز سے سب سے زیادہ ضروری یہ ویڈیو ہے کہ دنیا تک پہنے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر عام کر لیں۔
19
801
14
1,430
25,831
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
آج صبح جب بس ٹرمینل دھرنے پر کریک ڈاؤن کیا گیا تو ایک وائرلیس ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ما تحت کو حکم دیا جا رہا تھا کہ اس گھر کے اوپر RPG مارو- RPG کیا ہے؟ RPG Rocket-Propelled Grenade اردو مطلب ہے: راکٹ سے چلنے والا دستی بم۔ یہ ایک ایسا کندھے پر رکھ کر چلایا جانے والا ہتھیار ہے جو راکٹ کی مدد سے دھماکہ خیز گولہ ہدف کی طرف بھیجتا ہے- یاد رہے کہ RPG-7 ایک راکٹ لانچر ہے، عام بندوق نہیں۔ یہ پاکستانی فوج کے اسلحہ خانے میں شامل ہے- اس کا دھماکہ عام لوگوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، لیکن جنگ کے قوانین کے تحت عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ممنوع ہے۔ جن ہتھیاروں کو جنگی حالات میں بھی عام شہریوں پر استعمال کرنا ممنوع ہے ایسے ہتھیاروں کو پاکستان زیر انتظام جموں کشمیر کے معصوم ، پرامن، نہتے شہریوں پر استعمال کیا جا رہا ہے- ہم دُنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فسطائیت کے خلاف آواز بلند کریں۔ پاکستان کے حکمران طبقات اور پاکستانی فورسز کشمیریوں کی نسل کُشی کر رہی ہیں- ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا کر بھی پُرامن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں- نوٹ: تصویر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے- This morning, during the crackdown on the sit-in at the bus terminal, a wireless radio recording was uploaded to social media. In the recording, an officer can allegedly be heard ordering a subordinate to fire an RPG at a house. What is an RPG? RPG stands for Rocket-Propelled Grenade. It is a shoulder-fired weapon that launches an explosive projectile using rocket propulsion. It is worth remembering that the RPG-7 is a rocket launcher, not an ordinary firearm. It is part of the Pakistani military’s weapons inventory. Its explosion can also kill or injure ordinary civilians. However, under the laws of war, deliberately targeting civilians is prohibited. Weapons that are prohibited from being used against civilians even in times of war are allegedly being used against innocent, peaceful and unarmed civilians in Pakistan-administered Jammu and Kashmir. We appeal to human rights organisations across the world to raise their voices against this fascism. The ruling elite of Pakistan and Pakistani security forces are committing genocide against the people of Kashmir. Even as we carry the bodies of our loved ones, we continue our struggle peacefully and remain committed to our cause. The people of the region deserve safety, dignity, justice and respect for their fundamental rights. The loss of innocent lives must never be ignored, and peaceful demands for rights and justice must be addressed without violence or intimidation. We urge all concerned authorities to exercise restraint, protect civilian lives and ensure accountability wherever violations are established. Attached picture is taken from internet. @UN_HRC @hrw @amnesty @UN @UNGeneva @UNoticias @UNOCHA
9
93
142
2,659
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
راولاکوٹ اور کشمیر سے متعلق سوال پوچھنے پر چیف سیکرٹری کی جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی کو دھمکی، کہا کہ اگر یہ ویڈیو یا سوال میڈیا پر آیا تو اچھا نہیں ہو گا۔ اندازہ لگائیں کیا صورت حال ہے۔۔۔
108
2,933
59
6,219
222,462
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
راولاکوٹ اور کشمیر سے متعلق سوال پوچھنے پر چیف سیکرٹری کی جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی کو دھمکی، کہا کہ اگر یہ ویڈیو یا سوال میڈیا پر آیا تو اچھا نہیں ہو گا۔ اندازہ لگائیں کیا صورت حال ہے۔
3
85
138
1,504
فورسز نے سول کپڑوں میں ہتھیار بردار اپنے بندے جگہ جگہ پہنچا دیے ہیں اور ان سے فائرنگ کروا کر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ ایکشن کمیٹی کے لوگ ہیں۔ ایکشن کمیٹی عوام سے ہے اور عوام۔پرامن ہیں انکے پاس کوئ اسلحہ نہیں ہے۔ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔ عوام ہوشیار رہیں اور فائرنگ کرنے والے اگر سول کپڑوں میں ہیں تو ان پر نظر رکھیں....
6
152
4
212
7,753
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
آزاد کشمیر کا چیف سیکریٹری عوام کے ٹیکس سے عیش کرتا ہے اور یہ مکروہ ملازم کسی صحافی کے سوال پر دھمکیاں دے رہا ہے ۔۔ اوقات دیکھیں اس کی !
24
374
2
1,114
9,775
Done
حق اور سچ کا ساتھ دینے والے صحافی اغا شیخ سرور صاحب کا نیا اکاؤنٹ سب اس اکاؤنٹ کو فالو کریں شکریہ پہلا اکاؤنٹ شاید گرفتار کرنے والوں نے ہڑپ لیا ہے @agha_sheikh1
1
20
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری کا سینئیر صحافی ابرار قریشی کے ساتھ انٹرویو پارٹ ۱
8
227
2
622
6,564
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
⚠️ This is the only official X (formerly Twitter) account of the Jammu Kashmir Joint Awami Action Committee (JKJAAC). @JKJAAC_ is managed exclusively by the JKJAAC Media Team. Any other account claiming to represent JKJAAC or its Media Team is unauthorised and should not be considered an official source of information. For authentic statements, announcements, and updates, follow @JKJAAC_ and visit jkjaac.co Please help us combat misinformation by sharing this notice. #RightsMovementAJK
4
68
169
17,136
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
راولاکوٹ کے دھرنوں پر فورسز کے آپریشن کی اطلاعات افسوس ناک ہیں۔مظاہرین سے وابستہ پیجز اور افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ متیالمیرہ بس ٹرمینل کا دھرنا آپریشن سے ختم کروا دیا گیا ہے جس میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ عمر فاروق چوک میں بھی فائرنگ اور آپریشن کی متواتر اطلاعات ہیں۔تمام مسائل اور معاملات کے باوجود مظاہرین پر طاقت کا استعمال نا قابل قبول ہے۔وزیر اعظم کی راولاکوٹ آمد کے فوری بعد طاقت کا استعمال مکالمے سیاسی عمل اور سیاسی قیادت کی موت کی نشان دہی کرتا ہے۔پالیسی سازوں اور فیصلہ کاروں کو سمجھ لینا چاہیے کہ طاقت کےاستعمال سے ہونے والے جانی و تزویراتی نقصان کا ازالہ شاید کبھی ممکن نہ ہو سکے۔
26
597
4
1,628
13,708
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
راولاکوٹ دہشتگرد فورسز کی طرف سے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے🚨😭😭 #RightsMovementAJK
7
330
976
6,499
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
راولاکوٹ 💔
3
85
3
207
2,544
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
*ان کے والد فوت ہو گئے، ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا، اور انہوں نے یتیمی کی زندگی گزاری۔* *پھر ان کے دادا فوت ہو گئے، ان کے چچا فوت ہو گئے، اور ان کی زوجہ (بیوی) کا بھی انتقال ہو گیا۔* *ان کی قوم نے ان سے دشمنی کی، انہیں تکلیفیں دیں، اور انہیں ان کے شہر (وطن) سے نکال باہر کیا۔* وہ بڑی سخت آزمائش میں مبتلا تھے، مگر وہ ہمیشہ یہی کہتے تھے: *"کیا میں (اللہ کا) شکر گزار بندہ نہ بنوں؟"* *صلی اللہ علیہ وسلم* *صلی اللّٰہ علیہ وسلم* *صلی اللہ علیہ وسلم*
9
39
1,629
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
صرف مسکرائیے! 😂😁 فیصل آباد کا ایک نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں کینیڈا جا پہنچا۔ وہاں ایک بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں سیلز مین کی نوکری کے لیے درخواست دی۔ انٹرویو کے دوران مالک نے پوچھا: ’’آپ نے پہلے بھی سیلز کا کام کیا ہے؟‘‘ نوجوان نے جواب دیا: ’’جی سر! پاکستان میں فیصل آباد کی ایک کمپنی میں آٹھ سال کام کیا ہے۔‘‘ مالک اس کے تجربے سے متاثر ہوا اور اسے ملازمت دے دی۔ اگلے دن نوجوان اپنی ڈیوٹی پر پہنچا۔ شام کو مالک نے اسے دفتر میں بلایا اور پوچھا: ’’آج کتنی سیل کی؟‘‘ ’’صرف ایک!‘‘ نوجوان نے جواب دیا۔ مالک نے مایوسی سے کہا: ’’صرف ایک؟ ہمارے سیلز مین روزانہ بیس سے تیس ڈیلز کرتے ہیں۔ خیر، یہ بتاؤ تمہاری ایک ڈیل کتنے کی تھی؟‘‘ نوجوان نے بڑے اطمینان سے جواب دیا: ’’نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر کی!‘‘ مالک کرسی سے اچھل پڑا: ’’کیا؟ اتنی بڑی ڈیل؟ آخر بیچا کیا تھا؟‘‘ نوجوان نے بتایا: ’’سر! ایک گاہک مچھلی پکڑنے والی چھوٹی سی راڈ خریدنے آیا تھا۔ میں نے اسے پہلے درمیانی اور پھر بڑی راڈ دکھائی۔ پھر پوچھا کہ مچھلی کہاں پکڑیں گے؟ اس نے کہا سمندر میں۔ میں نے کہا، پھر تو کشتی بھی چاہیے ہوگی۔ وہ کشتی والے حصے میں گیا اور ایک بڑی کشتی خرید لی۔ پھر میں نے اسے سمجھایا کہ اتنی بڑی کشتی عام گاڑی پر کیسے لے جائیں گے؟ چنانچہ وہ ایک فور بائی فور گاڑی بھی خرید بیٹھا۔ اس کے بعد میں نے اسے مشورہ دیا کہ سمندر کے کنارے رات گزارنے کے لیے خیمہ بھی ہونا چاہیے۔ اس نے خیمہ، کھانے پینے کا سامان، میوزک سسٹم اور دو کارٹن بیئر بھی خرید لیے۔ مالک حیرت سے بولا: ’’یعنی ایک گاہک جو صرف مچھلی پکڑنے کی راڈ لینے آیا تھا، تم نے اسے اتنا کچھ بیچ دیا؟‘‘ نوجوان نے مسکرا کر جواب دیا: ’’نہیں سر! وہ تو سر درد کی دو گولیاں خریدنے آیا تھا۔ میں نے اسے سمجھایا کہ گولیاں کھانے کے بجائے مچھلی پکڑنے جیسی دلچسپ سرگرمی شروع کر دے۔ بس پھر ایک ڈالر کی دو گولیوں کی جگہ ساڑھے نو لاکھ ڈالر کی خریداری ہو گئی!‘‘ مالک چند لمحے خاموش رہا، پھر پوچھا: ’’بھائی، تم آخر پاکستان میں کہاں سے آئے ہو؟‘‘ نوجوان نے فخر سے جواب دیا: ’’سر! غلام محمد آباد، فیصل آباد سے۔ وہاں تو ہم پیدا ہی سیلزمین ہوتے ہیں!‘‘ 😂
70
345
11
2,843
165,683
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
🇺🇸 Trump handpicked Republican candidates in 4 of the country’s biggest Senate races. All 4 LOST. South Carolina: Trump backed Darline Graham, sister of the late Lindsey Graham, in a state he won by 18 points. Democrat Annie Andrews took the seat, the first Democratic Senate win there since 1998. North Carolina: his pick Michael Whatley got routed by former Gov. Roy Cooper. Texas: Trump pushed Ken Paxton over Sen. John Cornyn in the primary. Democrat James Talarico cruised to the party’s first Texas Senate win since 1988. Michigan: Mike Rogers lost to Abdul El-Sayed, who’ll be the first Muslim in the Senate. Even some Republicans are pointing the finger at Trump, saying his picks cost the party seats it should have won easily. Trump’s own take: “I wasn’t on the Ballot and if I was, we would have won IN A LANDSLIDE!” Before the vote, he told everyone to pretend he was on the ballot. Now that the results are in, suddenly he wasn’t… Source: Reuters / Writer: Julie
60
164
12
900
100,961
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
مجھے بھی ساتھ لے جائیں سر ، میرا کوئ نہیں ہے ۔۔ گوہر کی التجا
45
88
13
376
4,367
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
یہ بھی لاڈلہ لفنگا ہے ۔۔ اس کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن مستقبل میں مُشیر یا وزیر بنایا جا سکتا ہے ۔
29
53
7
232
3,397
Sardar Abdul Majeed Sudozai retweeted
کچھ دیر تک روس کے اساطیری ناول نگار دوستوفسکی کے منتخب اقوال کا مطالعہ کرنے کا موقعہ ملا۔ سحر کی دل گداز ہوا میں اقبال یاد آتے رہے۔ نوائے صبح گاہی نے جگر خوں کر دیا میرا بہت دیرتک اس خیال نے دل میں پڑاؤ ڈالے رکھا کہ اردو کےپہلے عظیم شاعر میر تقی میر کی طرح ، ساری عمر ناکامیوں میں بسر کرنے والا یہ نادر روزگار مصنف شاید انسانی نفسیات کا شیکسپیئر سے زیادہ گہرا ادراک رکھتا یے۔ پچاس برس ہوتے ہیں جب اسے بالاستیعاب پڑھنے کی کوشش کی تھی ۔ اب احساس ہوا کہ از سر نو اس کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ یہ خیال بھی ہم۔رکاب رہا کہ یہ تکلیف دہ ہے ۔ ایسا گدا، رچاؤ اور درد اس کی تحریروں میں گندھا ہے کہ تاب لانا مشکل ہو جاتا ہے۔ کوئی فیصلہ نہ کر پایا تھا کہ اتنے میں ایک مضمون پہ نگاہ پڑی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری ایام ۔ جب آپ نے دردمند سیدنا بلال سے کہا کہ اہل ایمان کو مسجد میں جمع ہونے کی تلقین کریں۔ علیل تھے اور اس قدر کہ سہارا لے کر منبر پہ تشریف فرما ہوئے۔ ارشاد کیا: ممکن ہے کسی کے ساتھ مجھ سے زیادتی سرزد ہو گئی ہو ۔ وہ اپنا بدلہ لے لے۔ فرمایا: بہتر ہے کہ پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے سے پہلے قرض چکا دیا جائے۔ مسجد سسکیوں سے گونجنے لگی اور دیر تک گونجتی رہی۔ ابھی کچھ دیر پہلے پچھلی چار صدیوں کے ممتاز مغربی مفکرین کے اقوال زریں پہ غور کرتے ہوئے بار بار یہ احساس ہوا کہ ہم تو خیر ہمیشہ کے سہل کوشش تھے ۔ کوئی بلند ہمت اور صاحب استقامت بھی کتنی ہی کوشش کر ڈالے، علم کے سمندر سے چند قطرے ہی نصیب ہوں گے۔ زندگی کا خیرہ کن تنوع اور ہمیشہ جاری رہنے والی کشمکشِ کی ہزار جہات! اب سرکار عالی وقار کے آخری ایام کی روداد پڑھنا شروع کی تو جگر خون ہونے لگا ۔ یہ ہے علم ۔ یہ کامل ادراک ہے، درد اور انہماک میں گندھا ہوا۔ وجود باری تعالیٰ کی ہمہ وقت موجودگی کا کامل یقین ۔ مخلوقِ خدا سے ایسی والہانہ محبت کہ کوئی ماں بھی اپنے اکلوتے فرزند سے کیا کر سکے گی۔ تو آدمی کی متاع کیا ہے؟ نہیں فقط علم نہیں بلکہ اس کے ثمر حلم، ایثار ، درد مندی اور صبر پیہم بھی۔ اس علم سے کیا حاصل جو خبط عظمت اور زعم تقوا پیدا کرے۔ جی چاہا کہ حضور کے آخری ایام پر قدرے طویل مضمون لکھنے کی کوشش کروں۔ مگر کہاں؟ کون کر سکتا ہے آرائش فروس بریں۔ عبقری غالب نے بھید کو پا لیا تھا۔ نعت رقم کرنے کی بجائے اس نے فقط ایک شعر پہ اکتفا کیا۔ غالب ثنائے خواجہ بہ یزداں گزاشتم کاں ذات پاک مرتبہ دان محمد است سبھی کو پرھنا چاہئے ۔ مشرق و مغرب ، قدیم اور جدید جس قدر بھی ممکن ہو مگر سیرت سرور عالم میں انہماک پیدا نہ کیا تو باقی ادراک بھی رائیگاں ۔ خیمہ افلاک کا استادہ اسی نام سے ہے نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے۔
4
33
201
14,370