ایک شََخص سے ٫ ہزار تَعلق کے باوجُود
ایسا ہوا کہ ٫ ہم کوئی وَعدہ نہ کر سکے
ہم ایک دُوسرے سے ، مُحبت کے باوجُود
ہم ایک دُوسرے کی ، تمّنا نہ کر سکے
جون اِیلیاء
دلکش ہیں میرے میرے نام کے معنیٰ
پھر ایک نہیں چار میرے نام کے معنیٰ
انپڑھ کو بھی ہو جائے گی اردو سے محبت
بتلا دوں اگر ان کو میرے نام کے معنیٰ
رُخ وقتِ ملاقات بھی آنچل میں چھپانا
نظروں کے تصادم میں نگاہوں کا جھکانا
کیا خوب ستمگر کا وہ انداز تھا " عابد"
خـمِ زلـفِ پریشـان کـو انگلی پہ گھـمانا
عابد جاوید
نینوں کو کچھ ہوش میں لاٶ
ســــاری دنیا ڈول رہی ہــے
ہاٸے عدم وہ آنکھ جو ہنس کر
شہد میں شبنم گھول رہی ہــے
عبدالحمید عدم
#اردو_زبان
انداز تخیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہی بدل جاتا ہے میرا
جب ان کا تصور بھی ذرا پاس سے گزرے
#اردو_زبان
اتنے بھی رنگ نہ تھے مُصوّر کے ہاتھ میں
جتنے نقوش وہ میرے چہرے میں بھر گیا
اک حادثے نے روح میں وہ توڑ پھوڑ کی
جو بھی ذرا قریب ہُوا ، وہ ہی ڈر گیا
فوزیہ شیخ
#قافلہ_ادب
ادا میـں بانکپـن ، انداز میـں اک آن پیدا کر
تجھے معشوق بننا ہے تو پوری شان پیدا کر
خیال ضبط الفت ہے ، تو احسنؔ پھر خطر کیسا
نہ دھڑکے دل بھی سینے میں وہ اطمینان پیدا کر
احسن ماہروی
#قافلہ_ادب
Zerlish retweeted
زبانوں پر عدمؔ وردِ خدا ہے
ضمیروں میں صنم خانے بنے ہیں
#اردو_زبان
یہ گرد بیٹھ جائے، تو معلوم کر سکوں
آنکھیں نہیں رہیں، کہ تماشا نہیں رہا
عباس تابش
#قومی_زبان
Zerlish retweeted
آپکو نہ آ سکے گا کبھی مُحبت کا شعُور
آپکو آتا ہی نہیں___ حَد سے تجاوز کرنا
✍️ عاصم حجازی
Zerlish retweeted
تمہیں تو کوئی شخص بھاتا ہی نہیں تھا
یہ کس کی محبت میں گم ہو؟ یہ تم ہو۔۔۔۔ ؟
#اردو_زبان
Zerlish retweeted
ارسـطو کا کہـنا تھـا 🥀
لوگ اپنا اصلـی چہرہ صرف دو ہـی صُـورتوں میں دکھاتـے ہیں پہلـے جب اُنہیں معلوم ہو جائـے کـہ وہ اپنا مطلب پُورا کـر چُکـے ہیں اور دُوسـرا جب وہ یـہ جان چُکـے ہوں کـہ وہ اُس چیز یا مقام یا شخص کو کبھی بھی حاصل نہیں کـر سکتـے 🖤
سحر کی دھوپ سا نکھرا جمال ہے کوئی
وہ چاند رات میں دلکش خیال ہے کوئی
بھلا دے عرش کی جنت کا خواب آنکھوں کو
بہارِ حُسن سے یوں مالا مال ہے کوئی.



























