Aamir lodhi (@whatimpossible) header
Aamir lodhi (@whatimpossible) profile picture

Photography,Literature & movies,music, Humanity

Lahore, Pakistan
Joined May 2013
Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)Photo by Aamir lodhi (@whatimpossible)
Aamir lodhi retweeted
نو مئی کے بعد میں نے اپنے بچوں کو شفٹ کیا۔ میری ایک بیٹی ہے جو اسپیشل چائلڈ ہے، وہ ذرا حساس ہے۔ میں نے سوچا کہ بچے ہیں، خدا نخواستہ کوئی واقعہ نہ ہو جائے۔ میرے پاس ایک موقع تھا، وہ چلے گئے۔ آپ کو میں نے بتایا اور یہ بات میں نے مختلف جگہوں پر کی ہے کہ ہمارے جو بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، وہ بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ تو ہمارے پاس اور کون سا راستہ ہے؟ ہم اس لیے یہاں ہیں کہ ہم تو حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ لاہور میں ہمارے عباد فاروق کا بیمار بیٹا جس طرح فوت ہو گیا۔ پنجاب میں ہمارے ایک اور ایم این اے صاحب ہیں، اُن کے بچے کو اٹھایا گیا، اغوا کیا گیا۔ بہت رپورٹس ہیں کہ نہ چھوٹے بچوں کو بخشا جاتا ہے، نہ خواتین کو بخشا جاتا ہے۔ تو اس وقت پی ٹی آئی کے خلاف جو بھی ہو رہا ہے، میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی ہو رہی ہے۔
39
279
4
1,602
78,812
Aamir lodhi retweeted
منیب فاروق عرف عام میں منا کہلانے والا ایک اور ٹاؤٹ !! یہ حکومت کے ہر ظلم و زیادتیوں کا دفاع کرتا پایا جاتا ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دھمکیاں دیتا بھی پایا جاتا ہے ـ یہ" لاالہ الا اللہ" کے بنیادی فلسفے کے خلاف طاقتوروں کو خدا مانتا ہے اور شائد یہ سمجھتا کہ عاصم منیر ہمیشہ رہے گا؟ #خان_کو_طبی_سہولت_دو
32
953
6
2,832
23,779
Aamir lodhi retweeted
What are you hiding! History is watching you Asim Munir. #StopRiskingKhansLife #ShiftImranKhantoHospital
52
1,930
17
5,574
51,625
ہم بھی بڑے تجربہ کار ہیں ۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے ، وہ ایوانِ صدر میں بیٹھتا ہے ۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے ، وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں ۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے ، وہ وزیرِ دفاع بن جاتے ہیں۔ اور جو کہتا ہے کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، آج وہ معتوب ہیں اور وہ ملک میں جلسہ نہیں کر سکتے ، اجتماع نہیں کر سکتے۔ لیکن اللہ کی زمین وسیع ہے۔ بے شک ایک جگہ سے روکیں گے تو دوسری جگہ بیٹھ جائیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان
23
689
12
2,385
94,075
Aamir lodhi retweeted
An Indian by birth, a Karachiite by marriage, & a celebrant of every festival from Eid to Christmas! Yet Diwali holds a particularly special place in my heart. Celebrating it in Karachi at home, brings back the fondest memories of my childhood. Happy Dhanteras & #Diwali2026
66
43
9
413
10,650
Aamir lodhi retweeted
صحافت کے نام پر پلیٹ فارمز حاصل کرکے مخصوص ایجنڈا آگے بڑھانا، کسی کا ماؤتھ پیس بننا، جھوٹے بیانیہ کو پیلا کر ذہن سازی کرنا، ذاتی مفادات کی خاطر کرپٹ مافیا اور ڈکٹیٹرز کی حمایت کرنا، کیا یہ صحافت ہے؟ #WallOfShame #MunirWillBeTheKiller
44
1,203
5
3,278
19,303
Aamir lodhi retweeted
وہی شکاری، وہی نشانہ۔۔۔ کمپنی باغ سے وزیرآباد تک! #NeverForgetNov3
48
2,161
19
5,378
129,506
میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔ میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔ جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔ میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔ – at Peshawar, Pakistan
446
1,307
108
4,198
194,325
Aamir lodhi retweeted
"بغیر کسی جرم کے ستر سالہ خواتین کی قید انسانی حقوق اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے! اقوام متحدہ کی واضح ہدایت کے باوجود عمران خان اور ان کی بہنیں ناانصافی کا شکار ہیں۔" عمران خان کو رہا کرو! ان کی بہنوں کو رہا کرو! ڈاکٹر عظمیٰ خان کے فرزند ولی خان کا اپنی والدہ، خالا‌ؤں اور ماموں عمران خان کی غیر قانونی حراست پر ٹویٹ #FreeImranKhanAndFamily
13
762
5
1,664
15,656
Aamir lodhi retweeted
Wall of Shame series for Media Touts of the illegal regime in Pakistan. Kamran Shahid In addition to supporting unconstitutional acts and fascism, this person also conducted forced interview of Usman Dar. Nobody believed the treacherous cover story. Journalists like him sold their souls to the dictators of our times. Allah’s wrath will be on them for supporting fascism. #PakistanUnderFascism #WallOfShame
78
2,272
31
6,595
63,868
Aamir lodhi retweeted
کامران شاہد کا شمار اس لیول کے صحافی نما ٹاؤٹ میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے ہر دور کے طاقتوروں کے تلوے چاٹے ہیں، ان کے ہر مکروہ سے مکروہ ترین کام کو ایک عظیم کارنامہ بنا کر پیش کیا، مگر عوام کے حق کے لئے آواز اٹھانے کی کبھی توفیق نہیں ہوئی- یہ بھی ایک قومی مجرم ہے!! #WallofShame
39
1,632
5
5,315
42,607
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔ اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔ تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔ اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔ دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔ جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟ جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
170
1,262
146
3,366
124,558
Aamir lodhi retweeted
"بہنوں کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے آواز اٹھا رہی تھیں... اور آج وہ خود بغیر کسی جرم کے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ کیا ایک مقبول عوامی لیڈر کا قد عسکری تمغوں سے زیادہ وزنی محسوس ہو رہا ہے؟ آخر اس ملک میں طاقتور طبقہ سچے اور کھرے سوال سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟" #بےقصور_اسیران_رہا_کرو
34
1,449
9
3,389
24,160
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے بیٹے اور عمران خان کے بھانجے ولی خان ( @oxwali) کا تاریخی ٹویٹ “30 اپریل 1977، بیونس آئرس۔ چند مائیں، جن کے بچوں کو ارجنٹائن کے فوجی جنتا نے اغوا کر لیا تھا، پلازہ ڈی مایو کے میدان میں بس ایک سوال پوچھنے کے لیے جمع ہوئیں: “ہمارے بچے کہاں ہیں؟” تین سے زیادہ لوگوں کا ایک ساتھ اکٹھا ہونا ممنوع قرار دیا گیا تھا، اس لیے وہ دو دو کی جوڑیوں میں، بازوؤں میں بازو ڈال کر چلتی رہیں۔ وہ ہر جمعرات کو واپس آتیں۔ فوجی حکومت نے انہیں "لاس لوکاس" یعنی “پاگل عورتیں” کا نام دیا۔ اسی سال دسمبر میں، ان کی بانیوں میں سے ایک، ازوسیتا ویلا فلور کو اغوا کر لیا گیا اور وہ پھر کبھی گھر واپس نہ آ سکی۔ لیکن وہ پھر بھی چلتی رہیں۔ 1983 میں فوجی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ 1985 میں فوجی جنتا کے لیڈر کا ٹرائل ہوا۔ پچھلے تین سالوں سے، جب سے ان کے بھائی عمران خان (@ImranKhanPTI) کو جیل میں ڈالا گیا ہے، میری والدہ ڈاکٹر عظمیٰ خان (@DrUzma_KhanPK) اور میری خالائیں علیمہ خان (@Aleema_KhanPK) اور نورین خان (@Noreen_KhanPK) ہر منگل کو ان سے ملنے کی درخواست لے کر اڈیالہ جیل جاتی رہیں۔ 21 ستمبر سے انہیں خود کسی بھی جرم یا الزام کے بغیر حراست میں رکھا گیا ہے۔ بیونس آئرس کے جرنیلوں نے ان عورتوں کو کم تر سمجھا جو بار بار سامنے آتی رہیں/احتجاج کرتی رہیں۔ پاکستان کے جرنیل بھی پاکستانی عورتوں کو مسلسل کم تر سمجھنے کی غلطی کر رہے ہیں۔ یا تو ان پر فردِ جرم عائد کرو، یا انہیں رہا کرو۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان کے صاحبزادے ولی خان کا ٹویٹ
30 April 1977, Buenos Aires. A handful of mothers whose children had been taken by Argentina's military junta gathered in the Plaza de Mayo to ask one question: where are they? Gatherings of more than three people were banned, so they walked in pairs, arm in arm. They came back every Thursday. The junta called them "las locas" – the madwomen. That December, one of their founders, Azucena Villaflor, was abducted and never came home. They kept walking. In 1983 the junta fell. In 1985 its leaders stood trial. For three years, ever since their brother @ImranKhanPTI was jailed, my mother @DrUzma_KhanPK and my aunts @Aleema_KhanPK and @Noreen_KhanPK went to Adiala jail every Tuesday to ask to see him. Since 21 September they have been held themselves, without charge. The generals in Buenos Aires underestimated women who kept showing up. The generals in Pakistan keep underestimating Pakistani women. Charge them or release them. #FreeImranKhanAndFamily
18
3,121
9
6,883
65,114
Aamir lodhi retweeted
30 April 1977, Buenos Aires. A handful of mothers whose children had been taken by Argentina's military junta gathered in the Plaza de Mayo to ask one question: where are they? Gatherings of more than three people were banned, so they walked in pairs, arm in arm. They came back every Thursday. The junta called them "las locas" – the madwomen. That December, one of their founders, Azucena Villaflor, was abducted and never came home. They kept walking. In 1983 the junta fell. In 1985 its leaders stood trial. For three years, ever since their brother @ImranKhanPTI was jailed, my mother @DrUzma_KhanPK and my aunts @Aleema_KhanPK and @Noreen_KhanPK went to Adiala jail every Tuesday to ask to see him. Since 21 September they have been held themselves, without charge. The generals in Buenos Aires underestimated women who kept showing up. The generals in Pakistan keep underestimating Pakistani women. Charge them or release them. #FreeImranKhanAndFamily
52
1,880
29
3,701
98,111
Aamir lodhi retweeted
Fascism facing this time is the family of Imran Khan, although target is to break the nerves of Imran Khan. #PakistanUnderFascism
4
252
1
626
5,229
Aamir lodhi retweeted
Starting the Wall of Shame series for Media Touts of the illegal regime in Pakistan. These people support unconstitutional acts and fascism in Pakistan. 1) Suhail Warraich He threatened Imran Khan of Bhutto’s Fate, practically a death threat. Shame on him! #PakistanUnderFascism #WallOfShame
103
1,822
34
4,843
104,158
Aamir lodhi retweeted
ہر دور میں ڈکٹیٹرز کو ایسے ماؤتھ پیس مل جاتے ہیں جو بہادری سے مقابلہ کرنے والوں کو ڈراتے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے اگر بکاؤ اور ماؤتھ پیس نہ ہوں تو کیا یہ ڈکٹیٹر چند روز بھی ٹک سکیں؟ ایسے بزدل بکاؤ عوام کے مستقبل سے کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور جمہوریت کے قتل کے لئے catalyst بنتے ہیں۔ #بےقصور_اسیران_رہا_کرو
12
468
4
1,311
8,331
Aamir lodhi retweeted
پاکستان میں جج وہی فیصلے سنا رہے جو طاقتوروں کا حکم ہوتا آج عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اشرافیہ کے پروٹوکول کے لیے لگا بیرئیر ہٹانے پر دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ہاں جی دس سال قید یہ ہے انصاف جو ملک بیچ کے کھا جائے اسے فارم 47 کے ذریعے وزیراعظم بنا دو،وزیراعلی بنا دو،وزیر، مشیر ،ایم پی ایز ، ایم این ایز بنا دو اور پھر ان کے پروٹوکول کو کوئی محب وطن پاکستانی توڑے تو ان پر دہشتگردی کا پرچہ دو دس سال کی سزا سنا دو، کوئی آواز اٹھائے تو اسے اٹھا لو، احتجاج کو نکلے تو گولی سے اڑا دو، بات نہ مانے تو ایک صوبے کا وزیراعلی ہو یا سپیکر اسمبلی اس کو غائب کرا دو ۔۔۔ یہ ہے اس رجیم کا سیاہ روپ جو اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہا ہے، پاکستانیو اگر ملک بچانا ہے تو اس رجیم کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا ورنہ یاد رکھنا آپ کی آنے والی نسلوں کو غلامی کے لمبے اندھیروں میں دھکیل دیا جائے گا۔ #شوکت_خانم_کی_شیر_اولاد
22
725
8
1,698
26,812
Aamir lodhi retweeted
یہ کسی کرنل سے کروائی گئی خفیہ ریکارڈنگ نہیں ہے۔ یہ قومی اسمبلی کا فلور ہے، جہاں پی ٹی آئی کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر کی تقریر کو ان کے ایک ساتھی ایم این اے کو ریکارڈ کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ فارم 47 کے اسپیکر نے ان کی تقریر کو سنسر کر دیا، جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ جنید اکبر خان اور اقبال آفریدی، دونوں ایم این ایز، تاحال لاپتہ ہیں اور ان کے اہلِ خانہ انہیں وہ ضروری ادویات نہیں پہنچا پا رہے جو وہ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ #AsimLaw
26
2,477
9
7,648
144,110