Pinned Tweet
اے پاک پروردگار
جو بھی پاکستان کی بھلائی فلاح و کامیابی کیلئے کوشش کررہا ہے اسے کامیاب کردے
اور جو جو اس ملک کو لوٹنے تباہ کرنے میں ملوث ہے اسے اور اسکی نسلوں کو اس دنیا میں نشان عبرت بنا دے ۔
آمین
انہوں نے ان کے گیتوں پر پابندی لگائی۔ پھر انہیں سننا بھی جرم بنا دیا۔
جبر کا تجزیہ | نمبر 6: فوج کی حکمرانی
یونان، اپریل 1967۔ انتخابات میں چند ہفتے باقی ہیں، اور اپوزیشن کی جیت متوقع ہے۔ ایک بھی ووٹ ڈالے جانے سے پہلے کرنلوں کا ایک گروہ ایتھنز میں ٹینک بھیج کر اقتدار پر قبضہ کر لیتا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر 6,000 سے زائد لوگ گرفتار کر لیے جاتے ہیں یا جزیروں کی جیلوں میں بھیج دیے جاتے ہیں۔
چھ ہفتے بعد آرمی ڈکری نمبر 13 جاری ہوتی ہے۔ اس کے تحت ملک کے سب سے محبوب موسیقار میکیس تھیوڈوراکس کی موسیقی پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ صرف بجانا ہی نہیں، سننا بھی جرم بن جاتا ہے۔ پھر وہ خود ان کے پیچھے آتے ہیں۔ انہیں جیل میں ڈالا جاتا ہے، بیوی اور بچوں سمیت ملک کے اندر جلاوطن کیا جاتا ہے، اور ایک قیدی کیمپ میں بند کر دیا جاتا ہے، جہاں انہیں ٹی بی ہو جاتی ہے۔
یہ حربہ کیوں کام کرتا ہے:
– فوج خود کو قوم کی محافظ اور سیاست سے بالاتر قرار دیتی ہے
– آواز پر پابندی لگا دو، اس امید میں کہ لوگ اس شخص کو بھول جائیں گے
– خوف باقی سب کو خاموش رکھتا ہے
یہ حربہ کیوں ناکام ہوا:
– دنیا نے انہیں بھولنے سے انکار کیا۔ ماسکو سے نیویارک تک فنکاروں اور موسیقاروں نے ان کی رہائی کی مہم چلائی، اور اپریل 1970 میں فوجی حکومت کو انہیں چھوڑنا پڑا۔
– نوجوانوں نے ڈرنا چھوڑ دیا۔ نومبر 1973 میں طلبہ نے ایتھنز پولی ٹیکنک پر قبضہ کر لیا۔ حکومت نے ٹینک سے جواب دیا، اور کم از کم 24 لوگ مارے گئے۔ وہ رات تو حکومت نے نکال لی، مگر عوام کو کھو دیا۔
– عوام کے بغیر کوئی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ بغاوت کے سات سال بعد، جو آمریت ہمیشہ کے لیے لگتی تھی، وہ چند ہی دنوں میں ڈھے گئی۔
24 جولائی 1974 کو، جس دن جمہوریت بحال ہوئی، تھیوڈوراکس وطن واپس آئے۔ کرنلوں پر مقدمہ چلا۔ تین کو سنگین غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی، جو عمر قید میں بدل دی گئی۔
انہوں نے ان کے گیتوں پر پابندی لگائی۔ یونان آج بھی وہ گیت گاتا ہے۔ کرنلوں کے نام بہت کم لوگوں کو یاد ہیں۔
یہ کھیل آپ نے پہلے کہاں دیکھا ہے؟
#FreeImranAndFamily
S Naz retweeted
سکھر سیشن کورٹ کا سابق اسسٹنٹ کمشنر ماجد ماکو کو انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کے مقدمے میں 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنانے کا فیصلہ اہم ہے۔
یہ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایک دن قانون کے کٹہرے میں جواب دینا پڑتا ہے۔
2024 کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے۔ چوری شدہ مینڈیٹ عوام کو واپس دلانا ہوگا۔ حقیقی مینڈیٹ کی بحالی کے بغیر نہ سیاسی استحکام ممکن ہے، نہ معاشی ترقی۔
عوام کے ووٹ کا احترام اور آئین و قانون کی بالادستی ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔
S Naz retweeted
میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ اصولوں اور نظریے کی خاطر پی ٹی آئی گزشتہ چار سال سے جو کچھ برداشت کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس کا پانچ فیصد بھی صرف چار گھنٹے کے لیے برداشت نہیں کر سکتیں اور سرنڈر کر دیں گی۔
S Naz retweeted
اعلامیہ
قائد حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی دعوت پر قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان اسد قیصر، امیر جمعیت علمائے اسلام کے پی کے و و پارلیمانی لیڈر سینیٹ جے یو آئی مولانا عطا الرحمن ، سینیٹر کامران مرتضی جامعہ ولایہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ظہیر عباس نقوی، وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی، ترجمان تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود ہیں۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال، موجودہ قومی معاملات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت جاری ہے۔
میڈیا کے لئے اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا
S Naz retweeted
پاکستان کی افغانستان سے تجارت ختم ہونے کے بعد ان دونوں ممالک میں تجارت بڑھ گئی، پاکستانی تاجر پنجاب تک اس وقت شدید مشکلات کا شکار، ٹرانسپورٹ گڈز سمیت گوادر پورٹ تک جو کرایا شپنگ ملتی تھی وہ بھی بند۔۔۔۔۔
اب شکریہ کس کا ادا کرنا چاہیے؟
S Naz retweeted
قاسم خان :
“عاصم منیر اور اس کی حکومت دلیل اور منطق کی زبان سمجھنے کو تیار نہیں۔ یہ جب چاہتے ہیں لوگوں کو قتل کرتے ہیں، اغوا کرتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا حرکت میں آئے، اس سے پہلے کہ وہ میرے والد کو قتل کر دیں، جو پاکستان کے حقیقی اور عوام کے منتخب کردہ جمہوری رہنما ہیں۔”
S Naz retweeted
وسیم بادامی نے بلاول سے پوچھا اگر فارم 47 غلط ہے تو پھر فارم 47 کی صدارت اور پنجاب اور کے پی کی گورنر شپ کیسے ٹھیک ہو سکتی ہے۔ جواب میں بلاول آئیں بائیں شائیں ہی کر سکتے تھے
ہمیں بلاول سے ہمدردی ہے نہ بادامی کو کریڈٹ دیں گے۔ یہ ایک ہی بندوق سے لٹکتی گولیاں ہیں
S Naz retweeted
گورنر راج نے وفاقی حکومت کی درخواست قبول کرتے ہوۓ 157 ارب روپے دینے پر دستخط کردیے ہیں یعنی NFC ایوارڈ میں KPK کے حصّے میں سے 157 ارب روپے وفاق کو ملیں گے
یہ سن کر مجھے وزیراعظم کا حالیہ دورہ پشاور یاد آیا جس میں انہوں نے صوبے کے لئے 160 ارب کا اعلان کیا تھا پارس جہانزیب
S Naz retweeted
عمران خان ہمارے لئے 1200 دنوں سے پابند سلاسل ہیں، یہ جیل کی دیواریں ہمارا حوصلہ نہیں تھوڑ سکتے۔ ہتھکڑیاں ہمارے لئے زیور ہیں!!
پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان کے فارم 45 کے ایم این اے ملک اورنگزیب خان کی جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو!!
مولانا جی اللہ پر یقین رکھیں زندگی موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے
اتنا بھی کیا ڈر کہ اس باگڑ بلے نواز شریف کا نام لے رہے جو خود منہ پر پیمپر چڑھائے گواچی گاں کی طرح ادھر ادھر گھومتا رہتا ھے
اگر تو اس سے مدد مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں تو فضول ہے وہ تو خود بیٹی گروی رکھو کر باہر گھوم رہا ھے
تھوڑی دلیری شوکت خانم کی بچوں سے سیکھیں
اور ظالم کا کھل کر نام لیں
@SHABAZGIL
S Naz retweeted
وزیرستان میں کرفیو کے باعث مریض باہر نہیں نکل سکتے، لیکن معدنیات سے لدے ٹرکوں کے لیے راستے کھلے ہیں: افراسیاب خٹک @a_siab
ایک پشتون وزیرستانی باپ کی دردناک داستان؛ جب کرفیو نے ایک باپ سے اس کی بیٹی چھین لی! 💔
آپریشن کے چھٹے روز، 12 نومبر 2026ء کی رات تقریباً ایک بجے میری ننھی بیٹی اچانک زور زور سے رونے لگی۔ ابتدا میں مجھے لگا کہ شاید بچوں کی طرح اسے کوئی معمولی تکلیف ہے، لیکن جب اس کا رونا مسلسل بڑھتا گیا تو میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ شاید اس کے کان میں درد ہے، اس لیے کان میں سرسوں کا تیل (حوژی تیل) ڈال دو۔
تقریباً دس منٹ گزر گئے، مگر اس کی چیخیں اور سسکیاں کم نہ ہوئیں۔ ہم نے دوسرے کان میں بھی تیل ڈالا، لیکن اسے ذرا سا بھی سکون نہ ملا۔
پھر رات تقریباً دو بجے میری بیٹی کے منہ سے ایک ایسی دردناک آواز نکلی جس نے میرے وجود کو اندر تک ہلا کر رکھ دیا۔ وہ آواز آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔ ایک باپ کے لیے اپنی اولاد کو تکلیف میں دیکھنے سے بڑا عذاب شاید کوئی نہیں، مگر اس رات میرے پاس اپنی بچی کے درد کو کم کرنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔
میں بے بسی میں کمرے سے باہر نکلا کہ شاید کسی طرح اسے ہسپتال لے جانے کا انتظام ہو جائے، لیکن اگلے ہی لمحے حقیقت نے میرے قدم روک دیے۔ ہم ایسے ماحول میں قید تھے جہاں اپنے ہی گھر سے باہر نکلنے کے لیے بھی اجازت اور انٹری درکار تھی۔ پابندیوں نے ہماری زندگی کو اس قدر جکڑ رکھا تھا کہ ایک بیمار بچی کو ہسپتال پہنچانا بھی ہمارے اختیار میں نہیں تھا۔
میری بیٹی کی سسکیاں، اس کا میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا اور شاید مجھ سے مدد کی امید لگائے رکھنا، میں زندگی بھر نہیں بھول سکوں گا۔
رات تقریباً 3 بج کر 40 منٹ پر اس کے ننھے ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے پڑنے لگے۔ اس کی دل کی دھڑکن تیز ہو رہی تھی اور آہستہ آہستہ اس کے جسم کا باقی حصہ بھی سرد ہونے لگا۔ میں اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی دنیا کو بکھرتے دیکھ رہا تھا۔ میں اس کا باپ تھا، مگر اس کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا تھا۔
اس لمحے میرے دل میں ایک ہی خیال بار بار آ رہا تھا کہ اگر ہمارے پاس آزادی سے نقل و حرکت کا حق ہوتا، اگر ہم اپنی مرضی سے ہسپتال جا سکتے، تو شاید آج میری بچی کو بروقت طبی امداد مل سکتی تھی۔
مجھے شدت سے احساس ہوا کہ پابندیوں کے سائے میں قائم ایسا امن، جس میں ایک باپ اپنے بیمار بچے کو ہسپتال بھی نہ لے جا سکے، اس امن سے کہیں بدتر ہے جس میں کم از کم انسان کو اپنی جان بچانے کے لیے حرکت کرنے کی آزادی تو حاصل ہو۔
بالآخر صبح 4 بج کر 10 منٹ پر میری ننھی بیٹی زندگی کی جنگ ہار گئی۔
وہ چلی گئی، مگر اپنے پیچھے ایک ایسا سوال چھوڑ گئی جس کا جواب شاید اس معاشرے کے پاس کبھی نہ ہو: کیا ایک باپ کو اپنی بیمار بیٹی کو ہسپتال لے جانے کا حق بھی حاصل نہیں؟
صبح ہوئی تو میری بیٹی کی تدفین کے لیے قبر کھودنے کی ضرورت پیش آئی۔ میرے والد اور ماموں کے بیٹے ارشد قریبی چیک پوسٹ، جو ولایت گھر پر واقع ہے، گئے تاکہ قبر کھودنے کے لیے انٹری کی اجازت حاصل کر سکیں۔ مگر وہاں موجود آرمی اہلکاروں نے یہ کہہ کر اجازت دینے سے انکار کر دیا کہ آج انٹری بند ہے۔
سوچیے! ایک گھر میں بچی کی موت کا ماتم ہو رہا تھا، ایک باپ اپنی دنیا کھو چکا تھا، اور اب اس کے پیاروں کو اپنی بچی کی آخری آرام گاہ کے لیے بھی اجازت درکار تھی۔
بالآخر دوسرے قبرستان، ایپی بازار، میں قبر کھودنے کی اجازت ملی۔
یہ صرف ایک بچی کی موت کی کہانی نہیں، یہ اس بے بسی کی داستان ہے جس میں ایک باپ اپنی اولاد کو مرتا دیکھتا ہے، مگر اسے بچانے کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔
آج یہ سانحہ میرے گھر میں پیش آیا ہے، کل کسی دوسرے گھر میں بھی پیش آ سکتا ہے۔ آج میری بیٹی تھی، کل کسی اور کی بیٹی، کسی کا بیٹا، کسی کی ماں یا کسی کا باپ ہو سکتا ہے۔
آخر کب تک عام شہری بنیادی انسانی حقوق سے محروم رہیں گے؟ کب تک لوگوں کی نقل و حرکت، علاج، تعلیم اور روزمرہ زندگی کو پابندیوں کے تابع رکھا جائے گا؟ اور کب تک ہمارے اوپر مسلط لوگ چند پلیٹ سموسوں اور پکوڑوں کی خاطر اپنے ضمیر اور ایمان کا سودا کرتے رہیں گے؟
ہم پاکستان کے عوام سے کوئی بھیک نہیں مانگتے۔ ہم کسی پر احسان نہیں چاہتے۔ ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ ہمیں انسان سمجھا جائے، ہمیں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کا حق دیا جائے، ہمیں بیمار والدین کو ہسپتال پہنچانے کی آزادی دی جائے اور ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ ایک باعزت زندگی گزارنے دی جائے۔
ہمیں ایسی آزادی چاہیے جس میں ایک باپ اپنی بیمار بیٹی کو بروقت ہسپتال لے جا سکے۔ جہاں ایک ماں اپنے بچے کے علاج کے لیے کسی چیک پوسٹ پر اجازت کی منتظر نہ ہو۔ جہاں کسی خاندان کو اپنے ہی علاقے میں زندگی گزارنے کے لیے ہر لمحہ کسی کی اجازت کا محتاج نہ ہونا پڑے۔
ہمیں ایسا امن نہیں چاہیے جس میں انسان زندہ تو ہو، مگر اپنے بنیادی حقوق کے بغیر ایک قیدی کی زندگی گزار رہا ہو۔ میں ایک باپ ہوں۔ میں نے اپنی آنکھوں
S Naz retweeted
سعودی عرب نے اپنی معیشت کو خود تباہ کر ڈالا ہے۔ حوثیوں یعنی یمنیوں سے جنگ مہنگی پڑ گئی۔
عبد اللہ فنانشل مرکز ریاض کی مرکزی عمارت کو آج یمنی افواج نے میزائل حملہ کا نشانہ بنایا۔
#Yemen
Readers added context they thought people might want to know
מדובר בסרטון שנעשה בבינה מלאכותית.
תמונת הנזק האמיתי— x.com/kann_news/stat…
S Naz retweeted
جن پارٹیوں سے ماضی میں پی ڈی ایم کے ذریعے غلط کام کروائے گئے، آج جب ان سے 28ویں آئینی ترمیم اور چھوٹے صوبے بنوائے جا رہے ہیں تو وہی جماعتیں چیخنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ ان کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے۔
ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر جمہوریت کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
S Naz retweeted
میں آپ کو آن رکارڈ کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم نہ قومی اسمبلی کی اور نہ صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ بھی نہیں جیتی جو جماعت ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہیں جیت سکتی وہ ہمیں درس دے گی کہ صوبے کا مستقبل کیا ہو گا اخلاقی طور پہ ان کے پاس یہ بات کرنے کا حق ہی نہیں ! سعید غنی ۔۔
S Naz retweeted
شوکت خانم @SKMCH کا سسٹم لاجواب ہے مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ وہاں امیروں کی نسبت ذیادہ غریبوں کو علاج کے لیے لیا جاتا ہے ۔ کاش شوکت خانم جیسا سسٹم پاکستان میں رائج ہو جائے تو آنے والی نسلیں ایک پیارا پاکستان @ImranKhanPTI دیکھ سکیں ۔
، یہ میرا ذاتی تجربہ ہے، میں قسم کھا کر کہتی ہوں مجھے لگا میرا پیسہ اچھی جگہ استعمال ہو گا۔ اگر میں کسی پرائیوٹ روم کی قیمت ادا کر رہی ہوں تو میرے ساتھ اسی روم میں وہی سہولت غریب بنا پیسے کے لے سکتا ہے ۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وہاں امیر غریب کا کوئی فرق نہیں ہے ۔ میں جس ٹیسٹ کی قیمت دے رہی تھی وہاں کھڑا غریب اسکا ایک روپیہ بھی نہیں دے رہا تھا ۔ میں چاہوں گی لوگ ایک نیک پراجکیٹ کو اپنی توفیق کے مطابق عطیات ضرور دیں ۔ @WHO
سامعہ کی شوکت خانم میں ذاتی تجربے کی یہ وڈیو سن کر میری آنکھوں میں مسلسل نمی رہی، میرے دل سے ایک ایک لفظ پر عمران خان کے لیے دعا نکلتی رہی۔
شوکت خانم کا سسٹم لاجواب ہے مجھے وہاں بات کر کے پتہ چلا کہ عمران خان آغان خان کے ہسپتال میں بیٹھ کر وہاں کا سسٹم دیکھا کرتے تھے تاکہ شوکت خان کو بہترین طریقے سے چلایا جا سکے۔ مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ وہاں امیروں کی نسبت ذیادہ غریبوں کو علاج کے لیے لیا جاتا ہے ۔ کاش شوکت خانم جیسا سسٹم پاکستان میں رائج ہو جائے تو میں سوکھی ہو جاؤں کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک پیارا پاکستان دیکھ سکیں ۔
شوکت خان کے بارے میں جو لوگ بولتے ہیں کہ یہ ایک ڈھونگ ہے، کوئی غریبوں کو علاج نہیں دیا جاتا۔
میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وہاں امیر غریب کا کوئی فرق نہیں ہے ۔ صرف ان لوگوں کو انکار کیا جاتا ہے جن کو دوا کی نہیں دعا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ میں جس ٹیسٹ کی قیمت دے رہی تھی وہاں کھڑا غریب اسکا ایک روپیہ بھی نہیں دے رہا تھا ۔ میں قسم کھا کر کہتی ہوں مجھے لگا میرا پیسہ اچھی جگہ استعمال ہو گا۔ اگر میں کسی پرائیوٹ روم کی قیمت ادا کر رہی ہوں تو میرے ساتھ اسی روم میں وہی سہولت غریب بنا پیسے کے لے سکتا ہے ۔
میں نے سنا تھا کہ لوگ عمران خان کے لیے دعائیں کرتے ہیں نوافل پڑھتے ہیں مگر مجھے اس سوال کا جواب شوکت خانم جا کر ملا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے غریبوں کی دعائیں اس انسان کو لگی ہوئی ہیں🥹♥️
میں چاہوں گی ایسے نیک پراجکیٹ کی آپ جیسے چاہیں مدد کریں چاہے جتنی آپکی توفیق ہے، اگر آپ نے اللہ سے تجارت کرنی ہے شوکت خانم کو ضرور عطیات دیں ۔
S Naz retweeted
🚨امریکی انتخابات پر تقریباً 500 ملین ڈالر خرچ کرنے کے بعد ایلون مسک کا پچھتاوا
ایلون مسک نے وسط مدتی انتخابات کے بارے میں کہا
مجھے خود پر کافی افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے اتنی بڑی رقم خرچ کی، لیکن اس کا کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آیا
ایلون مسک نے ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہمات پر تقریباً 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے
ان کا مزید کہنا تھا
اگر مجھے وقت واپس لے جانے کا موقع ملے تو میں بہت کم پیسے خرچ کروں گا۔ امریکی انتخابات صرف پیسے کے بل بوتے پر نہیں جیتے جاتے
S Naz retweeted
کرکٹ بورڈ میں 31 ڈائریکٹر ہیں ہر ڈائریکٹر 25 سے 32 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہا ہے جو قومی خزانے پر ڈاکہ ہے 🙆
شہبازشریف عمران خان کی حکومت میں کہتا تھا ہمیں عمران خان جیسی سپورٹ مل جاتی تو پاکستان کو امریکہ بنا دیتے اب خود ہی کہہ رہا کہ آج تک ایسی سپورٹ کسی کو نہیں ملی اور ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے
بلند ترین غربت بلند ترین بے روزگاری دہشتگردی عروج پر صفر گروتھ صفر سرمایہ کاری
S Naz retweeted
پنجاب حکومت نے تمام فنکاروں کیلئے لائسنس اور پرفارمینس کا اجازت نامہ لازم کر دیا ہے
کیا مذہبی فنکاروں ( نعت خوانوں، خطیبوں، ذاکروں ) کو بھی لائسنس بنوانے ہوں گے ؟؟
اور اجازت لے کر پرفارمینس دینا ہو گی ؟؟
#پاکستان



























