Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Dr. Muhammad Fakhare Alam Irfan.

Peshawar, Pakistan
Joined September 2021
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری صحت, کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا کے37 اضلاع میں 63 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لئے 32 ہزار سے زائد ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے بہتر رسائی اور اعلیٰ معیار کی مہمات کو یقینی بنایا جائے اور مربوط حکمت عملی سے مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور اور خیبر میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم ماہِ اکتوبر کے آخر میں ترتیب دی گئی ہے۔ اسی طرح نومبر میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم اور سرویکل کینسر سے بچاو کی مہم بھی چلائی جائے گی۔
6
2
19
4,041
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مخصوص اضلاع اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے ایسے منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں کو کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرکے مکمل کیا جائے گا۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار میں اضافے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں زیر تعمیر تھانوں، جدید آلات و اسلحے کی فراہمی، تکنیکی ضروریات اور دیگر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مخصوص اضلاع میں ہنگامی نوعیت کے پولیس اسکیموں پر کام کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح جن منصوبوں کے لیے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبیلو پی) سے منظوری درکار ہے، ان کی منظوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کو درکار وسائل کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس کو صوبے کے مختلف سیف سٹی منصوبوں اور ڈیجیٹائزیشن کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بریف کیا گیا۔
8
3
1
57
8,537
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa retweeted
🚨 پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر رنگ روڈ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔@CSKPOfficial @infokpgovt
3
1
10
1,109
حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای فرد پورٹل کا اجرا کردیا ہے۔ شہری فرد کا حصول گھر بیٹھے یا اپنے قریبی نادرا ای سہولت مرکز سے کرسکیں گے۔ فرد کے اجرا کی سہولت تین چینلز یعنی نادرا ای سہولت مراکز، آفیشل ویب سائٹ کا سیلف سروس پورٹل اور دستک ایپ پر دستیاب ہوگی۔ فرد کی فیس ون لنک اور ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے جمع ہوگی۔ فرد پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے مرکزی اراضی ریکارڈ سے اس کی آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی، جس سے دستاویز کی اصلیت کی جانچ ہوسکے گی۔ ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کے تحت ریونیو خدمات حاصل کرنے والے شہریوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی رائے لی جائے گی اور شہری اطمینان کو چار درجات میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ غیر مطمئن شہریوں کی شکایات فوری ازالے کیلئے براہ راست ڈپٹی کمشنر کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوں گی۔ شہریوں کی رائے کو ڈپٹی کمشنرز کے ماہانہ اجلاسوں میں کارکردگی کے اہم اشاریے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ ای فرد کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم جاری ہے تاکہ شہری نئی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی مزید آسان بنانے کے لیے بورڈ آف ریونیو میں کال سینٹر کے قیام اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس خدمات کو بھی بروئے کار لانے کا عمل جاری ہے۔
27
12
2
106
11,050
Any details, contact, etc?
جناب, یہ بچی کرک سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے۔ والد صاحب وفات پا چکے ہیں جبکہ والدہ کڈنی کی مریضہ ہیں۔ آپ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس بچی کی تعلیمی اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ 🙏 @CSKPOfficial
14
10
102
26,507
Can someone send me their location or contact details?
السلام علیکم، عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس غریب اور معذور بھائی کی بھی مدد فرما دیں۔ جیسے آپ نے اس بابا کی مدد کی تھی، ویسے ہی اس کی بھی کچھ مدد ہو جائے تو بڑی مہربانی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ @CSKPOfficial
67
133
3
1,039
76,828
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بے ہنگم تعمیرات کے خلاف حکومتی اقدامات میں تیزی صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت خیبرپختونخوا ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون سازی کو مزید سخت بنانے کے لئے ترامیم پر کام جاری ہے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں کے لائحہ عمل کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 708 ہاؤسنگ سکیموں کی میپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ سائبر اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلوں سے متعلق شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے "ون ونڈو آپریشن" کے قیام پر کام جاری ہے، جس سے منظوری اور دیگر قانونی تقاضوں کے مراحل آسان اور شفاف ہو سکیں گے۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے آن لائن فورم قائم کیا جارہا ہے، جبکہ عوام کو حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں مستند معلومات کی فراہمی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ آپ اس حوالے سے اپنی تجاویز کمنٹس میں شئیر کرسکتے ہیں۔
47
20
2
162
14,194
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa retweeted
ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہے ایک فیملی ہے انکی بیٹی دبئی میں ہاسپٹل میں ہے سیریس کنڈیٹیشن ہے اگر ہو سکے تو انکے ارجنٹ ویزا کا لئے کچھ کردیں @TararAttaullah @BSWarraich @CMShehbaz
97
146
85
155
21,384
The matter has been raised with BRT Peshawar Management. Will be done Insha Allah.
This is the Charsadda Adda BRT station, and it needs a proper shelter and seating area because students and other passengers have to stand in the sun while waiting for the buses. @CSKPOfficial @YarMKNiazi
23
17
2
178
31,327
JazakAllah
چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ کی ہدایات پر صفا پختونخوا پروگرام کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے محکمہ بلدیات کو فنڈز جاری محکمہ خزانہ نے ایک ارب 81 کروڑ روپے جاری کردئے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے جنہیں اب تینوں تنخواہیں جاری کردی جائیں گی
32
6
1
131
12,908
مون سون 2026: حکومت خیبر پختونخوا نے پیشگی تیاری اور بروقت رسپانس سے طے شدہ اہداف حاصل کئے۔ قدرتی آفات کے واقعات کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی تصدیقی کارروائی کے بعد شروع کی جائے گی. سیزن کے دوران پیشگی تیاری، آبادی کے بروقت انخلا اور اداروں کے مابین مسلسل رابطہ کاری کے باعث بہترین رسپانس دیا گیا۔ صوبے بھر میں مون سون 2026 کے 121 واقعات جن میں نقصانات رپورٹ ہوئے، پر محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، آئندہ مون سون سیزن سے قبل ارلی وارننگ سسٹم اور ہاؤس اسٹرکچر فریم ورک پر مزید کام کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
29
7
2
97
12,922
ایم ڈی کیٹ کا کامیاب اور پرامن انعقاد؛ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (Medical and Dental College Admission Test - MDCAT) کے موقع پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ۔ امتحان کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے اور طلباء سے بھی ملاقات کی اور امتحان کے انعقاد سے متعلق انتظامات اور صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
17
7
127
7,718
The technician had stepped away for 15 minutes to offer prayers. The lab is open and fully operational.
Replying to @CSKPOfficial
The laboratory at Type-D Hospital Tall district hangu was closed today at 6:40 PM. Patients are facing difficulties getting necessary tests. The concerned authorities are requested to take immediate notice and ensure timely laboratory services
5
2
1
49
19,691
Action has been taken on the complaint ✅
Cleanliness activity of main drain at Bamkhel–Marghuz Road, Kachkool Banda (Swabi) has been conducted.
14
4
1
57
20,836
خیبرپختونخوا میں ماہ ستمبر کے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، یہ مہم 21 ستمبر سے صوبہ بھر میں بیک وقت شروع ھو گی۔ پشاور اور خیبر میں مہم سات روز جبکہ دیگر اضلاع میں چار دن جاری رہے گی۔ مہم میں 35 ہزار پولیو ٹیمیں، سکیورٹی اہلکار اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لیں گے۔ اس مہم کے دوران 73 لاکھ بچوں تک رسائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ پولیو کے مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
9
7
60
3,695
دعاؤں ميں یاد رکھيں۔ شاباش @dcnowshera
The reason for the smile on his face is Honorable Chief Secretary Shahab Ali Shah and DC Nowshera. May Allah reward them. Ameen.suma Ameen Thank you sir...
16
8
2
189
10,961
حکومت خیبرپختونخوا کے گورننس روڈ میپ اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری فریم ورک صوبے میں گڈ گورننس اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے دو کلیدی ستون ہیں۔ دسویں ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس (DSDC-10) کے اعدادوشمار کے مطابق اضلاع میں سروس ڈیلیوری میں 84 فیصد نمایاں بہتری آئی ہے اور بہتر نگرانی سے اس کو اگلے اجلاس سے پہلے 92 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ افسران کی کارکردگی کو ان کی تعیناتی اور تبادلوں سے براہِ راست منسلک کیا جارہا ہے۔ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے، ان کی رائے اور شکایات کے ازالے کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق سیاحت کے محکمے کی سہولیات 99 فیصد کے ساتھ سب سے آگے، زراعت کے فارم سروس سینٹرز 98 فیصد، لائیو سٹاک کے سول ویٹرنری ہسپتالوں کی کارکردگی 95 فیصد جبکہ مقامی حکومت کی سہولیات 80 فیصد تک پہنچ گئی ہیں ۔ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کے سروس ڈیلیوری سینٹرز اور تحصیل دفاتر91 فیصد جبکہ سوشل ویلفیئر کے دارالامان کی کارکردگی 89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مویشی منڈیوں کی کارکردگی 96 فیصد، جنرل بس اڈوں کی کارکردگی 95 فیصد اور سیاحوں کے واش رومز نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ 37 اضلاع میں بھی بہتری کا رجحان وسیع پیمانے پر دیکھا گیا۔ صوبے کے "ہائی والیوم" چھ اضلاع صوابی، دیر بالا، شانگلہ، بونیر، چارسدہ اور مالاکنڈ 97 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کر رہے ہیں۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بنوں 97 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، اس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان 96 فیصد پر ہے۔ ضم اضلاع، جنہوں نے کم بنیاد سے آغاز کیا تھا، میں بھی مسلسل بہتری آئی ہے، خیبر 82 فیصد تک پہنچا جبکہ مہمند 81 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ 147 سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد داخلوں میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ طلبہ کی روزانہ حاضری بہتر ہوئی ہے۔ مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کیلئے ڈسٹرکٹ نرو سینٹرز 37 اضلاع میں قائم ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بیوٹیفیکیشن اینڈ انوویٹو انیشیٹوز پروگرام کے تحت 94.6 فیصد بیوٹیفیکیشن اور 91.8 فیصد جدید آئیڈیاز پر مبنی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
27
14
2
106
5,995
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) امتحان کے انعقاد کو شفاف اور محفوظ انداز میں منعقد کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ ٹیسٹ کیلئے 38,842 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں 20,736 طالبات (53 فیصد) اور 18,106 طلباء (47 فیصد) شامل ہیں۔ صوبے کے سات ڈویژنز میں 59 امتحانی مراکز میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ امتحان میرٹ، سکیورٹی اور انتظامی نظم و ضبط کے سخت اصولوں کے تحت منعقد کیا جائے گا، ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کیلئے تمام متعلقہ ادارے 20 ستمبر تک قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔
12
13
142
11,777
Can i get his details? Anyone who can DM or send me details in the comments below.
اس سے زیارہ میرا رب کیا امتحان لے گا کسی بھی انسان کا 🥹
423
1,520
51
8,831
475,855
آج اِن بابا جی سے ملاقات ہوئی اور ان کی محنت کو سراہا۔ ان کے بیٹے کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ایسے محنتی اور باہمت لوگوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ اور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
1
1
15
843
آج اِن بابا جی سے ملاقات ہوئی اور ان کی محنت کو سراہا۔ ان کے بیٹے کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ایسے محنتی اور باہمت لوگوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ اور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس سے زیارہ میرا رب کیا امتحان لے گا کسی بھی انسان کا 🥹
282
623
52
4,393
146,461