Hasban Media Network retweeted
سوات۔ پشاور سے سیر کےلئے آئے ہوئے خاتون کیساتھ جنسی ذیادتی کرنے والے حاضر سروس دو پولیس اہلکار گرفتار مینگورہ پولیس نے جوڑے کو تفتیش کے بہانے ایک ہوٹل لیکر وہاں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
hasbanmedia.com/post/5830
Hasban Media Network retweeted
شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کا بڑا اقدام؛ ایل ایل بی کی 1184 ڈگریاں منسوخ، ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
Hasban Media Network retweeted
باجوڑ جار کے رہائشی نورالحکیم کا بیٹا سیف اللہ کار حادثے میں چل بسے ، سیف اللہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے ہوئے 13 سال گزارنے کے بعد آج پاکستان واپس لائے گئے، مگر افسوس کہ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنی مٹی میں ہمیشہ کے لیے دفن ہونے کے لیے آرہے ہیں۔
Hasban Media Network retweeted
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کا اظہار خیال
#nasession
@MubarakZeb22
Hasban Media Network retweeted
صدر پختون تاجر ایسوسی ایشن گجرانوالہ حاجی اصغر خان (باجوڑ ) کو محافظ مارکیٹ کے تاجروں کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں بلائے گئے میٹنگ کے موقع بلا وجہ ڈی پی او گجرانوالہ نے گرفتار کرلیا ۔ جو کہ نہایت غلط اقدام ہے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے اور حاجی اصغر کو رہا کیا جائے
Hasban Media Network retweeted
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، “خوشحال خیبرپختونخوا” بجٹ 2026-27 منظور
#KhushalKPBudget #KPBudget26_27 #CMKP #SohailAfridi
Hasban Media Network retweeted
فلپائن میں شدید زلزلہ
اسکول کی عمارت بچوں کے سروں پر آ گری، جبکہ معصوم بچے خوف سے چیختے اور روتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 129 زخمی ہو چکے ہیں۔
Hasban Media Network retweeted
اہم اعلان برائے طلبہ و متعلقین جامعہ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ
جیساکہ آپ تمام حضرات کے علم میں ہے کہ 5 مئی بروز منگل ایک اندوہناک اور المناک سانحہ پیش آیا، جس نے دلوں کو غمگین اور عقلوں کو ماؤف کر دیا۔ ملک و اسلام کے ناعاقبت اندیش، سفاک دشمنوں نے زینت المحدثین، فخرالمحدثین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب ترنگزئی رحمہ اللہ پر قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آپ شہادتِ عظمیٰ کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔
إنا للہ وإنا إلیہ راجعون۔ العین تدمع والقلب یحزن، ولا نقول إلا ما یرضی ربنا ، وإنا بفراقک یا إبراہیم لمحزونون.
یقیناً اس افسوسناک سانحہ پر ہر مسلمان کی آنکھ اشکبار اور دل غمگین ہے۔ اس عظیم سانحہ کے نتیجے میں جامعہ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ میں دیگر خلاؤں کے ساتھ درسی خلاء بھی پیدا ہو گیا۔
چنانچہ آج بروز بدھ، بتاریخ 6 مئی، جامعہ نعمانیہ اتمانزئی کے مجلسِ شوریٰ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں غور و خوض اور باہمی مشاورت کے بعد، بتائید شیخ الاسلام، صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، درج ذیل فیصلے کیے گئے:
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب ترنگزئی رحمہ اللہ کے ذمہ جو کتب تھیں، وہ ان کے فرزندِ ارجمند کے سپرد کی جاتی ہیں۔ چنانچہ:
بخاری شریف (جلد اول) اور ترمذی شریف مکمل، حضرت مولانا انیس احمد صاحب ترنگزئی مدظلہ العالی پڑھائیں گے۔
نیز حضرت مولانا انیس احمد صاحب ترنگزئی مدظلہ العالی کے ذمہ تحتانی درجات کی جو کتب تھیں، وہ جامعہ کے دیگر معزز اساتذہ کرام کے سپرد کی جاتی ہیں،
آخر میں جامعہ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ کے تمام احباب و متعلقین سے عاجزانہ درخواست ہے کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب ترنگزئی رحمہ اللہ کے درجات کی بلندی اور جامعہ کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔
والسلام
مجلس شوریٰ جامعہ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ
تاریخ:6/5/2026 مطابق:18 ذی قعدہ 1447 ھجری
Hasban Media Network retweeted
باجوڑ سے تعلق رکھنے والا رضوان اللہ
قسمت واقعی انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے۔
آج سے پانچ سال پہلے کراچی کے علاقے لانڈھی داودھ چورنگی میں اپنے والد کے ساتھ نسوار کی تھیلیاں پیک کرنے والا رضوان اللہ، آج پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہا ہے۔
نہ صرف یہ بلکہ حسن نواز اور سعود شکیل جیسے بیٹسمینوں کو آؤٹ کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا چکا ہے۔
بے شک، اگر انسان سچی لگن اور محنت کے ساتھ آگے بڑھے تو کوئی خواب ناممکن نہیں رہتا
@KarachiKingsARY @Salman_ARY
Hasban Media Network retweeted
پنجاب ۔ ناروال 11 اپریل 2026 شام چھ بجکر ستاون منٹ پر ضلع نارووال ، ظفر وال روڈ دھبلی والا کے مقام پر ( ضلع باجوڑ - ترخو ماموند) سے تعلق رکھنے والا عزیزالرحمن روغ لیونے نامی محنت کش کو ایک کار نے ٹکر ماری تھی، جو کہ بعد میں زخموں کے تاب لا نہ کر چل بسے تھے۔ اب یہ نارووال پولیس اور CCD کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ کہ وہ اس جان لیوا ڈرائیور کو فوری گرفتار کرے۔ عینی شاہدین کے مطابق سلور کلر کی پرانی ماڈل کار تھی۔
باجوڑ کمیونٹی مطالبہ کرتی ہے کہ خدا را مفرور اور قاتل ڈرائیور کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ اور منطقی انجام تک پہنچائے۔
@narowal_police @betterpakistan
Hasban Media Network retweeted
باجوڑ تحصیل خار کے علاقے سمسئی میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری
Hasban Media Network retweeted
محکمہ صحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ڈینٹل سرجنز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تقریباً 2500 طبی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔
بھرتی کیے جانے والے عملے میں 1425 ڈاکٹرز، 250 ڈینٹل سرجنز اور 764 نرسز شامل ہیں۔ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل سطح پر ایک سے زائد انٹرویو پینلز تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ کم وقت میں ڈویژنل سطح پر ہی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
امیدواروں کی سہولت کیلئے ورچوئل انٹرویوز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، جس کے بعد باقاعدہ انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس اقدام سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آسکیں۔ کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا عمل رواں ماہ مکمل ہوجائے گا۔
Hasban Media Network retweeted
پروفیسر محمد نثار خان ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑ کے نئے پرنسپل تعینات ۔
بڑے عرصے بعد باجوڑ کے واحد ڈگری کالج کو قدرے نوجوان اور انرجیٹک پرنسپل میسر آگئے۔
Hasban Media Network retweeted
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے قابل ذکر کارنامے
باجوڑ کے تحصیل ماموند مینہ ٹو موخہ ماموند ، پل کئی سالوں سے زیر تعمیر ہیں مگر ہنوز دلی دور است پل بن نہیں رہا ۔ پل کے پلرز پر لوہے کے پلرز رکھ کر عوام یہ پل صراط عبور کرنے پر مجبور ۔
@SohailAfridiISF






















