INFO TRACKS (@Info_Tracks) header
INFO TRACKS (@Info_Tracks) profile picture

Committed to disseminating verified news, combatting disinformation & sharing data-driven analyses.

Pakistan
Joined November 2021
Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)
خود ساختہ پولیس امن کمیٹی، جو نہ پولیس ہے اور نہ ہی امن کمیٹئ ، کی مجرمانہ تاریخ پے ایک ویڈیو کِس کو کب اغوا کر کے مار ڈالا ، آئیے دیکھتے ہیں یہ لوگ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، ماورائے عدالت قتل، عوام کو دھمکیاں دینے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کا جتھہ ہیں. #LakkiMarwat #PoliceAmanCommittee #Pakistan
1
38
پولیس امن کمیٹی کے نام پر غنڈہ گردی، ٹارگٹ کلنگز اور بھتہ خوری - ریاست کے اندر ریاست نا منظور!!! #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #LakkiMarwat #Bannu
1
71
سرکاری وردی اور اسلحے کی آڑ میں ذاتی جرائم کا دھندا، پولیس امن کمیٹی کے نام پر ریاست کے اندر ریاست قبول نہیں۔ #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #LakkiMarwat #Bannu
25
پولیس امن کمیٹی کے نام پر غنڈہ گردی، ٹارگٹ کلنگز اور بھتہ خوری - ریاست کے اندر ریاست نا منظور!!! #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #LakkiMarwat #Bannu
31
سرکاری وردی اور اسلحے کی آڑ میں ذاتی جرائم کا دھندا، پولیس امن کمیٹی کے نام پر ریاست کے اندر ریاست قبول نہیں۔ #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #LakkiMarwat #Bannu
26
مولانا کا احتجاجی ڈراما بے نقاب‼️‼️ مولانا فضل الرحمان احتساب اور سیاسی دباؤ سے بچنے کے لیے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں، مگر ان کی احتجاجی کال عوامی حمایت حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مولانا کی احتجاجی سیاست کا اصل مقصد عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ذاتی اور سیاسی مفادات کا تحفظ ہے۔ احتجاج کے نام پر عوام کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کی گئی، لیکن عوام نے اس سیاست کو مسترد کر دیا اور معمولاتِ زندگی برقرار رہے۔ تمام موٹرویز اور اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ احتجاجی کارکنوں کی سرگرمیاں سوشل میڈیا ویڈیوز اور نمائشی کلپس تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی قیادت سوشل میڈیا پر احتجاج کو بڑا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ مولانا کا یہ سیاسی تماشا قومی مفادات سے زیادہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش دکھائی دیتا ہے، جسے عوامی سطح پر پذیرائی نہیں مل رہی۔ قومی معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے سیاسی قیادت کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔ #MoulanaFazlu #Peshawar #PeshawarProtests
35
ریاست کے اندر ریاست ناقابلِ قبول ہے؛ پولیس اور امن کمیٹیاں اختیارات سے تجاوز اور بھتہ خوری بند کر کے امن و امان کے قیام پر توجہ دیں۔ خیبر پختونخوا کی عوام کا مطالبہ خیبر پختونخوا پولیس کے احتجاج اور مبینہ بدعنوانی پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ عوام پولیس کی بنیادی ذمہ داری قانون پر عمل درآمد اور عوام کی حفاظت یقینی بنانا ہے، لہٰذا اہلکار احتجاجی سرگرمیوں اور شہریوں سے پیسے بٹورنے کے بجائے اپنے اصل فرائض کی ادائیگی پر توجہ دیں۔ عوام امن کمیٹیوں کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ عوام امن کمیٹیوں کا مقصد علاقے میں قیامِ امن ہونا چاہیے، نہ کہ لوگوں پر دباؤ ڈالنا یا بھتہ طلب کرنا۔ عوام کسی بھی گروہ کو ریاست کے اندر متوازی نظام قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوام گمبٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ ریاستی اداروں کی موجودگی میں کسی عام شہری کو خود سزا دینے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ عوام #Police #LakkiMarwat #Pakistan #KPPolice
30
خیبر پختونخوا کی عوام کا بَنوں اور لکی مروت میں امن کمیٹیوں کے خاتمے کا مطالبہ؛ متوازی نظام کے بجائے باقاعدہ سرکاری و قانونی اداروں کے ذریعے امن و امان کے قیام پر زور بَنوں اور لکی مروت میں پولیس کی قائم کردہ امن کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ عوام ان کمیٹیوں کے باعث شہریوں کو مبینہ طور پر تشدد، ہراسانی اور جبری گمشدگیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ عوام امن کمیٹیوں کے نام پر شہریوں کو اٹھانے اور بعض عناصر کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کاروں سے گٹھ جوڑ کر کے اسے کاروبار بنانے کے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ عوام سادہ لباس میں غیر رسمی کمیٹیوں یا متوازی گروہوں کے ذریعے کارروائیاں ریاست کے نظم و نسق اور ملکی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں، اور فورسز کی ذمہ داری صرف آئین و قانون کے تحت احکامات کی پابندی کرنا ہے۔ عوام ڈی آئی جی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر رسمی کمیٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور تمام سرکاری ادارے، پولیس سیکرٹریٹ اور وزارتِ داخلہ باہمی مشاورت و قانونی طریقہ کار کے ذریعے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں۔ عوام #LakkiMarwat #Police #AmanCommittee #Pakistan
35
کیپٹل سٹی پولیس پشاور پشاور ایم ون انٹرچینج پر احتجاج ختم، پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی سے موٹروے ٹریفک کے لیے بحال۔ پولیس نے کامیاب حکمتِ عملی کے تحت مظاہرین کو منتشر کرکے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ اس موقع پر متعدد مشتعل مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ #PeshawarProtests #MoulanaCorrupt #FazalUrRahman #Peshawar
36
ایک کانسٹیبل سے مسلح گروہ کی سربراہی تک لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر سابق کانسٹیبل خالد خان ، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث نکلے دستیاب ریکارڈ کے مطابق، خالد خان پر بھتہ خوری، ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی طور پر تاوان وصول کرنے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ اور منشیات کے کاروبار سے وابستہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ سابق کانسٹیبل خالد خان کے نہ ختم ہونے والے جرائم کا ریکارڈ سامنے آگیا خالد خان سابق پولیس اہلکار ہیں، جو اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ضلع لکی مروت کی ٹریفک پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات رہے۔ سابق آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے خالد خان سمیت بنوں اور لکی مروت کے 17 پولیس ملازمین کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر معطل کیا تھا۔ معطل کیے گئے ان ملازمین نے کانسٹیبل خالد خان، کانسٹیبل حضرت علی، کانسٹیبل حیدر اور کانسٹیبل شاہ بختیار کی سربراہی میں بنوں اور لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے نام سے ایک غیر قانونی گروپ تشکیل دیا۔ دستیاب شواہد کے مطابق، خالد خان اور کمیٹی کے دیگر ارکان پولیس کے انتظامی معاملات میں مداخلت، سرکاری اہلکاروں پر دباؤ ڈالنے، غیر قانونی سرگرمیوں اور عوامی راستوں کی بندش جیسے اقدامات میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف درج مقدمات میں شہریوں سے غیر قانونی بھتہ وصولی، قتل کی وارداتوں اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں مبینہ کردار بھی شامل ہے۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ ایک معطل پولیس کانسٹیبل خالد خان اور اس کی کمیٹی کے ارکان مبینہ طور پر آئی جی سے لے کر ڈی پی او تک کسی کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، جبکہ ان کی سرگرمیوں سے پورے خطے کے امن و امان کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ حال ہی میں لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان نے خوارج کے خلاف کارروائی سے واپس آنے والے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔ اطلاعات کے مطابق، لکی مروت میں وفاقی کانسٹیبلری کے ایک اہلکار کو خوارج کے قبضے سے بازیاب کرانے کے بعد جب سکیورٹی فورسز واپس پہنچیں تو اہلکار کے گھر پر پہلے سے موجود پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان اور دیگر ارکان نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی شور شرابا شروع کر دیا۔ اس کے علاوہ، 8 اگست کو لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے علاقے نصر خیل میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں پاک فوج کی جانب سے مقامی آبادی کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تاہم، خالد خان کی سربراہی میں پولیس امن کمیٹی کے ارکان دھکم پیل اور دھمکیوں کے ذریعے مقامی لوگوں کو کیمپ تک رسائی سے روکا اور انہیں طبی سہولت سے فائدہ اٹھانے سے محروم کیا۔ 27 جولائی 2026 کو قاری راشد کو کچہری کے سامنے سے اغواء کیا گیا، جبکہ 23 اگست کو ان کی لاش ملنگ اڈا، آبپاشی کالونی کے قریب سے برآمد ہوئی۔ اس واقعے میں مقتول کے ورثاء کی جانب سے خالد خان کی پولیس امن کمیٹی پر 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسی طرح، گزشتہ ہفتے پولیس امن کمیٹی کے ارکان پر اپنے ہی کانسٹیبل جاوید خان کو اغواء کرنے اور بعد ازاں قتل کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔ پولیس امن کمیٹی سے وابستہ عناصر پر سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی بیانیہ تشکیل دینے، ریاستی اہلکاروں کے ساتھ تصادم، مسلح دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے، پولیس اختیارات کے ناجائز استعمال، شہریوں کو ہراساں کرنے، اغواء، ماورائے عدالت ٹارگٹ کلنگ، ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری جیسے سنگین الزامات بھی ہیں۔ ایک سابق پولیس اہلکار کا پولیس امن کمیٹی کی سربراہی تک پہنچنا، جبکہ اس کے ساتھ بھتہ خوری، تاوان، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم کے الزامات منسوب ہونا، اس کمیٹی کی ساخت، کردار اور قانونی حیثیت پر کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ پولیس امن کمیٹی کا بنیادی مقصد ریاست، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہونا چاہیے، نہ کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے اثر و رسوخ، دباؤ اور غیر قانونی سرگرمیوں کا ذریعہ بننا۔ #پولییس_بدامن_کمیٹی #Pakistan #LakkiMarwat #Bannu #PoliceCommittee
60
26 نومبر 2026 ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ARDC) کا پہلا اجلاس پشاور میں منعقد اجلاس میں ARDC کے تمام اراکین نے شرکت کی چیئرمین ARDC شوکت اللہ خان نے کمیٹی کے کردار، ذمہ داریوں اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اراکین کو بریفنگ دی۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام نے اپنے اپنے شعبوں کی صورتحال، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ ضم شدہ 12 اضلاع کی ترقی پر 90 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ جبکہ تعلیم کے شعبے میں دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور کی بھی شرکت کور کمانڈر پشاور نے بھی اراکین سے خطاب کیا. ضلعی انتظامیہ کو بااختیار بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، بریفنگ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا عمل جو پہلے چار سے پانچ ماہ میں مکمل ہوتا تھا، اب دو سے تین ہفتوں میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ بریفنگ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی شمولیت کے لیے ARDC اراکین سے مشاورت کی جائے گی، جبکہ اراکین خود منصوبوں کا معائنہ اور خامیوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔ بریفنگ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ بریفنگ اے ار ڈی سی اراکین نے اجلاس کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اراکین نے علاقے میں امن و ترقی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ #Peshawar #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
32
مسلمانوں کا راستہ روک کر نماز! جے یو آئی کو پشاور میں کوئی رسپانس نہیں ملا۔ عوام نہ ہونے کے برابر تھی۔ تمام سڑکیں اور دکانیں کھلی رہیں۔ سوائے موٹر وے کے۔ اسکو کارکنوں کی مدد سے بند کرنا چاہتے تھے۔ لوگ کم تھے اور خدشہ تھا کہ پولیس سب کو اٹھا کر لے جائیگی تو پینترا بدل کر سڑک کے کنارے نماز پڑھنے کے بجائے بیچ موٹروے کے نماز پڑھنی شروع کر دی۔ اب نماز پر پولیس کوئی کاروائی نہیں کر سکتی تھی۔ خوب لمبی نماز پڑھی اور خوب لمبی دعا کی۔ کوئی گھنٹے تک ٹریفک کو بلاک رکھا اور لوگوں نے خوب جی بھر کر ان کو بدعائیں اور گالیاں دیں۔ ایک ایمبولنس بھی رکی رہی جس میں مریض بھی تھا۔ سوال یہ ہے کہ یہ کونسی رنگبازی ہے؟ یہ کون سا اسلام ہے؟ راستہ بند کرنے کی تو اتنی سخت ممانعت ہے کہ کوئی مسجد راستہ تنگ کر رہی ہو تو مسجد گرانے کا حکم ہے۔ یہ کیسے لوگ جو خود کو علماء کہتے ہیں اور اس طرح مسافروں کو اذیت دے کر اپنے سیاسی مفادات پورے کرتے ہیں؟ #SB19 #MoulanaCorrupt #FazluTheCorrupt #JUIProtest
52
خوارج کی سہولت کار نام نہاد پولیس امن کمیٹیاں خیبرپختونخوا میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور محکمہ پولیس کو ہائی جیک کرنے والا دہشتگرد جتھہ اس سے قبل لکی مروت، سرائے نورنگ اور بنوں میں سڑکوں کی بندش اور عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کے بعد اب کوہاٹ میں بھی یہی طرزِ عمل دہرایا جا رہا ہے۔ چند سو ارکان پر مشتمل یہ نام نہاد امن کمیٹی ماورائے عدالت قتل، رشوت خوری اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ کانسٹیبل سطح کے کرپٹ اور نااہل عناصر کی قیادت میں سرگرم اس کمیٹی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے پولیس افسران کو کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہے۔ #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #PtiExposed #ไฟไหม้ #LakkiMarwat #Kohat #Bannu
56
🚨🚨 امن کمیٹیوں کے پیچھے کون؟ سابق ڈی آئی جی ادریس خان کا بڑا انکشاف! امن کمیٹیوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا برین چائلڈ تھا، جس کا آغاز بنوں سے ہوا، پھر لکی مروت اور اب کوہاٹ تک پہنچ گیا۔ کوہاٹ میں سرگرم افراد میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی ٹی ایم سمیت دہشت گردوں کے ہمدرد شامل ہیں
14
14
2
23
2,922
مردان 26 نومبر 2026 بدلتا ،نکھرتا ، ابھرتا اور مظبوط خیبر پختونخوا نئی صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر مردان میں جنرل بس اسٹینڈ کی چمتار منتقلی ، شہریوں کا خیرمقدم مردان کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے وسط میں قائم تمام بس اسٹینڈز اور اڈوں کو چمتار جنرل بس اسٹینڈ منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شہری ٹریفک کے مسائل میں کمی اور آمدورفت میں آسانی کے لیے اہم اقدام قرار دیا ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ کی چمتار منتقلی سے اندرون شہر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، سڑکوں پر رش میں کمی آئے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہوگی۔ شہریوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مردان شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہری مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ #Mardan #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
24
پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں لکی مروت اور بنوں میں پولیس امن کمیٹیاں وجود میں آئیں، اور اب کوہاٹ میں بھی چند اہلکاروں کی جانب سے ایسی ہی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ریاست سے تنخواہ لینے والے ان اہلکاروں کا یہ طرزِ عمل ڈسپلن فورس کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، کیونکہ ایک منظم فورس میں نظم و ضبط سے انحراف کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ کوہاٹ کے شہری انتہائی مہذب، تعلیم یافتہ اور محبِ وطن پاکستانی ہیں، اور کوہاٹ میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات نے سب کو پریشان کیا ہے۔ چند ماہ قبل پولیس لائن مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران پولیس جوانوں پر ہونے والے حملے میں درجنوں جوان شہید ہوئے، اور مردان سے تعلق رکھنے والے ایس پی اکبر شینواری بھی شہید ہوئے۔ اسی طرح کرک میں سی ٹی ڈی کے بہادر ڈی ایس پی عمران الدین شہید ہوئے جن کی میت چارسدہ لائی گئی، جبکہ گمبٹ کوہاٹ میں ڈی ایس پی اختر زمان سمیت دس پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا؛ شہید اختر زمان کا تعلق لوئر دیر سے تھا۔ ایک طرف ہم اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور دوسری طرف ان دہشت گردوں نے پی ٹی ایم جیسی تحریکیں کھڑی کیں، جن سے متاثر ہو کر اب پولیس کے اندر بھی متوازی کمیٹیاں بن رہی ہیں۔ یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ پولیس ایک باقاعدہ، مسلح اور منظم فورس ہے جس کا آئین و قانون کے تحت ایک واضح سلسلۂ قیادت (Chain of Command) ہوتا ہے۔ اگر فورس کے کچھ جوان کسی سیاسی بیانیے یا منظور پشتین کے اثر میں آ کر اپنی کمانڈ کو چیلنج کرتے ہیں اور متوازی کمیٹیاں بناتے ہیں، تو یہ درحقیقت چین آف کمانڈ کی تباہی کے مترادف ہے۔ پولیس نہ تو کوئی سیاسی جماعت ہے جو مسلح ہو کر احتجاجی مظاہرے کرے اور نہ ہی اس کے اہلکاروں کو احکامات ماننے سے انکار کا کوئی حق حاصل ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی اور امن کا پائیدار حل کسی متوازی ڈھانچے سے نہیں بلکہ صرف اور صرف باقاعدہ آئینی ڈسپلن، تمام سیکیورٹی فورسز کے باہمی اتحاد اور ریاست کی رٹ کی مکمل بحالی سے ہی ممکن ہے۔ یہ جو رقص کر رہے ہیں، یہ لکی، بنوں اور کوہاٹ کی مشترکہ امن کمیٹی کے اراکین کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن جتنا جلدی ہوگا، ریاست، ملک اور صوبے کے حق میں ہوگا، ورنہ پھر پچھتاوا ہوگا۔ #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #LakkiMarwat #Kohat
69
ریاست کے اندر ریاست نامنظور امن کمیٹی یا بھتہ خوری کا کاروبار؟ بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کے نام پر سرگرم عناصر اغواء، تشدد، بھتہ خوری اور قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ امن کا نام استعمال کرکے عوام کو خوفزدہ کرنا، لوگوں کو اغواء کرنا اور مالی مفادات کے لیے ان کی جانوں سے کھیلنا اس نام نہاد کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔ 22 مئی 2026 کو بنوں کے علاقے گمبڑ سے اسد یار کو گھر سے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعدازاں ان کی لاش دریائے کرم کے کنارے سے برآمد ہوئی۔ اسی طرح 27 جولائی کو قاری راشد کو کچہری کے سامنے سے اغواء کیا گیا، جبکہ 23 اگست کو ان کی لاش ملنگ اڈا، آبپاشی کالونی کے قریب برآمد ہوئی۔ قاری راشد کے قتل کے عوض 90 لاکھ روپے وصول کیے جانے کا الزام بھی سامنے آیا۔ یہ امن کمیٹی نہیں بلکہ عوام کے لیے خوف اور عدم تحفظ کی علامت بن چکی ہے۔ امن کے نام پر اغواء، قتل، بھتہ خوری اور تشدد جیسے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے عناصر عوام کے محافظ نہیں ہو سکتے۔ ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کا احتساب اور قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے۔ #پولیس_بدامن_کمیٹی #Police #LakkiMarwat #Kohat
63
پاکستان کے سائنس اورٹیکنالوجی کے سفرپرمبنی ولولہ انگیز ڈاکومنٹری"ستاروں سے آگے" جاری 1947میں قیامِ پاکستان سے شروع ہونے والا سائنسی سفر،عزم،جدت،تحقیق اورانتھک محنت کی ایک شاندار داستان ڈاکومنٹری میں پاکستان کی سائنسی ترقی کے تاریخی سنگِ میل،عظیم سائنس دانوں کی خدمات اور قومی عزم کوخراجِ تحسین پیش کیاگیا محدودوسائل کے باوجود پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں پہلا پاکستانی خلابازذیشان علی "شین ژو 24"مشن کے ذریعے خلا میں سبز ہلالی پرچم کیساتھ قومی امنگوں کی نمائندگی کر رہا ہے. #SpaceMission #Pakistan #China #PakistanAirForce
1
45
🚨 باڑہ — 25 نومبر، 2026 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے والا خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری کو تین اور خوارجین سمیت جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے خوارجی راؤف خیبری نے چند روز قبل باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر نشر کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، خارجی راؤف سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے مطلوب تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور فتنۃ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے گا۔ #Khyber #UnitedAgainstTerrorism #Pakistan #PakistanArmy
80
سوات 26 نومبر 2026 ‼️بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا ضلعی انتظامیہ سوات کی غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی، متعدد مقامات سیل اور مشینری ضبط سوات میں دریائی وسائل، قدرتی ماحول اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے غیر قانونی مائننگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سوات نے محکمہ معدنیات کے حکام کے ہمراہ غیر قانونی مائننگ کی اطلاعات پر مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی مائننگ کے متعدد مقامات کو سیل کرتے ہوئے موقع سے مشینری قبضے میں لے لی گئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مینگورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں اور آئندہ ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ان اقدامات کا مقصد قدرتی وسائل کا تحفظ، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ #Swat #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
33