
Official Account. It’s All about MQM Pakistan. Your voice, our mission. Follow us on X for daily updates regarding #MQMPakistan .
Pakistan
Joined March 2016
- Tweets28.7K
- Following18
- Followers47.7K
- Likes6.4K
MQM Pakistan Digital retweeted
کراچی کے بچوں کا مقدر کھلے گٹر کیوں؟
جن بچوں کی پیدائش سے پہلے ماں باپ اُن کی حفاظت کے لیے ہر احتیاط کرتے ہیں، وہی بچے کراچی میں کھلے گٹروں میں گر کر جان گنوا دیتے ہیں۔
یہ صرف ایک بچے کی موت نہیں، ماں باپ کی پوری دنیا کا اُجڑ جانا ہے۔ کراچی کے بچوں کی جان کی حفاظت کے لئے اس نظام کا بدلنا ضروری ہے انتظامی یونٹس وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#nadirqureshi #karachi #fypシ゚viralシ
MQM Pakistan Digital retweeted
لاہور دیکھا تو کراچی کے لیے دل کیوں دکھا؟
ایک کراچی والے کی حیثیت سے اپنے شہر کے مسائل، امکانات اور انتظامی مستقبل پر ڈاکٹر فرحان ورک کے ساتھ آزاد سیاست میں کھل کر بات کی۔
مکمل پوڈکاسٹ دیکھیے اور بتائیے: کراچی کیسے بدلے گا؟
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#Karachi @FarhanKVirk
youtu.be/WXi4Uh_1sLA?si=TAgM…
MQM Pakistan Digital retweeted
گزشتہ چند ہفتوں سے میری والدہ کی طبیعت شدید ناساز ہے۔ گردوں کے فیل ہونے کے باعث آئی سی یو اور اسپتال کی بھاگ دوڑ میں وقت گزر رہا ہے۔ آپ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ پاک میری والدہ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ان کی تکلیفیں آسان کرے۔ آمین۔
MQM Pakistan Digital retweeted
مصطفیٰ کمال کی انتظامی یونٹس کے قیام کی دلیل کو بین الاقوامی تائید! World Economic Forum کی ویب سائٹ پر شائع تجزیہ بھی نئے انتظامی یونٹس کے ذریعے اختیارات اور وسائل عوام کے قریب لانے کی حمایت کرتا ہے۔ یہی ایک وژنری رہنما کی دوراندیشی ہے!
Article:
weforum.org/stories/geograph…
#SindhWantsAdministrativeUnits
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
MQM Pakistan Digital retweeted
اسکیم 33 ٹاؤن میں ڈیجیٹل آگاہی مہم کے دوران نوجوانوں سے ڈیجیٹل میڈیا کے کردار، مؤثر ابلاغ اور عوامی آواز کو آگے پہنچانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
#Scheme33 #MustafaKamal #fypシ゚ #SindhWantsAdministrativeUnits #انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا #nadirqureshi #نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ #digitalmedia
MQM Pakistan Digital retweeted
Is Pakistan’s current political system on the verge of collapse?
In an exclusive sit-down, Federal Minister & senior MQM leader Mustafa Kamal speaks out candidly on the country's administrative breakdown.
Administrative restructuring or new provinces? The failure of centralized governance & devolution of power.Why the current status quo can no longer sustain Pakistan's crises. Watch the full Podcast.
@KamalMQM @
youtube.com/watch?v=Zdizjnft…
MQM Pakistan Digital retweeted
The Federal Health Minister Mustafa Kamal at his best on lifestyle medicine in the inaugural session of 7th Int Conference on Lifestyle Medicine yesterday, 29 September 2026 in Islamabad.
MQM Pakistan Digital retweeted
مرتضیٰ وہاب، مصطفیٰ کمال کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مصطفیٰ کمال نے ہیلپ لائن بنانے سے پہلے پورا کراچی بنا دیا تھا، جبکہ مرتضیٰ وہاب نے وہ بنا ہوا کراچی بھی تباہ کر دیا۔ اب جتنا چاہیں ڈرامہ اور نوٹنکی کر لیں یا کروا لیں، عوام آپ لوگوں کا اصل چہرہ جانتے ہیں۔
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
@murtazawahab1 @HamidMirPAK @AajKamranKhan @TalatHussain12 @WaseemBadami @OfficialDGISPR
MQM Pakistan Digital retweeted
جب شرجیل میمن کی پریس کانفرنس میں غلطی سے صحیح تقریر چل جائے ✊
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#MustafaKamal
@MediaCellPPP @PPP_Org @sharjeelinam
MQM Pakistan Digital retweeted
کراچی کا نوجوان تیار ہے ✊
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ #SindhWantsAdministrativeUnits #انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
MQM Pakistan Digital retweeted
گزشتہ رات فیڈرل بی ایریا یوتھ کنونشن میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مقدمہ مصطفیٰ کمال نے نوجوانوں کے سامنے جس انداز میں پیش کیا، وہ قابلِ تحسین تھا۔پاکستان کی تقریباً 66 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور جس طرح نوجوان اس مؤقف کو سمجھ رہے ہیں، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ کم از کم کراچی کے نوجوان اس فرسودہ نظام سے نکل کر ترقی، سکون اور خوشحالی پر مبنی نئے انتظامی نظام کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے 6 ہفتوں بعد شاہراہِ فیصل پر ایک بڑے پاور شو کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ #SindhWantsAdministrativeUnits #انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
MQM Pakistan Digital retweeted
ابھی کچھ دیر پہلے Foodpanda سے گھر کا کچھ سامان منگوایا۔ ایک نوجوان آیا، بظاہر پڑھا لکھا، کراچی کا نوجوان۔ آرڈر آن لائن Paid تھا۔ اس نے سر جھکا کر سامان دیا اور جلدی سے چلا گیا۔
کچھ دیر بعد فون دیکھا تو اسی Rider کا میسج آیا ہوا تھامیسج پڑھا تو وہ منظر دوبارہ ذہن میں آگیا کہ وہ کس طرح سر جھکائے، خاموشی سے سامان دے کر فوراً چلا گیا تھا۔
یہ واقعہ شیئر کرنے کا مقصد صرف ایک Foodpanda Rider کی بات کرنا نہیں، بلکہ کراچی کے نوجوانوں کا تاریک مستقبل اور اس شہر کی شدید محرومیاں دکھانا ہے۔
یہ شہر موجودہ نظام کی وجہ سے چند ہاتھوں میں یرغمال ہے۔ چند افراد، خاندان اور ان کے رفقاء گزشتہ 18 سال میں 22 ہزار ارب روپے انہی لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے نام پر لئیے، مگر چند افراد پھلتے پھولتے گئے حرام کے پیسوں سے اور کراچی کے پڑھے لکھے نوجوان کا مستقبل Foodpanda، Bykea اور inDrive تک محدود ہوتا جا رہا ہے۔ محنت کرنے میں کوئی عار نہیں، ہر محنت کش قابلِ احترام ہے—لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس شہر کے نوجوانوں کے لیے ان کی تعلیم اور صلاحیت کے مطابق مواقع بھی پیدا ہوئے؟
اب وقت ہے کہ کراچی کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں، سوال کریں اور اپنےمطالبات کراچی کی انتظامی یونٹ بناؤ سامنے رکھیں اس کے لئے سڑکوں پر بھی آئیں۔
آج میرے ذہن میں بس اسی نوجوان کا جھکا ہوا سر اور اس کا ایک جملہ گھوم رہا ہے:
“Sir… wapsi k petrol k liye paisay nahi hain.”
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#Karachi
MQM Pakistan Digital retweeted
پیپلز پارٹی کی کرپشن کی کمائی سے پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا پیسے لے کر مصطفیٰ کمال کے خلاف کیا چلا رہا ہے؟
20 سال پہلے عباسی شہید اسپتال میں ایک عورت کو ڈانٹ دیا؟ 6 سال پہلے نیب کورٹ کے باہر ایک شہری سے مکالمے میں بتایا کہ میرے میئر کے دور کا زیادہ عرصہ زرداری صاحب کے صدر ہوتے ہوئے گزرا، تو اس کا کریڈٹ انہیں بھی دے دو؟
چلو، اب ذرا اعداد و شمار سے جواب دیتے ہیں۔
آج بھی پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری صاحب ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ صاحب ہیں اور میئر کراچی بھی پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب ہیں۔
اس سال وفاق سے سندھ کو ملنے والے فنڈز کا آبادی کے تناسب سے حساب لگائیں تو 40,600 روپے فی شہری سالانہ بنتے ہیں۔
دوسری طرف مصطفیٰ کمال کے پورے دور میں خرچ کیے گئے 300 ارب روپے کا اُس وقت کی کراچی کی آبادی کے حساب سے فی کس فارمولا لگائیں تو تقریباً 16,190 روپے پورے دور کے بنتے ہیں، یعنی صرف 3,700 روپے فی شہری سالانہ۔
مصطفیٰ کمال نے اپنے 52 ماہ کے دور میں 2,159 ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ جمع کروائی۔ اسی دور میں انہیں عالمی سطح پر دنیا کے بہترین میئرز میں شمار کیا گیا اور کراچی دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوا۔
اب بات کرتے ہیں موجودہ میئر کی!
زرداری صاحب کو تو اسے گریبان سے پکڑ کر پوچھنا چاہیے کہ اتنا نااہل کیسے ہوسکتا ہے؟ فنڈز مل رہے ہیں، پیسہ مل رہا ہے، اختیار بھی موجود ہے، لیکن کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے کراچی آج دنیا کے 4 بدترین قابلِ رہائش شہروں میں شمار ہو رہا ہے۔
تو مصطفیٰ کمال کی یہ پرانی ویڈیوز لگا کر آپ مصطفیٰ کمال کی دیانت داری اور قابلیت اور موجودہ میئر و پیپلز پارٹی کی بدانتظامی اور کرپشن کے الزامات کو بے نقاب کرنے کا ہمیں ایک اور موقع دے رہے ہیں۔
کچھ بھی کرلو، انتظامی یونٹس تو بن کر رہیں گے!
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#SindhWantsAdministrativeUnits
@OfficialDGISPR @AajKamranKhan @HamidMirPAK @TalatHussain12
MQM Pakistan Digital retweeted
ذرا اعداد و شمار سمجھیں، پھر اصل سوال کی طرف آتے ہیں!
وفاق سے سندھ کو اس سال 2,263 ارب روپے ملے ہیں۔ سندھ کی آبادی پر تقسیم کریں تو تقریباً 40,600 روپے فی شہری بنتے ہیں۔
اب کراچی دیکھیے سندھ کی 36.6٪ آبادی کراچی میں رہتی ہے۔ حالانکہ کراچی کی حقیقی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں، لیکن چلیں فی الحال حالیہ مردم شماری کے کاغذی اعداد و شمار ہی کو درست مان لیتے ہیں، تو اُس حساب سے بھی آبادی کے اسی تناسب سے تقریباً فی شہری 40,600 - 828 ارب روپے بنتے ہیں، مگر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف تقریباً 100 ارب رکھے گئے یعنی صرف 410 روپیہ ماہانہ 4,916 روپے فی شہری سالانہ!
چلیں مان لیا کراچی کو اس تناسب سے پیسہ نہیں ملا۔تو پھر پیسہ گیا کہاں؟ 18 سال میں وہ وسائل لاڑکانہ، نوابشاہ، سانگھڑ، دادو، مٹھی، تھرپارکر، میرپورخاص اور سکھر پر خرچ ہوئے ہوتے تو آج یہ شہر پیرس نہ سہی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کو ٹکر تو دے رہے ہوتے! مگر زمینی حقیقت سامنے ہے: کراچی اور حیدرآباد مسائل کا شکار، اندرونِ سندھ کے علاقے بھی بنیادی سہولتوں کیلئے ترس رہے ہیں۔
تو سوال بالکل سیدھا ہے: کراچی کو اس کا متناسب حصہ نہیں ملا، کراچی 18 سالوں میں دنیا کے 12 بہترین شہروں سے 4 بدترین رہنے کے شہروں میں شامل ہوگیا باقی سندھ ترقی نہ کرسکا تو 18 سال کا پیسہ کرپشن کی نظر کر دیا یہی وہ وجہ ہے جس سے پیپلزپارٹی موجودہ مرکزیت زدہ نظام بچانا چاہتی ہے۔ وسائل اور اختیار چند ہاتھوں میں رکھنے کی وجہ ہزاروں ارب کی کرپشن ہے نہ کے سندھ دھرتی ماں۔
اسی لیے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں۔
نظام بدلو، اختیار نچلی سطح تک پہنچاؤ کرپشن سے ہونے والی دہشتگردی بند کرو۔
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#SindhWantsAdministrativeUnits
@OfficialDGISPR @FrontlineKamran @AajKamranKhan @HamidMirPAK @TalatHussain12
🤖 Made with AI
MQM Pakistan Digital retweeted
کتے کی قبر نہیں دی، صوبہ کیسے دیں گے؟
محترمہ! یہ سندھ ہے، آپ کی آبائی جاگیر نہیں کہ آپ طے کریں گی کس کو کیا “دینا” ہے۔ایک منتخب رکنِ اسمبلی کا سیاسی و آئینی بحث کا جواب اس سطح کی زبان میں دینا صرف سیاسی پستی اور دلیل کے دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔انتظامی یونٹس کا جواب دلیل سے دیں، دھمکی اور تضحیک سے نہیں۔ سندھ کے عوام رعایا نہیں اور آپ سندھ کی مالک نہیں
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#SindhWantsAdminstrativeUnits
@HamidMirPAK @OfficialDGISPR @AajKamranKhan @TalatHussain12
MQM Pakistan Digital retweeted
جس میئر کے اپنے دفتر میں فائر سیفٹی کا انتظام نہ ہو وہ کیا شہر میں لگنے والی آگ کو بجھائے گا —اسی نالائق میئر کے ماتحت فائر بریگیڈ گل پلازہ کی آگ بروقت بجھانے میں ناکام ہوئی اور ایک ہفتے تک آگ بجھاتی رہی جس میں جل کر 72افراد خالی-#میئر_کراچی_استعفی_دو
#Gulplaza #KMC #Karachi #Fire
MQM Pakistan Digital retweeted
سندھ اسمبلی میں حق پرست اراکین کے فلک شگاف نعرے! ’’سندھو دیش نامنظور!‘‘
’’پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے، ان شاء اللہ!‘‘
ایوان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا! 🇵🇰
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
MQM Pakistan Digital retweeted
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب گڈ گورننس کے دعوے کر رہے ہیں، تو پورے سندھ کو چھوڑیں، صرف تھرپارکر کو ہی ان دعوؤں کا پیمانہ بنا لیتے ہیں۔
2023 کی مردم شماری کے مطابق تھرپارکر کی آبادی 17 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہے، مگر صرف 14.8 فیصد گھرانوں کو پینے کا پانی اپنے گھر یا رہائشی احاطے کے اندر دستیاب ہے۔ حکومتِ سندھ کے اپنے تعلیمی ریکارڈ کے مطابق ضلع کے 253 سرکاری اسکول غیر فعال ہیں، جبکہ شرحِ خواندگی صرف 36.4 فیصد ہے۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکتوبر 2025 تا ستمبر 2026 کے IPC تجزیے میں تھرپارکر کے تقریباً 48 ہزار بچوں کے شدید نوعیت کی مجموعی غذائی قلت کا سامنا کرنے اور ان میں تقریباً 13,719 بچوں کے شدید غذائی قلت کے زمرے میں آنے کا تخمینہ لگایا گیا۔دوسری طرف مالی سال 2026-27 میں سندھ کو وفاقی قابلِ تقسیم محاصل سے تقریباً 2,263 ارب ملنے ہے۔
وزیراعلیٰ صاحب! سوال بہت سادہ ہے: اتنے وسائل اور اتنے برسوں کی حکمرانی کے بعد تھرپارکر میں پانی، تعلیم اور غذائیت کے بنیادی اشاریے آج بھی یہ تصویر کیوں دکھا رہے ہیں؟
#انتظامی_یونٹس_تو_بنکر_رہیگا
#نظام_بدلو_انتظامی_یونٹس_بناؤ
#SindhWantsAdministrativeUnits
MQM Pakistan Digital retweeted
ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پہ موقف
facebook.com/share/v/185kHmt…
MQM Pakistan Digital retweeted
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں سندھو دیش اور دیگر علیحدگی پسند تحریکوں کے خلاف قرارداد جمع ،
ایم کیو ایم تمام علیحدگی پسند تحریکوں کی جو ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف ہیں ان کی مذمت کرتی رہے گی ۔
#SindhWantsAdministrativeUnits









