جلدی جب حالات بدل جائیں گے
زرداری ٹولے کو سب سے پہلے ایسے ٹچے بھولڑے چھوڑ کر بھاگینگے
محترمہ شمع جونیجو صاحبہ نے ابھی تک یہ وڈیوپوست نہیں کی. کوئ خاص وجہ؟؟
محترمہ کو ابھی تک خبر نہیں ملی کہ ریلی میں "پاکستان نا کھپے" کے نعرے لگاۓ جا رہے ہیں.
@ShamaJunejo
A.D retweeted
2/2
16دسمبر 1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا اورجنرل یحییٰ خان نے استعفٰی دیتے ہوئے اقتدار ذوالفقارعلی بھٹوکے حوالے کردیاتوبھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے، بعد میں صدر اورپھر 14اگست 1973ء کوملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔
ذوالفقارعلی بھٹونے جولائی 1972ء میں سندھ اسمبلی میں لسانی بل پیش کرایا، اس کی آڑ میں کراچی اور اندرون سندھ میں مہاجروں کاقتل عام کرایاگیا۔جس کی وجہ سے اندرون سندھ سے مہاجروں کو اپنا گھربار چھوڑ کرہجرت کرنی پڑی۔اسے لسانی فسادات کہاجاتاہے حالانکہ یہ لسانی فساد نہیں مہاجروں کا یکطرفہ قتل عام تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ کو شہری اوردیہی میں تقسیم کرنے کے لئے شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم نافذ کیاجس کے تحت کراچی حیدرآباد اوردیگرشہری علاقوں کے مہاجروں پر تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے۔ اس طرح ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ میں سندھی اورمہاجر تفریق اورتقسیم کی بنیاد ڈالی جوآج بھی قائم ہے۔جب یہ سب کچھ ظلم وستم ہوا، پیپلزپارٹی نے لسانیت و منافرت اور مہاجردشمن اقدامات کئے تو اس وقت ایم کیوایم نہیں تھی، یہ سب کچھ الطاف حسین نے نہیں کیا۔
جب بینظیربھٹو1988ء میں برسراقتدار آئیں توذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیاں جاری رہیں۔1989ء میں ایک بار پھراندرون سندھ مہاجرآبادیوں پر حملے کرائے گئے، مہاجروں کوقتل کیاگیا اورایک بارپھراندرون سندھ سے نقل مکانی ہوئی۔ بینظیربھٹوکی حکومت میں 26، 27 مئی 1990ء کو حیدرآباد کے پکاقلعہ میں پانی، بجلی بندکرکے آپریشن کے نام پر مہاجروں کاقتل کیاگیا، مہاجرخواتین سروں پر قرآن مجید اٹھاکر اس آپریشن کے خلاف پرامن احتجاج کرنے گھروں سے نکلیں توان پر بھی بیدریغ گولیاں چلائیں گئی اورانہیں بھی قتل کیاگیا۔ جن کی میتوں کودفنانے کے لئے قبرستان لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان شہیدوں کوپکا قلعہ کے احاطے میں ہی دفنایاگیا۔اس وقت شہرمیں کرفیونافذ تھا، فوج موجود تھی لیکن مہاجروں کوبچانے کوئی نہیں آیا۔
ذوالفقارعلی بھٹو نےسندھ میں بعض قوم پرست گروہ بھی تشکیل دیے تھے جنہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے درپردہ سپورٹ کیاجاتا تھا۔ 30 ستمبر 1988ء کو جدیدو خودکارہتھیاروں سے مسلح درجنوں افراد 10 گاڑیوں میں سوارہوکر قادرمگسی کی سربراہی میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے اور وحشیانہ فائرنگ کرکے ڈھائی سو سے 300 مہاجروں کوشہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا۔آدھے گھنٹے تک مہاجروں کا قتل عام ہوتارہا، پولیس،فوج انتظامیہ سب غائب تھی۔قادرمگسی اور دیگرحملہ آوروں کوشہریوں نے پہچان لیا تھا، قادرمگسی اور دیگرلوگ بعد میں گرفتاربھی ہوئے لیکن انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا اور بعدمیں بری کردیا گیا۔
آج بھی جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوردیگروفاقی وزرا نئے صوبے قائم کرنے اوراس کے لئے ریفرنڈم کرانے کی باتیں کررہے ہیں توپیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ذوالفقارعلی بھٹوکے نواسے بلاول زرداری نے کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگر شہروں میں خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دی ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کچھ قوم پرست گروہوں سے جلسے جلوس اوراحتجاجی مظاہرے کروارہی ہے جن میں اسلحہ لہراکرمہاجروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اوراشتعال انگیز باتیں کی جارہی ہیں۔ان سے کراچی میں مظاہرے اورجلوس نکلوائے جارہے ہیں، میں اس صورتحال پر بہت دل گرفتہ ہوں۔
میں سوال کرتا ہوں کہ کیاصوبے بنانے اور سندھ کوتقسیم کرنے کامطالبہ الطاف حسین نے کیاہے؟ کیامہاجروں نے ملک میں نئے صوبے بنانےکامنصوبہ پیش کیا ہے؟ یہ تووزیرداخلہ محسن نقوی نے پیش کیاتھا، اگراحتجاج کرناہے اورمظاہرہ کرنا ہے تومحسن نقوی کے گھرپرکرو، مہاجروں کودھمکیاں کس لئے دی جارہی ہیں؟ میں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروزیرداخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اورمہاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 499 ویں فکری نشست سے خطاب
21 نومبر 2026ء
A.D retweeted
بس پیپلزپارٹی کےوڈیروں کوکرپشن سےنفرت نہیں ہے
منی لانڈرنگ اورجعلی بنک اکاؤنٹس
ترقیاتی منصوبوں میں مالی بےضابطگیاں
آمدن سےزائد اثاثے
سرکاری اشتہارات کےٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن
اور
نوری آباد پاورپلانٹ منصوبے میں سرکاری خزانےکونقصان پہنچانے کےالزامات کیاغریب سندھی پر لگے؟
A.D retweeted
ایک شہر ۔ دو منظر،
ایک حکومت۔ دو پالیسی ،
فرق پرچم کا یا زبان کا ؟
بائیں سے پہلی وڈیو کراچی میں اتوار کو پاکستان مخالف ایک علیحدگی پسند تنظیم کی ریلی کی ہے جس کی حکومت سندھ اور اس کی پوری مشینری نے بھرپور معاونت کی، پولیس کی موبائلیں ریلی کے شرکاء کو سہولت فراہم کررہی ہیں، دوسری وڈیو کراچی پریس کلب کی ہے جہاں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لےکر انصاف کے لئے پہنچنے والے ایک پرامن مہاجر نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے اور پولیس موبائلیں محب وطن نوجوانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کرکے لے جانے کے لئے استعمال ہورہی ہیں۔
صرف ایک یہی ثبوت کافی ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کس کی پشت پناہی کررہی ہے اور کن لوگوں کو کچلنے کے درپے ہے، اس کی نظر میں کون دوست ہے اور کون دشمن ہے
A.D retweeted
کراچی میں ریاست نے اربوں روپے لگا کر بار بار آپریشن کئے اور نتائج حاصل کرنے کے دعوے کئے۔
کراچی میں جرائُم کبھی کم نہیں ہوے۔
جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ریاست کو چے بنا کر پولیٹکل وکٹمائزیشن کی اور ایتھنک کلینزنگ کی اس مقصد کے حصول کیلئے ریاستی ادارے استعمال کئے اور ان اداروں میں سیاسی بھرتیاں کر کے جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کر کے اس نہج پر پہنچایا کے آج حالات آپ کے سامنے ہیں۔
کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں شہری محمد شان کے اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار پولیس انسپکٹر رسول بخش کھٹیان نے دوران تفتیش مزید پولیس افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا کیس میں ڈی ایس پی اے وی ایل سی امجد، ایس ایس پی اے وی ایل سی کا ریڈر محسن، اے وی ایل سی لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل تیمور اور کانسٹیبل انعام کے نام بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ دانش عرف سمیر اور دیگر نامعلوم ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد مبینہ طور پر ملوث ریڈر محسن کراچی سے فرار ہوگیا، جبکہ اغوا برائے تاوان کیس میں ڈی ایس پی امجد کو معطل کردیا گیا ہے، کیس میں سامنے آنے والے دیگر ناموں اور پولیس اہلکاروں کے کردار سے متعلق اعلیٰ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
#TOKAlert #Karachi
A.D retweeted
💊 The Opiod Epidemic
Over 800,000 died from overdose.
MILLIONS of people had their lives ruined to severe addiction which would lead to divorce, family breakup, and homelessness.
There was no punishment, just a billion dollar fine which although is big it is still less than their other billions in profits.
A.D retweeted
ویسے سوال تو یہ بنتا ہے کہ اگر الطاف حسین نے مردہ باد کہا تھا تو پورے پاکستان میں تقریباً 150 سے زائد FIR کاٹی گئی تھیں تو اس حساب سے دو دن پہلے سینکڑوں لوگوں نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا تو کتنی FIR کٹنی چاہیے تھی؟؟؟
A.D retweeted
الطاحسین بھائی کے نظام کو مردہ باد کہنے پر پورے ملک کے مختلف تھانوں میں 156 ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں سندھ وڈیرہ سرکار بتائے گی کل پاکستان کو مردہ باد کہنے والوں کے خلاف کتنی FIR درج ہوئیں؟
@NdmEhsan @NoumanRizvi76 @QasimAliRaza90 @rehanibadat @mhashimazam @haqparast17
A.D retweeted
آپ کو لگتا ہے صرف جسقم پیپلزپارٹی کی بی ٹیم ہے؟
ایسا بالکل نہیں
پیپلزپارٹی نے پلان اے، پلان بی، پلان سی سب بنا کے رکھا ہوا ہے
اگر بی ٹیم جسقم سے کام نہ چلا تو افغانی بطور سی ٹیم تیار ہیں، اسی لئے کراچی میں پیپلزپارٹی افغانیوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے
مرتضی وہاب کو قوم کو جواب دینا چاہئے
@murtazawahab1
A.D retweeted
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کا ایک اور تازہ واقعہ :
ایک شہری شان نے اپنا مکان کیا بیچا اس کی شامت آگئی۔ 11 نومبر کو پولیس کے محکمہ AVLC یعنی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کے افسران و اہلکاروں نے اس شہری کو پولیس موبائل میں اغوا کیا، اپنے نجی ٹارچر سیل میں الٹا لٹکا کر تشدد کیا، 20 کروڑ کا تاوان مانگا، شہری نے ایک کروڑ دیکر جان چھڑائی، مگر باوردی ڈاکوؤں نے اس کی گاڑی اور قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا۔ شہری نے رپورٹ درج کرائی تو اعلیٰ پولیس افسران ڈی ایس پی رسول بخش کٹھیان، ڈی آئی او امجد کلیہار، ایس ایس پی AVLC کا ریڈر محسن بھٹو اور اس کے ساتھی ملوث نکلے ۔
کتنے ثبوت پیش کئے جائیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کراچی پولیس میں ڈاکو بھرتی کئے ہوئے ہیں، کیا ان ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے سزا دی گئی؟ کیا ان ڈاکوؤں میں سے کسی کو بھی آج تک پولیس سے برطرف کیا گیا ؟ نہیں ، کیونکہ جن کے پاس برطرفی کا اختیار ہے وہی تو ان ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں اور ان سے بڑے ڈاکو ہیں
A.D retweeted
1۔ پیپلز پارٹی کے سندھ میں اقتدار کے 18 سال
2۔ 4 دھاندلی سے جیتے انتخابات
3۔ ملکی خزانے سے سندھ کو ملے 12.84 ٹریلین روپے
4۔ سندھ کی شرحِ خواندگی:58% سے گر کر 56%
5۔ سرکاری اسکول: 49,125 سے گر کر 40,978
6. 39% بچے آج بھی اسکول سے باہر
7. پیسہ سندھ کے خزانے سے دبئی جا پہنچا
8 سندھ کے لوگوں تک کیا پہنچا؟
زندہ بھٹو اور بھکاری انکم سپورٹ اسکیم۔
A.D retweeted
سندھ میں جگہ جگہ جتھوں نے اپنی چوکیاں تعمیر کر کے ہائی ویز پر بھتہ خوری شروع کر رکھی۔
جس کو ٹول کا نام دیا جاتا ہے اور اس کی ساری کلیکشن پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں میں تقسیم ہوتی ہے۔
عام سندھی کس قدر مجبور ہے اس کا اندازاہ اس سے لگائیں کے اس کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جانے کیلئے بھی بھتہ (ٹول) دینا پڑتا ہے۔
A.D retweeted
علم، شعور اور اس کی اہمیت :
( ایک فکری نشست )
صاحبانِ علم ودانش آج بھی اس سوال پر غوورفکرکرتے ہیں اورمیں بھی اپنی فکری نشستوں میں یہ سوال اٹھاتا چلا آیا ہوں کہ علم سے دانائی (Wisdom) آتی ہے یا دانائی (Wisdom) سے علم آتاہے۔ یاعلم سے شعورآتا ہے یاشعورسے علم آتاہے۔یہ سوال غوروفکرکی دعوت دیتاہے اور یہ ایک ایساسوال ہے کہ اس کے صحیح جواب کے لئے محفل سجائی جائے توکئی مہینوں تک یہ بحث ہوتی رہے گی اوردونوں فکررکھنے والوں کے دلائل کے نتائج ایک جیسے ہوں گے اوردونوں ہی صحیح ہوں گے۔
انسان تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف تجربات اورمشاہدات سے بھی علم حاصل کرتاہے جو اس کو مزید غوروفکر کی طرف راغب کرتاہے، اور اس کے شعور میں بھی اضافہ کرتاہے۔غوروفکر کے عمل سے نئے نئے خیال جنم لیتے ہیں، اس طرح غوروفکر اورتجربات کی بدولت ہرشعبے میں نئی نئی چیزیں ایجاد ہوتی ہیں۔خواہ وہ میڈیکل سائنس ہو،کمپیوٹرسائنس ہو، انجینئرنگ ہو یا کوئی بھی شعبہ ہو۔ علم شعور کی سیڑھیوں پرقدم بہ قدم آگے بڑھتارہتا ہے۔
اقراء کے معنی ومفہوم:
مولوی حضرات قرآن مجید میں لفظ ”اقراء“ کے معنی ”پڑھ“ بتاتے ہیں۔اورآیت مبارکہ کاترجمہ بتاتےہیں کہ ”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے خلق کیا“۔غورکیاجائے تو لفظ ”اقراء“ کے اصل معنی ہیں،
To leran, To find out, To dig out
یعنی کہ غور کرو، سوچو، تلاش کرو۔
علم اتنی اہمیت کاحامل ہے کہ دنیا کے ہر مذہب میں اس کادرس ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدکی مختلف آیات میں جگہ جگہ علم کے حصول کازکرکیاہے، اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ایک آیت میں فرمایا ہے کہ ”ہم نے تمہارے لئے زمین اور آسمان کو مسخر کردیا ہے، اس میں علم والوں کیلئے نشانیاں ہیں“۔
حضوراکرم ﷺ کی کئی ا حادیث مبارکہ میں علم کاذکر ہے۔ ایک حدیث مبارکہ میں توحصول علم پرزوردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“۔
حضوراکرم ؐ نے ایک موقع پر فرمایا کہ ”میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کادروازہ ہیں“۔ یعنی واضح کردیا کہ میں تمہیں جو علم دے رہا ہوں اس دوران اگرمیں کہیں مصروف ہوں اور تمہیں علم سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہوتو حضرت علی کرم اللہ وجہ سے رجوع کرو۔
دنیا میں جتنےبھی بڑےبڑے عالم، فلاسفر، دانشور، ادیب،شاعر اور اہل علم گزرے ہیں سبھی نے علم کی اہمیت پر بات کی ہے۔ ان میں ایک نام سقراط کا ہے جن کا یونان سے تعلق تھا، سقراط فرماتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی بھلائی ہے اوروہ علم ہے جبکہ ایک ہی برائی ہے اور وہ جہالت ہے۔
اسی طرح سقراط کے شاگرد افلاطون نے علم کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو تاریکی سے نکال کر حقیقت تک لے جاتی ہے۔
افلاطون کے شاگرد ارسطو کہتے ہیں کہ تعلیم کی جڑیں بڑی کڑوی ہوتی ہیں مگر اس کےپھل بڑے میٹھے ہوتے ہیں یعنی علم حاصل کرنا ایک محنت طلب اور بہت تکلیف دہ عمل ہے،حصول علم کیلئے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جب کوئی فرد محنت کرکے علم کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو علم کی بنیاد پر اسےاچھا مقام ملتا ہے اچھی نوکری ملتی ہے۔
عظیم فلسفی بقراط کا تعلق بھی یونان سےتھا اور کہتےہیں کہ رائے اورعلم دو الگ الگ چیزیں ہیں، علم یقین دیتا ہے اور دوسرا جہالت۔
عظیم سائنسداں آئن اسٹائن کہتے ہیں کہ تعلیم وہ ہے جو اسکول میں پڑھی ہوئی باتیں بھول جانےکے بعد باقی رہ جائے، اسی طرح ایک اور سائنسداں مادام کیوری جنہوں نے ریڈیو ایکٹیو ایلیمنٹ دریافت کیاتھا، وہ کہتی ہیں کہ زندگی میں کسی چیز سےڈرنے کی ضرورت نہیں بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے یعنی جب آپ یہ دیکھیں کہ بندوق بردار لوگ آپ کی گلی میں گھوم رہے ہیں اور آپ ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں تو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ گلی میں ہتھیار بند افراد کیوں گھوم رہے ہیں،کس لئے گھوم رہے ہیں جب آپ وجہ جان جائیں گے تو آپ پر حقیقت آشکار ہوگی۔ مثال کے طورپر آپ جاننے کی کوشش کریں کہ پاکستان کے قیام کو 80 سال ہوچکے ہیں لیکن کیا پاکستان ایک دن کیلئے بھی آزاد، خودمختار اور جمہوری ملک بنا؟
گلیلو ماہر فلکیات تھے اور اٹلی سے تعلق رکھتے تھے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کسی انسان کو کچھ سکھانہیں سکتے، آپ صرف اس کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ اسے اپنے اندر خود دریافت کرلے۔
علم کے بارے میں گرونانک کہتے ہیں کہ علم وہ روشنی ہے، وہ نور ہے جو انسان کے اندر کی تاریکی کو مٹاتا ہے۔
نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ کے بہت بڑے انقلابی رہنما تھے وہ تعلیم کےبارے میں کہتے ہیں کہ تعلیم وہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں۔
چین کے بڑے فلسفی کنفیوشس نے علم کے بارے میں عجیب وغریب بات کہی کہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیاجانتے ہیں اور نہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیانہیں جانتے اور یہی اصل علم ہے۔
1/2
youtu.be/f2OARaeMPng?is=5KRP…
A.D retweeted
کیا بیچارگی کی زندگی ہے جسقم والوں کی بھی
رمضان میں صدقہ خیرات مانگنے
عید پر فطرانہ مانگنے
بقر عید پر گوشت مانگنے
باقی کے سال پاکستان مخالف نعرے لگانے کیلئے کراچی آنا پڑتا ہے
بزی لائف 😁😁😁
A.D retweeted
اداروں نے ایک کال ریکارڈ کی ہے جس میں سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کو وحدت سندھ ریلی مارچ کے آرگنائزر سے سخت اشتعال انگیز انداز میں مغلظات بکتے ہوے ریکارڈ کیا گیا ہے، مذکورہ مغلظات انگریزی میں ہیں۔
قصہ مختصر موصوف مارچ کی ناکامی کو لے کر مشتعل تھے اور اس میں کراچی کے لوگوں کی شرکت نا ہونے کا بھی کا بھی طعنہ دے رہے تھے۔
جس پر مارچ کے آرگنائزر نے سندھی میں جواب
“ڪراچيءَ ۾ حڪومت اوهان جي آهي، ڪراچيءَ مان ماڻهو فراهم ڪرڻ اوهان جي ذميواري هئ”
ترجمہ
“کراچی میں حکومت آپ کی ہے کراچی سے بندے مہیا کرنا آپ کی ذمہ داری تھی “
اس پر پیپلز پارٹی کی اعلی شخصیت نے ساتھ بیٹھے کسی شخص کو یہ کہا کہ
فدر مکر کہ تو سچ ہی رہا ہے کہاں ہیں آپ کے سیکریٹیریٹ اور وزارت تعلیم کے ملازمین ؟
اس پر سامنے سے آئے جواب کی ریکارڈنگ مبہم اور غیر واضح ہے۔
آخر میں اعلی شخصیت نے یہ کہتے ہوے لائن کاٹ دی۔
ناؤ وی آل فkڈ اپ، پیک یور بیگز
A.D retweeted
کبھی کراچی اور @OfficialMQM کے لاپتہ کارکنان کے لئیے لب کشائی کر۔ دیا۔ کرو سابق وزیر تو @AltafHussain_90 کے وفا پرست بھی۔ مہینوں سے لاپتہ ہیں سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں لیکن جناب نے۔ بات۔ پنجاب کے عوام کی ہی کرنی۔ ہے ہمت پیدا کرکے @OfficialMQM کے زمہ داران سے بھی موقف لے لو
کئی ہفتوں سے لاپتہ وزیراعلیٰ اور سپیکر صوبائی اسمبلی سمیت کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو عدالتوں تک براہ راست رسائی نہ ملی تو وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان میں انصاف کے نظام کے بارے میں سوالات عالمی فورمز پر دشمن کا بڑا ہتھیار بن جائیں گے۔ جس ملک میں انصاف کا ادارہ ایک سوالیہ نشان بن جائے وہاں نہ تو نئے صوبے عام آدمی کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور نہ ہی سسٹم ری سیٹ ہو کر ہمیں کوئی فائدہ دے سکتا ہے۔ پانچ سیاسی قیدیوں کا خط بہت کچھ سوچنے کی دعوت دے رہا ہے
jang.com.pk/news/1635791
A.D retweeted
دو ہزار روپے کے عوض صوبے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت میں ریلی اور نعرے ؟
ذرا سوچیں! جو لوگ سندھ کی غیرت، دھرتی سے محبت اور قوم پرستی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، کیا ان کے پاس عوام کو قائل کرنے کے لیے کوئی دلیل نہیں بچی کہ اب لوگوں کو دو ہزار روپے دے کر نعرے لگوانے پڑ رہے ہیں؟
سندھ کے نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ انہیں دو ہزار روپے کی خیرات نہیں، روزگار چاہیے! تعلیم چاہیے، علاج چاہیے، عزت کے ساتھ جینے کا حق چاہیے!
کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں سے سوال ہے سندھ کو ترقی دینے کا وقت آیا تو خزانہ خالی ،مگر سیاسی ریلیوں کے لیے پیسہ کہاں سے آ جاتا ہے؟
دو ہزار روپے دے کر مجمع تو اکٹھا کیا جا سکتا ہے، مگر عوامی حمایت، سیاسی ساکھ اور سچائی نہیں خریدی جا سکتی۔ سندھ کے نام پر دکان چلانے والوں کو دوہزار روپے میں خریدے گئے نعروں کے بجائے اپنی کارکردگی کا اب حساب دینا ہوگا!
A.D retweeted
لیجیے صاحب بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ @OfficialDGISPR جس جماعت کو آپ نے اٹھارہ سالوں سے سندھ میں مکمل اختیار دیا ہوا ہے، اُس کے سربراہ فرماتے ہیں کہ” بنگلہ دیش بنا، کل سندھو دیس اور سرائیکی دیس بھی بن سکتا ہے “ یاد رہے بنگلہ دیش بنانے میں بنیادی کردار بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا تھا۔!!
🟥🟩⬜🇧🇬
#LiftBanOnAltafHussain
@AltafHussain_90
@OfficialMQM





















