Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1) header
Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1) profile picture

Member of the Rabita Committee of MQM Devotee of founder and leader Altaf Hussain, A political activist dedicated to the passion for justice and human rights

United States
Joined February 2019
Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)Photo by Shoaib Ali Khan (@MQMFLORIDA1)
Shoaib Ali Khan retweeted
ایک شہر ۔ دو منظر، ایک حکومت۔ دو پالیسی ، فرق پرچم کا یا زبان کا ؟ بائیں سے پہلی وڈیو کراچی میں اتوار کو پاکستان مخالف ایک علیحدگی پسند تنظیم کی ریلی کی ہے جس کی حکومت سندھ اور اس کی پوری مشینری نے بھرپور معاونت کی، پولیس کی موبائلیں ریلی کے شرکاء کو سہولت فراہم کررہی ہیں، دوسری وڈیو کراچی پریس کلب کی ہے جہاں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لےکر انصاف کے لئے پہنچنے والے ایک پرامن مہاجر نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے اور پولیس موبائلیں محب وطن نوجوانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کرکے لے جانے کے لئے استعمال ہورہی ہیں۔ صرف ایک یہی ثبوت کافی ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کس کی پشت پناہی کررہی ہے اور کن لوگوں کو کچلنے کے درپے ہے، اس کی نظر میں کون دوست ہے اور کون دشمن ہے
7
94
128
2,463
Shoaib Ali Khan retweeted
2/2 16دسمبر 1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا اورجنرل یحییٰ خان نے استعفٰی دیتے ہوئے اقتدار ذوالفقارعلی بھٹوکے حوالے کردیاتوبھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے، بعد میں صدر اورپھر 14اگست 1973ء کوملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔  ذوالفقارعلی بھٹونے جولائی 1972ء میں سندھ اسمبلی میں لسانی بل پیش کرایا، اس کی آڑ میں کراچی اور اندرون سندھ میں مہاجروں کاقتل عام کرایاگیا۔جس کی وجہ سے اندرون سندھ سے مہاجروں کو اپنا گھربار چھوڑ کرہجرت کرنی پڑی۔اسے لسانی فسادات کہاجاتاہے حالانکہ یہ لسانی فساد نہیں مہاجروں کا یکطرفہ قتل عام تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ کو شہری اوردیہی میں تقسیم کرنے کے لئے شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم نافذ کیاجس کے تحت کراچی حیدرآباد اوردیگرشہری علاقوں کے مہاجروں پر تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے۔ اس طرح ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ میں سندھی اورمہاجر تفریق اورتقسیم کی بنیاد ڈالی جوآج بھی قائم ہے۔جب یہ سب کچھ ظلم وستم ہوا، پیپلزپارٹی نے لسانیت و منافرت اور مہاجردشمن اقدامات کئے تو اس وقت ایم کیوایم نہیں تھی، یہ سب کچھ الطاف حسین نے نہیں کیا۔ جب بینظیربھٹو1988ء میں برسراقتدار آئیں توذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیاں جاری رہیں۔1989ء میں ایک بار پھراندرون سندھ مہاجرآبادیوں پر حملے کرائے گئے، مہاجروں کوقتل کیاگیا اورایک بارپھراندرون سندھ سے نقل مکانی ہوئی۔ بینظیربھٹوکی حکومت میں 26، 27 مئی 1990ء کو حیدرآباد کے پکاقلعہ میں پانی، بجلی بندکرکے آپریشن کے نام پر مہاجروں کاقتل کیاگیا، مہاجرخواتین سروں پر قرآن مجید اٹھاکر اس آپریشن کے خلاف پرامن احتجاج کرنے گھروں سے نکلیں توان پر بھی بیدریغ گولیاں چلائیں گئی اورانہیں بھی قتل کیاگیا۔ جن کی میتوں کودفنانے کے لئے قبرستان لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان شہیدوں کوپکا قلعہ کے احاطے میں ہی دفنایاگیا۔اس وقت شہرمیں کرفیونافذ تھا، فوج موجود تھی لیکن مہاجروں کوبچانے کوئی نہیں آیا۔  ذوالفقارعلی بھٹو نےسندھ میں بعض قوم پرست گروہ بھی تشکیل دیے تھے جنہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے درپردہ سپورٹ کیاجاتا تھا۔ 30 ستمبر 1988ء کو جدیدو خودکارہتھیاروں سے مسلح درجنوں افراد 10 گاڑیوں میں سوارہوکر قادرمگسی کی سربراہی میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے اور وحشیانہ فائرنگ کرکے ڈھائی سو سے 300 مہاجروں کوشہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا۔آدھے گھنٹے تک مہاجروں کا قتل عام ہوتارہا، پولیس،فوج انتظامیہ سب غائب تھی۔قادرمگسی اور دیگرحملہ آوروں کوشہریوں نے پہچان لیا تھا، قادرمگسی اور دیگرلوگ بعد میں گرفتاربھی ہوئے لیکن انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا اور بعدمیں بری کردیا گیا۔  آج بھی جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوردیگروفاقی وزرا نئے صوبے قائم کرنے اوراس کے لئے ریفرنڈم کرانے کی باتیں کررہے ہیں توپیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ذوالفقارعلی بھٹوکے نواسے بلاول  زرداری نے کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگر شہروں میں خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دی ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کچھ قوم پرست گروہوں سے جلسے جلوس اوراحتجاجی مظاہرے کروارہی ہے جن میں اسلحہ لہراکرمہاجروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اوراشتعال انگیز باتیں کی جارہی ہیں۔ان سے کراچی میں مظاہرے اورجلوس نکلوائے جارہے ہیں، میں اس صورتحال پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ میں سوال کرتا ہوں کہ کیاصوبے بنانے اور سندھ کوتقسیم کرنے کامطالبہ الطاف حسین نے کیاہے؟ کیامہاجروں نے ملک میں نئے صوبے بنانےکامنصوبہ پیش کیا ہے؟ یہ تووزیرداخلہ محسن نقوی نے پیش کیاتھا، اگراحتجاج کرناہے اورمظاہرہ کرنا ہے تومحسن نقوی کے گھرپرکرو، مہاجروں کودھمکیاں کس لئے دی جارہی ہیں؟ میں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروزیرداخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اورمہاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 499  ویں فکری نشست سے خطاب 21  نومبر  2026ء
3
94
1
131
1,751
Shoaib Ali Khan retweeted
پیپلزپارٹی اپنے مفاد کیلئے سندھ کارڈ کھیل رہی ہے پاکستان میں صوبوں کے قیام کی سب سے زیادہ مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی پالیسی دوہری ہے، پیپلز پارٹی پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں صوبوں کی حامی ہے لیکن وہ سندھ میں صوبوں کے قیام کی بات پر کراچی اور سندھ کے دیگرشہروں میں اردو بولنے والوں، پنجابیوں، پشتونوں، بلوچوں اور دیگر قوموں کے عوام کاخون بہانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ مہاجروں کو نشانہ بنارہی ہے اور دیگر قوموں کو بھی جو تین نسلوں سے سندھ میں رہتے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی مہاجروں کو جونشانہ بنارہی ہے اس کوسمجھنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ماضی اور اسکی تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کااٹھان ہی نفرت اورعصبیت کی بنیادپر ہوا ہے۔آج پیپلزپارٹی مہاجروں کے ساتھ جومتعصبانہ اقدامات کررہی ہے وہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیوں کاتسلسل ہے۔ اس پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے بعض نام نہادقوم پرست عناصر کوبھی استعمال کرتی ہے،انہیں سپورٹ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی پیپلزپارٹی کا احتساب کیاجاتاہے تووہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے اور وفاق کوسندھ کی علیحدگی کےنام پر بلیک میل کرتی ہے۔پیپلزپارٹی جب سے وجود میں آئی ہے وہ ابتداء سے ہی اردوبولنے والوں کی مخالف رہی ہے۔ قابل غوربات یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو مہاجروں سے نفرت کیو ں ہوئی؟ اس کی وجہ یہ ہےکہ جن لوگوں نے بھی ہندوستان پر قبضہ جاری رکھنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا، انگریزوں نے انہیں انعام واکرام،جاگیریں اورمال و دولت عطاکی اورسر کےخطابات سے نوازا، خواہ وہ پنجاب کے ہوں، سندھ کے ہوں یا پختونخوا کے ہوں۔ انگریزوں کاساتھ دینے والے یہ لوگ ان حریت پسندوں کوکچلنے، مارنے اورختم کرنے میں انگریزوں کے ساتھ پیش پیش تھے جوہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کررہے تھے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے والدشاہنواز بھٹو بھی انگریزوں کاساتھ دینے والے تھے اسی صلے میں انگریزوں نے انہیں انعام میں جاگیریں دینے کے ساتھ ساتھ ”سر“ کاخطاب بھی دیا تھا۔ مہاجر چونکہ انگریزوں سےآزادی کےلئےجدوجہد کررہے تھے اسی لئے ان کی بھی مخالفت کی جاتی تھی۔ یہی سوچ ذوالفقارعلی بھٹو میں آئی۔ شاہنوازبھٹوکے انگریزوں سے تعلقات تھے،لہٰذاذوالفقارعلی بھٹو نے بھی شاہنوازبھٹوکے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے انگریزفوج میں تیزی سے غیرمعمولی ترقی پانے والے جنرل ایوب خان سے قربت اختیار کی۔ چونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح فوج کی ملک کے سیاسی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کے خلاف تھے، اسی لئے قائداعظم کو سازش کے ذریعے راستے سے ہٹادیاگیا، ان کے دست راست ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں بھرے جلسے میں قتل کردیا گیا۔ جب جنرل ایوب خان نے 1958ء میں ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تو ذوالفقارعلی بھٹو جنرل ایوب خان کی کابینہ میں شامل ہوئے اورجنرل ایوب خان کی مہاجردشمن پالیسیوں میں حصہ دار رہے۔ جنرل ایوب خان نے اقتدارمیں آتے ہی سول سروسز میں موجود مہاجرافسران کوایک آرڈر کے تحت برطرف کیاتوبھٹو نےاس اقدام میں جنرل ایوب خان کاساتھ دیا۔قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جنرل ایوب خان کے اقدامات اور پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنایا توجنرل ایوب خان نے انہیں انڈین ایجنٹ قرار دے دیا اورانہیں انتقام کانشانہ بناتے ہوئے راستے سے ہٹادیا۔جب جنرل ایوب خان نے 1964ء میں صدارتی انتخابات کرائے اور محترمہ فاطمہ جناح نے ڈکٹیٹرجنر ل ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑاتوانہیں دھاندلی کے ذریعے ہرادیا گیا۔ مہاجروں نے الیکشن میں محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا تھا لہٰذا جنرل ایوب خان نے مہاجروں کواس کی سزادینے کے لئے صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کولاکرکراچی میں جشن فتح کی آڑ میں مہاجروں کے علاقوں پرحملے کرائے،ان کاقتل کرایا،گھروں کوآگ لگائی گئی۔ مہاجرو ں کے اس قتل عام میں ذوالفقارعلی بھٹو پوری طرح جنرل ایوب خان کے ساتھ تھے۔ جب 1969ء میں جنرل ایوب خان نے عوامی احتجاج کے باعث استعفیٰ دیدیا اورجنرل یحییٰ خان نے مارشل لانافذ کیا توذوالفقارعلی بھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان کے ساتھ ہوگئے۔ 1970ء میں جنرل یحییٰ خان نے ملک میں عام انتخابات کرائے جس میں سابقہ مشرقی پاکستان کی عوام کی نمائندگی کرنے والی عوامی لیگ نے بھاری اکثریت حاصل کی توذوالفقارعلی بھٹو نے جنرل یحییٰ خان اوردیگرجرنیلوں کی ایما پر اقتدارعوامی لیگ کے حوالے کرنے کی شدیدمخالفت کی اورملک میں دووزرائے اعظم کافارمولاپیش کرتے ہوئے ”اِ دھر ہم، اُدھر تم“ کانعرہ لگایا۔جب عوامی لیگ اور بنگالیوں کوکچلنے کےلئے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کیا گیا توذوالفقارعلی بھٹونے اس فوجی آپریشن کی کھل کر حمایت کی۔
15
173
3
309
12,290
Shoaib Ali Khan retweeted
#LiftBanOnAltafHussain پیپلز پارٹی کے کارنامے: 📌 بھٹو کے ہاتھوں مشرقی پاکستان کی علحیدگی اور بنگالیوں کا قتلِ عام۔ 📌الذولفقار نامی تنظیم کے زریعے PIA کا اغوا جس تنظیم کا سربراہ بھٹو کا بیٹا مرتضی بھٹو تھا۔ 📌بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد دسمبر 2007 میں پیپلز پارٹی کے غنڈوں ہاتھوں قتل و غارت گری جس کے نتیجے میں شہرِ کراچی میں 2500 گاڑیاں نظرآتش، سیکڑوں بے گناہ افراد کی شہادت اور معصوم خواتین کی آبروریزی کی گئی۔ 📌لیاری گینگ وار کی سرپرستی پیپلز پارٹی کے وزراء کرتے رہے جس کے نتیجے نیں سیکڑوں بےگناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لیاری گینگ کا سربراہ عذیر بلوچ باقائدہ فریال تالپور(موجودہ صدر کی ہمشیرہ) سے ہدایات لیتا رہا جس کے تصویری شواہد موجود ہیں۔ 📌آج وہی پیپلز پاڑی اپنی پراکسیز کے زریعے کراچی صوبہ مانگنے والوں کو موت کی نوید سُنا رہی ہے۔ کراچی صوبے کی مانگ کبھی بھی مہاجروں کی متفقہ قیادت بانی و قائدِتحریک جناب @AltafHussain_90 اور اُن کی اصل @OfficialMQM کی جانب سے سامنے نہیں آئی۔ صوبوں کی بات تو @MohsinnaqviC42 صاحب نے کی تھی جو ریاست کے وزیرداخلہ ہیں۔ تو کیا یہ مان لیا جائے کہ پیپلز پارٹی درحقیقت براہ راست ریاست کو موت کی دھمکی دے رہی ہے؟ 📌دوسری جانب ایک ہڑتالی بھوک کیمپ میں بیٹھے افراد کی طبعیت ناساز ہونے پر صرف موجودہ فرسودہ نظام کو مردہ باد کہنے والے شخص پر دس سالوں سے غیر آئینی اور غیر سیاسی پابندی عائد ہے۔ کیا یہ انصاف ہے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ محسن نقوی صاحب خود فرما چکے ہیں "کوئی مانے یا نہ مانے، موجودہ سسٹم گر چکا ہے۔" 📌کیا مہاجر ہونا جرم ہے اس ریاست میں کہ کیک کاٹنے اور ترانہ سننے پر معصوم بچے والدین سمیت اٹھا لئے جاتے ہیں؟؟ جبکہ ریاست کو براہ راست دھمکیاں دینے والے کُھلے عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر اہلِ اقتدار اور مقتدر حلقوں سمیت پورے ملک و قوم کو سوچنا ہوگا۔۔۔!! 🟥🟩⬜🇧🇬 @OfficialDGISPR
3
31
53
793
Shoaib Ali Khan retweeted
محترم قائد جناب الطاف حسین بھائی! آج آپ کی 500ویں نشست کی تکمیل کے تاریخی موقع پر دل احترام، محبت اور شکرگزاری کے جذبات سے لبریز ہے۔ آپ کی رہنمائی نے ہمیں سوچنے، سمجھنے، صبر کرنے اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیا ہے۔ یہ پانچ سو نشستیں ایک یادگار سفر کی علامت ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، سلامتی اور عزت عطا فرمائے، اور آپ کا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔
2
2
73
Heartfelt congratulations to Altaf Hussain bhai on achieving the milestone of 500 sessions on TikTok. Your dedicated engagement and discussions have created a significant platform for connecting with the nation. Wishing you continued success. @AltafHussain_90 @AwazEHaq90
🤖 Made with AI
18
25
279
قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے جا نثار ساتھی ارشد بھائی اور سمیع بھائی سمیت تمام شہدائے حق کو سلام. @AltafHussain_90 @AwazEHaq90
22
47
1,987
Shoaib Ali Khan retweeted
Replying to @HamidMirPAK
حامد میر صاحب یہ رہا اُس دعوے کا جواب بریگیڈیر امتیاز بلا کی زبانی👇 جو حمید گُل کا دایاں ہاتھ تھا۔ اُس زمانے میں اسلم بیگ کی حیثیت اور جنرل حمید گُل کی حیثیت بھی اگر آپ کو سمجھانی پڑے گی تو آپ کی ساری صحافتی زندگی پر انا للّٰہ پڑھ لینا بہتر ہے۔۔!!
3
34
3
54
476
Shoaib Ali Khan retweeted
#LiftBanOnAltafHussain بلو رانی ! مہاجرقوم لاوارث نہیں ہے۔ابھی باپ کاسایہ سر پر سلامت ہے۔سرکاری چھتری سےنکل کرسامنے آؤ، مہاجر قوم تمہیں دکِھا دےگی کہ بے نظیر کی طرح زنخنے نہیں جنے اس قوم کی ماؤں نے، ببر شیر پیدا کئے ہیں، ببر شیر۔۔!! 🟥🟩⬜🇧🇬 @AltafHussain_90 @OfficialMQM
5
36
2
65
1,394
مہاجروں کے قاتل پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کا چہرہ بے نقاب سنیے سینیئر صحافی مبشر فاروق صاحب کا وی لاگ جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی اور ان کے حواریوں کے چہرے سے نقاب اتار پھینکا. @AltafHussain_90 @AwazEHaq90 @BBhuttoZardari. youtu.be/vt-dK5LX10A?si=-uXn…
19
23
413
مہاجر قوم کو دھمکیاں دینے والے بلاول زرداری لگتا ہے اپ کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے. مہاجر قوم کے خلاف اپنی زبان چلانے سے پہلے ہماری تاریخ کو یاد کر لیا کرو انشاءاللہ افاقہ ہوگا @BBhuttoZardari
3
27
69
891
اللہ تعالی رئیسہ موہانی صاحبہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ثم امین
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی سابق رکن رئیسہ موہانی 86 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ تحریکِ آزادی کے رہنما مولانا حسرت موہانی کی بھتیجی، رئیسہ 1940 میں یو پی میں پیدا ہوئیں اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ وہ زمانہ طالب علمی ہی سے سیاست میں متحرک رہیں۔ @RumaisaMohani
5
8
216
Shoaib Ali Khan retweeted
Replying to @HamidMirPAK
@HamidMirPAK میر صاحب ۔۔ واہ کمال حسنِ غلامی ہے۔ کرئیر کا آغاز بینظیر کی غلامی سے، پھر زرداری کے تلوے چاٹے اب وڈیروں کی اولاد کی غلامی واہ بھئی کمال ہے۔ مُہاجروں سے عصبیت و تعصب کا اظہار کھل کر کرتے ہیں آپ۔
ریفرنڈم کی اتنی مخالفت کیوں؟ بلاول کو خدشہ ہے کہ اگر ریفرنڈم کروایا گیا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعہ اپنی مرضی کا نتیجہ حاصل کیا جائیگا اور کہا جائیگا کہ عوام نے نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ پھر زور زبردستی سے نئے صوبے بنا دیے جائیں گے جس کے نتیجے میں سندھ کے حالات بگڑ سکتے ہیں jang.com.pk/news/1634693
25
1
37
190
Shoaib Ali Khan retweeted
2/2 میں ایم کیوایم کے تمام سینئرساتھیوں سےکہتاہوں کہ وہ بلاول کی کھلی دھمکی پر اپنی ذمہ داری کوسمجھیں، قوم انہیں پکاررہی ہے، چھوٹی موٹی باتیں ایک طرف رکھیں اورتحریک میں واپس آئیں۔ تمام وفاپرست ساتھی اس معاملے پر میدان عمل میں آئیں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر ہنگامی خطاب 17  نومبر2026ء
16
159
6
259
6,194
Shoaib Ali Khan retweeted
بلاول زرداری کی جانب سے خون بہانے کی دھمکی پر الطاف حسین کا جواب : ————————— بلاول زرداری ایک طرف سخت جمہوریت پسند بنتے ہیں، وہ 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم منظورکرانےکے لئے پیش پیش تھے، انہوں نے اس ترمیم کے لئے حق میں سب سے زیادہ بیانات دیے تھے،28 ویں ترمیم کے حوالے سے بھی بلاول زرداری خاموش تھے لیکن جیسے ہی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز پیش کی تب بھی بلاول زرداری اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نےکہا کہ پنجاب، بلوچستان یا خیبر پختونخوا میں صوبے بننے چاہئیں لیکن سندھ میں صوبے بنانے کی قطعی ضرورت نہیں۔ اوراب صوبوں کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی باتیں ہورہی ہیں توبلاول زرداری نے اشتعال انگیززبان استعمال کرنا شروع کردی ہے اورکراچی پریس کلب میں تقریرکرتے ہوئے انہوں نے کھلم کھلا دھمکیاں دی ہیں کہ” اگر سندھ میں تقسیم کی گئی تو کراچی میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی، پھر حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص میں بھی خون بہے گا “۔ میں بلاول زرداری سے پوچھتا ہوں کہ تم یہ دھمکی کسے دے رہے ہو؟ کیا ملک میں 12 صوبوں کی تجویز مہاجروں نے پیش کی ہے؟ کیا ملک کا سسٹم کولیپس ہونے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ کیا صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ اگر وفاقی حکومت اور طاقتور ادارے ملک کے آئین میں 26ویں اور27 ویں آئینی ترمیم کریں توبلاول اس کے سب سے بڑی حمایتی بلکہ اس کے علامہ بن جاتے ہیں لیکن جب 28 ویں ترمیم لانے اور صوبوں کے قیام کی بات آئی ہے توآپ نے کراچی اورسندھ  کے دیگرشہری علاقوں میں خون کی ندیاں بہانےکی بات کیوں کی؟ آپ کسے مارو گے؟ کس کے خون سے ہولی کھیلو گے؟ پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں بھی لسانی فساد کےنام پر مہاجروں کا قتل عام کیا، راولپنڈی میں بینظیربھٹوکا قتل ہوا تو آپ نے 27 ، 28 اور 29 دسمبر2007ء کوتین روز تک کراچی میں مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلی، ہزاروں گاڑیاں، دکانیں، بینک، فیکٹریاں اور شہریوں کی املاک کوآگ لگائی،ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کیں، ہمیں وہ سب یاد ہے،ہم نےبہت صبرکیا اوراس ظلم وبربریت کا معاملہ اللہ پرچھوڑ دیا،لیکن آج صوبوں کے معاملے پر ایک بار پھر بلاول زرداری نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور ٹنڈوالہ یار میں خون بہانے کی بات کی ہے، آخرتم کس کے خون کی ندیاں بہاؤ گے؟ صوبے بنانے اور ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ حکومت کرے، اس پر عمل درآمد حکومت اور طاقتور ادارے کریں اور تم اس کی سزا مہاجروں کودو، مہاجراب اس غنڈہ گردی کوقبول نہیں کریں گے۔ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار اوردیگرشہروں میں رہنے والےمہاجروں سےکہتاہوں کہ بلاول زرداری نے سڑکوں پر آپ کےخون کی ندیاں بہانے کی دھمکی دی ہے، لہذا آپ کوچاہے اپنے گھرکی کوئی قیمتی چیز ہی کیوں نہ بیچنی پڑے، آپ وہ بیچیں، اسلحہ کے لائسنس بنوائیں اوراپنے تحفظ کے لئے اور جو دھمکی بلاول نےدی ہے اس دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردیں۔ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ مائیں، بہنیں بیٹیاں بھی اسلحہ کےلائسنس بنوائیں، ہرمہاجر کوچاہیےکہ وہ اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ حاصل کرے۔پیپلزپارٹی نے مہاجروں کابہت خون بہالیا، بہت ہوچکا، میں نوجوانوں، جین زی، ہر فرد سے کہتا ہوں کہ اپنے تحفظ اور بلاول زرداری کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کی تیاری شروع کردیں۔ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ زورکتنا بازوئے قاتل میں ہے۔  بلاول زرداری نےکراچی، حیدرآباد اوردیگر شہروں میں خون بہانے کی جودھمکی دی ہے اس پریہاں کا ہر پشتون، پنجابی، بلوچ اور دیگر ہرمظلوم اب مہاجروں کے ساتھ کھڑاہوگا، پنجابی، پختون، بلوچ اورحق پرست سندھی بھی مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کوبڑی حد تک سمجھ چکے ہیں،اب پیپلزپارٹی نے ڈاکوؤں جیسی اپنی روایتی قتل وغارتگری کاعمل کیا اور مہاجروں پرچڑھائی کی توپنجابی، پختون، بلوچ حق پرست سندھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گےاور وہ بھی اپنے مہاجر بھائیوں کی مدد کوآئیں گے اوران کے ساتھ ہوں گے۔ اگر بلاول زرداری میں اخلاقی جرات ہوتی تو جنہوں نے صوبوں کے قیام کا منصوبہ بنایا، جنہوں نے  اس پر ریفرنڈم کرانے کی بات کی ہے وہ ان سے لڑنے کی بات کرتا، مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیاں کیوں دے رہاہے؟ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بھی پوچھتاہوں کہ وہ بلاول زرداری کی دھمکیوں پر اب تک کیوں خاموش ہیں۔  میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرزاورآپریشنل کمانڈرز سے کہتاہوں کہ اگرآپ ملک کی بہتری کےلئےکچھ کرناچاہتے ہیں اور مہاجر عوام اس کی سپورٹ کررہے ہیں تو مہاجروں کی حفاظت کون کرے گا؟ آپ مجھ پراورمیری ایم کیوایم پر عائد ہرقسم کی غیراعلانیہ پابندی ختم کریں اور ایم کیوایم سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے۔ 👇 1/2
33
243
23
509
22,822
صوبے کے معاملے پر بلاول کی کراچی میں خون بہانے کی دھمکی قابل مذمت ہے مہاجر اس دھمکی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کریں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، کورکمانڈر نوٹس لیں بانی و قائد الطاف حسین کا فکر انگیز ہنگامی خطاب @AltafHussain_90 @BBhuttoZardari youtu.be/Btgzl0vLtsA?is=eHw8…
2
25
34
534
بانی و قائد الطاف حسین بھائی نۓ پاکستان کی عدالتوں سے اپیل کی ھے کے عمران خان کے خط پر ہمدردانہ غور کیا جائے. @AltafHussain_90 @PTIofficial youtu.be/lM_MZtQz_I8?is=-bYp…
9
15
273